🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6376. 3- باب وجوب امتثال ما قاله النبي صلى الله عليه وسلم شرعا دون ما ذكره من أمور الدنيا على سبيل الرأي
نبی کریم ﷺ کے ان ارشادات کی تعمیل کے واجب ہونے کا بیان جو آپ ﷺ نے شرعی حیثیت سے فرمائے، برخلاف ان دنیاوی امور کے جن کا تذکرہ آپ ﷺ نے محض اپنی ذاتی رائے کی بنیاد پر فرمایا۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15663 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 15663، 700، 5470
صحیح مسلم: 6127
مشکوۃ المصابیح: 147
صحیح ابن حبان: 23
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2338
المعجم الکبیر للطبرانی: 4409
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15663
15663- عن رافع بن خديج قال: قدم النبي صلى الله عليه وسلم المدينة، وهم يأبرون النخل يقولون: يلقحون النخل، فقال: ماتصنعون؟، قالوا: كنا نصنعه، قال: لعلكم لو لم تفعلوا لكان خيرا، فتركوه، فنقضت أو فنقصت، قال: فذكروا ذلك له، فقال: إنما أنا بشر إذا أمرتكم بشيء من دينكم فخذوا به، وإذا أمرتكم بشيء من رأيي فإنما أنا بشر.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفضائل (2362) من طريق النضر بن محمد، حدثنا عكرمة هو (ابن عمار)، حدثنا أبو النجاشي، حدثني رافع بن خديج فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2362 ترقیم شاملہ: -- 6127
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ الْيَمَامِيُّ ، وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَعْقِرِيُّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ وَهُوَ ابْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّجَاشِيِّ ، حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، قَالَ: " قَدِمَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، وَهُمْ يَأْبُرُونَ النَّخْلَ، يَقُولُونَ يُلَقِّحُونَ النَّخْلَ، فَقَالَ: مَا تَصْنَعُونَ؟ قَالُوا: كُنَّا نَصْنَعُهُ، قَالَ: لَعَلَّكُمْ لَوْ لَمْ تَفْعَلُوا كَانَ خَيْرًا، فَتَرَكُوهُ، فَنَفَضَتْ أَوْ فَنَقَصَتْ، قَالَ: فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، إِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ دِينِكُمْ، فَخُذُوا بِهِ، وَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ رَأْيٍ، فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ "، قَالَ عِكْرِمَةُ: أَوْ نَحْوَ هَذَا، قَالَ الْمَعْقِرِيُّ: فَنَفَضَتْ، وَلَمْ يَشُكَّ.
عبداللہ بن رومی یمامی، عباس بن عبدالعظیم عنبری اور احمد بن جعفر معقری نے مجھے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں نضر بن محمد نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عکرمہ بن عمار نے حدیث بیان کی، کہا: مجھے ابونجاشی نے حدیث بیان کی، کہا: مجھے حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ میں تشریف لائے تو (وہاں کے) لوگ کھجوروں میں قلم لگاتے تھے، وہ کہا کرتے تھے (کہ) وہ گابھہ لگاتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”تم کیا کرتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ہم یہ کام کرتے آئے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”اگر تم لوگ یہ کام نہ کرو تو شاید بہتر ہو۔“ اس پر ان لوگوں نے (ایسا کرنا) چھوڑ دیا، تو ان کا پھل گر گیا یا (کہا) کم ہوا۔ کہا: لوگوں نے یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ نے فرمایا: ”میں ایک بشر ہی تو ہوں، جب میں تمھیں دین کی کسی بات کا حکم دوں تو اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور جب میں تمھیں محض اپنی رائے سے کچھ کرنے کو کہوں تو میں بشر ہی تو ہوں۔“ عکرمہ نے (شک انداز میں) کہا: یا اسی کے مانند (کچھ فرمایا۔) معقری نے شک نہیں کیا، انہوں نے کہا: تو ان کا پھل گر گیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6127]
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے اور اہل مدینہ نر کھجوروں کا بور مادہ کھجوروں کے اوپر ڈالتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم کیا کرتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ہم پہلے سے (ایسا ہی) کرتے آرہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید، اگر تم یہ عمل نہ کرو تو بہتر ہو۔“ انہوں نے اسے چھوڑ دیا تو وہ (پھل) جھڑ گئے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کا تذکرہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں صرف بشر ہوں۔ جب میں تمہیں تمہارے دین کے بارے میں کچھ کہوں تو اس کو اختیار کرو، اس پر عمل پیرا ہو، اور جب میں تمہیں محض اپنی سوچ سے کہوں تو میں بس بشر ہوں۔“ عکرمہ کہتے ہیں: (استاد کا) یہی مفہوم تھا، معقری کی روایت میں بغیر شک کے ہے کہ وہ جھڑ گئے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6127]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2362
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 147
147 - وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَدِمَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمْ يُؤَبِّرُونَ النَّخْلَ، فَقَالَ: مَا تَصْنَعُونَ؟. قَالُوا: كُنَّا نَصْنَعُهُ. قَالَ:"لَعَلَّكُمْ لَوْ لَمْ تَفْعَلُوا كَانَ خَيْرًا. فَتَرَكُوهُ؟ فَنَقَصَتْ. قَالَ: فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ. فَقَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، إِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ أَمْرِ دِينِكُمْ، فَخُذُوا بِهِ ; وَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ رَأْيِي، فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ تشریف لائے تو وہ (اہل مدینہ) کھجوروں کی پیوندکاری کیا کرتے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: ”تم کیا کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم ایسے ہی کرتے آ رہے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اگر تم (پیوندکاری) نہ کرو تو شاید تمہارے لیے بہتر ہو۔“ انہوں نے ایسا کرنا چھوڑ دیا تو اس سے پیداوار کم ہو گئی۔ راوی بیان کرتے ہیں، انہوں نے اس کے متعلق آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بات کی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میں ایک انسان ہوں، جب میں تمہیں تمہارے دین کے کسی معاملے کے بارے میں تمہیں حکم دوں تو اس کی تعمیل کرو، اور جب میں اپنی رائے سے کسی چیز کے متعلق تمہیں کوئی حکم دوں تو میں ایک انسان ہوں۔“ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 147]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (140 / 2362)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، قَالَ: قَدْمَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُؤَبِّرُونَ النَّخْلَ، يَقُول: يُلَقِّحُونَ، قَالَ: فَقَالَ:" مَا تَصْنَعُونَ؟"، فَقَالُوا: شَيْئًا كَانُوا يَصْنَعُونَهُ، فَقَالَ:" لَوْ لَمْ تَفْعَلُوا كَانَ خَيْرًا"، فَتَرَكُوهَا فَنَفَضَتْ، أَوْ نَقَصَتْ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، حَدَّثْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ أَمْرِ دِينِكُمْ، فَخُذُوا بِهِ، وَحَدَّثْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ دُنْيَاكُمْ، فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ" قَالَ عِكْرِمَةُ: هَذَا أَوْ نَحْوَهُ أَبُو النَّجَاشِيِّ مَوْلَى رَافِعٍ، اسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ صُهِيَبٍ: قَالَهُ الشَّيْخُ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو لوگ کھجوروں کی پیوندکاری کیا کرتے تھے، لوگ اسے پیوندکاری کا نام دیتے تھے، راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم لوگ کیا کرتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کی: یہ ایک ایسا طریقہ ہے، جو وہ لوگ پہلے استعمال کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم یہ نہ کرو، تو یہ زیادہ بہتر ہے“، تو لوگوں نے اسے ترک کر دیا، تو پیداوار کم ہو گئی، لوگوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ایک انسان ہوں، جب میں تمہارے سامنے کسی دینی معاملے کے بارے میں کوئی چیز بیان کروں، تو تم اسے اختیار کر لو اور جب میں تمہارے سامنے کسی دنیاوی معاملے کے بارے میں کوئی چیز بیان کروں، تو میں ایک انسان ہوں“، عکرمہ کہتے ہیں: یہ یا اس کی مانند الفاظ ہیں، ابونجاشی (نامی راوی) سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور اس کا نام عطاء بن صہیب ہے، یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/المقدمة/حدیث: 23]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2362، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 23، والطبراني فى(الكبير) برقم: 4424»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» - أيضاً -: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن من أجل عكرمة بن عمار، ورجاله رجال مسلم. أبو النجاشي: هو عطاء بن صهيب.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 700
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفضائل (2362) من طرق عن النّضر بن محمد، حدّثنا عكرمة (وهو ابن عمّار)، حدّثنا أبو النجاشيّ، حدّثني رافع بن خديج، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5470
5470. عن رافع بن خديج قال: قدم نبي الله صلى الله عليه وسلم المدينة وهم يأبرون النخل. يقولون: يُلقِّحون النخل. فقال: ما تصنعون؟ قالوا: كنا نصنعه. قال: لعلكم لو لم تفعلوا كان خيرا فتركوه، فنفضت، أو فنقصت. قال: فذكروا ذلك له، فقال: إنما أنا بشر، إذا أمرتكم بشيء من دينكم فخذوا به، وإذا أمرتكم بشيء من رأي فإنما أنا بشر. قال عكرمة: أو نحو هذا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في كتاب الفضائل (2362) من طرق عن النضر ابن محمد، حدثنا عكرمة (وهو ابن عمار)، حدثنا أبو النجاشي، حدثني رافع بن خديج. فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2338
«إنما أنا بشر إذا أمرتكم بشيء من دينكم فخذوا به وإذا أمرتكم بشيء من رأيي فإنما أنا بشر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں تو بس ایک انسان ہوں، جب میں تمہیں تمہارے دین سے متعلق کسی چیز کا حکم دوں تو اسے مضبوطی سے تھام لو، اور جب میں اپنی ذاتی رائے سے تمہیں کوئی بات کہوں تو (یاد رکھو کہ) میں بھی ایک انسان ہی ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2338]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ن] عن رافع بن خديج.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4409
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا الْمَنْصُورُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ ، حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُؤَبِّرُونَ النَّخْلَ - يَقُولُ يُلَقِّحُونَ - قَالَ: مَا تَصْنَعُونَ؟ قَالُوا: كُنَّا نَصْنَعُهُ قَالَ: لَوْ لَمْ تَفْعَلُوا كَانَ خَيْرًا فَتَرَكُوهَا فَشِيصَتْ فَذُكِرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، فَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ دِينِكُمْ فَخُذُوا بِهِ، وَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ دُنْيَاكُمْ فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (النضر بن محمد)
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ کھجور کے درختوں کی تابیر (پیوند کاری) کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تم کیا کر رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ہم یہی کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم یہ نہ کرو تو بہتر ہوگا۔“ تو انہوں نے یہ کام چھوڑ دیا، جس سے کھجوریں خراب نکلیں۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو ایک بشر ہی ہوں، پس جب میں تمہیں تمہارے دین کے کسی معاملے کا حکم دوں تو اسے اختیار کرو، اور جب میں تمہیں تمہاری دنیا کے کسی معاملے کا حکم دوں تو یاد رکھو کہ میں محض ایک بشر ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4409]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 280، حدیث 4424»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں