🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6343. 12- باب ما جاء في حجاب المرأة المسلمة
مسلمان عورت کے حجاب و پردے کے متعلق منقولہ احادیث و احکامات کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15557 (کل: 51 مقامات، 18 کتب)
الجامع الكامل: 15557، 5893، 9037، 9038، 9417، 13173
صحیح بخاری: 610، 2945، 2991، 3647، 4197، 4198
صحیح مسلم: 3321، 3497، 3498، 3500، 3501، 4665، 4666، 4667
سنن ابوداود: 2997
سنن ترمذی: 1550
سنن نسائی: 548
سنن ابن ماجہ: 2272
مشکوۃ المصابیح: 3931
مسند احمد: 12670، 12671، 13140، 13575
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1005
مصنف ابن ابی شیبہ: 35285، 39646، 39647
صحیح ابن حبان: 4745، 4746، 6521، 7212
مسند امام شافعی: 1740
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 616
السنن الكبرى للبيهقي: 3240، 12756، 13358، 18097، 18098
المعجم الکبیر للطبرانی: 4686، 4687، 4688
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2908، 3804
المعجم الاوسط: 2600، 8847
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12670
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: صَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ بُكْرَةً، وَقَدْ خَرَجُوا بِالْمَسَاحِي، فَلَمَّا نَظَرُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ، وَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ، فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کے لئے صبح کے وقت تشریف لے گئے، لوگ اس وقت کام پر نکلے ہوئے تھے وہ کہنے لگے کہ محمد اور لشکر آگئے، پھر وہ اپنے قلعے کی طرف بھاگنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ بلند کر کے تین مرتبہ اللہ اکبر کہا اور فرمایا خیبر برباد ہوگیا جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بڑی بدترین ہوتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12670]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2991، م: 1365، وانظر: 12086، والحديث التالي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12671
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمَّا أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، فَوَجَدَهُمْ حِينَ خَرَجُوا إِلَى زُرُوعِهِمْ وَمَعَهُمْ مَسَاحِيهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْهُ وَمَعَهُ الْجَيْشُ، نَكَصُوا فَرَجَعُوا إِلَى حِصْنِهِمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ:" الله أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ، فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کے لئے صبح کے وقت تشریف لے گئے، لوگ اس وقت کام پر نکلے ہوئے تھے وہ کہنے لگے کہ محمد اور لشکر آگئے، پھر وہ اپنے قلعے کی طرف بھاگنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ بلند کر کے تین مرتبہ اللہ اکبر کہا اور فرمایا خیبر برباد ہوگیا جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بڑی بدترین ہوتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12671]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2991، م: 1365، وانظر ما قبله، و 11992
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13140
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ فَانْتَهَى إِلَيْهَا لَيْلًا، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَرَقَ لَيْلًا لَمْ يُغِرْ عَلَيْهِمْ حَتَّى يُصْبِحَ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَكَ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا يُصَلُّونَ أَغَارَ عَلَيْهِمْ، قَالَ: فَلَمَّا أَصْبَحْنَا رَكِبَ وَرَكِبَ الْمُسْلِمُونَ، قَالَ: فَخَرَجَ أَهْلُ الْقَرْيَةِ إِلَى حُرُوثِهِمْ، مَعَهُمْ مَكَاتِلُهُمْ وَمَسَاحِيهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُسْلِمِينَ قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ وَالْخَمِيسُ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ، فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"، قَالَ أَنَسٌ وَإِنِّي لَرَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ، وَإِنَّ قَدَمِي لَتَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم پر حملے کا ارادہ کرتے تو رات کو حملہ نہ کرتے بلکہ صبح ہونے کا انتظار کرتے، اگر وہاں سے اذان کی آواز سنائی دیتی تو رک جاتے ورنہ حملہ کر دیتے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ خیبر کے لئے تشریف لے گئے، تو رات کو خیبر پہنچے، صبح ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر سوار ہوئے اور مسلمان اپنی سواری پر، الغرض! جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم شہر میں داخل ہوئے تو اللہ اکبر کہہ کر فرمایا خیبر برباد ہوگیا، جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بڑی بدترین ہوتی ہے، لوگ اس وقت اپنے اوزار لے کر کام پر نکلے ہوئے تھے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو دیکھ کر کہنے لگے کہ محمد اور لشکر آگئے، حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اور میرے پاؤں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں سے لگ جاتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13140]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2945، م:1365
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13575
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ أَبِي طَلْحَةَ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَقَدَمِي تَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَأَتَيْنَاهُمْ حِينَ بَزَغَتِ الشَّمْسُ، وَقَدْ أَخْرَجُوا مَوَاشِيَهُمْ وَخَرَجُوا بِفُؤُوسِهِمْ وَمَكَاتِلِهِمْ وَمُرُورِهِمْ، فَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ، فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ، قَالَ: فَهَزَمَهُمْ اللَّهُ، قَالَ: وَوَقَعَتْ فِي سَهْمِ دِحْيَةَ جَارِيَةٌ جَمِيلَةٌ، فَاشْتَرَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعَةِ أَرْؤُسٍ، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَى أُمِّ سُلَيْمٍ تُصْلِحُهَا وَتُهَيِّئُهَا، وَهِيَ صَفِيَّةُ ابْنَةُ حُيَيٍّ، قَالَ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِيمَتَهَا التَّمْرَ، وَالْأَقِطَ، وَالسَّمْنَ، قَالَ: فُحِصَتْ الْأَرْضُ أَفَاحِيصَ، قَالَ: وَجِيءَ بِالْأَنْطَاعِ، فَوُضِعَتْ فِيهَا، ثُمَّ جِيءَ بِالْأَقِطِ وَالتَّمْرِ وَالسَّمْنِ، فَشَبِعَ النَّاسُ، قَالَ: وَقَالَ النَّاسُ: مَا نَدْرِي أَتَزَوَّجَهَا، أَمِ اتَّخَذَهَا أُمَّ وَلَدٍ! فَقَالُوا: إِنْ يَحْجُبْهَا فَهِيَ امْرَأَتُهُ، وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا فَهِيَ أُمُّ وَلَدٍ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَبَ، حَجَبَهَا حَتَّى قَعَدَتْ عَلَى عَجُزِ الْبَعِيرِ، فَعَرَفُوا أَنَّهُ قَدْ تَزَوَّجَهَا، فَلَمَّا دَنَوْا مِنَ الْمَدِينَةِ دَفَعَ وَدَفَعْنَا، قَالَ: فَعَثَرَتْ النَّاقَةُ الْعَضْبَاءُ، قَالَ: فَنَدَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَدَرَتْ، قَالَ: فَقَامَ فَسَتَرَهَا، قَالَ: وَقَدْ أَشْرَفَتِ النِّسَاءُ، فَقُلْنَ: أَبْعَدَ اللَّهُ الْيَهُودِيَّةَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، أَوَقَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِي وَاللَّهِ، لَقَدْ وَقَعَ، وَشَهِدْتُ وَلِيمَةَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، فَأَشْبَعَ النَّاسَ خُبْزًا وَلَحْمًا، وَكَانَ يَبْعَثُنِي، فَأَدْعُو النَّاسَ، فَلَمَّا فَرَغَ قَامَ وَتَبِعْتُهُ، وَتَخَلَّفَ رَجُلَانِ اسْتَأْنَسَ بِهِمَا الْحَدِيثُ، لَمْ يَخْرُجَا، فَجَعَلَ يَمُرُّ بِنِسَائِهِ، يُسَلِّمُ عَلَى كُلِّ وَاحِدَةٍ: سَلَامٌ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْبَيْتِ، كَيْفَ أَصْبَحْتُمْ؟ فَيَقُولُونَ: بِخَيْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ وَجَدْتَ أَهْلَكَ؟ فَيَقُولُ: بِخَيْرٍ، فَلَمَّا رَجَعَ وَرَجَعْتُ مَعَهُ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ إِذَا هُوَ بِالرَّجُلَيْنِ قَدْ اسْتَأْنَسَ بِهِمَا الْحَدِيثُ، فَلَمَّا رَأَيَاهُ قَدْ رَجَعَ قَامَا فَخَرَجَا، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ، أَوْ نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ بِأَنَّهُمَا قَدْ خَرَجَا، فَرَجَعَ وَرَجَعْتُ مَعَهُ، فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي أُسْكُفَّةِ الْبَابِ، أَرْخَى الْحِجَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ الْحِجَابَ هَذِهِ الْآيَاتِ: لا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ سورة الأحزاب آية 53 حَتَّى فَرَغَ مِنْهَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ خیبر کے دن میں حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا اور میرے پاؤں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کو چھو رہے تھے، ہم وہاں پہنچے تو سورج نکل چکا تھا اور اہل خیبر اپنے مویشیوں کو نکال کر کلہاڑیاں اور کدالیں لے کر نکل چکے تھے، ہمیں دیکھ کر کہنے لگے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور لشکر آگئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہہ کر فرمایا کہ خیبر برباد برباد ہوگیا، جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بڑی بدترین ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں شکست سے دوچار کردیا، وہ مزید کہتے ہیں کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ جو بہت خوبصورت تھیں، حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے حصے میں آئی تھیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سات افراد کے عوض انہیں خرید لیا اور خرید کر انہیں حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا، تاکہ وہ انہیں بنا سنوار کر دلہن بنائیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ولیمے کے لئے کھجوریں، پنیر اور گھی جمع کیا، اس کا حلوہ تیار کیا گیا اور دستر خوان بچھا کر اسے دستر خوان پر رکھا گیا، لوگوں نے سیراب ہو کر اسے کھایا، اس دوران لوگ یہ سوچنے لگے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے نکاح فرمائیں گے یا انہیں باندی بنائیں گے؟ لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سواری پر بٹھا کر پردہ کرایا اور انہیں اپنے پیچھے بٹھا لیا تو لوگ سمجھ گئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرما لیا ہے۔ مدینہ منورہ کے قریب پہنچ کر لوگ اپنے رواج کے مطابق سواریوں سے کود کر اترنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح اترنے لگے لیکن اونٹنی پھسل گئی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر گرگئے، حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ بھی گرگئیں، دیگر ازواج مطہرات دیکھ رہی تھیں، وہ کہنے لگیں کہ اللہ اس یہودیہ کو دور کرے اور اس کے ساتھ ایسا ایسا کرے، ادھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور انہیں پردہ کرایا، پھر اپنے پیچھے بٹھا لیا، میں نے پوچھا اے ابوحمزہ! کیا واقعی نبی صلی اللہ علیہ وسلم گرگئے تھے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! اللہ کی قسم! گرگئے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں حضرت زینب رضی اللہ عنہ کے ولیمے میں بھی موجود تھا اور اس نکاح کے ولیمے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خوب پیٹ بھر کر روٹی اور گوشت کھلایا، باقی تو سب کھاپی کر چلے گئے، لیکن دو آدمی کھانے کے بعد وہیں بیٹھ کر باتیں کرنے لگے، یہ دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم خود ہی گھر سے باہر چلے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے میں بھی نکل آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم وقت گذارنے کے لئے باری باری اپنی ازواج مطہرات کے حجروں میں جاتے اور انہیں سلام کرتے، وہ پوچھتیں کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے بیوی کو کیسا پایا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے بہت اچھا، پھر جب اپنے گھر کے دروازے پر پہنچے تو وہ بیٹھے ہوئے اسی طرح باتیں کر رہے تھے، انہوں نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس آتے ہوئے دیکھا تو کھڑے ہوگئے اور چلے گئے۔ اب مجھے یاد نہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے جانے کی خبر دی یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی، بہرحال! نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے چلتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہوگئے، میں نے بھی داخل ہونا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ لٹکا دیا اور آیت حجاب نازل ہوگئی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13575]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1428
حدیث نمبر: 1005
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ، أَتَاهَا لَيْلًا وَكَانَ إِذَا أَتَى قَوْمًا بِلَيْلٍ، لَمْ يُغِرْ حَتَّى يُصْبِحَ، فَخَرَجَتْ يَهُودُ بِمَسَاحِيهِمْ وَمَكَاتِلِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْهُ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ، مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم جب چلے خیبر کو، پہنچے وہاں رات کو، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم پر رات کو پہنچتے تو جنگ شروع نہ کرتے یہاں تک کہ صبح ہو، تو خیبر کے یہودی اپنی کدالیں اور زنبیلیں لے کر نکلے، جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگے: قسم ہے اللہ کی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور پورا لشکر ان کے ساتھ ہے، تو فرمایا آپ صلی الله علیہ وسلم نے: ”اللہ اکبر خراب ہوا خیبر۔ «إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ ﴿فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ﴾ » ۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1005]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 371، 610، 947، 2228، 2235، 2943، 2944، 2945، 2991، 3647، 4197 م، 4198، 4199، 4200، 4201، 4211، 4213، 5085، 5086، 5159، 5169، 5528، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 382، 1365، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 351، 400، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4091، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2210، 6871، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 548، 3382، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2054، 2634، 2995، 2996، 2997، 2998، 3009، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1115، 1550، 1618 م، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2034، 2288، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1957، 2272، 3196، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 907، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1933، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12138، 12174، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1232، 1234، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 48»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
ترقیم عوامۃ: 33746 ترقیم الشثری: -- 35285
حدثنا علي بن حفص عن محمد بن طلحة عن حميد عن انس ان النبي صلى الله عليه وسلم سار إلى خيبر فانتهى إليها ليلا، وكان النبي صلى الله عليه وسلم إذا طرق قوما لم يغر عليهم حتى يصبح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يغز).
(٢) حسن؛ محمد بن طلحة صدوق، والخبر أخرجه البخاري (٢٩٤٣)، ومسلم (٣٨٢).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر کی طرف چلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں رات کے وقت پہنچے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی قوم کے پاس رات کے وقت پہنچتے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر حملہ نہیں فرماتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35285]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن طلحة صدوق، والخبر .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 371، 610، 947، 2235، 2228، 2943، 2944، 2945، 2991، 3647، 4197 (م)، 4198، 4199، 4200، 4201، 4211، 4213، 5085، 5086، 5159، 5169، 5528، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 382، 1365، 1940، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1699 / 460، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 667، 781، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 351، 400، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2340، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2210، 6871، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 69 / 1، 546 / 1، 3343 / 2، 3342 / 1، 3380 / 1، 3382 / 3، 4351 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 64، 1541، 4833، 5474، 5475، 5510، 5549، 6565، 6564، 6590، 6601، 8543، 8544، 8606، 11371، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2054، 2634، 2997، 2995، 2996، 2998، 3009، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1115، 1550، 1618 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2034، 2289، 2288، 2489، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1957، 2272، 3196، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 907، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1933، 3288، 3289، 3290، 3291، 10634، 12880، 12881، 13487، 13497، 13496، 13854، 13855، 14617، 14618، 14619، 14620، 18054، 18055، 18174، 18173، 18304، 18303، 18370، 18538، 19524، 19525، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3741، 3744، 3742، 3743، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12138، 12174، 12269، 12323، 12400، 12424، 12425، 12813، 12866، 12867، 12884، 12876، 12940، 13064، 13140، 13133، 13223، 13224، 13300، 13341، 13685، 13690، 13710، 13749، 13782، 13979، 13994، 14070، 14198، 14214، 14319، 14320، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2103، 2146، 2167، 2233، 2241، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1232، 1234، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2828، 2908، 3043، 3050، 3132، 3173، 3351، 3704، 3804، 3834، 3890، 3926، 3932، 4163، 4164، 4162، 4167، 4168، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1283، 1299، 1379، والبزار فى «مسنده» برقم: 6374، 6408، 6674، 6712، 6714، 6728، 6750، 6971، 6977، 7060، 7061، 7062، 7063، 7173، 7186، 7194، 7358، 7439، 7440، 7438، 7441، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1658، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8719، 13107، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16923، 21669، 25920، 35288، 38926، 39645، 39658، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4299، 5087، 5092، 6397، 6395، 6396، والطبراني فى «الكبير» برقم: 737، 180، 178، 179، 181، 182، 185، والطبراني فى «الصغير» برقم: 386، 1093، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 117، 165، 2600، 3463، 6457، 6690، 8847، 9397، ترقيم محمد عوامة: 33746»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 38031 ترقیم الشثری: -- 39646
حدثنا يزيد بن هارون قال اخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت عن انس ان النبي صلى الله عليه وسلم كان لا يغير حتى يصبح فيستمع، فإن سمع اذانا امسك، وإن لم يسمع اذانا اغار، قال: فاتى خيبر وقد خرجوا من حصونهم: فتفرقوا في ارضيهم، معهم مكاتلهم وفؤوسهم ومرورهم، فلما راوه قالوا: محمد والخميس، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الله اكبر، خربت خيبر، إنا إذا نزلنا بساحة قوم فساء صباح المنذرين، فقاتلهم حتى فتح الله عليه، فقسم الغنائم فوقعت صفية في سهم دحية الكلبي.
