الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3882. 6- باب لو كان للنبي صلى الله عليه وسلم خليل لكان أبا بكر
اس بیان میں کہ ”اگر نبی کریم ﷺ کا کوئی خلیل (انتہائی گہرا جگری دوست) ہوتا تو وہ یقیناً ابوبکر (رضی اللہ عنہ) ہوتے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9833 (کل: 18 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 6170
سنن ترمذی: 3660
اللؤلؤ والمرجان: 1541
مصنف ابن ابی شیبہ: 34094
الفتح الربانی: 10990
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2007
11 تا 18
حدیث نمبر: 1541
1541 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: إِنَّ عَبْدًا خَيَّرَهُ اللهُ بَيْنَ أَنْ يُؤْتِيَهُ مِنْ زَهْرَهِ الدُّنْيَا مَا شَاءَ، وَبَيْنَ مَا عِنْدَهُ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَهُ فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، وَقَالَ: فَدَيْنَاكَ بِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا فَعَجِبْنَا لَهُ وَقَالَ النَّاسُ: انْظُرُوا إِلَى هذَا الشَّيْخِ، يُخْبِرُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ عَبْدٍ خَيَّرَهُ اللهُ بَيْنَ أَنْ يُؤْتِيَهُ مِنْ زَهْرَةِ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَهُ، وَهُوَ يَقُولُ: فَدَيْنَاكَ بِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ الْمُخَيّرَ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ هُوَ أَعْلَمَنَا بِه وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ أَمَنِّ النَّاسِ عَلَيَّ فِي صُحْبَتِهِ وَمَالِهِ أَبَا بَكْرٍ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً مِنْ أُمَّتِي لاَتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ، إِلاَّ خُلَّةَ الإِسْلاَمِ لا يَبْقَيَنَّ فِي الْمَسْجِد خَوْخَةٌ إِلاَّ خَوْخَةُ أَبِي بَكْرٍ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے، پھر فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک بندے کو اختیار دیا کہ دنیا کی نعمتوں میں سے جو وہ چاہے اسے اپنے لیے پسند کر لے یا جو اللہ تعالیٰ کے یہاں ہے (آخرت میں) اسے پسند کر لے، اس بندے نے اللہ تعالیٰ کے ہاں ملنے والی چیز کو پسند کر لیا۔“ اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور عرض کیا: ”ہمارے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں۔“ (سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) ہمیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اس رونے پر حیرت ہوئی، بعض لوگوں نے کہا: ان بزرگ کو دیکھیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ایک بندے کے متعلق خبر دے رہے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے دنیا کی نعمتوں اور جو اللہ کے پاس ہے اس میں سے کسی کے پسند کرنے کا اختیار دیا تھا اور یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ماں باپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو ان دو چیزوں میں سے ایک کا اختیار دیا گیا تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہم میں سب سے زیادہ اس بات سے واقف تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”لوگوں میں سب سے زیادہ اپنی صحبت اور مال کے ذریعہ مجھ پر احسان کرنے والے ابوبکر ہیں۔ اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو اپنا جانی بنا سکتا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بناتا، البتہ اسلامی رشتہ ان کے ساتھ کافی ہے۔ مسجد میں کوئی دروازہ اب کھلا ہوا باقی نہ رکھا جائے سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر کی طرف کھلنے والے دروازے کے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1541]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 63 كتاب مناقب الأنصار: 45 باب هجرة النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وأصحابه إلى المدينة»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 32589 ترقیم الشثری: -- 34094
حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا فليح بن سليمان عن سالم ابي النضر عن عبيد بن حنين [وبسر بن سعيد] عن ابي سعيد الخدري قال: خطب رسول الله صلى الله عليه وسلم الناس فقال: إن امن الناس علي في صحبته وماله ابو بكر، ولو كنت متخذا من الناس خليلا لاتخذت ابا بكر، ولكن اخوة الإسلام ومودته، لا يبقى في المسجد باب إلا سد إلا باب ابي بكر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (بشير).
(٢) في [أ، ب، م، هـ]: (سعد).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٦٤)، ومسلم (٢٣٨٢).
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے خطاب فرمایا: اور کہا: یقینا لوگوں میں سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے اپنی صحبت اور مال کے اعتبار سے ابوبکر ہیں۔ اگر میں لوگوں میں سے کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر کو دوست بناتا لیکن ان سے اسلامی اخوت اور محبت ہے۔ اور مسجد میں کھلنے والے تمام دروازے بند کردیے جائیں سوائے ابوبکر کے دروازے کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34094]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 466، 3654، 3904، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2382، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6594، 6861، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8049، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3660، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11304، 11303، 11305، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1002، 1003، ترقيم محمد عوامة: 32589»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 466، 3654، 3904، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2382، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6594، 6861، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8049، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3660، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11304، 11303، 11305، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1002، 1003، ترقيم محمد عوامة: 32589»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10990
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَهُوَ عَاصِبٌ رَأْسَهُ قَالَ فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى صَعِدَ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ فَقَالَ ”إِنِّي السَّاعَةَ لَقَائِمٌ عَلَى الْحَوْضِ“ قَالَ ثُمَّ قَالَ ”إِنَّ عَبْدًا عُرِضَتْ عَلَيْهِ الدُّنْيَا وَزِينَتُهَا فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ فَلَمْ يَفْطَنْ لَهَا أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ“ فَقَالَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي بَلْ نَفْدِيكَ بِأَمْوَالِنَا وَأَنْفُسِنَا وَأَوْلَادِنَا قَالَ ثُمَّ هَبَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِنْبَرِ فَمَا رُئِيَ عَلَيْهِ حَتَّى السَّاعَةِ (زَادَ فِي رِوَايَةٍ) فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّ أَمَنَّ النَّاسِ عَلَيَّ فِي صُحْبَتِهِ وَمَالِهِ أَبُو بَكْرٍ وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا غَيْرَ رَبِّي لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الْإِسْلَامِ أَوْ مَوَدَّتُهُ لَا يَبْقَى بَابٌ فِي الْمَسْجِدِ إِلَّا سُدَّ إِلَّا بَابَ أَبِي بَكْرٍ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرض الموت کے دنوں میں ہمارے ہاں باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر پر کپڑا باندھا ہوا تھا، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چلا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (گویا) میں اس وقت حوض(کوثر) پر کھڑا ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا: ایک بندے پر دنیا اور اس کی زینت پیش کی گئی ہے، لیکن اس نے آخرت کا انتخاب کر لیا ہے۔ لوگوں میں سے ابوبکر کے سوا کوئی بھی اس بات کو نہ سمجھ سکا، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، بلکہ ہم سب کے اموال، جانیں اور اولادیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نثار ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے نیچے اترے، اس کے بعد آخری دم تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کومسجد میں نہیں دیکھا گیا۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں اپنی صحبت اور مال کے لحاظ سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان ابوبکر کے ہیں، اگر میں نے اپنے رب کے سوا لوگوں میں سے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو ابوبکر کو بناتا، البتہ سب کے ساتھ اسلامی اخوت اور مودت ضرور ہے، مسجد کی طرف کھلنے والے تمام دروازے بند کر دئیے جائیں، ما سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دروازے کے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 10990]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3654، ومسلم: 2382، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11863 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11885»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو سمجھ آ گئی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بیماری میں وفات پانے والے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ خطاب وفات سے پانچ دن پہلے تھا، جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت سے معلوم ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3654
حدیث نمبر: 6594
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا سَالِمُ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، وَعُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ:" إِِنَّ اللَّهَ خَيَّرَ عَبْدًا بَيْنَ أَنْ يُؤْتِيَهُ مِنْ زَهْرَةِ الدُّنْيَا مَا شَاءَ وَبَيْنَ لِقَائِهِ، فَاخْتَارَ لِقَاءَ رَبِّهِ"، فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، وَقَالَ: بَلْ نَفْدِيكَ بِآبَائِنَا وَبِأَبْنَائِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْكُتْ يَا أَبَا بَكْرٍ"، ثُمَّ قَالَ:" إِِنَّ أَمَنَّ النَّاسِ عَلَيَّ فِي صُحْبَتِهِ وَمَالِهِ أَبُو بَكْرٍ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلا مِنَ النَّاسِ، لاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ، وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الإِِسْلامِ وَمَوَدَّتُهُ، أَلا لا يَبْقِيَنَّ فِي الْمَسْجِدِ خَوْخَةٌ إِِلا سُدَّتْ إِِلا خَوْخَةَ أَبِي بَكْرٍ" ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ، فَقُلْتُ: الْعَجَبُ يُخْبِرُنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ عَبْدًا خَيَّرَهُ اللَّهُ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، وَهَذَا يَبْكِي، وَإِِذَا الْمُخَيَّرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِِذَا الْبَاكِي أَبُو بَكْرٍ، وَإِِذَا أَبُو بَكْرٍ أَعْلَمُنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے کو اس بات کا اختیار دیا کہ اسے اللہ تعالیٰ دنیا کی آرائش و زیبائش عطا کر دے یا اپنی بارگاہ میں حاضری عطا کر دے تو اس شخص نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری کو اختیار کیا“، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور انہوں نے عرض کی: ہم اپنے آباؤ اجداد اور اپنی اولاد آپ کے فدیے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر! تم خاموش رہو“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے ساتھ اور مال کے اعتبار سے لوگوں میں میرے ساتھ سب سے اچھا سلوک ابوبکر نے کیا، اگر میں نے لوگوں میں سے کسی کو اپنا خلیل بنانا ہوتا تو میں ابوبکر کو بناتا، البتہ اسلام کا بھائی چارہ اور محبت تو ہے ہی، خبردار! مسجد میں موجود ہر دروازہ بند کر دیا جائے۔ صرف ابوبکر کا دروازہ کھلا رہے۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سوچا اس بات پر حیرانگی ہوتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات کی اطلاع دے رہے ہیں کہ ایک بندے کو اللہ تعالیٰ نے دنیا اور آخرت کے درمیان اختیار دیا ہے اور یہ صاحب (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) رو رہے ہیں۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: وہ اختیار دیے گئے شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور رونے والے شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہم سب سے زیادہ علم رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6594]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 466، 3654، 3904، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2382، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6594، 6861، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8049، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3660، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11303» «رقم طبعة با وزير 6560»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 6861
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا مَعَنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ:" إِِنَّ عَبْدًا خَيَّرَهُ اللَّهُ بَيْنَ أَنْ يُؤْتِيَهُ مِنْ زَهْرَةِ الدُّنْيَا مَا شَاءَ وَبَيْنَ مَا عِنْدَهُ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَهُ"، فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، وَقَالَ: فَدَيْنَاكَ بِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ الْمُخَيَّرُ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ أَعْلَمَنَا بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ أَمَنَّ النَّاسِ عَلَيَّ فِي مَالِهِ وَصَحِبْتِهِ أَبُو بَكْرٍ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلا لاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلا، وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الإِِسْلامِ، لا يَبْقِيَنَّ فِي الْمَسْجِدِ خَوْخَةٌ إِِلا خَوْخَةُ أَبِي بَكْرٍ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک بندے کو اللہ تعالیٰ نے یہ اختیار دیا کہ وہ اسے جتنی چاہے دنیا کی آرائش و زیبائش عطا کر دے یا پھر اپنی بارگاہ (کا مرتبہ و مقام اور اجر و ثواب) عطا کر دے، تو اس بندے نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں موجود (اجر و ثواب) کو اختیار کیا۔“ (راوی کہتے ہیں:) اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے، انہوں نے عرض کی: ہم اپنے باپ، اپنی مائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کرتے ہیں۔ (راوی کہتے ہیں:) اصل میں وہ اختیار دیے گئے شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس بارے میں ہم سب سے زیادہ جانتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے مال اور ساتھ کے اعتبار سے میرے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک ابوبکر نے کیا ہے، اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابوبکر کو خلیل بناتا، لیکن اسلام کا بھائی چارہ (باقی ہے)؛ مسجد میں موجود ہر دروازہ بند کر دیا جائے، صرف ابوبکر کے داخلے کا مخصوص دروازہ کھلا رہنے دیا جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6861]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 466، 3654، 3904، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2382، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6594، 6861، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8049، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3660، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11303» «رقم طبعة با وزير 6822»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (465)، «الضعيفة» (2084): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 9318
9318- عن أبي سعيد الخدري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جلس على المنبر، فقال: إن عبدا خيره الله بين أن يؤتيه من زهرة الدنيا ما شاء وبين ما عنده، فاختار ما عنده، فبكى أبو بكر، وقال: فديناك بآبائنا وأمهاتنا، فعجبنا له، وقال الناس: انظروا إلى هذا الشيخ يخبر رسول الله صلى الله عليه وسلم عن عبد خيره الله بين أن يؤتيه من زهرة الدنيا وبين ما عنده، وهو يقول: فديناك بآبائنا وأمهاتنا، فكان رسول الله صلى الله عليه وسلم هو المخير، وكان أبو بكر هو أعلمنا به، وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن من أمنّ الناس علي في صحبته وماله أبا بكر، ولو كنت متخذا خليلا من أمتي لاتخذت أبا بكر إلا خلة الإسلام، لا يبقين في المسجد خوخة إلا خوخة أبي بكر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المناقب (3904) ومسلم في الفضائل (2382) كلاهما من حديث مالك، عن أبي النضر، عن عبيد بن حنين، عن أبي سعيد، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 9827
9827- عن أبي سعيد الخدري قال: خطب النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: إن الله خيَّر عبدا بين الدنيا وبين ما عنده، فاختار ما عند الله، فبكى أبو بكر رضي الله عنه، فقلت في نفسي: ما يبكي هذا الشيخ؟ إن يكن الله خيَّر عبدا بين الدنيا وبين ما عنده، فاختار ما عند الله، فكان رسول الله صلى الله عليه وسلم هو العبد، وكان أبو بكر أعلمنا، قال: يا أبا بكر، لا تبك، إن أمَنَّ الناس عليَّ في صحبته وماله أبو بكر، ولو كنت متخذا خليلا من أمتي لاتخذت أبا بكر، ولكن أخوَّة الإسلام ومودته، لا يبقين في المسجد باب إلا سُدَّ إلا باب أبي بكر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الصلاة (466)، ومسلم في فضائل الصحابة (2382-2) كلاهما من طريق أبي النضر، عن عبيد بن حنين، عن أبي سعيد الخدري قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2007
«إن أمن الناس علي في ماله وصحبته أبو بكر ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا ولكن أخوة الإسلام لا يبقين في المسجد خوخة إلا خوخة أبي بكر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک تمام لوگوں میں سے اپنے مال اور صحبت کے لحاظ سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان ابوبکر کا ہے، اور اگر میں (اللہ کے سوا) کسی کو خلیل (گہرا دوست) بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا، لیکن اسلام کی اخوت (کا رشتہ ہی کافی) ہے، مسجد میں کھلنے والی تمام کھڑکیاں بند کر دی جائیں سوائے ابوبکر کی کھڑکی کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2007]
”بیشک تمام لوگوں میں سے اپنے مال اور صحبت کے لحاظ سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان ابوبکر کا ہے، اور اگر میں (اللہ کے سوا) کسی کو خلیل (گہرا دوست) بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا، لیکن اسلام کی اخوت (کا رشتہ ہی کافی) ہے، مسجد میں کھلنے والی تمام کھڑکیاں بند کر دی جائیں سوائے ابوبکر کی کھڑکی کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2007]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ت] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 1622.»
قال الشيخ الألباني: صحيح