🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3955. 4- باب ما جاء في فضل الخلفاء الثلاثة: أبي بكر، وعمر، وعثمان
خلفائے ثلاثہ یعنی حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم کی فضیلت و منقبت کے بارے میں مروی روایات کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10013 (کل: 17 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 10013، 11729
سنن ابوداود: 4634، 4635
سنن ترمذی: 2287
مشکوۃ المصابیح: 6066
مسند احمد: 20445، 20503، 20505
مصنف ابن ابی شیبہ: 32504، 34129
الفتح الربانی: 12039
المستدرک علی الصحیحین: 4486، 8389
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6011
فضائل صحابہ: 194، 573
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12039
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ وَفَدْنَا مَعَ زِيَادٍ (وَفِي رِوَايَةٍ وَفَدْتُ مَعَ أَبِي) إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ (وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ نَعْزِيهِ) وَفِينَا أَبُو بَكْرَةَ فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَيْهِ لَمْ يُعْجَبْ بِوَفْدٍ مَا أُعْجِبَ بِنَا فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرَةَ حَدِّثْنَا بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ وَيَسْأَلُ عَنْهَا فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ ”أَيُّكُمْ رَأَى رُؤْيًا“ فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ فَرَجَحْتَ بِأَبِي بَكْرٍ ثُمَّ وُزِنَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ فَرَجَحَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ فَاسْتَاءَ لَهَا وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ أَيْضًا فَسَاءَهُ ذَاكَ ثُمَّ قَالَ ”خِلَافَةُ نُبُوَّةٍ ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ“ قَالَ فَزُخَّ فِي أَقْفَائِنَا فَأُخْرِجْنَا فَقَالَ زِيَادٌ لَا أَبًا لَكَ أَمَا وَجَدْتَ حَدِيثًا غَيْرَ ذَا حَدِّثْهُ بِغَيْرِ ذَا قَالَ لَا وَاللَّهِ لَا أُحَدِّثُهُ إِلَّا بِذَا حَتَّى أُفَارِقَهُ فَتَرَكَنَا ثُمَّ دَعَا بِنَا فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرَةَ حَدِّثْنَا بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَبَكَعَهُ بِهِ فَزُخَّ فِي أَقْفَائِنَا فَأُخْرِجْنَا فَقَالَ زِيَادٌ لَا أَبًا لَكَ أَمَا تَجِدُ حَدِيثًا غَيْرَ ذَا حَدِّثْهُ بِغَيْرِ ذَا فَقَالَ لَا وَاللَّهِ لَا أُحَدِّثُهُ إِلَّا بِهِ حَتَّى أُفَارِقَهُ قَالَ ثُمَّ تَرَكَنَا أَيَّامًا ثُمَّ دَعَا بِنَا فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرَةَ حَدِّثْنَا بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَبَكَعَهُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ أَتَقُولُ الْمُلْكَ (وَفِي رِوَايَةٍ تَقُولُ أَنَا مُلُوكٌ) فَقَدْ رَضِينَا بِالْمُلْكِ قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَجَدْتُ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ
عبدالرحمن بن ابی بکرہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم ایک وفد کی صورت میں زیاد کے ہمراہ گئے، ایک روایت میں ہے کہ میں اپنے والد کی معیت میں وفد کی صورت میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے ہاں گیا، ایک اور حدیث میں ہے کہ عبدالرحمن نے کہا، ہم ان کے ہاں تعزیت کے لیے گئے، جب ہم ان کے ہاں پہنچے تو وہ کسی وفد کی آمد پر اس قدر خوش نہ ہوئے تھے، جس قدر وہ ہمارے وفد کے آنے پر خوس ہوئے، انہو ں نے کہا: ابو بکرہ! آپ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی کوئی حدیث سنائیں، سیدنا ابو بکر ہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اچھے خواب بہت پسند تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں سے پوچھا کرتے تھے کہ اگر کسی نے اچھا خواب دیکھا ہو تو وہ بیان کرے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی نے خواب دیکھا ہوتو وہ بیان کرے۔ ایک آدمی نے کہا: جی میں نے دیکھا کہ گویا ایک ترازو آسمان کی طرف سے نیچے کولٹکا دی گئی ہے، آپ کا اور سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وزنی رہے، پھر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو تو لاگیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ وزنی رہے، اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو تولاگیا، عمر وزنی رہے اس کے بعد ترازو کو اٹھا لیا گیا۔ یہ سن کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ غمگین ہوگئے، حماد نے بھی بیان کیا کہ یہ بات سن کر معاویہ رضی اللہ عنہ افسردہ ہوگئے۔ اور پھر کہا: اس حدیث میں میں نبوت والی خلافت کی طرف اشارہ ہے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا، حکومت عطا فرمائے گا۔ یہ حدیث سن کر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں اپنے دربار سے باہر بھجوادیا، زیاد نے کہا: کیا آپ کو اس کے سوا دوسری کوئی حدیث یاد نہ تھی؟ سیدنا ابوبکر ہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں جب تک ان کے پاس جاتا رہوں گا، ان کو یہی حدیث سناؤں گا، کچھ دنوں بعد ایک دفعہ پھر سیدنا معاویہ نے ہمیں بلوایا اور کہا: ابو بکرہ! آپ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی کوئی حدیث ہی بیان کر دیں، انہوں نے وہی حدیث دہرائی۔ سیدنا معاویہ کو یہ حدیث سنناناپسندگزرا اور انہوں نے ہمیں اپنے دربار سے باہر نکلوادیا۔ زیاد نے کہا: کیا تمہیں اس کے علاوہ کوئی اور حدیث یاد نہیں تھی؟ ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں جب تک ان کے ہا ں جاتا رہوں گا، یہی حدیث سناتا رہوں گا، کچھ دنوں بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں پھر بلوایا اور کہا: ابو بکرہ! ہمیں کوئی حدیث ِ رسول ہی سنا دو، سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نے پھر وہی حدیث ِ مبارکہ دوہرا دی، انہیں پھر ناگوار گزری، لیکن اس بار سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ ہماری حکومت کو ملوکیت کہتے ہیں؟ ایک روایت میں ہے:آپ ہمیں خلیفہ کی بجائے بادشاہ کہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہم ملوکیت پر ہی راضی ہیں۔ابو عبدالرحمن نے کہا کہ میں نے یہ حدیث اپنے والد کی کتاب میں ان کے ہاتھ سے لکھی ہوئی پائی۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12039]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20503 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20777»

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4486
أخبرني أبو عبد الرحمن بن أبي الوزير التاجر، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثنا أشعث بن عبد الملك الحُمْراني، عن الحسن، عن أبي بكرة، أنَّ النبي ﷺ قال:"مَن رأى مِنكُم رؤيا؟" فقال رجلٌ: أنا رأيتُ كأنَّ مِيزانًا نَزَلَ من السماء، فوُزِنتَ أنتَ وأبو بكر فرجَحْتَ أنتَ بأبي بكر، ووُزِنَ عمر وأبو بكر فرجَحَ أبو بكر، ووُزِنَ عمرُ وعثمانُ فرجَحَ عُمر، ثم رُفع الميزانُ، فرأينا الكراهيةَ في وجْهِ رسول الله ﷺ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث سعيد بن جُمْهان عن سَفينة الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4437 - أشعث بن عبد الملك هذا ثقة لكن ما احتجا به
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: میں نے دیکھا ہے کہ گویا آسمان سے ایک ترازو اترا، پھر آپ کا اور ابوبکر کا وزن کیا گیا تو آپ کا پلڑا ابوبکر سے بھاری رہا، پھر ابوبکر اور عمر کا وزن کیا گیا تو ابوبکر کا پلڑا بھاری رہا، پھر عمر اور عثمان کا وزن کیا گیا تو عمر کا پلڑا بھاری رہا، پھر وہ ترازو اٹھا لیا گیا۔ (یہ سن کر) ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے آثار دیکھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی شاہد حدیث سعید بن جمہان کی روایت ہے جو انہوں نے سفینہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4486]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحسن» [ترقيم الرساله 4486] [ترقيم الشركة 4463] [ترقيم العلميه 4437]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8389
أخبرنا أبو عبد الرحمن محمد بن عبد الله بن أبي الوَزير، حدَّثنا أبو حاتم محمد بن إدريس الرَّازي، حدَّثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدَّثنا الأشعث، عن الحسن، عن أبي بَكْرة: أنَّ النبي ﷺ قال ذاتَ يوم:"مَن رأى منكم رُؤْيا؟" فقال رجلٌ: أنا، رأيت كأنَّ ميزانًا نَزَل من السماء، فوُزِنتَ أنت وأبو بكر فرَجَحت أنت بأبي بكر، ووُزِنَ عمرُ بأبي بكر فرَجَح أبو بكر، ووُزِنَ عمرُ وعثمانُ فَرَجَح عمرُ، ثم رُفِع الميزان، فرأيتُ الكراهيَةَ في وجهِ رسول الله ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8189 - صحيح
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن دریافت فرمایا: ”تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کی: میں نے دیکھا ہے، گویا آسمان سے ایک ترازو نازل ہوا، پھر آپ کا اور ابوبکر کا وزن کیا گیا تو آپ ابوبکر پر بھاری رہے، پھر عمر اور ابوبکر کا وزن کیا گیا تو ابوبکر بھاری رہے، پھر عمر اور عثمان رضی اللہ عنہما کا وزن کیا گیا تو عمر بھاری رہے، پھر ترازو اٹھا لیا گیا، (راوی کہتے ہیں کہ) پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے آثار دیکھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8389]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وهو مكرر (4486)» [ترقيم الرساله 8389] [ترقيم الشركة 8290] [ترقيم العلميه 8189]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11729
11729- عن أبي بكرة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ذات يوم: من رأى منكم رؤيا؟ فقال رجل: أنا رأيت كأن ميزانا نزل من السماء، فوزنت أنت وأبو بكر، فرجحت أنت بأبي بكر، ووزن أبو بكر وعمر، فرجح أبو بكر، ووزن عمر وعثمان، فرجح عمر، ثم رفع الميزان، فرأينا الكراهية في وجه رسول الله صلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4634) والترمذي (2287)، والنسائي في الكبرى (8080)، والحاكم (3/70-71)، و (4/393 -394) كلهم من طريق محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثنا أشعث بن عبد الملك الحمراني، عن الحسن، عن أبي بكرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6011
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: " وَفَدْنَا إِلَى مُعَاوِيَةَ مَعَ زِيَادٍ وَمَعَنَا أَبُو بَكْرَةَ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَنْفَعَنَا بِهِ. قَالَ: نَعَمْ، كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ وَيَسْأَلُ عَنْهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ: أَيُّكُمْ رَأَى رُؤْيَا، فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَأَيْتُ رُؤْيَا، رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ ، فَرَجَحْتَ بِأَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ وُزِنَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ فَوَزَنَ أَبُو بَكْرٍ عُمَرَ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ فَرَجَحَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ فَاسْتَاءَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: خِلَافَةُ نُبُوَّةٍ، ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ. فَغَضِبَ مُعَاوِيَةُ وَزَخَّ فِي أَقْفَائِنَا فَأُخْرِجْنَا، فَقَالَ زِيَادٌ لِأَبِي بَكْرَةَ: مَا وَجَدْتَ مِنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا تُحَدِّثُ بِهِ غَيْرَ هَذَا! فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُحَدِّثُهُ إِلَّا بِهِ حَتَّى أُفَارِقَهُ. قَالَ: فَلَمْ يَزَلْ زِيَادٌ يَطْلُبُ الْإِذْنَ حَتَّى أُذِنَ لَنَا فَأُدْخِلْنَا، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: يَا أَبَا بَكْرَةَ، حَدِّثْنَا بِحَدِيثٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَنَا بِهِ. قَالَ: فَحَدَّثَهُ أَيْضًا بِمِثْلِ حَدِيثِهِ الْأَوَّلِ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: لَا أَبَا لَكَ، تُخْبِرُنَا أَنْ نَكُونَ مُلُوكًا فَقَدْ رَضِينَا أَنْ نَكُونَ مُلُوكًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ بِاخْتِصَارٍ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ، وَالتِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَصَحَّحَهُ، وَالْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخْرِجَاهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ سَفِينَةَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ وَغَيْرِهِ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْإِمَارَةِ فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي الْخُلَفَاءِ.
عبد الرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم زیاد کے ساتھ وفد کی صورت میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہمارے ساتھ سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ ہم ان کے پاس داخل ہوئے تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، شاید اللہ ہمیں اس سے نفع دے۔ انہوں نے کہا: ہاں؛ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھا خواب پسند تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کس نے خواب دیکھا ہے؟ ایک شخص نے عرض کیا: میں نے، اے اللہ کے رسول! میں نے خواب دیکھا کہ گویا آسمان سے ایک ترازو لٹکایا گیا، آپ کو اور ابوبکر کو تولا گیا تو آپ ابوبکر سے بھاری رہے، پھر ابوبکر کو عمر کے ساتھ تولا گیا تو ابوبکر عمر سے بھاری رہے، پھر عمر کو عثمان کے ساتھ تولا گیا تو عمر عثمان سے بھاری رہے، پھر ترازو اٹھا لیا گیا۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رنج ہوا، پھر فرمایا: (یہ) نبوت کی خلافت ہے، پھر اللہ جسے چاہے گا بادشاہت دے گا۔ اس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ناراض ہوئے اور ہماری گدیوں پر دھکے دے کر ہمیں نکلوا دیا۔ زیاد نے سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں سے اس کے سوا بیان کرنے کو کوئی حدیث نہ ملی؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں ان سے جدا ہونے تک یہی حدیث بیان کروں گا۔ (راوی) کہتے ہیں: زیاد مسلسل اجازت مانگتا رہا یہاں تک کہ ہمیں اجازت ملی اور ہمیں اندر بلایا گیا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابو بکرہ! ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیے، شاید اللہ ہمیں اس سے نفع دے۔ تو انہوں نے پھر وہی پہلی حدیث سنائی۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: تمہارا باپ نہ رہے! تم ہمیں بتاتے ہو کہ ہم بادشاہ ہوں گے، تو ہم بادشاہ ہونے پر راضی ہیں۔“
(بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے امام ابو داود رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں، اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے الجامع میں اختصار کے ساتھ روایت کر کے صحیح کہا ہے، اور امام حاکم رحمہ اللہ نے المستدرک میں روایت کر کے فرمایا: ”اس کی سند صحیح ہے اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔“ اس کا ایک شاہد سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جسے امام بزار رحمہ اللہ وغیرہ نے صحیح سند سے روایت کیا ہے، اور یہ کتاب الامارۃ، باب ما جاء فی الخلفاء میں گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التعبير/حدیث: 6011]
تخریج الحدیث: «رواه البزار في مسنده وغيره بسند صحيح، وقد تقدم في كتاب الإمارة في باب ما جاء في الخلفاء»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2287، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4634، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19991، وأخرجه مسند البزار برقم: 3829، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8250»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 194
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّاجِيُّ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ، وَيَسْأَلُ عَنْهَا، فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: "أَيُّكُمْ رَأَى رُؤْيَا؟" فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ ، فَرَجَحْتَ بِأَبِي بَكْرٍ ، ثُمَّ وُزِنَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، فَرَجَحَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ، فَاسْتَاءَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "نُبُوَّةٌ ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیک خواب پسند آتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے متعلق دریافت فرماتے تھے، چنانچہ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے خواب دیکھا ہے، گویا آسمان سے ایک ترازو لٹکایا گیا ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پلڑا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر بھاری رہا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا پلڑا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر بھاری رہا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا پلڑا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر بھاری رہا، پھر ترازو اٹھا لیا گیا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ناگوار گزری اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نبوت ہے، پھر اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا حکمرانی عطا فرمائے گا۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 194]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2287، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4634، وأخرجه مسند البزار برقم: 3829، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4494، 8250، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3347»
«مسند الامام احمد: 5/44-50، سنن ابي داود: 4/208، سنن الترمذي: 4/450»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 573
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكَشِّيُّ، قَثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، قَثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ فَيَسْأَلُ عَنْهَا، فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: "أَيُّكُمْ رَأَى رُؤْيَا؟" فَقَالَ رَجُلٌ: رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا مِنَ السَّمَاءِ، فَوُزِنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ فَرَجَحْتَ بِأَبِي بَكْرٍ ، وَوُزِنَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ ، وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ، فَاسْتَاءَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "خِلَافَةُ نُبُوَّةٍ، ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ".
عبدالرحمن بن ابوبکرہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھا خواب پسند آتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں دریافت فرمایا کرتے تھے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟“ تو ایک شخص نے عرض کیا: میں نے دیکھا کہ گویا آسمان سے ایک ترازو اترا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں بھاری رہے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بھاری رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بھاری رہے، پھر وہ ترازو اٹھا لیا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات گراں گزری اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ خلافتِ نبوت ہے، پھر اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا بادشاہت عطا فرمائے گا۔““ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 573]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لاجل علي بن زيد بن جدعان. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2287، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4634، وأخرجه مسند البزار برقم: 3829، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4494، 8250، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3347»
«تقدم تخريجه في رقم:194»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں