🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3941. -- باب: ما جاء في قوله: أقسم، أو أقسمت
-- باب: قسم کھانے والے کے یہ کہنے کے متعلق کیا مروی ہے: ”میں قسم کھاتا ہوں“ یا ”میں نے قسم کھائی“۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19885 (کل: 16 مقامات، 11 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 19885، 19884
صحیح بخاری: 7000، 7046
صحیح مسلم: 5928، 5929، 5931
سنن ابن ماجہ: 3918
سنن دارمی: 2193
مسند احمد: 2113
مسند الحمیدی: 546
اللؤلؤ والمرجان: 1462
صحیح ابن حبان: 111
الجامع الكامل: 7062، 11723
فضائل صحابہ: 590
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1462
1462 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلاً أَتى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ ظُلَّةً تَنْطُفُ السَّمْنَ وَالْعَسَلَ، فَأَرَى النَّاسَ يَتَكَفَّفُونَ مِنْهَا فَالْمُسْتَكْثِرُ وَالْمُسْتَقِلُّ وَإِذَا سَبَبٌ وَاصِلٌ مِنَ الأَرْضِ إِلَى السَّمَاءِ، فَأَرَاكَ أَخَذْتَ بِهِ فَعَلَوْتَ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلاَ بِهِ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلاَ بِهِ، ثُمَ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَانْقَطَعَ ثُمَّ وُصِلَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللهِ بِأَبى أَنْتَ، وَاللهِ لَتَدَعَنِّي فَأَعْبُرَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اعْبُرْ قَالَ: أَمَّا الظُّلَّةُ فَالإِسْلاَمُ، وَأَمَّا الَّذِي يَنْطُفُ مِنَ الْعَسَلِ وَالسَّمْنِ فَالْقُرْآن، حَلاَوَتُهُ تَنْطِفُ فَالْمُسْتَكْثِرُ مِنَ الْقُرْآنِ وَالْمُسْتَقِلُّ وَأَمَّا السَّبَبُ الْوَاصِلُ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الأَرْضِ فَالْحَقُّ الَّذِي أَنْتَ عَلَيْهِ؛ تَأْخُذُ بِهِ فَيُعْلِيكَ اللهُ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكَ فَيَعْلُو بِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ رَجُلٌ آخَرُ فَيَعْلُو بِهِ ثُمَّ يَأْخُذُ رَجُلٌ آخَرُ فَيَنْقَطِعُ بِهِ، ثُمَّ يُوَصَّل لَهُ فَيَعْلُو بِهِ فَأَخْبِرْنِي، يَا رَسُولَ اللهِ، بِأَبِي أَنْتَ، أَصَبْتُ أَمْ أَخْطَاْتُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَصَبْتَ بَعْضًا وأَخطَأْتَ بَعْضًا قَالَ: فَوَاللهِ لَتُحَدِّثنِي بِالَّذِي أَخْطَأْتُ قَالَ: لاَ تُقْسِمْ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے تھے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ رات میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ابر کا ٹکڑا ہے جس سے گھی اور شہد ٹپک رہا ہے، میں دیکھتا ہوں کہ لوگ انہیں اپنے ہاتھوں میں لے رہے ہیں، کوئی زیادہ اور کوئی کم؛ اور ایک رسی ہے جو زمین سے آسمان تک لٹکی ہوئی ہے۔ میں نے دیکھا کہ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آ کر اسے پکڑا اور اوپر چڑھ گئے، پھر ایک دوسرے صاحب نے بھی اسے پکڑا اور وہ بھی اوپر چڑھ گئے، پھر ایک تیسرے صاحب نے پکڑا اور وہ بھی چڑھ گئے، پھر چوتھے صاحب نے پکڑا تو وہ رسی ٹوٹ گئی، پھر جڑ گئی۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، مجھے اجازت دیجیے میں اس کی تعبیر بیان کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیان کرو۔“ انہوں نے کہا، سایہ سے مراد دین اسلام ہے اور جو شہد اور گھی ٹپک رہا تھا وہ قرآن مجید کی شیرینی ہے اور بعض قرآن کو زیادہ حاصل کرنے والے ہیں، بعض کم؛ اور آسمان سے زمین تک کی رسی سے مراد وہ سچا طریق ہے جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قائم ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پکڑے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ اس کے ذریعے اللہ آپ کو اٹھا لے گا۔ پھر آپ کے بعد ایک دوسرے صاحب اسے پکڑیں گے وہ بھی مرتے دم تک اس پر قائم رہیں گے، پھر تیسرے صاحب پکڑیں گے ان کا بھی یہی حال ہوگا، پھر چوتھے صاحب پکڑیں گے تو ان کا معاملہ خلافت کا کٹ جائے گا، پھر جڑ جائے گا اور وہ بھی اوپر چڑھ جائیں گے۔ یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے بتائیے کہ میں نے جو تعبیر دی ہے وہ غلط ہے یا صحیح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعض حصہ کی صحیح تعبیر دی ہے اور بعض کی غلط۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: پس «وَاللہِ» ”اللہ کی قسم!“ آپ میری غلطی کو ظاہر فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم نہ کھاؤ۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الرؤيا/حدیث: 1462]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 91 كتاب التعبير: 47 باب من لم ير الرؤيا لأول عابر إذا لم يصب»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 111
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ يُحَدِّثُ، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ ظُلَّةً تَنْطِفُ السَّمْنَ وَالْعَسَلَ، وَالنَّاسُ يَتَكَفَّفُونَ مِنْهَا بِأَيْدِيهُمْ، فَالْمُسْتَكْثِرُ وَالْمُسْتَقِلُّ، وَأَرَى سَبَبًا وَاصِلا مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الأَرْضِ، فَأَرَاكَ أَخَذْتَ بِهِ فَعَلَوْتَ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدَكَ فَعَلا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَانْقَطَعَ بِهِ، ثُمَّ وُصِلَ لَهُ فَعَلا، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَاللَّهِ لَتَدَعَنِّي فَلأَعْبُرُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَبِّرْ"، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَمَّا الظُّلَّةُ فَظُلَّةُ الإِسْلامِ، وَأَمَّا الَّذِي يَنْطِفُ مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ، فَالْقُرْآنُ حَلاوَتُهُ وَلِينُهُ، وَأَمَّا مَا يَتَكَفَّفُ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ، فَالْمُسْتَكْثِرُ مِنَ الْقُرْآنِ وَالْمُسْتَقِلُّ، وَأَمَّا السَّبَبُ الْوَاصِلُ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الأَرْضِ، فَالْحَقُّ الَّذِي أَنْتَ عَلَيْهِ، أَخَذْتَهُ فَيُعْلِيكَ الِلَّهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدَكَ فَيَعْلُو بِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَيَعْلُو بِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَيَنْقَطِعُ بِهِ، ثُمَّ يُوصَلُ لَهُ فَيَعْلُو، فَأَخْبِرْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ، أَصَبْتُ أَمْ أَخْطَأْتُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَبْتَ بَعْضًا، وَأَخْطَأْتَ بَعْضًا"، قَالَ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَتُخْبِرَنِّي بِالَّذِي أَخْطَأْتُ، قَالَ:" لا تُقْسِمْ" .
عبیداللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ بیان کیا کرتے تھے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے گزشتہ رات ایک بادل دیکھا ہے، جس سے گھی اور شہد کی بارش ہو رہی تھی اور لوگ اسے اپنے ہاتھوں میں لے رہے تھے۔ کوئی شخص زیادہ لے رہا تھا، اور کوئی کم لے رہا تھا۔ پھر میں نے آسمان سے زمین کی طرف لٹکی ہوئی ایک رسی دیکھی۔ پھر میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اسے پکڑا اور اوپر تشریف لے گئے۔ پھر آپ کے بعد ایک شخص نے اسے پکڑا اور وہ بھی اوپر چلا گیا۔ پھر ایک اور شخص نے اسے پکڑا اور وہ بھی اوپر چلا گیا، پھر ایک اور شخص نے اسے پکڑا، تو وہ رسی ٹوٹ گئی۔ پھر اس شخص کے لیے اسے ملا دیا گیا، تو وہ بھی اوپر چلا گیا۔ (راوی کہتے ہیں) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد آپ پر قربان ہوں۔ اللہ کی قسم! آپ مجھے موقع دیجیے کہ میں اس کی تعبیر بیان کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم تعبیر بیان کرو۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: بادل سے مراد اسلام کا بادل ہے، اور اس سے ٹپکنے والے گھی اور شہد (سے مراد) قرآن ہے، اس کی حلاوت اور نرمی مراد ہے۔ جہاں تک لوگوں کا اسے ہاتھوں میں لینے کا تعلق ہے، تو کچھ لوگ قرآن کا زیادہ علم حاصل کرتے ہیں اور کچھ لوگ اس کا کم علم حاصل کرتے ہیں۔ جہاں تک آسمان سے نیچے لٹکنے والی رسی کا تعلق ہے، تو یہ وہ حق ہے، جس پر آپ گامزن ہیں۔ آپ نے اس کو اختیار کیا، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو سربلندی عطا فرمائی۔ پھر آپ کے بعد ایک شخص نے اسے پکڑ لیا، تو اس نے اس کے ذریعے سربلندی حاصل کی۔ پھر ایک اور شخص نے اسے پکڑ لیا، تو اس نے اس کے ذریعے سربلندی حاصل کی۔ پھر ایک اور شخص نے اسے پکڑ لیا، تو رسی منقطع ہو گئی۔ پھر اس شخص کے لیے اسے ملا دیا گیا، تو اس نے بھی سربلندی حاصل کی۔ یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے، میرے والد آپ پر قربان ہوں، کیا میں نے ٹھیک تعبیر بیان کی ہے یا غلط بیان کی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کچھ تعبیر غلط بیان کی ہے، اور کچھ ٹھیک بیان کی ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! مجھے بتائیے کہ میں نے کہاں غلطی کی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم قسم نہ دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب العلم/حدیث: 111]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 7000، 7046، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2269، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 111، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7593، 7594، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3267، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3918، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1919، والحميدي فى (مسنده) برقم: 546، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 31121»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (121)، «الظلال» (1143): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7062
7062- عن ابن عباس قال: إن رجلا أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني رأيت الليلة في المنام... فقال أبو بكر: يا رسول الله بأبي أنت والله لتدعني فأعبرها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: اعْبُرْ فلما عبَّرَ قال: أصبت بعضا وأخطأت بعضا فقال: فوالله لتحدثني بالذي أخطأت، قال: لا تقسم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التعبير (7046) ومسلم في الرؤيا (2269) كلاهما من حديث يونس، عن ابن شهاب، أن عبيدالله بن عبدالله بن عتبة، أخبره أن ابن عباس كان يحدث أن رجلا، فذكره في حديث طويل. وهو مخرج في موضعه.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11723
11723- عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة أن ابن عباس كان يحدث أن رجلا أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله! إني أرى الليلة في المنام ظلة تنطف السمن والعسل فأرى الناس يتكففون منها بأيديهم، فالمستكثر والمستقل، وأرى سببا واصلا من السماء إلى الأرض، فأراك أخذت به فعلوت، ثم أخذ به رجل من بعدك فعلا، ثم أخذ به رجل آخر فعلا، ثم أخذ به رجل آخر فانقطع به ثم وصل له فعلا، قال أبو بكر: يا رسول الله! بأبي أنت والله لتدعني فلأعبرنها، قال رسول صلى الله عليه وسلم: اعبرها قال أبو بكر: أما الظلة فظلة الإسلام، وأما الذي ينطف من السمن والعسل فالقرآن حلاوته ولينه، وأما ما يتكفف الناس من ذلك فالمستكثر من القرآن والمستقل، وأما السبب الواصل من السماء إلى الأرض فالحق الذي أنت عليه، تأخذ به فيعليك الله به ثم يأخذ به رجل من بعدك فيعلو به، ثم يأخذ به رجل آخر فيعلو به، ثم يأخذ به رجل آخر فينقطع به ثم يوصل له فيعلو به، فأخبرني يا رسول الله بأبي أنت أصبت أم أخطأت؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أصبت بعضا وأخطأت بعضا قال: فوالله يا رسول الله لتحدثني ما الذي أخطأت؟ قال: لا تقسم
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التعبير (7046) ومسلم في الرؤيا (2269) كلاهما من طريق يونس، عن ابن شهاب، أن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة أخبره فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19884
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ: أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ ظُلَّةً يَنْطِفُ مِنْهَا السَّمْنُ وَالْعَسَلُ، فَأَرَى النَّاسَ يَتَكَفَّفُونَ فِي أَيْدِيهِمْ، فَالْمُسْتَكْثِرُ وَالْمُسْتَقِلُّ، وَأَرَى سَبَبًا وَاصِلًا مِنَ السَّمَاءِ إِلَى ⦗٦٨⦘ الْأَرْضِ، فَأَرَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ أَخَذْتَ بِهِ، فَعَلَوْتَ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلَا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلَا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَانْقَطَعَ بِهِ، ثُمَّ وُصِلَ لَهُ، فَعَلَا، قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، وَاللهِ لَتَدَعَنِّي، فَلَأَعْبُرُهَا، فَقَالَ:" اعْبُرْهَا"، فَقَالَ: أَمَّا الظُّلَّةُ فَظُلَّةُ الْإِسْلَامِ، وَأَمَّا التَّنَطُّفُ مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ، فَهُوَ الْقُرْآنُ، وَلِينُهُ وَحَلَاوَتُهُ، الْمُسْتَكْثِرُ وَالْمُسْتَقِلُّ، فَهُوَ الْمُسْتَكْثِرُ مِنَ الْقُرْآنِ، وَالْمُسْتَقِلُّ مِنْهُ، أَمَّا السَّبَبُ الْوَاصِلُ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، فَهُوَ الْحَقُّ الَّذِي أَنْتَ عَلَيْهِ، تَأْخُذُ بِهِ، فَيُعْلِيكَ اللهُ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ بَعْدَكَ رَجُلٌ آخَرُ فَيَعْلُو بِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ به آخَرُ بَعْدَهُ، فَيَعْلُو بِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ، فَيُقْطَعُ بِهِ، ثُمَّ يُوصَلُ، فَيَعْلُو بِهِ، أَيْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَتُحَدِّثَنِّي أَصَبْتُ أَمْ أَخْطَأْتُ؟ قَالَ:" أَصَبْتَ بَعْضًا، وَأَخْطَأْتَ بَعْضًا"، قَالَ: أَقْسَمْتُ، بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، لَتُحَدِّثَنِّي بِالَّذِي أَخْطَأْتُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُقْسِمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عُبَيْدِ اللهِ أَحْيَانًا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَأَحْيَانًا: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَكَمَا رَوَاهُ الرَّمَادِيُّ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ، وَفَيَّاضُ بْنُ زُهَيْرٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ أَزْهَرَ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ فَقَالَ: كَانَ مَعْمَرٌ يَقُولُ مَرَّةً: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَمَرَّةً: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ، وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ فَقَالَ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْحَدِيثِ:" قَالَ: فَوَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ، لَتُخْبِرَنِّي بِالَّذِي أَخْطَأْتُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں نے رات کو «الظُّلَّةُ» ”سائبان“ سے گھی اور شہد ٹپکتے ہوئے دیکھا ہے، میں نے لوگوں کو ہاتھ پھیلائے ہوئے دیکھا، کچھ زیادہ وصول کرتے ہیں اور کچھ کم، اور میں نے ایک رسی آسمان سے زمین کی طرف لٹکتی دیکھی، میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پکڑا اور آسمان پر چڑھ گئے، پھر دوسرے آدمی نے اسے پکڑا وہ بھی اوپر چلا گیا، پھر تیسرے آدمی نے اسے پکڑی وہ بھی اوپر چلا گیا، پھر کسی اور نے رسی کو پکڑا لیکن وہ ٹوٹ گئی، لیکن رسی پھر درست ہوگئی وہ بھی چڑھ گیا“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ عرض کرتے ہیں: ”اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس کی تعبیر کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعبیر کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ” «الظُّلَّةُ» ”سائبان“ سے مراد اسلام ہے، اس سے گھی اور شہد کے ٹپکنے سے مراد قرآن، اس کی نرمی اور مٹھاس ہے، اور «الْمُسْتَكْثِرُ وَالْمُسْتَقِلُّ» ”زیادہ اور کم حاصل کرنے والوں“ سے مراد قرآن کو زیادہ سیکھنے والے اور کم سیکھنے والے ہیں، آسمان سے زمین کی طرف آنے والی رسی سے مراد «الْحَقُّ» ”حق“ ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کاربند ہیں جس کی وجہ سے اللہ نے آپ کو غلبہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک دوسرے آدمی نے اس حق کو لیا اور غلبہ حاصل کیا، پھر دوسرے نے اس کے ذریعے سے غلبہ حاصل کیا، پھر کسی دوسرے نے اس کو لیا تو رسی ٹوٹ جاتی ہے، پھر آخرِ کار وہ جڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ غلبہ پاتے ہیں۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ بیان کریں میں نے درست کہا یا غلط؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعض درست اور بعض غلط۔“ انہوں نے کہا: ”میں نے قسم کھائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری غلطی کو بیان کریں“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم نہ کھاؤ۔“
(ب) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی آیا، حدیث میں ہے کہ: ”میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قسم ڈالتا ہوں۔“
(ج) امام ابن شہاب زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری غلطی کی مجھے خبر دیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19884]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 590
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، قَثَنَا الرَّمَادِيُّ، قَثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، وَيَزْعُمُونَ أَنَّهُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ كَأَنَّ ظُلَّةً تَنْطِفُ سَمْنًا وَعَسَلًا، وَرَأَيْتُ النَّاسَ يَتَكَفَّفُونَ مِنْهُ، فَالْمُسْتَقِلُّ وَالْمُسْتَكْثِرُ، وَرَأَيْتُ سَبَبًا وَاصِلًا إِلَى السَّمَاءِ أَخَذْتَ بِهِ فَعَلَوْتَ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ آخَرُ بَعْدَكَ فَعَلَا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ آخَرُ بَعْدَهُ فَعَلَا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ آخِذٌ بَعْدَهُ فَانْقَطَعَ، فَوُصِلَ لَهُ فَعَلَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَعْبُرْهَا، قَالَ: أَمَّا الظُّلَّةُ فَهُوَ الْإِسْلَامُ، وَأَمَّا مَا تَنْطِفُ مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ، فَهُوَ الْقُرْآنُ حَلَاوَتُهُ وَلِينُهُ، وَالنَّاسُ يَتَكَفَّفُونَ مِنْهُ فَالْمُسْتَقِلُّ وَالْمُسْتَكْثِرُ، وَأَمَّا السَّبَبُ الْوَاصِلُ إِلَى السَّمَاءِ فَهُوَ الَّذِي أَنْتَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَقِّ أَخَذْتَ بِهِ فَعَلَوْتَ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ آخَرُ بَعْدَكَ فَعَلَا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ آخَرُ بَعْدَهُ فَعَلَا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ آخَرُ بَعْدَهُ فَانْقَطَعَ فَوُصِلَ لَهُ، فَقَالَ: أَصَبْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "أَصَبْتَ بَعْضًا، وَأَخْطَأْتَ بَعْضًا"، قَالَ: أَقْسَمْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "لَا تُقْسِمْ يَا أَبَا بَكْرٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا ایک سائبان ہے جس سے گھی اور شہد ٹپک رہا ہے، اور میں نے دیکھا کہ لوگ اسے اپنے ہاتھوں میں بھر رہے ہیں، کوئی کم لے رہا ہے اور کوئی زیادہ؛ اور میں نے ایک رسی دیکھی جو آسمان تک پہنچی ہوئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑا اور اوپر تشریف لے گئے، پھر آپ کے بعد ایک اور شخص نے اسے پکڑا اور وہ بھی اوپر چلا گیا، پھر اس کے بعد ایک اور شخص نے اسے پکڑا اور وہ بھی اوپر چلا گیا، پھر اس کے بعد ایک اور شخص نے اسے پکڑا تو وہ رسی ٹوٹ گئی، پھر وہ اس کے لیے جوڑ دی گئی اور وہ بھی اوپر چڑھ گیا۔“
یہ سن کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت عطا فرمائیں کہ میں اس کی تعبیر بیان کروں۔“ (اجازت ملنے پر) انہوں نے کہا: ”جہاں تک سائبان کا تعلق ہے تو وہ اسلام ہے، اور جو گھی اور شہد ٹپک رہا ہے وہ قرآن کی مٹھاس اور اس کی نرمی ہے، اور لوگ جو اسے سمیٹ رہے ہیں وہ قرآن سے کم یا زیادہ (علم) حاصل کرنے والے ہیں؛ اور وہ رسی جو آسمان تک پہنچی ہوئی ہے وہ وہ حق ہے جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قائم ہیں، آپ نے اسے تھاما تو بلندی پائی، پھر آپ کے بعد ایک اور شخص نے اسے تھاما تو وہ بھی بلند ہوا، پھر اس کے بعد ایک اور شخص نے اسے تھاما تو وہ بھی بلند ہوا، پھر اس کے بعد ایک اور شخص نے اسے تھاما تو وہ رسی ٹوٹ گئی، پھر اس کے لیے اسے جوڑ دیا گیا۔“
پھر انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں نے درست تعبیر دی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کچھ باتوں میں درستگی کی اور کچھ میں خطا کر گئے۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں آپ کو قسم دیتا ہوں (کہ مجھے بتائیں)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! قسم نہ دو۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 590]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6639، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2269، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2293، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3268، 4632، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3918، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2114، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2156، وأخرجه فتح الباري برقم: 6278، 6639، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7884، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8880»
«صحيح البخاري: 12/431؛ صحيح مسلم: 4/1777»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں