🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2744. -- باب: ما جاء في موضع الوسم وفي صفة الوسم
-- باب: داغنے کی جگہ اور داغنے کی کیفیت کے متعلق جو مروی ہے
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 13259 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 13259
الادب المفرد: 175
صحیح الادب المفرد: 131
مسند احمد: 14459
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2099، 2148
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13259
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: ذَكَرَ سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارًا قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ يُدَخِّنُ مَنْخِرَاهُ فَقَالَ:" لَعَنَ اللهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا أَلَمْ أَنْهَ أَنَّهُ لَا يَسِمُ أَحَدٌ الْوَجْهَ وَلَا يَضْرِبُ أَحَدٌ الْوَجْهَ؟".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھے کو دیکھا جس کے چہرے پر داغا گیا تھا اور اس کے نتھنے جلائے گئے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس پر لعنت کرے جس نے یہ کام کیا ہے، کیا میں نے اس سے منع نہیں کیا تھا کہ کوئی چہرے پر نہ داغے اور نہ چہرے پر مارے؟“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13259]
تخریج الحدیث: «مسلم 2116»

الحكم على الحديث:
مسلم 2116
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 175
حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ‏:‏ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَابَّةٍ قَدْ وُسِمَ يُدَخِّنُ مَنْخِرَاهُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”لَعَنَ اللَّهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا، لاَ يَسِمَنَّ أَحَدٌ الْوَجْهَ وَلاَ يَضْرِبَنَّهُ‏.‏“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک جانور کے پاس سے گزرے جسے داغا گیا تھا اور اس کے نتھنوں سے داغنے کی وجہ سے دھواں نکل رہا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ کیا ہے اس پر اللہ کی لعنت ہو، کوئی شخص ہرگز چہرے پر نہ داغے، اور نہ اس پر مارے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2117، 2116، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2564، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1710» الصحيحة: 2149
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 131
131/175 عن جابر قال: مر على النبي صلى الله عليه وسلم بدابة قد وسم يدخن منخراه! قال النبي صلى الله عليه وسلم:"لعن الله من فعل هذا، لا يمسنّ أحد الوجه ولا يضربنه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک جانور کے پاس سے گزرے جس کو داغا گیا تھا اور اس کی ناک کے نتھنوں سے دھواں نکل رہا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس آدمی پر لعنت کرے جس نے یہ کام کیا ہے تم میں سے کوئی نہ تو جانور کے چہرے کو داغ لگائے اور نہ اسے مارے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 131]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2117، 2116، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2564، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1710» الصحيحة: 2149
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14459
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحِمَارٍ قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ يُدَخِّنُ مَنْخِرَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَعَلَ هَذَا؟ لَا يَسِمَنَّ أَحَدٌ الْوَجْهَ، لَا يَضْرِبَنَّ أَحَدٌ الْوَجْهَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک مرتبہ ایک گدھے پر نظر پڑی جس کے چہرے پر داغا گیا تھا اور اس کے نتھنوں میں دھواں بھرا گیا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کس نے کیا ہے؟ چہرے پر کوئی نہ داغے اور چہرے پر کوئی نہ مارے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14459]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2117
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2099
حَدَّثَنَا غَسَّانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى حِمَارًا قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ، قَالَ: أَلَمْ أَنْهَ عَنْ هَذَا؟ لَعَنَ اللهُ مَنْ فَعَلَهُ، وَنَهَى عَنْ ضَرْبِ الْوَجْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھے کو ملاحظہ فرمایا جس کے چہرے کو (داغ کر) نشان زد کیا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں نے اس عمل سے منع نہیں کیا تھا؟ «لَعَنَ اللّٰهُ مَنْ فَعَلَهُ» ”اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جس نے یہ کام کیا ہے“۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر مارنے سے بھی منع فرمایا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2099]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسلم (2116، 2117)، وأبو داود (2564)، والترمذى (1710)، (318/ 3، 323، 378)، وابن خزيمة (2551)، وابن حبان (5620)، و (5627، 5628)، والبخارى في "الأدب المفرد" (رقم 175)، وعبد الرزاق (8451)، و (17949)، وابن أبى شيبة (19926، 19930)، والبيهقى في "سننه" (10114، 13037)، و (13038)، وابن المبارك في "مسنده" (رقم 195)، والخرائطى في "مساوئ الأخلاق" (رقم 692، 694)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2095»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2148
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِحِمَارٍ يُدَخِّنُ مَنْخِرَاهُ، قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: أَلَمْ أَلْعَنْ مَنْ فَعَلَ هَذَا؟ أَلَا لَا يُوسَمَنَّ فِي الْوَجْهِ، وَلَا يُضْرَبَنَّ فِي الْوَجْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک ایسے گدھے کے پاس سے ہوا جس کے نتھنوں سے (داغنے کی تپش کی وجہ سے) دھواں نکل رہا تھا اور اسے چہرے پر داغا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں نے اس شخص پر لعنت نہیں کی جس نے یہ کام کیا؟ خبردار! چہرے پر ہرگز نشان (داغ) نہ لگایا جائے اور نہ ہی چہرے پر مارا جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2148]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2099)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2116، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1710، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2564، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14050، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2145»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں