🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6611. 32- باب ما جاء في جماع أهل الجنة
ان روایات کا بیان جو اہل جنت کی باہمی مجامعت (ہم بستری) کے متعلق مروی ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 16438 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 16438
سنن دارمی: 2860
مسند احمد: 19269، 19314
مصنف ابن ابی شیبہ: 36701
الفتح الربانی: 13324
صحیح ابن حبان: 7424
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18744
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1627
المعجم الکبیر للطبرانی: 4985، 4986، 4987، 4989، 4990
المعجم الاوسط: 1722، 8876
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7864
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4986
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّكُمْ تَزْعُمُونَ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ! فَقَالَ: إِي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَ مِنْهُمْ لَيُؤْتَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ وَالْجِمَاعِ وَالشَّهْوَةِ، فَقَالَ: إِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ! فَقَالَ: " عَرَقٌ، فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ ضَمُرَ لَهُ بَطْنُهُ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: آپ لوگ کہتے ہیں کہ جنتی کھائیں پیئیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنتی کو کھانے، پینے، جماع اور خواہش (پوری کرنے) میں سو آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔“ اس نے کہا: مگر جو کھاتا پیتا ہے اسے حاجت بھی ہوتی ہے؟ فرمایا: ”پسینہ کی صورت میں، اور جب ایسا ہوگا تو اس کا پیٹ سکڑ جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4986]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 177، حدیث 5005»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4987
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْمُحَلِّمِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ وَالشَّهْوَةِ وَالْجِمَاعِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ: فَإِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ يَفِيضُ مِنْ جِلْدِهِ فَإِذَا بَطْنُهُ قَدْ ضَمُرَ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنتی کو کھانے، پینے، خواہش اور جماع میں سو آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔“ تو یہود میں سے ایک شخص نے کہا: مگر جو کھاتا پیتا ہے اسے حاجت بھی ہوتی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی حاجت پسینہ ہے جو اس کی جلد سے نکلے گا، پھر اس کا پیٹ سکڑ جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4987]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 178، حدیث 5006»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4989
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ وَالْجِمَاعِ وَالشَّهْوَةِ، قَالَ: فَإِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ! قَالَ: " حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ كَرِيحِ الْمِسْكِ فَيَضْمُرُ بَطْنُهُ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: اہل کتاب میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالقاسم! آپ کہتے ہیں کہ جنتی کھائیں پیئیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ان میں سے ہر ایک کو کھانے، پینے، جماع اور خواہش میں سو آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔“ اس نے کہا: مگر جو کھاتا ہے اسے حاجت بھی ہوتی ہے؟ فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی حاجت مشک کی خوشبو جیسا پسینہ ہے جس سے اس کا پیٹ سکڑ جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4989]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 178، حدیث 5008»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4990
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بِشْرٍ الْمَقَارِيضِيُّ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حُوتِيٍّ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ الْمَكِّيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْمُحَلِّمِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ الرَّجُلَ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ وَالْجِمَاعِ وَالشَّهْوَةِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: اہل کتاب میں سے ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے ابوالقاسم! آپ کہتے ہیں کہ جنتی کھائیں پیئیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! آدمی کو کھانے، پینے، جماع اور خواہش میں سو آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4990]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 178، حدیث 5009»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1722
وَعَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ . عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ. فَقَالَ: I " أَجَلْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ، وَالشُّرْبِ، وَالْجِمَاعِ، وَالشَّهْوَةِ I ". قَالَ: الَّذِي يَأْكُلُ يَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ؟ فَقَالَ: I " حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ يَخْرُجُ كَرِيحِ الْمِسْكِ، فَيَضْمُرُ بَطْنُهُ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اہلِ کتاب میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالقاسم! کیا آپ کا یہ دعویٰ ہے کہ جنتی لوگ (جنت میں) کھائیں گے اور پیئیں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً ان میں سے ایک شخص کو کھانے، پینے، جماع اور شہوت میں سو مَردوں کے برابر قوت دی جائے گی۔“
اس نے کہا: جو شخص کھائے گا اسے قضائے حاجت کی ضرورت بھی تو پیش آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی حاجت (محض) ایک پسینہ ہوگا جو مشک کی خوشبو کی طرح (بدن سے) خارج ہوگا، جس سے اس کا پیٹ دبلا (اور خالی) ہو جائے گا۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1722]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال أحمد والبزار رجال الصحيح غير ثمامة بن عقبة وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 416» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7424، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11414، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2867، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19577، 19622، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 263، والبزار فى «مسنده» برقم: 4302، 4301، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35127، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5007، 5008، 5004، 5005، 5006، 5009، 5010، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8876»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8876
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْمُحَلِّمِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: جَاءَ يَهُودِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيُعْطَى مِثْلَ قُوَّةِ مِائَةٍ فِي الْأَكْلِ، وَالشُّرْبِ، وَالشَّهْوَةِ، وَالْجِمَاعِ I "، فَقَالَ الْيَهُودِيُّ: إِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ يَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ، وَالْجَنَّةُ مُطَهَّرَةٌ؟ قَالَ: I " حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ يَفِيضُ مِنْ جِلْدِهِ كَرِيحِ الْمِسْكِ، فَإِذَا بَطْنُهُ قَدْ ضَمُرَ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک یہودی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے ابوالقاسم! آپ کا دعویٰ ہے کہ جنتی لوگ جنت میں کھائیں پئیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنتی آدمی کو کھانے، پینے، خواہش اور جماع میں سو آدمیوں کے برابر قوت عطا کی جاتی ہے۔“ یہودی نے کہا: ”جو شخص کھاتا پیتا ہے اسے تو حاجت بھی پیش آتی ہے، جبکہ جنت تو پاکیزہ جگہ ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے کسی کی حاجت بس پسینہ ہوگی جو اس کی جلد سے مشک کی خوشبو جیسا بہہ نکلے گا، اور اس کے بعد اس کا پیٹ ہلکا پھلکا ہو جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فضیل سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8876]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال أحمد والبزار رجال الصحيح غير ثمامة بن عقبة وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 416» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7424، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11414، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2867، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19577، 19622، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 263، والبزار فى «مسنده» برقم: 4302، 4301، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35127، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5007، 5008، 5004، 5005، 5006، 5009، 5010، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1722»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7864
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، أَتَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ؟ قَالَ الْيَهُودِيُّ لِأَصْحَابِهِ: إِنْ أَقَرَّ بِهَا خَصَمْتُهُ. قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْمَطْعَمِ وَالْمَشْرَبِ وَالْجِمَاعِ. فَقَالَ الْيَهُودِيُّ: إِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَاجَتُهُمْ عَرَقٌ يَفِيضُ مِنْ جُلُودِهِمْ مِثْلَ رَشْحِ الْمِسْكِ، فَتَضْمُرُ بُطُونُهُمْ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَاللَّفْظُ لَهُ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ... وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ.
وَلَفْظُهُ فِي إِحْدَى رِوَايَاتِهِ قَالَ: "بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ: ثَعْلَبَةُ بْنُ الْحَارِثِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ. فَقَالَ: وَعَلَيْكُمْ. فَقَالَ لَهُ الْيَهُودِيُّ: تَزْعُمُ أَنَّ فِي الْجَنَّةِ طَعَامًا وَشَرَابًا وَأَزْوَاجًا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُؤْمِنُ بِشَجَرَةِ الْمِسْكِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَتَجِدُهَا فِي كِتَابِكُمْ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنَّ الْبَوْلَ وَالْجَنَابَةَ عَرَقٌ يَسِيلُ مِنْ تَحْتِ ذَوَائِبِهِمْ إِلَى أَقْدَامِهِمْ مِسْكٌ ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہودیوں میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: اے ابو القاسم! کیا آپ کا یہ دعویٰ ہے کہ اہلِ جنت وہاں کھائیں گے اور پیئیں گے؟ اس یہودی نے (پہلے ہی) اپنے ساتھیوں سے کہہ رکھا تھا کہ اگر انہوں نے اس بات کا اقرار کر لیا تو میں انہیں بحث میں مغلوب کر دوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! جنت میں ایک شخص کو کھانے، پینے اور جماع کی لذت کے لیے سو مردوں کے برابر قوت عطا کی جائے گی“، اس پر یہودی کہنے لگا: جو شخص کھاتا پیتا ہے اسے تو رفعِ حاجت کی ضرورت بھی پیش آتی ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جنت کی حاجت پسینے کی صورت میں ہوگی جو مشک کی خوشبو کی طرح ان کی جلد سے ٹپکے گا اور اس سے ان کے پیٹ دوبارہ ہلکے ہو جائیں گے““۔ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع (اور یہ الفاظ انہی کے ہیں)، عبد بن حمید، امام احمد، ابو یعلیٰ موصلی، ابن حبان نے اپنی صحیح میں، نسائی نے الکبریٰ میں اور طبرانی نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اس کی ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں موجود تھے کہ ثعلبہ بن حارث نامی ایک یہودی آیا اور کہنے لگا: اے محمد! آپ پر سلامتی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواباً ارشاد فرمایا: «وَعَلَيْكُمْ» ”اور تم پر بھی“، تو یہودی نے کہا: کیا آپ کا یہ گمان ہے کہ جنت میں کھانا، پینا اور ازواج ہوں گی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم مشک کے درخت پر ایمان رکھتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم اسے اپنی کتاب میں بھی پاتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پس وہاں پیشاب اور جنابت کی رطوبت پسینے کی صورت میں ان کی پیشانی کے بالوں سے لے کر قدموں تک مشک بن کر بہہ نکلے گی““۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7864]
تخریج الحدیث: «بإسناد صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 18783، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2825، وأخرجه فتح الباري برقم: 265، 3073، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5004، 5005، 5008، 5009، 5010، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1743، 8871، 7737، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18744، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7424»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں