🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3927. 1- باب ما جاء في شجاعة الزبير يوم الخندق وجمع النبي صلى الله عليه وسلم له أبويه
ان مروی روایات کے بیان میں جو غزوہ خندق کے روز حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی شجاعت و بسالت اور نبی کریم ﷺ کا ان کے لیے اپنے والدین کو ”فدا ہونے کے کلمات میں“ یکجا فرمانے کے متعلق وارد ہوئی ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9944 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 9944
سنن ترمذی: 3744
معجم صغیر للطبرانی : 887
مسند احمد: 681، 813
المستدرک علی الصحیحین: 5678
المعجم الکبیر للطبرانی: 227
المعجم الاوسط: 5263
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9944
9944- عن علي بن أبي طالب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن لكل نبي حواريا، وإن حواريّ الزبير بن العوام.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (3744)، وأحمد (680) كلاهما من طريق عاصم (هو ابن أبي النجود)، عن زر، عن علي فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3744
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا , وَإِنَّ حَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ ". قَالَ: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَيُقَالُ: الْحَوَارِيُّ هُوَ النَّاصِرُ، سَمِعْت ابْنَ أَبِي عُمَرَ يَقُولُ: قَالَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ: الْحَوَارِيُّ هُوَ النَّاصِرُ.
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں ۱؎ اور میرے حواری زبیر بن عوام ہیں“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اور حواری مددگار کو کہا جاتا ہے، میں نے ابن ابی عمر کو کہتے ہوئے سنا کہ سفیان بن عیینہ نے کہا ہے کہ حواری کے معنی مددگار کے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3744]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 10096) (صحیح) (یہ سند حسن ہے، اور یہ حدیث جابر رضی الله عنہ سے متفق علیہ مروی ہے، ملاحظہ ہو: ابن ماجہ 122)»
وضاحت: ۱؎: یوں تو سبھی صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مددگار تھے، مگر زبیر رضی الله عنہ میں یہ خصوصیت بدرجہ اتم تھی، اس لیے خاص طور سے آپ نے اس کا تذکرہ کیا اور اس کا ایک خاص پس منظر ہے جس کا بیان اگلی حدیث میں آ رہا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (122)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 887
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْجَوْهَرِيُّ ، بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ، وَابْنُ عَمَّتِي"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْعَبَّاسِ، إِلا شَرِيكٌ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نبی کا ایک خاص معاون اور مددگار ہوتا ہے، اور میرا معاون زبیر ہے، جو میری پھوپھی کا بیٹا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 887]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 5624، 5625، 5626، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3745، وأحمد فى «مسنده» برقم: 691، 692، 813، 828، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 158، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 594، والبزار فى «مسنده» برقم: 556، 559، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32831، والطبراني فى «الكبير» برقم: 228، 243، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5263، 7072، 7377، والطبراني فى «الصغير» برقم: 794، وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2846، 2847، 2997، 3719، 4113، 7261، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2415، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3745، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 122، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14518، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1266، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13207»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 681
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ ابْنُ جُرْمُوزٍ عَلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَأَنَا عِنْدَهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: بَشِّرْ قَاتِلَ ابْنِ صَفِيَّةَ بِالنَّارِ، ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ"، قال عبد الله: قال أبي: سَمِعْت سُفْيَانَ يَقُولُ: الْحَوَارِيُّ: النَّاصِرُ.
زر بن حبیش کہتے ہیں کہ ابن جرموز نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی، میں اس وقت ان کے پاس ہی تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابن صفیہ (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ) کے قاتل کو جہنم کی خوشخبری دے دو، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سفیان کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حواری کا معنی ہے مددگار۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 681]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، وانظر ما قبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 813
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قِيلَ لَهُ: إِنَّ قَاتِلَ الزُّبَيْرِ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: لَيَدْخُلَنَّ قَاتِلُ ابْنِ صَفِيَّةَ النَّارَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَإِنَّ حَوَارِيِّي الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ".
زر بن حبیش کہتے ہیں کہ (ابن جرموز نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا کون ہے؟) لوگوں نے بتایا کہ ابن جرموز اندر آنا چاہتا ہے؟ فرمایا: اسے اندر آنے دو، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا قاتل جہنم میں ہی داخل ہوگا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”ہر نبی کا ایک خاص حواری ہوتا ہے، اور میرا حواری زبیر ہے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 813]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5678
فحدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا حجَّاج بن مِنْهال، حدثنا حماد بن سلَمة، عن عاصم، عن زرِّ بن حُبيش، قال: قيل لعليّ بن أبي طالب: إنَّ قاتِلَ الزُّبَيرِ بالبابِ، فقال عليٌّ: ليَهنِكَ قاتلَ ابن صفيَّة النارُ، سمعتُ رسولُ الله ﷺ يقول:"لكل نبيٍّ حَوَاريٌّ، وإنَّ حَوَارِيَّ الزُّبيرُ" (1) .
زر بن حبیش سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ سیدنا زبیر کا قاتل دروازے پر ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”صفیہ کے بیٹے کے قاتل کو جہنم کی آگ کی خوشخبری دے دو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور بے شک میرا حواری زبیر ہے۔““ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5678]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسنٌ من أجل عاصم» [ترقيم الرساله 5678] [ترقيم الشركة 5625]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 227
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا حَمْزَةُ بْنُ عَوْنٍ الْمَسْعُودِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَشَرِيكٌ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے، اور میرا حواری زبیر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 227]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 119، حدیث 228»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 456، 457، 812، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5626، 5624، 5625، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3744، وأحمد فى «مسنده» برقم: 691، 692، 813، 828، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 158، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 594، والبزار فى «مسنده» برقم: 556، 559، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32831، والطبراني فى «الكبير» برقم: 243، والطبراني فى «الصغير» برقم: 794، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5263، 7072، 7377»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5263
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ ، وَابْنُ عَمَّتِي I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ إِلَّا شَرِيكٌ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نبی کا ایک حواری (خاص مددگار) ہوتا ہے، اور میرا حواری زبیر ہے، اور وہ میری پھوپھی کا بیٹا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عباس بن ذریح سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5263]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: ويشبه أن يكون القول قول طلق بن غنام «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 135» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 456، 457، 812، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5626، 5624، 5625، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3744، وأحمد فى «مسنده» برقم: 691، 692، 813، 828، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 158، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 594، والبزار فى «مسنده» برقم: 556، 559، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32831، والطبراني فى «الكبير» برقم: 228، 243، والطبراني فى «الصغير» برقم: 794، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7072، 7377»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں