🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1266. 18- باب تكفين عبدالله بن أُبي في قميص رسول الله صلى الله عليه وسلم
عبداللہ بن ابی کو رسول اللہ ﷺ کی قمیص مبارک میں کفن دیے جانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3621 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 3621
سنن ابوداود: 3094
مسند احمد: 21758
الفتح الربانی: 10954
المستدرک علی الصحیحین: 1278
المعجم الکبیر للطبرانی: 387
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3621
3621. عن أسامة بن زيد قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم يعود عبدالله بن أبيّ في مرضه الذي مات فيه، فلما دخل عليه عرف فيه الموت قال: قد كنتُ أنهاك عن حب يهود قال: فقد أبغضهم أسعدُ بن زُرارة، فَمَهْ؟.فلما مات أتاه ابنه فقال: يا رسول الله! إن عبدالله ابن أبي قد مات، فأعطني قميصك أُكفّنه فيه. فنـزع رسول الله صلى الله عليه وسلم قميصه فأعطاه إياه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (3094) عن عبد العزيز بن يحيى، حدثنا محمد بن سلمة، عن محمد بن إسحاق، عن الزهري، عن عروة، عن أسامة بن زيد فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3094
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ عَرَفَ فِيهِ الْمَوْتَ، قَالَ:" قَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ حُبِّ يَهُودَ"، قَالَ: فَقَدْ أَبْغَضَهُمْ أسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ فَمَهْ، فَلَمَّا مَاتَ أَتَاهُ ابْنُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ قَدْ مَاتَ، فَأَعْطِنِي قَمِيصَكَ أُكَفِّنْهُ فِيهِ، فَنَزَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَهُ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی کے مرض الموت میں اس کی عیادت کے لیے نکلے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس پہنچے تو اس کی موت کو بھانپ لیا، فرمایا: ”میں تجھے یہود کی دوستی سے منع کرتا تھا“، اس نے کہا: اسعد بن زرارہ نے ان سے بغض رکھا تو کیا پایا، جب عبداللہ بن ابی مر گیا تو اس کے لڑکے (عبداللہ) آپ کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! عبداللہ بن ابی مر گیا، آپ مجھے اپنی قمیص دے دیجئیے تاکہ اس میں میں اسے کفنا دوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی قمیص اتار کر دے دی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3094]
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی (منافق) کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، اس بیماری میں جس میں کہ وہ مر گیا تھا۔ چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ہاں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر موت کے اثرات محسوس کیے (اور) فرمایا: ”میں تجھے منع کیا کرتا تھا کہ یہود سے محبت نہ رکھ۔“ اس نے کہا: ”اسعد بن زرادہ نے ان سے بغض رکھا تو کیا ہوا؟“ پھر جب وہ مر گیا تو اس کا بیٹا (عبداللہ رضی اللہ عنہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہا: ”اے اللہ کے نبی! بے شک عبداللہ بن ابی مر گیا ہے، تو آپ مجھے اپنی قمیص عنایت فرما دیں کہ میں اسے اس میں کفن دوں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اتار کر اسے دے دی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3094]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 108)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/201) (حسن)» ‏‏‏‏ (بیہقی نے دلائل النبوة (5؍ 285) میں ابن اسحاق کی زہری سے تحدیث نقل کی ہے، نیز قمیص کا جملہ صحیحین میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود 8؍ 410)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد لكن قصة القميص صحيحة ق
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 114

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21758
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ , قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فِي مَرَضِهِ نَعُودُهُ , فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ حُبِّ يَهُودَ" , فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَقَدْ أَبْغَضَهُمْ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ فَمَاتَ.
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (رئیس المنافقین) عبداللہ بن ابی کی عیادت کرنے کے لئے گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا میں تمہیں یہودیوں سے محبت کرنے سے منع کرتا تھا وہ کہنے لگا کہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے ان سے نفرت کی تھی تو (کیا ہوا؟) وہ بھی فوت ہوگئے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21758]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لعنعنة ابن إسحاق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10954
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فِي مَرَضِهِ نَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ حُبِّ يَهُودَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَقَدْ أَبْغَضَهُمْ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ فَمَاتَ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں عبداللہ بن ابی کے مرض الموت کے دنوں میں اس کی بیمار پرسی کو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: میں تجھے یہود کی محبت سے منع کیا کرتا تھا۔ اس نے آگے سے کہا: اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ بھی تو ان یہودیوںسے بغض رکھتے تھے، لیکن وہ بھی بالآخر مر ہی گئے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة التاسعة للهجرة/حدیث: 10954]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابن اسحاق مدلس ولم يصرح بالسماع، أخرجه ابوداود: 3094، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21758 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22101»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1278
أخبرنا أبو عمرو عثمانُ بن أحمد بن السَّمّاك ببغداد، حدثنا أحمد بن حيَّان بن مُلاعِب، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن إسحاق. وحدثنا محمدُ بن صالح بن هانئ، حدثنا أبو سعيد الحسنُ بن عبد الصَّمد (1) ، حدثنا عبد العزيز بن يحيى، حدثنا محمد بن سَلَمة، حدثنا محمد بن إسحاق، عن الزُّهري، عن عُرْوة، عن أسامةَ بن زيد قال: خرج رسول الله ﷺ يعودُ عبدَ الله بن أُبي في مَرَضه الذي مات فيه، فلما دخلَ عليه عَرَفَ فيه الموت قال:"قد كنتُ أنهاك عن حُبِّ يهود فقال: قد أَبغَضَهم أسعد بن زُرَارة، فمَهْ؟! فلمّا مات أتاه ابنُه فقال: يا رسول الله، إنَّ عبد الله بن أُبي قد مات فأعطِني قميصَكَ أُكفِّنْه فيه، فنزع رسول الله ﷺ قميصَه فأعطاه إياه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی (منافق) کی عیادت کے لیے اس کی اس علالت میں تشریف لے گئے جس میں اس کا انتقال ہوا، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے چہرے پر موت کے آثار پہچان لیے اور فرمایا: ”میں تمہیں یہودیوں کی محبت سے منع کیا کرتا تھا، اس نے جواباً کہا: اسعد بن زرارہ نے ان سے بغض رکھا تھا تو اس کا اسے کیا فائدہ ہوا؟! پھر جب وہ مر گیا تو اس کا بیٹا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! عبداللہ بن ابی فوت ہو گیا ہے، آپ مجھے اپنی قمیص مبارک عطا فرما دیں تاکہ میں اسے اس میں کفن دے سکوں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص مبارک اتاری اور اسے عطا فرما دی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، محمد بن إسحاق قد صرَّح بالتحديث عند البيهقي في "الدلائل" 5/ 285، وقصة إلباس النبي ﷺ قميصه لعبد الله بن أُبيّ مخرَّجة في "الصحيحين" من غير هذا الوجه.» [ترقيم الرساله 1278] [ترقيم الشركة 1266]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 387
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْأَصْبَغِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أُبَيٍّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، وَأَنَا مَعَهُ، فَعَرَفَ فِيهِ الْمَوْتَ، فَقَالَ: كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ حُبِّ الْيَهُودِ قَالَ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ: مَاتَ فَمَهْ؟ فَلَمَّا مَاتَ أَتَاهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللهِ ، فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللهِ مَاتَ، فَأَعْطِنِي قَمِيصَكَ أُكَفِّنْهُ فِيهِ، فَنَزَعَ قَمِيصَهُ فَأَلْبَسَهُ إِيَّاهُ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی (سلول) کی اس بیماری میں عیادت کے لیے نکلے جس میں وہ فوت ہوا، اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں موت کے آثار دیکھے تو فرمایا: ”میں تمہیں یہودیوں سے محبت رکھنے سے منع کیا کرتا تھا۔“ اس نے کہا: اسعد بن زرارہ (بھی تو) مر گیا، تو پھر کیا ہوا؟ جب وہ فوت ہو گیا تو اس کا بیٹا عبداللہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: عبداللہ (میرا والد) فوت ہو گیا ہے، مجھے اپنی قمیص دے دیجیے تاکہ میں اسے اس میں کفن دوں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اتاری اور اسے (عبداللہ بن ابی کو) پہنا دی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 387]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 163، حدیث 390»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں