الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5965. 27- باب النهي عن قران تمرتين أو أكثر عند الشدة إلا بإذن أصحابه
تنگی اور شدت کے وقت اپنے ساتھیوں کی اجازت کے بغیر دو یا دو سے زائد کھجوریں ملا کر کھانے کی ممانعت کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14371 (کل: 17 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 14371
سنن دارمی: 2096
الفتح الربانی: 7406
صحیح ابن حبان: 5231
السنن الكبرى للبيهقي: 14633
المعجم الاوسط: 1249
11 تا 17
حدیث نمبر: 5435
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا جَبَلَةُ ، قَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فِي بَعْثِ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَأَصَابَتْنَا سَنَةٌ، فَجَعَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُنَا التَّمْرَ، وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا فَيَقُولُ: لَا تُقَارِنُوا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنِ الْقِرَانِ، إِلَّا أَنْ يَسْتَأْمِرَ الرَّجُلُ مِنْكُمْ أَخَاهُ".
جبلہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ہمیں کھانے کے لئے کھجور دیا کرتے تھے، اس زمانے میں لوگ انتہائی مشکلات کا شکار تھے، ایک دن ہم کھجوریں کھا رہے تھے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس سے گزرے اور فرمانے لگے کہ ایک وقت میں کئی کئی کھجوریں اکٹھی مت کھاؤ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بھائی کی اجازت کے بغیر کئی کھجوریں کھانے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5435]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، م :2045.
حدیث نمبر: 5533
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُنَا التَّمْرَ، قَالَ: وَقَدْ كَانَ أَصَابَ النَّاسَ يَوْمَئِذٍ جَهْدٌ، فَكُنَّا نَأْكُلُ، فَيَمُرُّ عَلَيْنَا ابْنُ عُمَرَ وَنَحْنُ نَأْكُلُ، فَيَقُولُ: لَا تُقَارِنُوا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنِ الْإِقْرَانِ، إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ أَخَاهُ"، قَالَ شُعْبَةُ: لَا أَرَى فِي الِاسْتِئْذَانِ إِلَّا أَنَّ الْكَلِمَةَ مِنْ كَلَامِ ابْنِ عُمَرَ.
جبلہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ہمیں کھانے کے لئے کھجور دیا کرتے تھے، اس زمانے میں لوگ انتہائی مشکلات کا شکار تھے، ایک دن ہم کھجوریں کھا رہے تھے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس سے گزرے اور فرمانے لگے کہ ایک وقت میں کئی کئی کھجوریں اکٹھی مت کھاؤ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بھائی کی اجازت کے بغیر کئی کھجوریں کھانے سے منع فرمایا ہے، امام شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں میرا خیال تو یہی ہے کہ اجازت والی بات سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا کلام ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5533]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2045
حدیث نمبر: 5802
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: جَبَلَةُ أَخْبَرَنِي، قَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فِي بَعْثِ الْعِرَاقِ، فَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُنَا التَّمْرَ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا، فَيَقُولُ: لَا تُقَارِنُوا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنِ الْقِرَانِ، إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ مِنْكُمْ أَخَاهُ".
جبلہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ہمیں کھانے کے لئے کھجور دیا کرتے تھے، اس زمانے میں لوگ انتہائی مشکلات کا شکار تھے، ایک دن ہم کھجوریں کھا رہے تھے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس سے گزرے اور فرمانے لگے کہ ایک وقت میں کئی کئی کھجوریں اکٹھی مت کھاؤ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بھائی کی اجازت کے بغیر کئی کھجوریں کھانے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5802]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
حدیث نمبر: 7406
حَدَّثَنَا جَبَلَةُ قَالَ كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فِي بَعْثِ أَهْلِ الْعِرَاقِ فَأَصَابَتْنَا سَنَةٌ فَجَعَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَرْزُقُنَا التَّمْرَ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَمُرُّ بِنَا فَيَقُولُ لَا تُقَارِنُوا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْقِرَانِ إِلَّا أَنْ يَسْتَأْمِرَ الرَّجُلُ مِنْكُمْ أَخَاهُ وَفِي لَفْظٍ إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ أَخَاهُ قَالَ شُعْبَةُ لَا أَرَى فِي الِاسْتِئْذَانِ إِلَّا أَنَّ الْكَلِمَةَ مِنْ كَلَامِ ابْنِ عُمَرَ
۔ جبلہ بن سحیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم اہل عراق کے ایک لشکر کے ساتھ مدینہ میں تھے، ہم قحط سالی سے دو چار ہو گئے۔ سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ہمیں کھجوریں دیں، سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے قریب سے گزرے اور کہا: دو تین تین ملا کر نہ کھانا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے الا کہ آدمی اپنے بھائی سے اجازت لے لے۔ امام شعبہ کہتے ہیں: یہ اجازت دینے والا جملہ میرے خیال میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہماکا اپنا کلام ہے، (حدیث کا حصہ نہیں ہے)۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7406]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2045، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5435 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5435»
وضاحت: فوائد: … امام نووی نے کہا: یہ امام شعبہ کا اپنا گمان ہے، اس سے حدیث کا مرفوع ہونا متاثر نہیں ہو گا، کیونکہ امام سفیان نے دوسری روایت کے مطابق یہ حدیث اس طرح بیان کی ہے: سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنْ یَقْرِنَ الرَّجُلُ بَیْنَ التَّمْرَتَیْنِ حَتّٰی یَسْتَأْذِنَ اَصْحَابَہٗ۔ … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس چیز سے منع فرمایا ہے کہ آدمی دو دو کھجوریں ملا کر کھائے، الا یہ کہ اپنے ساتھیوں سے اجازت لے لے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2045
حدیث نمبر: 5231
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَالْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ أَخْبَرَنِي، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا، فَيَقُولُ لا تُقَارِنُوا، فَإِنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الْقِرَانِ، إِلا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ أَخَاهُ" .
جبلہ بن سہیم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس سے گزرے تو انہوں نے فرمایا: ”تم (دو کھجوریں) ملا کر نہ کھاؤ، کیوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (دو کھجوریں) ایک ساتھ ملا کر کھانے سے منع کیا ہے، البتہ اگر آدمی اپنے بھائی سے اجازت حاصل کر لے (تو حکم مختلف ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5231]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2020، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3412، وابن الجارود فى "المنتقى"، 936، 937، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5226، 5229، 5331، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1799، 1800، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14724، 14725، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4625» «رقم طبعة با وزير 5208»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2323): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 14633
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ ⦗٤٥٨⦘ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ، نا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، نا شُعْبَةُ، نا جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ قَالَ: أَصَابَنَا عَامُ سَنَةٍ مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَرُزِقْنَا تَمْرًا فَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا وَنَحْنُ نَأْكُلُهُ فَيَقُولُ:" لَا تُقَارِنُوا فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْإِقْرَانِ" ثُمَّ قَالَ: إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ أَخَاهُ"، قَالَ شُعْبَةُ: الْإِذْنُ مِنْ قَوْلِ ابْنِ عُمَرَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ آدَمَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَةَ.
جبلہ بن سحیم فرماتے ہیں کہ ہم سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے کہ قحط کا سال آ گیا تو ہمیں کھجوریں ملیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس سے گزرے تو فرمانے لگے: ”دو دو ملا کر نہ کھایا کرو؛ کیونکہ اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، الا یہ کہ ساتھی اجازت دے دیں۔“ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: «الْإِذْنُ» ”اجازت“ یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا قول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14633]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2045»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1249
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ زَكَرِيَّا الْأُبُلِّيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ: نَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنِ الْإِقْرَانِ فِي التَّمْرِ، إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا سَعِيدٌ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کھاتے وقت) کھجوروں کو ایک ساتھ ملا کر (دو دو کر کے) کھانے سے منع فرمایا، سوائے اس کے کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے اجازت لے لے۔“
شعبہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1249]
شعبہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1249]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2455، 2489، 2490، 5446، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2045، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5231، 5232، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6694، 6695، 6696، 6697، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3834، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1814، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2103، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3331، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14748، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4601، 5132، 5158، 5342، 5536، 5633، 5906، 6258، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2018، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5736، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24980، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13776، 13775، 13778، 13777، 13781، 13779، 13780، 13829، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1125، 4355»