الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3248. -- باب: عمد القتل بالحجر وغيره مما الأغلب أنه لا يعاش من مثله
-- باب: پتھر یا کسی ایسی چیز سے جان بوجھ کر قتل کرنا جس کی ضرب لگنے سے عموماً جان نہیں بچتی، اس کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 15987 (کل: 5 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 15987
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ: فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا قَالَ: فَقُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَضَى بِدِيَتِهَا، وَبِغُرَّةٍ فِي جَنِينِهَا، فَقَالَ: لَقَدْ شَكَّكْتَنِي،.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے پچھلی روایت کی مانند ذکر فرمائی، اور اس میں یہ الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جنین کے بارے میں ایک غرہ (غلام یا لونڈی) کا فیصلہ فرمایا اور یہ کہ اس (قاتلہ) کو اس کے بدلے قتل کیا جائے۔ (ابن جریج کہتے ہیں:) میں نے عمرو بن دینار سے کہا: مجھے ابن طاؤس نے اپنے والد سے خبر دی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت اور اس کے جنین میں ایک غرہ کا فیصلہ فرمایا تھا، تو وہ فرمانے لگے: ”تو نے تو مجھے شک میں ہی ڈال دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15987]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 3168 ترقیم الرسالہ : -- 3207
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، ح وَنا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنِي طَاوُسٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَشَدَ النَّاسَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الأَنْصَارِيُّ ، فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ لِي فَأَخَذَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى مِسْطَحًا فَضَرَبَتْ بِهِ رَأْسَهَا فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ جَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا" ، وَقَالَ ابْنُ بُهْلُولٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَشَدَ النَّاسَ: مَا تَعْلَمُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ؟ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ، قَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِمِسْطَحٍ، فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ جَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، وَأَمَرَ أَنْ تُقْتَلَ بِهَا"، وَقَالَ ابْنُ الْجُنَيْدِ: فَقَامَ حَمَلُ أَوْ حَمَلَةُ بْنُ مَالِكٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے دریافت کیا: ”پیٹ میں موجود بچے (کو ضائع کرنے) کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فیصلہ دیا تھا؟“ تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ انصاری کھڑے ہوئے، انہوں نے بتایا: ”میری دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی ماری، اس نے وہ لکڑی اس کے سر میں ماری، جس کے نتیجے میں وہ دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ مر گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ اس کے تاوان میں ایک غلام یا کنیز ادا کیا جائے گا، اور عورت کے بدلے میں (قتل کرنے والی) عورت کو قتل کر دیا جائے گا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے دریافت کیا: ”پیٹ میں موجود بچے (کو ضائع کرنے) کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فیصلہ دیا تھا؟“ تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ انصاری کھڑے ہوئے، انہوں نے بتایا: ”میری دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی ماری، اس نے وہ لکڑی اس کے سر میں ماری، جس کے نتیجے میں وہ دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ مر گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ اس کے تاوان میں ایک غلام یا کنیز ادا کیا جائے گا، اور عورت کے بدلے میں (قتل کرنے والی) عورت کو قتل کر دیا جائے گا۔“ ابن جنید نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”حملہ بن مالک یا شاید حمل بن مالک کھڑے ہوئے (یعنی ان کے نام کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3207]
ترقیم العلمیہ: 3168
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6521،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4832، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6915، 6991، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4572، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2641، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16086، 16087، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3208، 3209، 3210، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3507»
ترقیم العلمیہ : 3169 ترقیم الرسالہ : -- 3208
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى الْبَزَّارُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا ، يُخْبِرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَجَاءَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ ، فَقَالَ:" كَانَ شَيْءٌ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا" . فَقُلْتُ لِعَمْرٍو: لا، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: شَكَّكْتَنِي.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ دینے کے وقت موجود تھے، حمل بن نابغہ انصاری آئے اور بتایا: ”دو عورتوں کے درمیان لڑائی ہو گئی، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی مار کر دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو قتل کر دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کا تاوان ادا کرنے اور مقتول عورت کے بدلے میں قاتل کو قتل کر دیے جانے کا فیصلہ دیا۔“ راوی (ابن جریج) بیان کرتے ہیں: میں نے عمرو (بن دینار) سے دریافت کیا، طاؤس کے صاحبزادے نے اپنے والد کے حوالے سے مجھے اس طرح نہیں بتایا، تو عمرو بن دینار بولے: ”تم نے مجھے شک میں مبتلا کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3208]
ترقیم العلمیہ: 3169
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6521،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4832، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6915، 6991، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4572، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2641، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16086، 16087، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3208، 3209، 3210، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3507»
ترقیم العلمیہ : 3170 ترقیم الرسالہ : -- 3209
أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُس عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: أُذَكِّرُ اللَّهَ امْرَءًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الْهُذَلِيُّ ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، كُنْتُ بَيْنَ جَارِيَتَيْنِ، يَعْنِي ضَرَّتَيْنِ، فَجَرَحَتْ، أَوْ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِمِسْطَحِ عَمُودٍ ظَلَّتْهَا، فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ مَا فِي بَطْنِهَا، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، فَقَالَ عُمَرُ: اللَّهُ أَكْبَرُ لَوْ لَمْ نَسْمَعْ هَذِهِ الْقَضِيَّةَ لَقَضَيْنَا بِغَيْرِهِ . قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ : وَأَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ، أَوْ أَمَةٍ، أَوْ فَرَسٍ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں، جس نے پیٹ میں موجود بچے (کو قتل کیے جانے) کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ سنا ہے۔“ تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی کھڑے ہوئے اور بولے: ”اے امیر المؤمنین! میں دو عورتوں (یعنی دو سکنوں) کے درمیان تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی مار کر اس دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کی (دیت) ایک غلام یا کنیز کی ادائیگی کا فیصلہ دیا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ اکبر! اگر ہم یہ حدیث نہ سنتے، تو مختلف فیصلہ دیتے۔“ ابن عیینہ کہتے ہیں: طاؤس کے صاحبزادے نے اپنے والد کے حوالے سے مجھے یہ بات بتائی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں ایک غلام یا کنیز یا گھوڑے کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3209]
ترقیم العلمیہ: 3170
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6521،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4832، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6915، 6991، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4572، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2641، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16086، 16087، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3208، 3209، 3210، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3507»
حدیث نمبر: 15988
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقُلْتُ لِعُمَرَ: وَلَا أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: شَكَّكْتَنِي.
ایضاً۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15988]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح