الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
256. (بَابُ نَفْيِ الْمُؤَاخَذَةِ بِوَسَاوِسِ الْقَلْبِ)
(دل کے وساوس پر مواخذہ کی نفی)
اطراف الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 405 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 405
مسند احمد: 3070
سنن سعید بن منصور: 473
المعجم الکبیر للطبرانی: 12244
حدیث نمبر: 405
عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ مَرْجَانَةَ، قَالَ: ذُكِرَ لابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ تَلا هَذِهِ الآيَةَ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ سورة البقرة آية 284 فَبَكَى، ثُمّ قَالَ: وَاللَّهِ لَئِنْ آخَذَنَا اللَّهُ بِهَا لَنَهْلَكَنَّ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَدْ وَجَدَ الْمُسْلِمُونَ مِنْهَا حِينَ نَزَلَتْ مَا وَجَدَ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَتْ لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ سورة البقرة آية 286 مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ وَكَانَ حَدِيثُ النَّفْسِ مِمَّا لا يَمْلِكُهُ أَحَدٌ وَلا يَقْدِرُ عَلَيْهِ أَحَدٌ".
ابن مرجانہ کہتے ہیں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو بتایا گیا کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ آیت پڑھی کہ: ”اگر تم دل میں کچھ ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ تم سے اس پر حساب لے گا۔“ تو عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رو پڑے کہنے لگے اگر اللہ تعالیٰ نے اس پر ہمارا محاسبہ کیا تو ہم ہلاک ہو جائیں گے تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ رحم کرے ابن عمر رضی اللہ عنہما پر، جب یہ آیت نازل ہوئی مسلمانوں پر شاق گزری تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا: تو یہ آیت نازل ہوئی: ”اللہ تعالی کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جو نیکی کرے وہ اس کے لیے ہے اور جو برائی کرے اس کا وبال بھی اسی پر ہے۔“ قول ہو یا عمل اور دل کے وساوس پر کسی کا کنٹرول نہیں نہ کسی کی قدرت ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب تفسير الفرعة والعتيرة/حدیث: 405]
تخریج الحدیث: «تفسیر طبری: 107,106/6، وقال ابن حجر، اخرج الطبرى باسناد صحيح، فتح البارى: 206/8 .»
حدیث نمبر: 3070
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ فَبَكَى، قَالَ: أَيَّةُ آيَةٍ؟ قُلْتُ: إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ سورة البقرة آية 284، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إِنَّ هَذِهِ الْآيَةَ حِينَ أُنْزِلَتْ، غَمَّتْ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَمًّا شَدِيدًا، وَغَاظَتْهُمْ غَيْظًا شَدِيدًا، يَعْنِي، وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا، إِنْ كُنَّا نُؤَاخَذُ بِمَا تَكَلَّمْنَا، وَبِمَا نَعْمَلُ، فَأَمَّا قُلُوبُنَا فَلَيْسَتْ بِأَيْدِينَا. فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا"، قالوا: سَمِعْنا وأَطَعْنا. قَالَ: فَنَسَخَتْهَا هَذِهِ الْآيَةُ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ إِلَى لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ سورة البقرة آية 285 - 286، فَتُجُوِّزَ لَهُمْ عَنْ حَدِيثِ النَّفْسِ، وَأُخِذُوا بِالْأَعْمَالِ.
مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے ابوالعباس! میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا، وہ یہ آیت پڑھ کر رونے لگے، انہوں نے پوچھا کون سی آیت؟ میں نے عرض کیا: « ﴿وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُ﴾ [البقرة: 284] » ”تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ تعالیٰ اس کا حساب تم سے لے گا۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تھی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر شدید غم و پریشانی کی کیفیت طاری ہوگئی تھی اور وہ کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر ہماری باتوں اور ہمارے اعمال پر مواخذہ ہو تو ہم ہلاک ہو جاتے ہیں، ہمارے دل تو ہمارے اختیار میں نہیں ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہی کہو کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حکم نبوی کی تعمیل میں کہنے لگے کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا، بعد میں یہ حکم اگلی آیت: « ﴿لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا . . . . .﴾ [البقرة: 286] » ”اللہ کسی جان کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی گنجائش کے مطابق، . . . . .“ نے منسوخ کر دیا اور دل میں آنے والے وسوسوں سے در گزر کر لی گئی اور صرف اعمال پر مواخذہ کا دار و مدار قرار دے دیا گیا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3070]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 473 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 473
نَا نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ سورة البقرة آية 284 قَالَ:" نَزَلَتْ فِي الشَّهَادَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ﴿وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ﴾ کے بارے میں فرمایا: یہ آیت شہادت کے بارے میں نازل ہوئی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 473]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 473»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف يزيد بن أبي زياد.
حدیث نمبر: 12244
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللهُ قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتِ اشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَشَقَّ عَلَيْهِمْ فَنَسَخَهَا اللهُ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلا وُسْعَهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ”اگر تم اپنے دلوں کی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا“ [سورۃ البقرہ: 284] کے بارے میں فرماتے ہیں: جب یہ نازل ہوئی تو یہ مسلمانوں پر بہت سخت اور مشکل گزری، تو اللہ تعالیٰ نے اسے منسوخ کر دیا اور یہ آیت نازل فرمائی: ”اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا“ [سورۃ البقرہ: 286] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12244]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 457، حدیث 12296»