🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2798. 13- باب ترخيص النبي صلى الله عليه وسلم في الأوعية والظروف واجتناب المسكر
برتنوں اور ظروف کے استعمال میں نبی کریم ﷺ کی عطا کردہ رخصت اور نشہ آور چیز سے اجتناب برتنے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7544 (کل: 17 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 7544
صحیح مسلم: 5202، 5204، 5205، 5206، 5209
سنن ابوداود: 3702
سنن نسائی: 5650، 5651، 5652
سنن دارمی: 2144
مسند احمد: 14267، 14499، 15059، 15122
الفتح الربانی: 7490
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1788
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2144
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:"كَانَ يُنْتَبَذُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السِّقَاءِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ سِقَاءٌ، نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ بِرَامٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشک میں نبیذ بنائی جاتی تھی، اگر مشک (مشکیزہ) نہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کی ہانڈی یا پیالوں میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2144]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2153] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1999] ، [أبوداؤد 3702] ، [نسائي 5629] ، [ابن ماجه 3400] ، [أبويعلی 1769] ، [ابن حبان 5387] ، [مسند الحميدي 1320]
وضاحت: (تشریح حدیث 2143)
نبیذ ایک طرح کا شربت ہے جو کھجور کو بھگو کر بنایا جا تا ہے، رات کو کچھ کھجوریں پانی میں ڈال دی جاتی اور صبح کو نچوڑ کر پی جاتی تھیں، یہ شربت بہت ہی لذیذ اور مغذی و مقوی ہوتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو پیتے تھے، لیکن اگر یہ نبیذ شراب کے برتن میں بنائی جائے اور دھوپ میں رہے، یا کچھ دن برتن میں پڑا رہنے دیا جائے تو اس میں نشہ ہو جاتا ہے، اس صورت میں نبیذ پینا حرام ہے جب کہ اس میں ابال آنے لگے اور نشہ پیدا ہو جائے۔
ایک حدیث ہے کہ نبیذ میں جوش آجائے تو اسے پتھر پر مار دو، اس کو وہ پئے گا جس کا اللہ اور روزِ قیامت پر ایمان نہ ہوگا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نبیذ کھجور کا شربت پینا جائز ہے بشرطیکہ اس میں نشہ نہ پیدا ہوا ہو، اور یہ نبیذ کسی بھی برتن میں بنائی جا سکتی ہے، چاہے وہ برتن مٹی، پتھر، تانبے وغیرہ کا بنا ہوا ہو۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14267
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْتَبَذُ لَهُ فِي سِقَاءٍ، فَإِذَا لَمْ يَكُنْ لَهُ سِقَاءٌ، نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ بِرَامٍ". (حديث موقوف) (حديث مرفوع) ، قَالَ:" وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْجَرِّ، وَالْمُزَفَّتِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک مشکیزے میں نبیذ بنائی جاتی تھی، اور اگر مشیکزہ نہ ہوتا تو پتھر کی ہنڈیا میں بنا لی جاتی تھی۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، نقیر، سبز مٹکا اور مزفت تمام برتنوں سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14267]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1998، م: 1999
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14499
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَاءٍ، فَإِذَا لَمْ يُوجَدْ سِقَاءٌ، نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ لَهُ: وَأَنَا أَسْمَعُ مِنْ بِرَامٍ؟ قَالَ أَوْ مِنْ بَرَامٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک مشکیزے میں نبیذ بنائی جاتی تھی، اور اگر مشکیزہ نہ ہوتا تو پتھر کی ہنڈیا میں بنا لی جاتی تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14499]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1999
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15059
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُنْبَذُ لَهُ فِي سِقَاءٍ , فَإِذَا لَمْ يَكُنْ سِقَاءٌ نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ بِرَامٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک مشکیزے میں نبیذ بنائی جاتی تھی اور اگر مشکیزہ نہ ہوتا تو پتھر کی ہنڈیا میں بنالی جاتی تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15059]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1999
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15122
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا , حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ , وَالْمُزَفَّتِ , وَالدُّبَّاءِ , وَالنَّقِيرِ" , وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا لَمْ يَجِدْ لَهُ شَيْئًا يُنْبَذُ لَهُ فِيهِ، نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جر (مٹکے)، دبا، نقیر اور مزفت تمام برتنوں سے منع فرمایا ہے۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشکیزے میں نبیذ بنائی جاتی تھی اور اگر مشکیزہ نہ ہوتا تو پتھر کی ہنڈیا میں بنالی جاتی تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15122]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1998، 1999
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7490
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُنْتَبَذُ لَهُ فِي سِقَاءٍ فَإِذَا لَمْ يَكُنْ لَهُ سِقَاءٌ نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ بِرَامٍ قَالَ وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالْجَرِّ وَالْمُزَفَّتِ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک مشک میں نبیذ بنایا جاتا تھا، جب مشک میسر نہ ہوتی تو پتھر کے ایک برتن میں نبیذ بنایا جاتا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کدو سے بنائے ہوئے برتن، تنا کرید کر بنائے ہوئے برتن، مٹکوں میں اور تارکول والے برتن میں نبیذ بنانے سے منع کیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7490]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه النسائي: 8/ 310، وأخرج الشطر الاول منه مسلم: 1999، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14267 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14317»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان چار قسم کے برتنوں سے عارضی طور پر منع کیا تھا، پھر ان کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1788
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ. قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ : فَكَانَ جَابِرٌ إِذَا لَمْ يَجِدْ سِقَاءً انْتَبَذَ لَهُ فِي تَوْرِ حِجَارَةٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے، روغن لگی صراحی اور لکڑی کے کریدے ہوئے برتن کے استعمال سے منع فرمایا“، نیز ابو زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کو جب چمڑے کا مشکیزہ میسر نہ ہوتا تو ان کے لیے پتھر کے بڑے پیالے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1788]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح ما عدا إبراهيم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1999، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5647، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3702، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3400، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13855، 14090، 14429، 14437، 14641، 14702، 14723، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2107، وأخرجه فتح الباري برقم: 5269، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16931، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 16935، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6949، 9384، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5392، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1782»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح ما عدا إبراهيم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں