الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. -- باب الدليل على أن السواك سنة ليس بواجب
-- باب: اس دلیل کا بیان کہ مسواک سنت ہے واجب نہیں
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 148 (کل: 62 مقامات، 26 کتب)
صحیح مسلم: 589
سنن ابوداود: 46
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 52
بلوغ المرام: 29
مسند الحمیدی: 995
مسند عبداللہ بن مبارک: 64
المنتقى ابن الجارود: 63
المستدرک علی الصحیحین: 522
مسند امام شافعی: 55
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6270
المعجم الاوسط: 7424
51 تا 60
حدیث نمبر: 149
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ الْبَزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي أَظُنُّهُ قَالَ: أَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ مَعَ الْوُضُوءِ، وَلَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعِشَاءِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِهِ". وَذَكَرَ بَاقِي الْحَدِيثِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا“ میرا گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میں ہر وضو کے ساتھ ان کو مسواک کا اور عشا کی نماز کو ایک تہائی رات تک یا آدھی رات تک مؤخر کرنے کا حکم دیتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 149]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه احمد 2/250»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 155
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، أنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، ثنا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ مَعَ كُلِّ صَلَاةٍ". وَقِيلَ: عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا تو میں ان کو ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 155]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري بهذا للفظ 847»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1119
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: - إِنْ كَانَ قَالَهُ -:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ مَعَ الْوُضُوءِ". قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَقَدْ كُنْتُ أَسْتَنُّ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ وَبَعْدَمَا أَسْتَيْقِظُ، وَقَبْلَ أَنْ آكُلَ وَبَعْدَ مَا آكُلُ - حِينَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ مَا قَالَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں، اگر واقعی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت کا شکار کر دوں گا، تو میں انہیں ہر وضو کے ہمراہ مسواک کرنے کا حکم دیتا“۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں سونے سے پہلے، بیدار ہونے کے بعد، کچھ کھانے سے پہلے، یا کھانے کے بعد مسواک کرتا ہوں، اس کے بعد، کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1119]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1119]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8941، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1484، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 139»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17247
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، قُلْتُ: وَمَتْنُهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، وَلَأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ فَإِنَّهُ إِذَا مَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلُ هَبَطَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَلَمْ يَزَلْ هُنَاكَ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، فَيَقُولُ قَائِلٌ: أَلَا سَائِلٌ يُعْطَى؟ أَلَا دَاعٍ يُجَابُ؟ أَلَا سَقِيمٌ يَسْتَشْفِي فَيُشْفَى؟ أَلَا مُذْنِبٌ يَسْتَغْفِرُ فَيُغْفَرُ لَهُ؟". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:"أَلَا تَائِبٌ". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا متن یہ ہے: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت کا شکار کر دوں گا، تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اور میں عشاء کی نماز رات کے پہلے ایک تہائی حصے کے رخصت ہونے تک مؤخر کرتا، جب رات کا پہلا ایک تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور صبح صادق ہونے تک مسلسل وہاں رہتا ہے، اس دوران ایک کہنے والا یہ کہتا ہے: کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ وہ مستجاب ہو؟ کیا کوئی بیمار ہے جو شفاء کا طلبگار ہو، تو اسے شفاء نصیب ہو، کیا کوئی گناہ گار ہے جو مغفرت طلب کرے اور اس کی مغفرت ہو جائے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: کیا کوئی توبہ کرنے والا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17247]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6576) اخرجه احمد فى المسند (120/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10240، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2106»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5312
«لولا أن أشق على المؤمنين لأمرتهم بتأخير العشاء وبالسواك عند كل صلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے مومنوں پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں عشاء میں تاخیر کرنے اور ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5312]
”اگر مجھے مومنوں پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں عشاء میں تاخیر کرنے اور ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5312]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ن] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 36: أبو عوانة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5313
«لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم أن يؤخروا العشاء إلى ثلث الليل أو نصفه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں حکم دیتا کہ وہ عشاء کو رات کے ایک تہائی یا آدھے حصے تک مؤخر کریں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5313]
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں حکم دیتا کہ وہ عشاء کو رات کے ایک تہائی یا آدھے حصے تک مؤخر کریں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5313]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت هـ] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 36: الطحاوي، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5315
«لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم بالسواك عند كل صلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5315]
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5315]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [مالك حم ق ت هـ] عن أبي هريرة [حم د ن] عن زيد بن خالد الجهني. مختصر مسلم 270، الضعيفة 204، صحيح أبي داود 37، الإرواء 70 صحيح الترغيب 200.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5317
«لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم بالسواك مع كل وضوء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5317]
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5317]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [مالك الشافعي هق] عن أبي هريرة [طس] عن علي. صحيح الترغيب 201، الإرواء 70، صحيح أبي داود 36.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5318
«لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم عند كل صلاة بوضوء ومع كل وضوء بسواك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت وضو کرنے اور ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5318]
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت وضو کرنے اور ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5318]
تخریج الحدیث: «(حسن) [حم ن] عن أبي هريرة. صحيح الترغيب 200، صحيح أبي داود 36.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 5319
«لولا أن أشق على أمتي لفرضت عليهم السواك مع الوضوء ولأخرت العشاء الآخرة إلى نصف الليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں ان پر وضو کے ساتھ مسواک کرنا فرض کر دیتا اور عشاء کی نماز کو آدھی رات تک مؤخر کر دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5319]
”اگر مجھے اپنی امت پر دشوار گزرنے کا خدشہ نہ ہوتا تو میں ان پر وضو کے ساتھ مسواک کرنا فرض کر دیتا اور عشاء کی نماز کو آدھی رات تک مؤخر کر دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5319]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك هق] عن أبي هريرة. الترغيب 1/101.»
قال الشيخ الألباني: صحيح