الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5406. 6- باب قوله: وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِ (99) رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ (100) فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ (101) فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَى قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ (102) فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ (103) وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ (104) قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (105) إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ (106) وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ (107) وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ (108) سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَ (109) كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (110) إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ (111) وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ (112) وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَاقَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ (113)
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق ہے کہ ”اور ابراہیم نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں، وہی میری رہنمائی فرمائے گا۔ اے میرے رب! مجھے صالح اولاد عطا فرما۔ تو ہم نے اسے ایک بردبار لڑکے کی بشارت دی۔ پھر جب وہ لڑکا ان کے ساتھ تگ و دو کی عمر کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ اے میرے پیارے بیٹے! میں خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو دیکھ کہ تیری کیا رائے ہے؟ اس نے کہا کہ اے میرے ابا جان! آپ وہی کیجیے جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے، ان شاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔ پھر جب ان دونوں نے حکمِ الٰہی کے سامنے سرِ تسلیم خم کر دیا اور ابراہیم نے اسے پیشانی کے بل لٹا دیا، تو ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراہیم! بلاشبہ تو نے اپنا خواب سچ کر دکھایا، ہم نیکوکاروں کو اسی طرح صلہ دیا کرتے ہیں۔ یقیناً یہ ایک واضح آزمائش تھی۔ اور ہم نے ایک عظیم ذبیحہ کے عوض اس کا فدیہ دیا۔ اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں اس کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔ سلام ہو ابراہیم پر۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔ بے شک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔ اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی جو نبی اور صالحین میں سے تھے۔ اور ہم نے ابراہیم اور اسحاق پر برکتیں نازل کیں، اور ان دونوں کی اولاد میں سے کوئی تو نیکوکار ہے اور کوئی اپنے نفس پر کھلم کھلا ظلم کرنے والا ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13168 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
مسند الحمیدی: 575
مصنف ابن ابی شیبہ: 4656
السنن الكبرى للبيهقي: 4297
المعجم الکبیر للطبرانی: 8364
حدیث نمبر: 13168
13168- عن صفية بنت شيبة قالت: أخبرتني امرأة من بني سليم ولّدت عامة أهل دارنا: أرسل رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى عثمان بن طلحة، وقال مرة: إنها سألت عثمان بن طلحة: لم دعاك النبي صلى الله عليه وسلم؟ قال: إني كنت رأيت قرني الكبش حين دخلت البيت، فنسيت أن آمرك أن تخمرهما، فخمّرهما فإنه لا ينبغي أن يكون في البيت شيء يشغل المصلي.
قال سفيان:"لم تزل قرنا الكبش في البيت حتى احترق البيت فاحترقا".
قال سفيان:"لم تزل قرنا الكبش في البيت حتى احترق البيت فاحترقا".
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (2030)، وأحمد (16637)–والسياق له– من طريق سفيان (هو ابن عيينة)، حدثني منصور، عن خاله مسافع، عن صفية بنت شيبة، فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16637
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنْ خَالِهِ مُسَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أُمِّ مَنْصُورٍ ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ وَلَدَتْ عَامَّةَ أَهْلِ دَارِنَا: أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ، وَقَالَ مَرَّةً: إِنَّهَا سَأَلَتْ عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ لِمَ دَعَاكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ:" إِنِّي كُنْتُ رَأَيْتُ قَرْنَيْ الْكَبْشِ حِينَ دَخَلْتُ الْبَيْتَ، فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَهُمَا، فَخَمِّرْهُمَا، فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّيَ"، قَالَ سُفْيَانُ: لَمْ تَزَلْ قَرْنَا الْكَبْشِ فِي الْبَيْتِ حَتَّى احْتَرَقَ الْبَيْتُ فَاحْتَرَقَا.
بنوسلیم کی ایک خاتون جس نے بنوشیبہ کے اکثر بچوں کی پیدائش کے وقت دائی کا کام کیا تھا، سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن طلحہ کو قاصد کے ذریعے بلایا، یا یہ کہ خود انہوں نے عثمان سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں کیوں بلایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جب بیت اللہ میں داخل ہوا تھا تو میں نے مینڈھے کے دو سینگ وہاں دیکھے تھے، میں تمہیں یہ کہنا بھول گیا تھا کہ انہیں ڈھانپ دو، لہذا اب جا کر انہیں ڈھانپ دینا کیونکہ بیت اللہ میں کسی ایسی چیز کا ہو نا مناسب نہیں ہے جو نماز کو غافل کر دے، راوی کہتے ہیں کہ وہ دونوں سینگ خانہ کعبہ میں ہی رہے اور جب بیت اللہ کو آگ لگی تو وہ بھی جل گئے۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16637]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 23221
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنْ خَالِهِ مُسَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بنْتِ شَيْبةَ أُمِّ مَنْصُورٍ ، قَالَتْ: أَخْبرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بنِي سُلَيْمٍ وَلَّدَتْ عَامَّةَ أَهْلِ دَارِنَا، أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ بنِ طَلْحَةَ، وَقَالَ مَرَّةً: إِنَّهَا سَأَلَتْ عُثْمَانَ لِمَ دَعَاكَ النَّبيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: " إِنِّي كُنْتُ رَأَيْتُ قَرْنَيْ الْكَبشِ حَيْثُ دَخَلْتُ الْبيْتَ، فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَهُمَا فَخَمِّرْهُمَا، فَإِنَّهُ لَا يَنْبغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّيَ" ، قَالَ سُفْيَانُ: لَمْ يَزَلْ قَرْنَا الْكَبشِ فِي الْبيْتِ حَتَّى احْتَرَقَ الْبيْتُ فَاحْتَرَقَا.
بنوسلیم کی ایک خاتون " جس نے بنو شبیہ کے اکثر بچوں کی پیدائش کے وقت دائی کا کام کیا تھا " سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن طلحہ کو قاصد کے ذریعے بلایا یا یہ کہ خود انہوں نے عثمان سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں کیوں بلایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیت اللہ میں داخل ہوا تھا تو میں نے مینڈھے کے دو سینگ وہاں دیکھے تھے میں تمہیں یہ کہنا بھول گیا تھا کہ انہیں ڈھانپ دو لہٰذا اب جا کر انہیں ڈھانپ دینا کیونکہ بیت اللہ میں کسی ایسی چیز کا ہونا مناسب نہیں ہے جو نمازی کو غافل کر دے راوی کہتے ہیں کہ وہ دونوں سینگ خانہ کعبہ ہی میں رہے اور جب بیت اللہ کو آگ لگی تو وہ بھی جل گئے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23221]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 575
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي خَالِي مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّي صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ وَلَدَتْ عَامَّةَ أَهْلِ دَارِهِمْ أَنَّهَا سَأَلَتْ عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ ، عَنْ دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهُ بَعْدَ دُخُولِهِ الْكَعْبَةَ، فَقَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنْ كُنْتُ رَأَيْتُ قَرْنَيِ الْكَبْشِ فِي الْبَيْتِ، فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَهُمَا، فَخَمِّرْهُمَا فَإِنَّهُ لا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّي" .
صفیہ بنت شیبہ بیان کرتی ہیں: بنو سلیم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ انہوں نے سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے جانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگی ہوئی دعا کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”میں نے بیت اللہ میں دنبے کے سینگ دیکھے تھے، تو یہ خیال نہیں رہا کہ میں تمہیں ہدایت دیتا کہ تم انہیں ڈھانپ دو، تو اب تم انہیں ڈھانپ دو، کیونکہ بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نمازی کی توجہ کو منتشر کرنے کا باعث ہو۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 575]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2030، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9083، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4618، والطبراني فى "الكبير" برقم: 8396»
الحكم على الحديث:
إسناده
ترقیم عوامۃ: 4618 ترقیم الشثری: -- 4656
حدثنا ابن عيينة ، عن منصور بن صفية ، عن خاله مسافع ، عن اخته صفية ام منصور، قالت: اخبرتني امراة من اهل الدار من بني سليم، قالت: قلت لعثمان بن طلحة : لم دعاك رسول الله صلى الله عليه وسلم حين خرج من البيت؟ قال: قال:" إني رايت قرني الكبش فنسيت ان آمرك ان تخمرهما وانه لا ينبغي ان يكون في البيت شيء يشغل المصلي"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (أخته)، وفي [أ، ب، هـ، د]: (أخت) وصفية عمة مسافع.
(٢) في [أ]: (قال).
(٣) في [ب، أ]: (حتى خرجت).
(٤) مجهول؛ لجهالة المرأة السلمية، أخرجه أبو داود (٢٠٣٠) وأحمد (١٦٦٣٧) وعبد الرزاق (٩٠٨٣)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٦١١)، والحميدي (٥٦٥)، والبخاري في التاريخ ٦/ ٢١١، والمزي ٢٧/ ٤٢٤ والأزرقي ١/ ١٤٧، والطبراني ٩/ (٨٣٩٦) والبيهقي ٢/ ٤٣٨.
بنو سلیم کی ایک خاتون کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن طلحہ سے پوچھا کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ سے نکلتے ہوئے آپ کو کیوں بلایا تھا؟ حضرت عثمان نے فرمایا کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں نے مینڈھے کے دو سینگ دیکھے ہیں، میں تمہیں یہ حکم دینا بھول گیا کہ تم ان پر کپڑا ڈال دو۔ بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نمازی کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4656]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة المرأة السلمية .»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2030، والحميدي فى «مسنده» برقم: 575، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9083، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8396، ترقيم محمد عوامة: 4618»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2030، والحميدي فى «مسنده» برقم: 575، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9083، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8396، ترقيم محمد عوامة: 4618»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
حدیث نمبر: 1364
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا سُفْيَانُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ خَالِهِ مُسَافِعٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أُمِّ مَنْصُورٍ قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ وَلَدَتْ عَامَّةَ أَهْلِ دَارِنَا، أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ، وَقَالَ مَرَّةً: إِنَّهَا سَأَلَتْ عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ لِمَ دَعَاكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قَالَ لِي: ( (إِنِّي كُنْتُ رَأَيْتُ قَرْنَي الْكَبْشِ حِينَ دَخَلْتُ الْبَيْتَ فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَهُمَا فَخَمِّرْهُمَا، فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يُشْغِلُ الْمُصَلَّى) ) قَالَ سُفْيَانُ: لَمْ تَزَلْ قَرْنَا الْكَبْشِ فِي الْبَيْتِ حَتَّى احْتَرَقَ الْبَيْتُ فَاحْتَرَقَا
ایک دوسری سند سے مروی ہے: صفیہ بنت شیبہ کہتی ہے:بنو سلیم کی ایک عورت، جو ہمارے گھر والوں میں سے اکثر کی والدہ ہے، نے مجھے بتایاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عثمان بن طلحہ کو پیغام بھیجا۔ ایک مرتبہ راوی نے یہ کہا کہ اس عورت نے عثمان بن طلحہ سے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تجھے کیوں بلایا تھا؟ عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جب میں بیت اللہ میں داخل ہوا تو میں نے مینڈھے کے دو سینگ دیکھے تھے، پھر میں بھول گیا کہ تجھے ان کو ڈھانپ دینے کا حکم دوں، اس لیے ا ب انہیں ڈھانپ دے، کیونکہ بیت اللہ میں کسی ایسی چیز کا ہونا مناسب نہیں ہے جو نمازی کو مشغول کرے۔ سفیان فرماتے ہیں: مینڈھے کے دونوں سینگ بیت اللہ میں ہی رہے، جب بیت اللہ کو آگ لگی تو وہ بھی جل گئے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1364]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأوّل: 344، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23221 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23609»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شیبہ کو بلایا جبکہ کتب ِ ستہ اور دوسری کتب ِ احادیث اور خود مسند احمد کی دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ کا دروازہ کھولنے کے لیے عثمان بن طلحہ کو بلایا اور یہ روایت زیادہ معتبر ہے۔ اسماعیل علیہ السلام کے فدیے میں جو مینڈھا لایا گیا تھا، اس کے سینگ کعبہ کی عمارت کے اندر رکھے ہوئے تھے۔ جب یزید بن معاویہ کے دور میں واقعہ حرہ کے بعد بنو امیہ کا لشکر مکہ مکرمہ پہنچا اور عبد اللہ بن زبیر کا محاصرہ کیا اور منجنیق نصب کر کے کعبہ پر پتھر برسائے اور آگ لگ جانے کی وجہ سے بیت اللہ کے پردے، چھت اور یہ دو سینگ جل گئے، یہ صفر ۶۴ ھ کا واقعہ ہے۔ (بلوغ المعانی من اسرار الفتح الربانی: ۱/ ۳۶۰)
کتنی قابل غور بات ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ جیسی مقدم عمارت کے اندر بھی نمازی کے خشوع و خضوع کی خاطرسینگوں پر کپڑا ڈالنے کو پسند کیا، مسجد کی زیب و زینت، بیل بوٹوں، انتہائی جاذب نظر منبروں اور محرابوں، رنگا رنگ کی الماریوں اور منقش پتھروں کا اہتمام کرنے والوں کو غور کرنا چاہیے۔
کتنی قابل غور بات ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ جیسی مقدم عمارت کے اندر بھی نمازی کے خشوع و خضوع کی خاطرسینگوں پر کپڑا ڈالنے کو پسند کیا، مسجد کی زیب و زینت، بیل بوٹوں، انتہائی جاذب نظر منبروں اور محرابوں، رنگا رنگ کی الماریوں اور منقش پتھروں کا اہتمام کرنے والوں کو غور کرنا چاہیے۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الأوّل: 344
حدیث نمبر: 10348
عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أُمِّ مَنْصُورٍ قَالَتْ أَخْبَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ وَلَدَتْ عَامَّةَ أَهْلِ دَارِنَا أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ وَقَالَ مَرَّةً يَعْنِي الرَّاوِيَ عَنْ صَفِيَّةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ لِمَ دَعَاكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ لِي كُنْتُ رَأَيْتُ قَرْنَيِ الْكَبْشِ حِينَ دَخَلْتُ الْبَيْتَ فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ تُخَمِّرُهُمَا فَخَمِّرْهُمَا فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّي قَالَ سُفْيَانُ لَمْ تَزَلْ قَرْنَا الْكَبْشِ فِي الْبَيْتِ حَتَّى احْتَرَقَ الْبَيْتُ فَاحْتَرَقَا
۔ ام منصور کہتی ہیں: بنو سلیم کی ایک خاتون، ہمارے گھر کی عام اولاد اسی سے تھی، سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا، ایک روایت میں ہے: انھوں نے سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو کیوں بلایا تھا؟ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میں نے بیت اللہ کے اندر دنبے کے سینگ دیکھے اور تجھے یہ حکم دینا بھول گیا کہ تو ان کو ڈھانپ دے، پس اب ان کو ڈھانپ دے، کیونکہ مناسب نہیں ہے کہ بیت اللہ میں ایسی چیز ہو، جو نمازی کو مشغول کر دے۔ امام سفیان نے کہا: دنبے کے وہ دونوں سینگ بیت اللہ میں موجود رہے، یہاں تک کہ جب بیت اللہ کو آگ لگ گئی تھی تو وہ بھی جل گئے تھے۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10348]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابوداود: 2030، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16637 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16754»
وضاحت: فوائد: … اسماعیل علیہ السلام کے فدیے میں جو مینڈھا لایا گیا تھا، یہ اس کے دو سینگ تھے، جو کعبہ کے اندر محفوظ تھے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
حدیث نمبر: 7160
7160- عن صفية بنت شيبة قالت: أخبرتني امرأة من بني سُليم ولّدت عامةَ أهل دارنا: أرسل رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى عثمان بن طلحة، وقال مرةً: إنها سألت عثمان بن طلحة: لمَ دعاك النبي صلى الله عليه وسلم؟ قال: إني كنت رأيت قرْني الكبش حين دخلتُ البيت، فنسيتُ أن آمرك أن تخمِّرهما، فخمِّرهما فإنه لا ينبغي أن يكون في البيت شيء يشغل المصلي.
قال سفيان:"لم تزل قرنا الكبش في البيت حتى احترق البيتُ فاحترقا".
قال سفيان:"لم تزل قرنا الكبش في البيت حتى احترق البيتُ فاحترقا".
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبوداود (2030)، وأحمد (16637)-والسياق له- من طريق سفيان (هو ابن عيينة)، حدثني منصور، عن خاله مسافِع، عن صفية بنت شيبة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4297
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شَيْبَانَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ، عَنْ خَالِهِ مُسَافِعِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أُمِّ مَنْصُورٍ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ وَلَدَتْ عَامَّةَ أَهْلِ دَارِنَا قَالَتْ: أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ، فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ قَرْنَيِ الْكَبْشِ حِينَ دَخَلْتُ الْبَيْتَ، فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ تُخَمِّرُهُمَا فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ مَا يَشْغَلُ مُصَلِّيًا".
ام منصور صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھے بنو سلیم کی ایک عورت نے، جس نے ہمارے گھر کے اکثر افراد کی ولادت کروائی تھی، خبر دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں گھر میں داخل ہوا تو میں نے مینڈھے کے سینگ دیکھے تھے، میں تمہیں ان کو ڈھانپنے کا حکم دینا بھول گیا، کیونکہ گھر میں کسی ایسی چیز کا ہونا جو نمازی کو مشغول کر دے مناسب نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4297]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الفاكهي في اخبار مكة 237»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 8364
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ ، عَنْ خَالِهِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ عُثْمَانَ : لِمَ أَرْسَلَ إِلَيْكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ خُرُوجِهِ مِنَ الْكَعْبَةِ؟ فَقَالَ: قَالَ لِي: رَأَيْتُ قَرْنَيِ الْكَبْشِ فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَهُمَا، فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ مُصَلِّيًا ".
بنو سلیم کی ایک خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیدنا عثمان (بن طلحہ) رضی اللہ عنہ سے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ سے نکلنے کے بعد آپ کی طرف (دوبارہ کسی کو) کیوں بھیجا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”میں نے مینڈھے کے دونوں سینگ دیکھے، اور میں تمہیں یہ حکم دینا بھول گیا کہ تم انہیں ڈھانپ دو، کیونکہ گھر (کعبہ) میں ایسی کوئی چیز نہیں ہونی چاہیے جو نمازی کو مشغول کر دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8364]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 62، حدیث 8396»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2030، والحميدي فى «مسنده» برقم: 575، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9083، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4618»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2030، والحميدي فى «مسنده» برقم: 575، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9083، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4618»