🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
415. 33- باب كراهية الحياء في العلم
حصولِ علم کے معاملے میں شرم و حیا برتنے کی ناپسندیدگی کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1177 (کل: 38 مقامات، 21 کتب)
الجامع الكامل: 1177، 13869
صحیح بخاری: 130، 282، 3328، 6091، 6121
صحیح مسلم: 712، 714
سنن ترمذی: 122
سنن نسائی: 197
سنن ابن ماجہ: 600
بلوغ المرام: 96
معجم صغیر للطبرانی : 100
مشکوۃ المصابیح: 433
مسند احمد: 26503، 26579، 26613، 27118
مسند الحمیدی: 300
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 115
صحیح ابن خزیمہ: 235
اللؤلؤ والمرجان: 180
مصنف ابن ابی شیبہ: 883
الفتح الربانی: 849، 850، 851
مسند امام شافعی: 93
السنن الكبرى للبيهقي: 791
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 754، 1450
المعجم الکبیر للطبرانی: 20097، 20105، 20210، 20292، 20300
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6895، 7004
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 600
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّهَا أَمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَسَأَلَتْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ؟ قَالَ:" نَعَمْ إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ"، فَقُلْتُ: فَضَحْتِ النِّسَاءَ، وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرِبَتْ يَمِينُكِ، فَبِمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا إِذًا".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، اور آپ سے پوچھا کہ اگر عورت خواب میں ویسا ہی دیکھے جیسا مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب پانی (منی) دیکھے تو غسل کرے“، میں نے ام سلیم رضی اللہ عنہا سے کہا: تم نے تو عورتوں کو رسوا کیا یعنی ان کی جگ ہنسائی کا سامان مہیا کرا دیا، کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا بھلا ہو، اگر ایسا نہیں ہوتا تو کس وجہ سے بچہ اس کے مشابہ ہوتا ہے؟“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 600]
حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور مسئلہ پوچھا کہ اگر عورت کو خواب میں وہ کچھ نظر آئے جو مرد کو نظر آتا ہے (تو اس کا کیا حکم ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب اسے پانی نظر آئے تو اسے غسل کرنا چاہیے۔“ (ام المومنین نے فرمایا:) میں نے کہا: (اے ام سلیم!) ”تم نے عورتوں کو رسوا کر دیا ہے، بھلا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا بھلا ہو! پھر اس کی اولاد اس سے مشابہ کیوں ہوتی ہے؟“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 600]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/العلم 50 (130)، الغسل 22 (282)، الأنبیاء 1 (3328)، الأدب 68 (6091)، 79 (6121)، صحیح مسلم/الحیض 7 (313)، سنن الترمذی/الطہارة 90 (122)، سنن النسائی/الطہارة 131 (197)، (تحفة الأشراف: 18264)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة 21 (85)، مسند احمد (6/ 292، 302، 306) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: تو معلوم ہوا کہ بچہ کی پیدائش میں مرد اور عورت دونوں کا نطفہ شریک ہوتا ہے، اور جب عورت کی منی بھی ثابت ہوئی تو خواب میں اس کی منی کا نکلنا کیا بعید ہے، جیسے مرد کی منی نکلتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 96
وعن أم سلمة رضي الله عنها أن أم سليم- وهي امرأة أبي طلحة- قالت: يا رسول الله! إن الله لا يستحيي من الحق،‏‏‏‏ فهل على المرأة الغسل إذا احتلمت؟ قال: «‏‏‏‏نعم إذا رأت الماء» ‏‏‏‏. الحديث متفق عليه.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے سے حیاء نہیں کرتا تو بتائیں کیا عورت کو جب احتلام ہو جائے تو اس پر بھی غسل فرض ہے؟ فرمایا ”ہاں! جب وہ پانی دیکھے۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 96]
وَعَنْ» اور سے - «أُمِّ سَلَمَةَ» ام سلمہ - «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو - «أَنَّ» کہ - «أُمَّ سُلَيْمٍ» ام سلیم - «وَهِيَ» اور وہ - «امْرَأَةُ» بیوی ہیں - «أَبِي طَلْحَةَ» ابوطلحہ کی - «قَالَتْ» انہوں نے کہا - «يَا» اے - «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول - «إِنَّ» بیشک - «اللَّهَ» اللہ - «لَا» نہیں - «يَسْتَحْيِي» شرماتا - «مِنَ» سے - «الْحَقِّ» حق - «فَهَلْ» تو کیا - «عَلَى» پر - «الْمَرْأَةِ» عورت - «الْغُسْلُ» غسل ہے - «إِذَا» جب - «احْتَلَمَتْ» اسے احتلام ہو - «قَالَ» فرمایا - «نَعَمْ» ہاں - «إِذَا» جب - «رَأَتِ» وہ دیکھے - «الْمَاءَ» پانی (تری) - «الْحَدِيثُ» حدیث - «مُتَّفَقٌ» متفق - «عَلَيْهِ» اس پر۔
اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم - اور وہ سیدنا ابوطلحہ کی بیوی ہیں - نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بیشک اللہ تعالیٰ حق (بیان کرنے) سے نہیں شرماتا، تو کیا عورت پر غسل (واجب) ہے جب اسے احتلام ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب وہ پانی (تری) دیکھے۔“ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الغسل، باب إذا احتلمت المرأة، حديث:282، وانظر، حديث:130، ومسلم، الحيض، باب وجوب الغسل علي المرأة بخروج المني منها، حديث:313.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 100
