الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2521. -- باب: ما يستدل به على أن أمره بالتسوية بينهم في العطية على الاختيار دون الإيجاب
-- باب: اس بات پر استدلال کہ آپ ﷺ کا اولاد کے درمیان عطیے میں برابری کرنے کا حکم اختیار پر مبنی ہے نہ کہ وجوب پر
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 12002 (کل: 18 مقامات، 12 کتب)
صحیح مسلم: 4185
الادب المفرد: 93
صحیح الادب المفرد: 69
المنتقى ابن الجارود: 992
سنن دارقطنی: 2961M4
الفتح الربانی: 6285
المعجم الکبیر للطبرانی: 21215
11 تا 18
حدیث نمبر: 18429
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ . ح وَزَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ . ح وَفِطْرٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، أَنَّ بَشِيرًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ أَنْ يَنْحَلَ النُّعْمَانَ نُحْلًا، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ لَكَ مِنْ وَلَدٍ سِوَاهُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَكُلَّهُمْ أَعْطَيْتَ مَا أَعْطَيْتَهُ؟" قَالَ: لَا. قَالَ: فِطْرٌ فَقَالَ: لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا، أَيْ: " سَوِّ بَيْنَهُمْ" وَقَالَ زَكَرِيَّا وَإِسْمَاعِيلُ:" لَا أَشْهَدُ عَلَى جَوْرٍ" .
حضرت نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کے والدنے انہیں کوئی تحفہ دیا میرے والد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کیا تمہارے اور بیٹے بھی ہیں؟ انہوں نے کہا جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے اپنے سارے بیٹوں کو بھی اسی طرح دے دیا ہے جیسے اسے دیا ہے؟ انہوں نے کہا نہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا گواہ بننے سے انکار کردیا۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18429]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1623، وله ثلاثة أسانيد، الأول والثالث منها صحيحان، والثاني ضعيف، فزكريا يدلس عن الشعبي، وقد عنعن
حدیث نمبر: 992
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، قَالَ: ثنا وُهَيْبٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: انْطَلَقَ بِي أَبِي يَحْمِلُنِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَلَنِي نُحْلا لِيُشْهِدَهُ عَلَى ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ هَذَا الْغُلامَ نُحْلا فَاشْهَدْ عَلَيْهِ، قَالَ: " أَكَلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتُ مثل هَذَا؟ قَالَ: لا، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا إِلَيْكَ فِي الْبِرِّ سَوَاءً؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي" .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میرے والد مجھے اٹھائے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے، انہوں نے مجھے ایک عطیہ دیا تھا، تا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر گواہ بنائیں، انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! میں نے اپنے اس بیٹے نعمان کو ایک عطیہ دیا ہے، آپ اس پر گواہ بن جائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا آپ نے اپنی ساری اولاد کو اسی طرح کا عطیہ دیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا آپ کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ سب آپ کے ساتھ حسن سلوک میں برابر ہوں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں! فرمایا: تو پھر اس پر میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنا لیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 992]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 2587، صحیح مسلم: 1623»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
ترقیم العلمیہ : 2929 ترقیم الرسالہ : -- 2961M4
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، وَجَمَاعَةٌ، قَالُوا: نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا رِبْعِيُّ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: جَاءَ بِي أَبِي يَحْمِلُنِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اشْهَدْ أَنِّي قَدْ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ مِنْ مَالِي كَذَا وَكَذَا، قَالَ: أَكُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَ مثل الَّذِي نَحَلْتَ النُّعْمَانَ؟، قَالَ: لا، قَالَ: فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي، أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا لَكَ فِي الْبِرِّ سَوَاءً؟، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَلا إِذَنْ، وَقَالَ الْمَحَامِلِيُّ: أَكُلَّ بَنِيكَ نَحَلْتَ" .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے اٹھا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے اور بولے: ”آپ اس بات پر گواہ بن جائیں کہ میں نے اپنے مال میں سے اتنا مال نعمان کو دے دیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے اپنی ساری اولاد کو عطیے کے طور پر اتنی ہی ادائیگی کی ہے، جتنی تم نے نعمان کو دی ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم میری بجائے کسی اور کو گواہ بنا لو، کیا تمہیں یہ بات اچھی نہیں لگے گی کہ وہ سب (یعنی تمہاری اولاد) تمہارے ساتھ ایک جیسا اچھا سلوک کرے؟“ تو انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم ایسا نہ کرو۔“ محاملی کہتے ہیں: (روایت میں یہ الفاظ ہیں) ”کیا تم نے اپنے سب بیٹوں کو اسی طرح عطیہ دیا ہے؟“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2961M4]
ترقیم العلمیہ: 2929
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2586، 2587، 2650، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1623، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1372، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5097،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3676، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1367، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2375، 2376، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2961/5، 2962، 2963، 2964، 2965، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18645»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6285
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَنَا سَيَّارٌ وَأَخْبرَنَا مُغِيرَةُ أَنَا دَاوُدُ عَنِ الشَّعْبِيِّ وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ وَمُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَحَلَنِي أَبِي نُحْلًا قَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ مِنْ بَيْنِ الْقَوْمِ نَحَلَهُ غُلَامًا قَالَ فَقَالَتْ لَهُ أُمِّي عَمْرَةُ بِنْتُ رَوَاحَةَ ائْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَشْهِدْهُ قَالَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ إِنِّي نَحَلْتُ ابْنِي النُّعْمَانَ نُحْلًا وَإِنَّ عَمْرَةَ سَأَلَتْنِي أَنْ أُشْهِدَكَ عَلَى ذَلِكَ فَقَالَ أَلَكَ وَلَدٌ سِوَاهُ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَكُلَّهُمْ أَعْطَيْتَ مِثْلَ مَا أَعْطَيْتَ النُّعْمَانَ قَالَ لَا فَقَالَ بَعْضُ هَؤُلَاءِ الْمُحَدِّثِينَ هَذَا جَوْرٌ وَقَالَ بَعْضُهُمْ هَذَا تَلْجِئَةٌ فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي وَقَالَ مُغِيرَةُ فِي حَدِيثِهِ أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا لَكَ فِي الْبِرِّ وَاللُّطْفِ سَوَاءً قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي وَذَكَرَ مُجَالِدٌ فِي حَدِيثِهِ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْكَ مِنَ الْحَقِّ أَنْ تَعْدِلَ بَيْنَهُمْ كَمَا أَنَّ لَكَ عَلَيْهِمْ مِنَ الْحَقِّ أَنْ يَبَرُّوكَ
۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میرے باپ نے مجھے ہبہ دیا، ایک راوی کے بیان کے مطابق وہ غلام تھا۔میری ماں عمرہ بنت رواحہ نے میرے والد سے کہا:تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ اوراس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بناؤ، پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساری بات بتلائی اورکہا: میں نے اپنے بیٹے نعمان کو ایک عطیہ دیا ہے اور عمرہ نے مجھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنایا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا اس کے علاوہ بھی تمہاری اولاد ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان سب کو وہ چیز دی ہے، جو نعمان کو دی ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو ظلم ہے، جو تیری بیوی کے دباؤ کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، جاؤ اس پر میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بناؤ۔ مغیرہ نے اپنی حدیث میں کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے یہ بات خوش کرتی ہے کہ تیری ساری اولاد نیکی اور مہربانی میں تیرے ساتھ برابر برابر پیش آئیں؟ میں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر جاؤ اور کسی اور کو گواہ بنا لو، بیشک ان کا تجھ پر یہ حق ہے کہ تو ان کے مابین انصاف اور برابری کرے، جیسا کہ ان پر تیرایہ حق ہے کہ وہ تجھ سے نیکی کریں۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6285]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2650، ومسلم: 1623، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18378 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18568»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب والدین اپنی اولاد کو عطیہ دیں گے تو بیٹی اور بیٹے کو برابر برابر دیں گے، یہاں میراث کا قانون نہیں چلے گا کہ بیٹے کو دو گنا اور بیٹی کو ایک گنا دیا جائے، کیونکہ ”وَلَد“ کا اطلاق بیٹے اور بیٹی دونوں پر ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2650
حدیث نمبر: 5987
5987. عن النعمان بن بشير قال: انطلق بي أبي يحملني إلى رسول الله، فقال: يا رسول الله، أشهد أني قد نحلت النعمان كذا وكذا من مالي، فقال: أكل بنيك قد نحلت مثل ما نحلت النعمان؟. قال: لا. قال: فأشهد على هذا غيري. ثم قال: أيسرك أن يكونوا إليك في البر سواء. قال: بلى. قال: فلا إذا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الهبات (1623: 17) من طرق عن ابن علية قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم، عن داود بن أبي هند، عن الشعبي، عن النعمان بن بشير فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5989
5989. عن النعمان بن بشير قال: نحلني أبي نحلا. قال إسماعيل بن سالم من بين القوم: نحله غلاما. قال: فقالت له أمي عمرة بنت رواحة: ائتِ النبي صلى الله عليه وسلم، فأشهده. قال: فأتى النبي صلى الله عليه وسلم، فذكر ذلك له، فقال: إني نحلت ابني النعمان نحلا، وإن عمرة سألتني أن أشهدك على ذلك، فقال: ألك ولد سواه؟. قال: قلت: نعم. قال: فكلهم أعطيت مثل ما أعطيت النعمان. فقال: لا. فقال بعض هؤلاء المحدثين: هذا جور. وقال بعضهم: هذا تلجئة، فأشهد على هذا غيري.
وقال مغيرة في حديثه: أليس يسرك أن يكونوا لك في البر واللطف سواء؟. قال: نعم. قال: فأشهد على هذا غيري.
وذكر مجالد في حديثه: إن لهم عليك من الحق أن تعدل بينهم كما أن لك عليهم من الحق أن يبروك.
وقال مغيرة في حديثه: أليس يسرك أن يكونوا لك في البر واللطف سواء؟. قال: نعم. قال: فأشهد على هذا غيري.
وذكر مجالد في حديثه: إن لهم عليك من الحق أن تعدل بينهم كما أن لك عليهم من الحق أن يبروك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (18378) عن هشيم، أخبرنا سيار (أبو الحكم)، ومغيرة (ابن مقسم الضبي) وداود (بن أبي هند)، وإسمـاعيل (ابن سالم الأسدي)، ومجالد (ابن سعيد)، كلهم عن الشعبي، عن النعمـان بن بشير فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12001
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا رِبْعِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: جَاءَ بِي أَبِي يَحْمِلُنِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، اشْهَدْ أَنِّي نَحَلْتُ النُّعْمَانَ مِنْ مَالِي كَذَا وَكَذَا، قَالَ:" كُلَّ بَنِيكَ نَحَلْتَ مِثْلَ الَّذِي نَحَلْتَ النُّعْمَانَ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي، أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا إِلَيْكَ فِي الْبِرِّ سَوَاءً؟" قَالَ: بَلَى، قَالَ:" فَلَا إِذًا" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُغِيرَةُ عَنِ الشَّعْبِيِّ:" أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا لَكَ فِي الْبِرِّ وَاللُّطْفِ سَوَاءً؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میرے والد مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ گواہ بن جائیں کہ میں نے نعمان کو اپنے مال سے اتنا عطیہ دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نے اپنے سارے بیٹوں کو عطیہ دیا ہے، جس طرح نعمان کو دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنا لو، کیا تجھے پسند نہیں کہ وہ تیرے لیے نیکی میں سب برابر ہوں؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت نہیں۔“
شعبی رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں: ”کیا تجھے پسند نہیں کہ وہ تیرے لیے نیکی اور کرم میں برابر ہوں؟“ انہوں نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس پر میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنا لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 12001]
شعبی رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں: ”کیا تجھے پسند نہیں کہ وہ تیرے لیے نیکی اور کرم میں برابر ہوں؟“ انہوں نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس پر میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنا لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 12001]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21215
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنَا سَيَّارٌ ، وَمُغِيرَةُ ، وَدَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، وَمُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: نَحَلَنِي أَبِي نُحْلًا - قَالَ إِسْمَاعِيلُ : نَحَلَهُ غُلَامًا - فَقَالَتْ لَهُ أُمِّي عَمْرَةُ بِنْتُ رَوَاحَةَ : ائْتِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَشْهِدْهُ، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنِّي نَحَلْتُ ابْنِي النُّعْمَانَ نُحْلًا، وَإِنَّ عَمْرَةَ سَأَلَتْنِي أَنْ أُشْهِدَكَ عَلَى ذَلِكَ، فَقَالَ: " لَكَ وَلَدٌ سِوَاهُ؟ " فَقُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " وَكُلُّهُمْ أَعْطَيْتَهُمْ مِثْلَ مَا أَعْطَيْتَ النُّعْمَانَ؟ " قَالَ: لَا، قَالَ بَعْضُ هَؤُلَاءِ الْمُحَدِّثِينَ: " هَذَا جَوْرٌ "، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: " هَذِهِ تَلْجِئَةٌ أَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي "، قَالَ مُغِيرَةُ : أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا لَكَ فِي الْبِرِّ وَاللُّطْفِ سَوَاءً؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي "، وَذَكَرَ مُجَالِدٌ فِي حَدِيثِهِ: " أَنَّ لَهُمْ عَلَيْكَ مِنَ الْحَقِّ أَنْ تَعْدِلَ بَيْنَهُمْ كَمَا أَنَّ لَكَ مِنَ الْحَقِّ عَلَيْهِمْ أَنْ يَبَرُّوكَ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے ایک عطیہ دیا — اسماعیل کی روایت میں ہے کہ انہیں ایک غلام عطیہ کیا — تو میری والدہ عمرہ بنت رواحہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جائیں اور آپ کو اس پر گواہ بنائیں۔ چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے یہ بات ذکر کی اور عرض کیا: میں نے اپنے بیٹے نعمان کو ایک عطیہ دیا ہے، اور عمرہ نے مجھ سے کہا ہے کہ میں آپ کو اس پر گواہ بنا لوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ تمہاری کوئی اور اولاد بھی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، فرمایا: ”کیا تم نے ان سب کو بھی اتنا ہی دیا ہے جتنا نعمان کو دیا؟“ عرض کیا: نہیں، تو بعض راویوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ظلم ہے۔“ اور بعض نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تلجئہ (یعنی محض دکھاوے کا حیلہ) ہے، اس پر میرے سوا کسی اور کو گواہ بناؤ۔“ مغیرہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ وہ سب تمہارے ساتھ نیکی اور حسنِ سلوک میں برابر ہوں؟“ عرض کیا: جی ہاں، فرمایا: ”تو پھر اس پر میرے سوا کسی اور کو گواہ بناؤ۔“ مجالد نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: ”ان کا تم پر یہ حق ہے کہ تم ان کے درمیان انصاف کرو، جیسے تمہارا ان پر یہ حق ہے کہ وہ تمہارے ساتھ نیکی کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21215]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 338، حدیث 845»