🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3485. -- باب: قطاع الطريق
-- باب: ڈاکوؤں (راستہ لوٹنے والوں) کے احکام کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17315 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 17315، 17314
مصنف ابن ابی شیبہ: 30966، 34990
سنن دارقطنی: 3266
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17315
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ، ثنا أَبِي، حَدَّثَنِي عَمِّي، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: {إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ} [المائدة: ٣٣] الْآيَةَ، قَالَ:" إِذَا حَارَبَ فَقَتَلَ فَعَلَيْهِ الْقَتْلُ إِذَا ظَهَرَ عَلَيْهِ قَبْلَ تَوْبَتِهِ، وَإِذَا حَارَبَ وَأَخَذَ الْمَالَ وَقَتَلَ فَعَلَيْهِ الصَّلْبُ إِنْ ظَهَرَ عَلَيْهِ قَبْلَ تَوْبَتِهِ، وَإِذَا حَارَبَ وَأَخَذَ الْمَالَ وَلَمْ يَقْتُلْ فَعَلَيْهِ قَطْعُ الْيَدِ وَالرِّجْلِ مِنْ خِلَافٍ إِنْ ظَهَرَ عَلَيْهِ قَبْلَ تَوْبَتِهِ، وَإِذَا حَارَبَ وَأَخَافَ السَّبِيلَ فَإِنَّمَا عَلَيْهِ النَّفْيُ وَنَفْيُهُ أَنْ يُطْلَبَ" وَرَوَى عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنْ أَخَذَ وَقَدْ أَصَابَ الْمَالَ وَلَمْ يُصِبِ الدَّمَ قُطِعَتْ يَدُهُ وَرِجْلُهُ مِنْ خِلَافٍ، وَإِنْ وُجِدَ وَقَدْ أَصَابَ الدَّمَ قُتِلَ وَصُلِبَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اسی آیت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب ڈاکو لڑائی کر کے کسی کو قتل کردیں اور توبہ سے پہلے ظاہر ہوجائیں تو قتل کیے جائیں گے۔ اگر لڑائی کریں، مال بھی لوٹیں اور قتل بھی کریں اور توبہ سے پہلے ظاہر ہوجائیں تو سولی پر لٹکایا جائے گا۔ اگر وہ لڑائی کریں، مال لوٹیں لیکن قتل نہ کریں تو ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کاٹے جائیں گے۔ اگر وہ لڑائی کریں اور لوگوں کو ڈرائیں تو انہیں جلا وطن کیا جائے، اور اس کی جلا وطنی یہ ہے کہ اس کا پیچھا کیا جائے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اگر وہ اس حال میں پکڑا جائے کہ اس نے مال لوٹا ہو لیکن خون نہ بہایا ہو تو اس کا ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹے جائیں گے، اور اگر اس حال میں پایا جائے کہ اس نے خون بہایا ہو تو اسے قتل کر کے سولی پر لٹکایا جائے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17315]
تخریج الحدیث: «ضعيف جداً»

الحكم على الحديث:
ضعيف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29626 ترقیم الشثری: -- 30966
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن عطية عن ابن عباس في قوله: إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله ويسعون في الارض فسادا ان يقتلوا او يصلبوا او تقطع ايديهم وارجلهم من خلاف حتى ختم الآية، فقال: إذا حارب الرجل فقتل واخذ المال قطعت يده ورجله من خلاف وصلب، وإذا قتل ولم ياخذ المال قتل، وإذا اخذ المال ولم يقتل قطعت يده ورجله من خلاف، وإذا لم يقتل ولم ياخذ المال نفي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع حكمًا؛ عطية العوفي ضعيف، وحجاج مدلس.
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت کی تفسیر مروی ہے ”صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں زمین میں فساد مچانے کے لیے کہ وہ قتل کیے جائیں سولی پر چڑھائے جائیں یا کاٹے جائیں ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے یہاں تک کہ انہوں نے آیت ختم کی۔ آپ نے فرمایا: جب آدمی جنگ کرے، پس قتل کر دے اور مال چھین لے تو اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے اور سولی پر چڑھا دیا جائے۔ اور جب قتل کرے اور مال نہ چھینے تو اسے بھی قتل کردیا جائے، اور جب مال چھین لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے اور جب قتل نہ کرے اور نہ مال چھینے تو اسے جلا وطن کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30966]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34989، ترقيم محمد عوامة: 29626»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33462 ترقیم الشثری: -- 34990
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن حجاج ، عن عطية ، عن ابن عباس في قوله: إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله ويسعون في الارض فسادا ان يقتلوا او يصلبوا او تقطع ايديهم وارجلهم من خلاف حتى ختم الآية، فقال: إذا حارب الرجل وقتل واخذ المال، قطعت يده ورجله من خلاف وصلب، وإذا قتل ولم ياخذ المال قتل، وإذا اخذ المال ولم يقتل قطعت يده ورجله من خلاف، وإذا لم يقتل ولم ياخذ المال نفي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وعطية العوفي ضعيف.
حضرت عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ رب العزت کے اس قول کی تلاوت فرمائی: آیت: ترجمہ: صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد مچانے کی بھاگ دوڑ کرتے ہیں کہ قتل کیے جائیں یا سولی پر چڑھائے جائیں یا کاٹے جائیں ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمتوں سے۔ یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ نے مکمل آیت پڑھی۔ اور ارشاد فرمایا: جب آدمی لڑائی کرے اور قتل کر دے اور مال بھی لے لے تو اس کا ایک ہاتھ اور اس کا ایک پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے گا اور سولی دی جائے گی۔ اور جب کوئی قتل کر دے اور مال نہ لے تو اس کو قتل کیا جائے گا اور جب مال لے لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے گا۔ اور جب نہ قتل کرے اور نہ ہی مال لے تو اس کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34990]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30966، ترقيم محمد عوامة: 33462»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3225 ترقیم الرسالہ : -- 3266
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نزلت هَذِهِ الآيَةُ فِي الْمُحَارِبِ إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ سورة المائدة آية 33 إِذَا عَدَا فَقَطَعَ الطَّرِيقَ فَقَتَلَ وَأَخَذَ الْمَالَ صُلِبَ، فَإِنْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْخُذْ مَالا قُتِلَ، فَإِنْ أَخَذَ الْمَالَ وَلَمْ يَقْتُلْ، قُطِعَ مِنْ خِلافٍ، فَإِنْ هَرَبَ وَأَعْجَزَهُمْ، فَذَلِكَ نَفْيُهُ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت محاربیں کے بارے میں نازل ہوئی: ”بیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے۔“ جب وہ لوگ جرم کرتے ہیں، ڈاکہ ڈالتے ہیں اور لوگوں کو قتل کرتے ہیں اور مال بھی ہتھیا لیتے ہیں تو انہیں مصلوب کیا جائے گا۔ اگر وہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں لیکن مال نہیں ہتھیا تے ہیں تو انہیں قتل کیا جائے گا۔ اگر وہ مال ہتھیا لیتے ہیں کسی کو قتل نہیں کرتے تو ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت میں کاٹ دیے جائیں گے۔ اور اگر وہ لوگ بھاگ جاتے ہیں اور قابونہیں آتے تو یہ ان کا جلاوطن ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3266]
ترقیم العلمیہ: 3225
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17407، 17408، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3266، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18544»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17314
وأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، قَالَا: أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْمُحَارِبِ {إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ} [المائدة: ٣٣] إِذَا عَدَا فَقَطَعَ ⦗٤٩٢⦘ الطَّرِيقَ فَقَتَلَ وَأَخَذَ الْمَالَ صُلِبَ، فَإِنْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْخُذْ مَالًا قُتِلَ، فَإِنْ أَخَذَ الْمَالَ وَلَمْ يَقْتُلْ قُطِعَ مِنْ خِلَافٍ، فَإِنْ هَرَبَ وَأَعْجَزَهُمْ فَذَلِكَ نَفْيُهُ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ آیت: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ [سورة المائدة: 33] محارب (لڑنے والے) کے بارے میں نازل ہوئی: جب وہ زیادتی کرے، راستہ لوٹے، قتل کرے اور مال بھی لے تو اسے سولی دی جائے گی، اور اگر قتل کرے اور مال نہ لے تو اسے قتل کیا جائے گا، اور اگر مال لے اور قتل نہ کرے تو اس کے (ہاتھ پاؤں) مخالف سمت سے کاٹے جائیں گے، اور اگر وہ بھاگ جائے اور انہیں عاجز کر دے (ہاتھ نہ آئے) تو یہی اس کی جلا وطنی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17314]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں