🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3119. -- باب: لا يقربها حتى يكفر
-- باب: اس بیان میں کہ جب تک وہ کفارہ ادا نہ کر دے اس (بیوی) کے قریب نہ جائے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 15259 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 15259، 15260
سنن ترمذی: 1199
سنن نسائی: 3487
المنتقى ابن الجارود: 747
المستدرک علی الصحیحین: 2853، 2854
المعجم الکبیر للطبرانی: 11549، 11550
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15259
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، نا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ بَكْرٍ مُحَمَّدٌ الصَّيْرَفِيُّ بِمَرْوَ نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ، نا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، نا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي ظَاهَرْتُ مِنِ امْرَأَتِي فَوَقَعْتُ عَلَيْهَا مِنْ قَبْلِ أَنْ أُكَفِّرَ قَالَ:" وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ يَرْحَمُكَ اللهُ؟" قَالَ: رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا فِي ضَوْءِ الْقَمَرِ قَالَ:" فَلَا تَقْرَبْهَا حَتَّى تَفْعَلَ مَا أَمَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ".
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جو اپنی بیوی سے ظہار کرنے کے بعد اس پر واقع ہوگیا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا لیکن کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس پر واقع ہوگیا ہوں،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ آپ پر رحم فرمائے، کس چیز نے آپ کو ابھارا؟“ اس نے کہا: ”میں نے چاندنی رات میں اس کی پازیب کو دیکھ لیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے قریب نہ جانا، جب تک اللہ کا حکم پورا نہ کر دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الظهار/حدیث: 15259]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1199
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَدْ ظَاهَرَ مِنَ امْرَأَتِهِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ ظَاهَرْتُ مِنْ زَوْجَتِي فَوَقَعْتُ عَلَيْهَا، قَبْلَ أَنْ أُكَفِّرَ، فَقَالَ: " وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ "، قَالَ: رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا فِي ضَوْءِ الْقَمَرِ، قَالَ: " فَلَا تَقْرَبْهَا حَتَّى تَفْعَلَ مَا أَمَرَكَ اللَّهُ بِهِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا، اس نے اپنی بیوی سے ظہار کر رکھا تھا اور پھر اس کے ساتھ جماع کر لیا، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کر رکھا ہے اور کفارہ ادا کرنے سے پہلے میں نے اس سے جماع کر لیا تو کیا حکم ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ”اللہ تم پر رحم کرے کس چیز نے تجھ کو اس پر آمادہ کیا؟“ اس نے کہا: میں نے چاند کی روشنی میں اس کی پازیب دیکھی (تو مجھ سے صبر نہ ہو سکا) آپ نے فرمایا: ”اس کے قریب نہ جانا جب تک کہ اسے کر نہ لینا جس کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطلاق واللعان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1199]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الطلاق 17 (2221، 2222) (مرسلا بدون ذکر ابن عباس و موصولا بذکرہ (برقم: 2223)، سنن النسائی/الطلاق 33 (3487)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 26 (2065)، (تحفة الأشراف: 6036) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (2065)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3302)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3487
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي ظَاهَرْتُ مِنَ امْرَأَتِي، فَوَقَعْتُ قَبْلَ أَنْ أُكَفِّرَ، قَالَ:" وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ؟" قَالَ: رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا فِي ضَوْءِ الْقَمَرِ، فَقَالَ:" لَا تَقْرَبْهَا حَتَّى تَفْعَلَ مَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا پھر اس سے صحبت کر بیٹھا، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا لیکن میں کفارہ ادا کیے بغیر اس سے جماع کر بیٹھا۔ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، ایسا کر گزرنے پر تمہیں کس چیز نے مجبور کیا ہے“؟ اس نے کہا: چاند کی چاندنی میں میں نے اس کی پازیب دیکھی (تو مجھ سے رہا نہ گیا اور میں اس سے جماع کر بیٹھا) آپ نے فرمایا: ”(اچھا اب) اس کے قریب نہ جانا جب تک کہ وہ نہ کر لو جس کا اللہ نے (ایسے موقع پر کرنے کا) حکم دیا ہے (یعنی کفارہ ادا کر دو)“ ۲؎۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3487]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جبکہ اس نے اپنی بیوی سے ظہار کر رکھا تھا، پھر وہ اس سے جماع کر بیٹھا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کر رکھا تھا لیکن کفارہ دینے سے قبل جماع کر بیٹھا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تجھ پر رحم فرمائے! تجھے کس چیز نے اس کام پر مجبور کیا تھا؟“ اس نے کہا: میں نے چاند کی چاندنی میں اس کی پازیب دیکھی (تو ضبط نہ کرسکا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب اس کے قریب نہ جانا حتیٰ کہ تم وہ کام کرو جو اللہ تعالیٰ نے کرنے کا حکم دیا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3487]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطلاق 17 (2225)، سنن الترمذی/الطلاق 19 (1199)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 26 (2065)، تحفة الأشراف: 6036) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یعنی مرد کا اپنی بیوی سے یہ کہنا کہ تو میرے لیے میری ماں کی پیٹھ کی طرح ہے۔ ۲؎: ظہار کا کفارہ یہ ہے: ایک مؤمن غلام آزاد کرنا اگر اس کی طاقت نہ ہو تو مسلسل دو ماہ کے روزے رکھنا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 747
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ ، قَالَ: ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي ظَاهَرْتُ مِنِ امْرَأَتِي فَوَقَعْتُ عَلَيْهَا مِنْ قَبْلِ أَنْ أُكَفِّرَ، قَالَ: وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ؟ قَالَ: رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا فِي ضَوْءِ الْقَمَرِ، قَالَ: " فَلا تَقْرَبْهَا حَتَّى تَفْعَلَ مَا أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهِ" .
سیدنا عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جس نے اپنی بیوی سے ظہار کرنے کے بعد اس سے جماع کر لیا تھا اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا اور کفارہ دینے سے پہلے جماع کر چکا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اللہ آپ پر رحم کرے، ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا؟ اس نے کہا: میں نے چاند کی روشنی میں اس کے پازیب دیکھے تھے۔ فرمایا: جب تک آپ اللہ کا حکم پورا نہ کر لیں، اس کے قریب نہ جانا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 747]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: سنن أبي داود: 2223، سنن النسائي: 3487، سنن الترمذي: 1199، سنن ابن ماجه: 2065، امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو حسن صحیح غریب کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2853
أخبرنا أبو أحمد بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرْو، حدثنا عبد الصمد بن الفضل البَلْخي، حدثنا حفص بن عمر العَدَني، حدثنا الحَكَم بن أبان، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ رجلًا أتى النبيَّ ﷺ، وقد ظاهَرَ من امرأته فوقَعَ عليها، فقال: يا رسول الله، إني ظاهَرتُ من امرأتي فوقعتُ عليها مِن قبلِ أن أُكفِّر، قال:"وما حَمَلَك على ذلك يَرحمُك اللهُ؟"، قال: رأيتُ خَلْخالَها في ضَوْء القمر، قال:"فلا تَقْربُها حتى تفعلَ ما أَمر الله" (1) . شاهدُه حديث إسماعيل بن مسلم عن عمرو بن دينار، ولم يحتجَّ الشيخان بإسماعيل ولا بالحَكَم بن أبان إلّا أنَّ الحكم بن أبان صَدُوق.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2817 - العدني غير ثقة
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا جس نے اپنی بیوی سے ظہار کر لیا تھا لیکن کفارہ ادا کرنے سے پہلے ہی اس سے ہمبستری کر لی، اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا مگر کفارہ سے قبل ہی اس سے قربت کر لی“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تم پر رحم فرمائے، تمہیں اس پر کس چیز نے ابھارا؟“ اس نے عرض کیا: ”میں نے چاند کی روشنی میں اس کی پازیب (خَلْخَال) دیکھ لی تھی“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس اس وقت تک اس کے قریب نہ جانا جب تک تم وہ (کفارہ) ادا نہ کر دو جس کا اللہ نے حکم دیا ہے۔“
اس کی شاہد روایت اسماعیل بن مسلم کی عمرو بن دینار سے مروی حدیث ہے، اگرچہ شیخین نے اسماعیل اور حکم بن ابان سے احتجاج نہیں کیا مگر حکم بن ابان صدوق راوی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطلاق/حدیث: 2853]
تخریج الحدیث: «صحيح بطرقه وشاهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف حفص بن عمر العَدَني كما قال الذهبي في "تلخيصه"، لكنه قد توبع، وقد اختُلف في وصل هذا الحديث وإرساله، وقد صحَّح وصله الترمذي وابن الجارود وابن حزم والضياء وغيرهم، وحسَّنه الحافظ في "الفتح" 16/ 198، ورجح أبو حاتم والنسائي إرسالَه، لكن يشهد له ...» [ترقيم الرساله 2853] [ترقيم الشركة 2833] [ترقيم العلميه 2817]

الحكم على الحديث:
صحيح بطرقه وشاهده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2854
حدثنا أبو الوليد الفقيه، حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا عمار بن خالد ومحمد بن معاوية، قالا: حدثنا علي بن هاشم حدثنا إسماعيل بن مسلم، عن عمرو بن دينار، عن طاووس، عن ابن عباس: أنَّ رجلًا ظاهَرَ من امرأته، فرأى خَلْخالَها في ضَوْء القمر، فأعجبَه فوَقَع عليها، فأتى النبيَّ ﷺ، فذكر ذلك له، فقال:"قال الله ﷿: ﴿مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا﴾ [المجادلة: 3] "، فقال: قد كان ذلك، فقال رسول الله ﷺ:"أمسِكْ حتى تُكفِّرَ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2818 - إسماعيل واه
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے ظہار کیا، پھر چاندنی رات میں اس کی پازیب دیکھی تو وہ اسے بھلی لگی اور اس نے اس سے ہمبستری کر لی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر سارا معاملہ ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا﴾ ”اس سے پہلے کہ وہ ایک دوسرے کو چھوئیں“ [سورة المجادلة: 3] “، اس نے عرض کیا: ”(مجھ سے ہمبستری) ہو گئی ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب (دوبارہ قربت سے) رکے رہو جب تک تم کفارہ ادا نہ کر دو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطلاق/حدیث: 2854]
تخریج الحدیث: «صحيح بطرقه وشاهده كسابقه، وهذا إسناد ضعيف لضعف إسماعيل بن مسلم - وهو المكي - فهو ضعيف كما أشار إليه الذهبي في "تلخيصه"، وقد تقدم قبله من طريق أخرى عن ابن عباس، لكنه اختُلف فيها في الوصل والإرسال كما بيَّنّاه هناك، والحكم بوصله بجملة طرقه غير مستبعد.» [ترقيم الرساله 2854] [ترقيم الشركة 2834] [ترقيم العلميه 2818]

الحكم على الحديث:
صحيح بطرقه وشاهده كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15260
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: كَتَبَ إِلِيَّ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُرَيْثِ أنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَى هَذَا وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ كُلَيْبٍ قَاضِي عَدَنَ عَنِ الْحَكَمِ مَوْصُولًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی معنی کی حدیث نقل فرماتے ہیں۔
سعید بن کلیب قاضی عدن نے بھی اسے حکم سے اسی معنی کے ساتھ موصول (متصل سند سے) روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الظهار/حدیث: 15260]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11549
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي ظَاهَرْتُ مِنِ امْرَأَتِي وَقَرَبْتُهَا قَبْلَ أَنْ أُكَفِّرَ قَالَ: " وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ " قَالَ: رَأَيْتُ سَاقَهَا فِي الْقَمَرِ فَأَصَبْتُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اعْتَزِلْهَا حَتَّى تُكَفِّرَ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا، پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے ہی میں نے اس سے قربت کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے اس پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے عرض کیا: میں نے چاندنی میں اس کی پنڈلی دیکھ لی تو میں اس کے پاس چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک کفارہ ادا نہ کر لے اس سے الگ رہ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11549]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 236، حدیث 11599»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 807، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 321، 322، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2833، 2834، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3457 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5622، وأبو داود فى «سننه» (2/235) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1199، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2065، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15358، 15359، 15363، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3855، والبزار فى «مسنده» برقم: 4797، 4833، 5170، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1750، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10887، 11600»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11550
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي ظَاهَرْتُ مِنِ امْرَأَتِي فَوَقَعْتُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ أُكَفِّرَ. قَالَ: " وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ يَرْحَمُكَ اللهُ؟ " قَالَ: رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا فِي ضَوْءِ الْقَمَرِ، قَالَ: فَلَا تَقْرَبْهَا حَتَّى تَفْعَلَ مَا أَمَرَكَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا اور پھر اس سے مباشرت کر بیٹھا، اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا، پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے ہی اس سے مباشرت کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تجھ پر رحم فرمائے، تجھے اس پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے عرض کیا: میں نے چاندنی کی روشنی میں اس کا پازیب دیکھ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس کے قریب نہ جانا جب تک وہ کام نہ کر لے جس کا اللہ عزوجل نے تجھے حکم دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11550]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 236، حدیث 11600»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 807، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 321، 322، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2833، 2834، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3457 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5622، وأبو داود فى «سننه» (2/235) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1199، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2065، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15358، 15359، 15363، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3855، والبزار فى «مسنده» برقم: 4797، 4833، 5170، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1750، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10887، 11599»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں