الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2219. -- باب: الدليل على أن لا يجوز شرط الخيار في البيع أكثر من ثلاثة أيام
-- باب: اس بات کی دلیل کہ خرید و فروخت میں تین دن سے زیادہ خیار (اختیار) کی شرط لگانا جائز نہیں ہے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 10459 (کل: 7 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 3011
حدیث نمبر: 10459
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو الشَّيْخِ الْأَصْبَهَانِيِّ، أنا إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ وَكَانَتْ بِلِسَانِهِ لُوثَةٌ يَشْكُو إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَا يَزَالُ يُغْبَنُ فِي الْبَيْعِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ ثُمَّ أَنْتَ بِالْخِيَارِ فِي كُلِّ سِلْعَةٍ ابْتَعْتَهَا ثَلَاثَ لَيَالٍ، فَإِنْ رَضِيتَ فَأَمْسِكْ وَإِنْ سَخِطْتَ فَارْدُدْ" قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَلَكَأَنِّي الْآنَ أَسْمَعُهُ إِذَا ابْتَاعَ يَقُولُ: لَا خِلَابَةَ يَلُوثُ لِسَانُهُ، قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، قَالَ: كَانَ جَدِّي مُنْقِذُ بْنُ عَمْرٍو وَكَانَ رَجُلًا قَدْ أُصِيبَ فِي رَأْسِهِ آمَّةً فَكَسَرَتْ لِسَانَهُ وَنَقَضَتْ عَقْلَهُ، وَكَانَ يُغْبَنُ فِي الْبُيُوعِ، وَكَانَ لَا يَدَعُ التِّجَارَةَ فَشَكَا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِذَا أَنْتَ بِعْتَ فَقُلْ: لَا خِلَابَةَ ثُمَّ أَنْتَ فِي كُلِّ بَيْعٍ تَبْتَاعُهُ بِالْخِيَارِ ثَلَاثَ لَيَالٍ إِنْ رَضِيتَ فَأَمْسِكْ، وَإِنْ سَخِطْتَ فَرُدَّ" فَبَقِيَ حَتَّى أَدْرَكَ زَمَانَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ ابْنُ مِائَةٍ وَثَلَاثِينَ سَنَةً، وَكَثُرَ النَّاسُ فِي زَمَانِ عُثْمَانَ فَكَانَ إِذَا اشْتَرَى شَيْئًا فَرَجَعَ بِهِ فَقَالُوا لَهُ: لِمَ تَشْتَرِي أَنْتَ؟ فَيَقُولُ: قَدْ جَعَلَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا ابْتَعْتُ بِالْخِيَارِ ثَلَاثًا، فَيَقُولُونَ: ارْدُدْهُ فَإِنَّكَ قَدْ غُبِنْتَ، أَوْ قَالَ: غُشِشْتَ، فَيَرْجِعُ إِلَى بَيِّعِهِ فَيَقُولُ: خُذْ سِلْعَتَكَ وَرُدَّ دَرَاهِمِي، فَيَقُولُ: لَا أَفْعَلُ قَدْ رَضِيتُ. فَذَهَبْتَ بِهِ حَتَّى يَمُرَّ بِهِ الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَعَلَهُ بِالْخِيَارِ فِيمَا يَبْتَاعُ ثَلَاثًا فَيَرُدُّ عَلَيْهِ دَرَاهِمَهُ وَيَأْخُذُ سِلْعَتَهُ..
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے ایک انصاری مرد سے سنا، اس کی زبان میں رکاوٹ تھی، اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیع میں دھوکا ہو جانے کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بیع کرو تو کہہ دیا کرو: دھوکا نہیں۔ پھر جو بھی سامان تو خریدے تو اس میں تجھے تین دن کا اختیار ہے؛ اگر تو پسند کرے تو رکھ لے، اگر ناپسند کرے تو واپس کر دے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اب میں اس سے سنتا ہوں، جب بھی وہ کوئی سامان خریدتا ہے تو کہہ دیتا ہے: ”دھوکا نہیں۔“ اس کی زبان میں لکنت تھی۔
(ب) محمد بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث محمد بن یحییٰ بن حبان رحمہ اللہ سے بیان کی تو انہوں نے کہا: میرے دادا منقذ بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے، ان کو سر کا زخم آیا تھا، ان کی زبان ٹوٹ گئی، زبان میں لکنت ہو گئی، عقل کم ہو گئی، ان کو بیوع میں دھوکا ہو جاتا لیکن وہ تجارت نہ چھوڑتے تھے۔ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو سامان فروخت کرے تو کہہ دے: دھوکا نہیں، پھر تو جو بھی بیع کرے اس میں تجھے تین راتوں تک اختیار ہے، اگر تو پسند کرے تو رکھ لے، اگر ناپسند ہو تو واپس کر دو۔“
یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور تک زندہ رہے، ان کی عمر 130 سال تھی۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں لوگوں کی کثرت ہو گئی۔ وہ جب کوئی چیز خرید کر واپس آتے تو لوگ ان سے کہتے کہ آپ کیوں خریدتے ہیں؟ منقذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے کہ جو میں خریدوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین دن کا اختیار دیا ہے، لوگ کہتے: واپس کر دو، آپ کو بیع میں دھوکا دیا گیا ہے، تو وہ سامان واپس کر دیتے اور کہتے کہ اپنا سامان لے لو، میرے درہم واپس کر دو۔ وہ کہتا: لے جاؤ، آپ نے پسند کیا تھا، جب کوئی دوسرا صحابی رضی اللہ عنہ پاس سے گزرتا تو وہ کہہ دیتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو تین دن کا اختیار دے رکھا ہے جو وہ سامان خریدیں۔ پھر وہ اس کے درہم واپس کر دیتا اور اپنا سامان لے لیتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10459]
(ب) محمد بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث محمد بن یحییٰ بن حبان رحمہ اللہ سے بیان کی تو انہوں نے کہا: میرے دادا منقذ بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے، ان کو سر کا زخم آیا تھا، ان کی زبان ٹوٹ گئی، زبان میں لکنت ہو گئی، عقل کم ہو گئی، ان کو بیوع میں دھوکا ہو جاتا لیکن وہ تجارت نہ چھوڑتے تھے۔ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو سامان فروخت کرے تو کہہ دے: دھوکا نہیں، پھر تو جو بھی بیع کرے اس میں تجھے تین راتوں تک اختیار ہے، اگر تو پسند کرے تو رکھ لے، اگر ناپسند ہو تو واپس کر دو۔“
یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور تک زندہ رہے، ان کی عمر 130 سال تھی۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں لوگوں کی کثرت ہو گئی۔ وہ جب کوئی چیز خرید کر واپس آتے تو لوگ ان سے کہتے کہ آپ کیوں خریدتے ہیں؟ منقذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے کہ جو میں خریدوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین دن کا اختیار دیا ہے، لوگ کہتے: واپس کر دو، آپ کو بیع میں دھوکا دیا گیا ہے، تو وہ سامان واپس کر دیتے اور کہتے کہ اپنا سامان لے لو، میرے درہم واپس کر دو۔ وہ کہتا: لے جاؤ، آپ نے پسند کیا تھا، جب کوئی دوسرا صحابی رضی اللہ عنہ پاس سے گزرتا تو وہ کہہ دیتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو تین دن کا اختیار دے رکھا ہے جو وہ سامان خریدیں۔ پھر وہ اس کے درہم واپس کر دیتا اور اپنا سامان لے لیتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10459]
تخریج الحدیث: «حسن۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 5405
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: ذُكِرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ، فَقَالَ لَهُ:" مَنْ بَايَعْتَ، فَقُلْ: لَا خِلَابَةَ"، فَكَانَ يَقُولُ إِذَا بَايَعَ: لَا خِلَابَةَ، وَكَانَ فِي لِسَانِهِ رُتَّةٌ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ قریش کا ایک آدمی تھا جسے بیع میں لوگ دھوکہ دے دیتے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا تذکر ہ ہوا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جس سے خرید و فروخت کیا کرو اس سے یوں کہہ لیا کرو کہ اس بیع میں کوئی دھوکہ نہیں ہے۔“ چونکہ اس کی زبان میں لکنت تھی لہٰذا وہ «لاخلابه» کے بجائے «لاخيابه» کہہ دیتا تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5405]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، م :1533.
حدیث نمبر: 5515
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَجُلٌ أُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ مَنْ بَايَعْتَ، فَقُلْ: لَا خِلَابَةَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی تھا جسے بیع میں لوگ دھوکہ دے دیتے تھے، اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ذکر کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ تم جس سے بیع کیا کرو، اس سے یوں کہہ لیا کرو کہ اس بیع میں کوئی دھوکہ نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5515]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1533
حدیث نمبر: 5854
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ , قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أَشْتَرِي الْبَيْعَ فَأُخْدَعُ، فَقَالَ:" إِذَا كَانَ ذَاكَ فَقُلْ: لَا خِلَابَةَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ قریش کا ایک آدمی تھا جسے بیع میں لوگ دھوکہ دے دیتے تھے، اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ذکر کی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم یوں کہہ لیا کرو کہ اس بیع میں کوئی دھوکہ نہیں ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5854]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1533.
حدیث نمبر: 5970
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ، فَقَالَ:" إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ: لَا خِلَابَةَ"، فَكَانَ الرَّجُلُ يَقُولُهُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ذکر کی کہ لوگ مجھے بیع میں دھوکہ دے دیتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یوں کہہ لیا کرو کہ اس بیع میں کوئی دھوکہ نہیں ہے چنانچہ وہ آدمی یہ کہنے لگا تھا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5970]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ: 2407، م: 1533.
ترقیم العلمیہ : 2978 ترقیم الرسالہ : -- 3011
ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَاهِلِيُّ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، نَا نَافِعٌ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، حَدَّثَهُ،" أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ كَانَ بِلِسَانِهِ لُوثَةٌ وَكَانَ لا يَزَالُ يُغْبَنُ فِي الْبُيُوعِ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِذَا بِعْتَ فَقُلْ: لا خِلابَةَ" مَرَّتَيْنِ" .
نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں یہ بات بتائی کہ ایک انصاری کی زبان میں کچھ لکنت تھی اور اس کے ساتھ سودے میں ہمیشہ گھاٹا ہو جایا کرتا تھا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کوئی چیز فروخت کرو، تو دو مرتبہ یہ کہہ دیا کرو کہ کوئی گھاٹا برداشت نہیں ہو گا۔“ سیدنا منقذ بن عمرو کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے ان کی زبان میں اثر پڑا تھا، اور اس کی ذہنی کیفیت بھی کچھ تبدیل ہو گئی تھی، وہ تجارت کیا کرتے تھے اور تجارت میں ہمیشہ انہیں خسارہ ہوتا تھا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ نے فرمایا: ”جب تم کوئی چیز فروخت کرو، تو یہ کہہ دیا کرو کہ کوئی گھاٹا نہیں ہو گا، پھر تم جس سامان کو خریدتے ہو، اس کے بارے میں تم تین دن تک اختیار رکھو گے، اگر تین دن کے بعد تم راضی ہوئے، تو اسے اپنے پاس رکھنا اور اگر پسند نہ ہوا، تو اس کے مالک کو واپس کر دینا۔“ ان صحابی کی عمر بڑی طویل ہوئی، وہ ایک سو تیرہ سال تک زندہ رہے تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جب لوگ ہر طرف پھیل گئے تھے اور لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا تھا اور بازار میں خوب سودا ہوا کرتا تھا، اس وقت وہ بازار میں خرید و فروخت کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3011]
ترقیم العلمیہ: 2978
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2117، 2407، 2414، 6964، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1533، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1294، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5051، 5052، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2214، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3500،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3008، 3011/2، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 677،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5131»
«قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: إسناده حسن، شرح الزرقاني على الموطأ: (3 / 509)»
«قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: إسناده حسن، شرح الزرقاني على الموطأ: (3 / 509)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 10460
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ، أنا أَبُو الشَّيْخِ، أنا إِسْحَاقُ بْنُ جَمِيلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ نَحْوَهُ.
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ سے ایک اور سند کے ساتھ بھی اسی طرح منقول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10460]