فقيل لرسول الله صلى الله عليه وسلم: إنه قد وقعت جارية جميلة في سهم دحية الكلبي، فاشتراها رسول الله صلى الله عليه وسلم بسبعة ارؤس، فبعث بها إلى ام سليم تصلحها، قال: ولا اعلم إلا انه قال: وتعتد عندها، فلما اراد الشخوص قال الناس: ما ندري اتخذها سرية ام تزوجها؟ فلما ركب سترها واردفها خلفه، فاقبلوا حتى إذا دنوا من المدينة اوضعوا، وكذلك كانوا يصنعون إذا رجعوا، فدنوا من المدينة، فعثرت ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم فسقط وسقطت، ونساء النبي صلى الله عليه وسلم ينظرن مشرفات، فقلن: ابعد الله اليهودية واسحقها! فسترها وحملها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [أ، ب]: (يغبر).
(٣) أي: المجارف، وفي [ق]: (وصدرهم)، وسقط من: [هـ].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب]: (وتعد).
(٧) في [س]: (المدنية).
(٨) في [أ، ب]: (أو وضعوا)، وفي أي،: (وضعوا)، وفي [ق]: (وأوضعوا).
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦١٠)، ومسلم (١٣٦٥ و ٣٨٢)، وأحمد (١٢٢٤٠).

حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کسی بستی پر) حملہ نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ صبح ہوجائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سماعت کرلیں۔ پس اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اذان کی آواز سنائی دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رک جاتے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اذان کی آواز نہ سنتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (بستی پر) حملہ آور ہوجاتے۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (جب) خیبر کے علاقہ میں تشریف لائے تو (اس وقت) وہ لوگ اپنے قلعوں سے باہر نکل چکے تھے اور اپنی زمینوں میں پھیل گئے تھے۔ اور ان کے ہمراہ زنبیل، کلہاڑیاں اور پھاؤڑے وغیرہ تھے۔ پس جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو بولے۔ محمد اور لشکر!!! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ اکبر۔ خیبر برباد ہوگیا۔ جب ہم کسی قوم کے علاقہ میں پڑاؤ ڈال دیتے ہیں تو پھر ڈرائے ہوئے (آگاہ کردہ) لوگوں کی صبح بہت بری ہوتی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ لڑائی کی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح عطا فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غنائم کو تقسیم فرمایا۔ صفیہ، حضرت دحیہ کلبی کے حصے میں آئیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا۔ کہ حضرت دحیہ کلبی کے حصہ میں ایک خوبصورت لونڈی آئی ہے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو سات غلاموں کے عوض خرید لیا اور انہیں حضرت ام سلیم کی طرف بھیج دیا تاکہ وہ انہیں درست کریں۔ راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا۔ یہ ان کے پاس عدت گزاریں۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (وہاں سے) روانگی کا قصد فرمایا۔ تو لوگ کہنے لگے۔ نامعلوم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفیہ کو باندی (سریہ) بنایا ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے شادی کی ہے؟ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفیہ کو باپردہ کر کے انہیں اپنے پیچھے سوار کیا۔ پھر لوگ چل پڑے یہاں تک کہ جب مدینہ کے قریب پہنچے تو لوگوں نے جانوروں کو تیز دوڑایا، لوگوں کی عادت یہی تھی کہ جب وہ (سفر سے) واپسی کرتے اور مدینہ کے قریب پہنچتے تو یونہی کرتے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کو ٹھوکر لگی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گرپڑے اور صفیہ بھی گرگئیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویاں منتظر ہو کر دیکھ رہی تھیں۔ تو انہوں نے کہا۔ اللہ تعالیٰ یہودیہ (صفیہ) کو دور کرے اور برباد کرے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفیہ کو باپردہ کیا اور ان کو (اونٹنی پر) سوار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39646]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 371، 610، 947، 2235، 2228، 2943، 2944، 2945، 2991، 3647، 4197 (م)، 4198، 4199، 4200، 4201، 4211، 4213، 5085، 5086، 5159، 5169، 5528، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 382، 1365، 1940، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1699 / 460، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 667، 781، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 351، 400، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2340، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2210، 6871، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 69 / 1، 546 / 1، 3343 / 2، 3342 / 1، 3380 / 1، 3382 / 3، 4351 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 64، 1541، 4833، 5474، 5475، 5510، 5549، 6565، 6564، 6590، 6601، 8543، 8544، 8606، 11371، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2054، 2634، 2997، 2995، 2996، 2998، 3009، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1115، 1550، 1618 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2034، 2289، 2288، 2489، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1957، 2272، 3196، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 907، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1933، 3288، 3289، 3290، 3291، 10634، 12880، 12881، 13487، 13497، 13496، 13854، 13855، 14617، 14618، 14619، 14620، 18054، 18055، 18174، 18173، 18304، 18303، 18370، 18538، 19524، 19525، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3741، 3744، 3742، 3743، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12138، 12174، 12269، 12323، 12400، 12424، 12425، 12813، 12866، 12867، 12884، 12876، 12940، 13064، 13140، 13133، 13223، 13224، 13300، 13341، 13685، 13690، 13710، 13749، 13782، 13979، 13994، 14070، 14198، 14214، 14319، 14320، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2103، 2146، 2167، 2233، 2241، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1232، 1234، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2828، 2908، 3043، 3050، 3132، 3173، 3351، 3704، 3804، 3834، 3890، 3926، 3932، 4163، 4164، 4162، 4167، 4168، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1283، 1299، 1379، والبزار فى «مسنده» برقم: 6374، 6408، 6674، 6712، 6714، 6728، 6750، 6971، 6977، 7060، 7061، 7062، 7063، 7173، 7186، 7194، 7358، 7439، 7440، 7438، 7441، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1658، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8719، 13107، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16923، 21669، 25920، 35284، 35288، 38926، 39658، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4299، 5087، 5092، 6397، 6395، 6396، والطبراني فى «الكبير» برقم: 737، 180، 178، 179، 181، 182، 185، والطبراني فى «الصغير» برقم: 386، 1093، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 117، 165، 2600، 3463، 6457، 6690، 8847، 9397، ترقيم محمد عوامة: 38031»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 38032 ترقیم الشثری: -- 39647
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابن عون عن عمرو بن سعيد عن ابي طلحة قال: كنت ردف النبي صلى الله عليه وسلم يوم خيبر، فلما انتهينا وقد خرجوا بالمساحي، فلما راونا قالوا: محمد والله! محمد والخميس! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الله اكبر، إنا إذا نزلنا بساحة قوم فساء صباح المنذرين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [أ]: زيادة (واللَّه).
(٣) في [ي]: (قالوا).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [أ، ب]: (واللَّه).
(٦) منقطع؛ عمرو بن سعيد لا يروي عن أبي طلحة، أخرجه الشاشي (١٠٧٦)، وورد من حديث عمرو عن الحسن عن أبي طلحة، وأخرجه أحمد (١٦٣٤٧)، والطبراني (٤٧٠٤)، والشاشي (١٠٥٥)، وورد عن أنس عند البخاري (٣٧١)، ومسلم (١٣٦٥).

حضرت ابو طلحہ سے روایت ہے کہ خیبر کے دن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ جب ہم (خیبر) پہنچے تو وہ لوگ (اپنے کھیتوں میں) بیلچوں کے ساتھ نکل چکے تھے۔ پس جب انہوں نے ہمیں دیکھا تو کہنے لگے۔ محمد! بخدا! محمد اور لشکر؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اکبر! جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو پھر ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بہت بری ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39647]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ عمرو بن سعيد لا يروي عن أبي طلحة .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16607، 16612، 16613، 16620، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4704، 4703، 4705، ترقيم محمد عوامة: 38032»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4745
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَوْمًا لَمْ يَغْزُ حَتَّى يُصْبِحَ فَيَنْظُرَ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا كَفَّ عَنْهُمْ، وَإِنْ لَمْ يَسْمَعْ أَذَانًا أَغَارَ عَلَيْهِمْ، قَالَ: فَخَرَجْنَا إِلَى خَيْبَرَ، فَانْتَهَيْنَا إِلَيْهِمْ لَيْلا، فَلَمَّا أَصْبَحَ وَلَمْ يَسْمَعْ أَذَانًا، رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَكِبْتُ خَلْفَ أَبِي طَلْحَةَ، وَإِنَّ قَدَمَيَّ لَتَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجُوا عَلَيْنَا بِمَكَاتِلِهِمْ، وَمَسَاحِيهِمْ، فَلَمَّا رَأَوَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ، وَالْخَمِيسُ، فَلَمَّا رَآهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم کے خلاف جنگ کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک جنگ شروع نہیں کرتے تھے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کا جائزہ لیتے تھے کہ اگر وہاں سے اذان کی آواز سنائی دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر حملہ نہیں کرتے تھے اور اگر اذان کی آواز نہیں سنائی دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر حملہ کر دیتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ خیبر کی طرف روانہ ہوئے، ہم رات کے وقت وہاں پہنچے، جب صبح ہوئی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں اذان کی آواز نہیں سنی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار ہو گیا، یہاں تک کہ میرے پاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک کو چھو رہے تھے۔ وہ لوگ اپنے ٹوکرے اور بیلچے لے کر (قلعے سے) باہر نکلے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور بولے: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آ گئے، اللہ کی قسم! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آ گئے اور ساتھ لشکر بھی ہے،“ اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو دیکھا تو فرمایا: «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، خیبر برباد ہو گیا،“ «إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ» ”بے شک جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح بہت بری ہوتی ہے جنہیں ڈرایا گیا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4745]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 371، 610، 947، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 382، 1365، وابن الجارود فى "المنتقى"، 667، 781، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 351، 400، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2210، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2054، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1115، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1957، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1933، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12138» «رقم طبعة با وزير 4725»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2368)، «تخريج فقه السيرة» (340): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4746
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ لَيْلا، وَكَانَ إِذَا جَاءَ قَوْمًا بِلَيْلٍ لَمْ يُغِرْ حَتَّى يُصْبِحَ، قَالَ: فَلَمَّا أَصْبَحَ خَرَجَتْ يَهُودُ بِمَسَاحِيهَا وَمَكَاتِلِهَا، فَلَمَّا رَأَوْهُ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت خیبر پہنچے، اور جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت کسی جگہ پہنچتے تھے تو صبح ہونے سے پہلے حملہ نہیں کرتے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب صبح ہوئی تو یہودی اپنی کدالیں اور ٹوکرے لے کر نکلے، جب انہوں نے (مسلمانوں کے لشکر) کو دیکھا تو بولے: ”سیدنا محمد اور (ان کا) لشکر آ گئے ہیں۔“ تب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «اللّٰهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، خیبر برباد ہو گیا، بے شک جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے جن کو ڈرایا گیا ہے“۔“ ﴿فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ﴾ [سورة الصافات: 177] ۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4746]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 371، 610، 947، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 382، 1365، وابن الجارود فى "المنتقى"، 667، 781، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 351، 400، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2210، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2054، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1115، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1957، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1933، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12138» «رقم طبعة با وزير 4726»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
WhatsApp