الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3930. 1- باب أن سعد بن أبي وقاص رجل صالح
اس بیان میں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ایک ”صالح اور نیک سیرت انسان“ ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9952 (کل: 19 مقامات، 14 کتب)
الادب المفرد: 878
صحیح الادب المفرد: 678
مشکوۃ المصابیح: 6114
مسند احمد: 25093
اللؤلؤ والمرجان: 1560
مصنف ابن ابی شیبہ: 34324
الفتح الربانی: 11722
صحیح ابن حبان: 6986
المستدرک علی الصحیحین: 6245
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4856
فضائل صحابہ: 1305
1 تا 10
حدیث نمبر: 9952
9952- عن عائشة قالت: أرق النبي صلى الله عليه وسلم ذات ليلة، فقال: ليت رجلا صالحا من أصحابي يحرسني الليلة، إذ سمعنا صوت السلاح.قال: من هذا؟ قال سعد: يا رسول الله، جئت أحرسك.فنام النبي صلى الله عليه وسلم حتى سمعنا غطيطه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التمني (7231)، ومسلم في فضائل الصحابة (2410-39) كلاهما من طريق سليمان بن بلال، ثني يحيى بن سعيد، سمعت عبدالله بن عامر بن ربيعة قال: قالت عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2885
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، تَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" سَهِرَ فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ، قَالَ: لَيْتَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِي صَالِحًا يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ سِلَاحٍ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا، فَقَالَ: أَنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ جِئْتُ لِأَحْرُسَكَ، وَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے اسماعیل بن خلیل نے بیان کیا، کہا ہم کو علی بن مسہر نے خبر دی، کہا ہم کو یحییٰ بن سعید نے خبر دی، کہا ہم کو عبداللہ بن ربیعہ بن عامر نے خبر دی، کہا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا، آپ بیان کرتی تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک رات) بیداری میں گزاری، مدینہ پہنچنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کاش! میرے اصحاب میں سے کوئی نیک مرد ایسا ہوتا جو رات بھر ہمارا پہرہ دیتا!“ ابھی یہی باتیں ہو رہی تھیں کہ ہم نے ہتھیار کی جھنکار سنی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ”یہ کون صاحب ہیں؟“ (آنے والے نے) کہا میں ہوں سعد بن ابی وقاص، آپ کا پہرہ دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوئے۔ ان کے لیے دعا فرمائی اور آپ سو گئے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2885]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات بیدار رہے، جب مدینہ طیبہ پہنچے تو فرمایا: ”کاش! میرے صحابہ میں سے کوئی نیک مرد آج رات ہماری پاسبانی کرے۔“ پھر ہم نے ہتھیاروں کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: میں سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاسبانی کے لیے آیا ہوں۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم محو استراحت ہو گئے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2885]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 7231
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ:" أَرِقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَقَالَ: لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ، إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ السِّلَاحِ، قَالَ: مَنْ هَذَا؟، قَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جِئْتُ أَحْرُسُكَ، فَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَمِعْنَا غَطِيطَهُ، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ، وَقَالَتْ عَائِشَةُ، قَالَ بِلَالٌ: أَلَا لَيْتَ شِعْرِي هَلْ أَبِيتَنَّ لَيْلَةً بِوَادٍ وَحَوْلِي إِذْخِرٌ وَجَلِيلُ، فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، کہا مجھ سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے سنا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند نہ آئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کاش میرے صحابہ میں سے کوئی نیک مرد میرے لیے آج رات پہرہ دیتا۔“ اتنے میں ہم نے ہتھیاروں کی آواز سنی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کون صاحب ہیں؟ بتایا گیا کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہیں یا رسول اللہ! (انہوں نے کہا) میں آپ کے لیے پہرہ دینے آیا ہوں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوئے یہاں تک کہ ہم نے آپ کے خراٹے کی آواز سنے۔ ابوعبداللہ امام بخاری رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ بلال رضی اللہ عنہ جب نئے نئے مدینہ آئے تو بحالت بخار حیرانی میں یہ شعر پڑھتے تھے۔ ”کاش میں جانتا کہ میں ایک رات اس وادی میں گزار سکوں گا۔۔۔ (وادی میں) اور میرے چاروں طرف اذخر اور جیل گھاس ہو گی۔“ پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی خبر کی۔ [صحيح البخاري/كتاب التمني/حدیث: 7231]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک رات نیند نہ آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش! میرے صحابہ میں سے کوئی نیک آدمی آج رات میرے ہاں پہرہ دے۔“ اس دوران میں اچانک ہم نے ہتھیاروں کی چھنکار سنی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون صاحب ہیں؟“ کہا گیا: ”اللہ کے رسول! میں سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہوں۔ آپ کی حفاظت کے لیے حاضر ہوا ہوں“، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے حتیٰ کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹے بھرنے کی آواز سنی۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: حضرت بلال رضی اللہ عنہ (جب نئے نئے مدینہ طیبہ آئے تو بخار کی حالت میں انہوں) نے کہا: ”کاش! میں ایسے میدان میں رات گزاروں جہاں میرے ارد گرد «إِذْخِرٌ» (اذخر) اور «جَلِيلٌ» (جلیل) نامی گھاس ہو۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس امر کی خبر دی۔ [صحيح البخاري/كتاب التمني/حدیث: 7231]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2410 ترقیم شاملہ: -- 6230
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَي بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " أَرِقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَقَالَ: لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ، قَالَتْ: وَسَمِعْنَا صَوْتَ السِّلَاحِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ، جِئْتُ أَحْرُسُكَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ ".
سلیمان بن بلال نے یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو نہ سکے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش! میرے ساتھیوں میں سے کوئی صالح شخص آج پہرہ دے۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اچانک ہم نے ہتھیاروں کی آواز سنی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! میں آپ کا پہرہ دینے کے لیے آیا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے حتیٰ کہ میں نے آپ کے خراٹوں کی آواز سنی۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6230]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جاگتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش! میرے ساتھیوں میں سے کوئی صالح شخص آج پہرہ دے۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اچانک ہم نے ہتھیاروں کی آواز سنی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کا پہرہ دینے کے لیے آیا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے حتیٰ کہ میں نے آپ کے خراٹوں کی آواز سنی۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6230]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2410
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2410 ترقیم شاملہ: -- 6231
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَي بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " سَهِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقْدَمَهُ الْمَدِينَةَ لَيْلَةً، فَقَالَ: لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ، قَالَتْ: فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ سَمِعْنَا خَشْخَشَةَ سِلَاحٍ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: وَقَعَ فِي نَفْسِي خَوْفٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجِئْتُ أَحْرُسُهُ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ نَامَ "، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ رُمْحٍ فَقُلْنَا مَنْ هَذَا.
قتیبہ بن سعید اور محمد بن رمح نے لیث سے حدیث بیان کی، انہوں نے یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ایک رات مدینہ کے راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کھل گئی اور نیند اچٹ ہو گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش میرے اصحاب میں سے کوئی نیک بخت رات بھر میری حفاظت کرے۔“ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اتنے میں ہمیں ہتھیاروں کی آواز معلوم ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے؟“ آواز آئی کہ یا رسول اللہ! سعد بن ابی وقاص ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیوں آئے؟“ وہ بولے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے نفس میں ڈر ہوا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرنے کو آیا ہوں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا کی اور پھر سو رہے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6231]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لانے پر ایک رات بیدار رہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کاش! میرے اصحاب میں سے کوئی نیک بخت رات بھر میری حفاظت کرے۔“ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اتنے میں ہمیں ہتھیاروں کی آواز سنائی دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کون ہے؟“ آواز آئی کہ یا رسول اللہ! میں سعد بن ابی وقاص ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کیوں آئے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اپنے دل میں ڈر محسوس ہوا، اس لیے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی اور پھر سو گئے۔ ابن رمح کی روایت میں ہے کہ «قَالَ» ”اس نے کہا“ کی جگہ «قُلْنَا» ”ہم نے کہا“ ہے، یعنی ہم نے پوچھا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6231]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2410
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 878
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: أَرِقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ: ”لَيْتَ رَجُلاً صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَجِيئُنِي فَيَحْرُسَنِي اللَّيْلَةَ“، إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ السِّلاَحِ، فَقَالَ: ”مَنْ هَذَا؟“ قَالَ: سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللهِ، جِئْتُ أَحْرُسُكَ، فَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَمِعْنَا غَطِيطَهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم بے چین ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیند ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش میرے صحابہ میں سے کوئی نیک آدمی میرے پاس آ کر پہرہ دیتا۔“ تب اچانک ہم نے اسلحہ کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ اس نے آواز دی: سعد۔ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کا پہرہ دینے کے لیے آیا ہوں۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم آرام سے سو گئے یہاں تک کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔ [الادب المفرد/كتاب الكلام/حدیث: 878]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7231، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2410، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3756» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7231، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2410، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3756» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 678
678/878- عن عائشة: أرق النبي صلى الله عليه وسلم ذات ليلة، فقال:" ليت رجلاً صالحاً من أصحابي يجيئني؛ فيحرسني الليلة"، إذ سمعنا صوت السلاح، فقال:"من هذا؟" قال (1) : سعد يا رسول الله! جئت أحرسك (2) ، فنام النبي صلى الله عليه وسلم حتى سمعنا غطيطه.
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 678]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7231، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2410، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3756» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7231، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2410، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3756» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6114
6114 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَهِرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَقْدِمَهُ الْمَدِينَةَ لَيْلَةً فَقَالَ:"لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا يَحْرُسُنِي"إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ سِلَاحٍ فَقَالَ:"مَنْ هَذَا؟"قَالَ: أَنَا سَعْدٌ قَالَ:"مَا جَاءَ بِكَ؟"قَالَ: وَقَعَ فِي نَفْسِي خَوْفٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجِئْتُ أَحْرُسُهُ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ نَامَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کسی غزوہ سے واپس) مدینہ آئے تو رات بھر جاگتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کاش کوئی مردِ صالح میرے لیے پہرہ دیتا۔“ اتنے میں ہم نے ہتھیاروں کی آواز (جھنکار) سنی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں سعد ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آپ یہاں کیسے آئے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میرے دل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق خوف سا پیدا ہوا تو میں آپ کے لیے پہرہ دینے آیا ہوں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی پھر سو گئے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6114]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2885) و مسلم (40/ 2410)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 25093
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يُحَدِّثُ، أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تُحَدِّثُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهِرَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَهِيَ إِلَى جَنْبِهِ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا شَأْنُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَتْ: فَقَالَ: " لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ"، قَالتَ: فَبَيْنَا أَنَا عَلَى ذَلِكَ إِذْ سَمِعْتُ صَوْتَ السِّلَاحِ، فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟" قَالَ: أَنَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ، فَقَالَ:" مَا جَاءَ بِكَ؟"، قَالَ: جِئْتُ لِأَحْرُسَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَتْ: فَسَمِعْتُ غَطِيطَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَوْمِهِ .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو جاگ رہے تھے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں لیٹی تھیں، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا بات ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کاش! میرے ساتھیوں میں سے کوئی نیک آدمی آج پہرہ دیتا، ابھی یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ میں نے اسلحہ کے کھنکھنانے کی آواز سنی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کون ہے؟ اس نے جواب دیا میں سعد بن مالک ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیسے آنا ہوا انہوں نے جواب دیا یارسول اللہ! آپ کی چوکیداری کے لئے آیا ہوں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اس کے بعد میں نے نیند کے دوران نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25093]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2885، م: 2410
حدیث نمبر: 1560
1560 صحيح حديث عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهِرَ، فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ، قَالَ لَيْتَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِي صَالِحًا يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ سِلاَحٍ فَقَالَ: مَنْ هذَا فَقَالَ: أَنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، جِئْتُ لأَحْرُسَكَ وَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک رات) بیداری میں گزاری، مدینہ پہنچنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش! میرے اصحاب میں سے کوئی نیک مرد ایسا ہوتا جو رات بھر ہمارا پہرہ دیتا!“ (ابھی یہی باتیں ہو رہی تھیں کہ) ہم نے ہتھیار کی جھنکار سنی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کون صاحب ہیں؟“ (آنے والے نے) کہا: میں ہوں سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، آپ کا پہرہ دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوئے، ان کے لیے دعا فرمائی اور آپ سو گئے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد والسير: 70 باب الحراسة في الغزو في سبيل الله»
الحكم على الحديث:
«صحیح»