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَغْدَادِيُّ صَاحِبُ الطَّعَامِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبِ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ بَنِي أَبِي طَلْحَةَ وَهِيَ أُمُّ سُلَيْمٍ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا رَأَتْ مَا يَرَى الرَّجُلُ، فَضَحِكْتُ، وَقُلْتُ: أَتَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: لَوْلا ذَلِكَ لَمَا كَانَ يشبه أُمَّهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، إِلا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَاحِ، وَلا كَتَبْنَاهُ إِلَّا عَنْ هَذَا الشَّيْخِ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کہ ابوطلحہ کے بیٹوں کی ماں آئی جس کا نام ام سلیم رضی اللہ عنہا تھا، کہنے لگی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا، کیا عورت پر بھی غسل ہے جب کہ وہ اس طرح خواب دیکھے جس طرح مرد دیکھتا ہے؟ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں ہنسنے لگی کہ کیا عورت کو بھی احتلام ہو سکتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایسا نہ ہوتا تو بچہ اپنی ماں سے مشابہت نہ رکھتا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الطهارة/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 130، 282، 3328، 6091، 6121، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 313، ومالك فى «الموطأ» برقم: 115، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 235، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1165، 1166، 1167، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 197، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 199، 5856، والترمذي فى «جامعه» برقم: 122، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 600، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 807، 808، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27146، 27222، والحميدي فى «مسنده» برقم: 300، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6895، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2945، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 225، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 883، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2661»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 433
433 - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، فَهَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا احْتَلَمَتْ؟ قَالَ:"نَعَمْ، إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ"فَغَطَّتْ أُمُّ سَلَمَةَ وَجْهَهَا، وَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَوَتَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ قَالَ: ("نَعَمْ تَرِبَتْ يَمِينُكَ، فَبِمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا؟". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بے شک اللہ حق بات سے نہیں شرماتا، جب عورت کو احتلام ہو جائے تو کیا اس پر غسل کرنا واجب ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب وہ پانی (منی کے آثار) دیکھے۔“ (یہ سن کر) ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہاں، «تَرِبَتْ يَمِينُكِ» ”تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو“، تو پھر اس کا بچہ اس سے کیسے مشابہت اختیار کرتا؟“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 433]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (130) و مسلم (32/ 313)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26503
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا احْتَلَمَتْ؟ قَالَ: " نَعَمْ، إِذَا رَأَتْ الْمَاءَ" , فَضَحِكَتْ أُمُّ سَلَمَةَ , قَالَتْ: أَتَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَبِمَ يُشْبِهُ الْوَلَدُ؟" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا یہ بتائے کہ اگر عورت کو احتلام ہوجائے تو کیا اس پر بھی غسل واجب ہوگا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں جب کہ وہ پانی دیکھے اس پر حضرت ام سلمہ ہنسنے لگیں اور کہنے لگیں کہ کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر بچہ اپنی ماں کے مشابہ کیوں ہوتا ہے؟ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26503]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 282، م: 313
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26579
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ , أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ غُسْلٌ إِذَا احْتَلَمَتْ؟ قَالَ: " نَعَمْ، إِذَا رَأَتْ الْمَاءَ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا یہ بتائیے کہ اگر عورت کو احتلام ہوجائے تو کیا اس پر بھی غسل واجب ہوگا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں جب کہ وہ پانی دیکھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26579]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 282، م: 313
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26613
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ , وَابْنُ نُمَيْرٍ , قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَتْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ؟ فَقَالَ: " إِذَا رَأَتْ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ" , قَالَتْ: قُلْتُ: فَضَحْتِ النِّسَاءَ، وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ فَقَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرِبَتْ يَمِينُكِ، فَبِمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا إِذًا" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا یہ بتائے کہ اگر عورت کو احتلام ہوجائے تو کیا اس پر بھی غسل واجب ہوگا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں جب کہ وہ پانی دیکھے اس پر حضرت ام سلمہ ہنسنے لگیں اور کہنے لگیں کہ کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر بچہ اپنی ماں کے مشابہ کیوں ہوتا ہے؟ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26613]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 282، م: 313
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27118
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ سُلَيْمٍ ، قَالَتْ: كَانَتْ مُجَاوِرَةَ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَتْ تَدْخُلُ عَلَيْهَا، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِذَا رَأَتْ الْمَرْأَةُ أَنَّ زَوْجَهَا يُجَامِعُهَا فِي الْمَنَامِ، أَتَغْتَسِلُ؟ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: تَرِبَتْ يَدَاكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، فَضَحْتِ النِّسَاءَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، وَإِنَّا إِنْ نَسْأَلْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَمَّا أَشْكَلَ عَلَيْنَا خَيْرٌ مِنْ أَنْ نَكُونَ مِنْهُ عَلَى َعمْيَاءَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّ سَلَمَةَ: " بَلْ أَنْتِ تَرِبَتْ يَدَاكِ، نَعَمْ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، عَلَيْهَا الْغُسْلُ إِذَا وَجَدَتْ الْمَاءَ"، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَهَلْ لِلْمَرْأَةِ مَاءٌ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:" فَأَنَّى يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا؟ هُنَّ شَقَائِقُ الرِّجَالِ" .
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر عورت بھی اسی طرح خواب دیکھے جیسے مرد دیکھتا ہے تو کیا حکم ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عورت ایسا خواب دیکھے اور اسے انزال ہو جائے تو اسے غسل کرنا چاہیے، ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ام سلیم! تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں، تم نے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ساری عورتوں کو رسوا کر دیا، ام سلیم رضی اللہ عنہا کہنے لگیں اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا، خیر کی کوئی بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لینا ہمارے نزدیک اس کے متعلق ناواقف رہنے سے بہتر ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”بلکہ تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں، ہاں ام سلیم! اگر عورت ایسا خواب دیکھے تو اس پر غسل واجب ہوتا ہے“، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا عورت کا بھی پانی ہوتا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بچہ عورت کے مشابہ کیوں ہوتا ہے؟ عورتیں مردوں کا جوڑا ہیں۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27118]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله: "هن شقائق الرجال" فحسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه ، إسحاق بن عبد الله لم يسمع من جدته ام سليم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 300
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحْيِي مْنَ الْحَقِّ، هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا هِيَ احْتَلَمَتْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَتْ إِحْدَاكُنَّ الْمَاءَ , فَلْتَغتَسِلْ"، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرِبَتْ يَمِينُكِ , فَبِمَ يَكُونُ الشَّبَهُ؟" .
سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہما اپنی والدہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا بیان نقل کرتی ہیں، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ حق بات سے حیا نہیں کرتا اگر عورت کو احتلام ہو جائے تو کیا اس پر غسل کرنا لازم ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی عورت پانی دیکھتی ہے، تو اسے غسل کرنا پڑے گا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ہاتھ خاک آلود ہو پھر (بچے کی اس کے ساتھ) مشابہت کس بنیاد پر ہوتی ہے؟“ [مسند الحميدي/حدیث: 300]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى الغسل 282، واطرافه ومسلم فى الحيض 313، يحرج المني منها. وأخرجه الموصلي برقم 6895، 7004 و فى صحيح ابن حبان برقم 1165، 1167»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 115
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ امْرَأَةُ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا هِيَ احْتَلَمَتْ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ"
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا آئیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس، تو کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نہیں شرماتا اللہ سچ سے، کیا عورت پر بھی غسل ہے جب احتلام ہو؟ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”ہاں! جب کہ دیکھے پانی کو۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 115]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 130، 282، 3328، 6091، 6121، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 313، 311، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 235، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1165، 1166، 1167، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 197، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 199، 5856، والترمذي فى «جامعه» برقم: 122، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 600، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 807، 808، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27146، 27222، 27256، 27273، والحميدي فى «مسنده» برقم: 300، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6895، 7004، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 225، شركة الحروف نمبر: 106، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 85»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں