الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
488. -- باب: من قال لا يجهر بها
-- باب: جس نے کہا کہ اسے بلند آواز سے نہیں پڑھا جائے گا، اس کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 2416 (کل: 102 مقامات، 25 کتب)
صحیح بخاری: 743
سنن ابوداود: 782
سنن ترمذی: 246
سنن دارمی: 1274
مسند احمد: 11991، 12084، 12135، 12714، 12845، 12887، 13103، 13125، 13337، 13680، 13890، 13892، 13915، 13957، 14051، 14077، 24030، 24791، 25382، 25617
مسند الحمیدی: 1233
اللؤلؤ والمرجان: 225
مسند امام شافعی: 209
المعجم الکبیر للطبرانی: 735
61 تا 70
ترقیم العلمیہ : 1191 ترقیم الرسالہ : -- 1206
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، ثنا حَمَّادٌ ، وَشُعْبَةُ ، وَعِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَكَانُوا يَسْتَفْتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے، تو وہ سب ”الحمد للہ رب العالمین“ سے قراءت کی ابتدا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1206]
ترقیم العلمیہ: 1191
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1192 ترقیم الرسالہ : -- 1207
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ شَرِيكٍ ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثنا الْوَلِيدُ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ فَكَانُوا يَسْتَفْتِحُونَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فِيمَا يُجْهَرُ فِيهِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے۔ یہ حضرات بلند آواز سے قراءت والی نماز میں قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1207]
ترقیم العلمیہ: 1192
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1207»
ترقیم العلمیہ : 1193 ترقیم الرسالہ : -- 1208
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ ، ثنا أَبُو مَسْلَمَةَ هُوَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ : أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِحُ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2 أَوْ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1؟ فَقَالَ:" إِنَّكَ تَسْأَلُنِي عَنْ شَيْءٍ مَا أَحْفَظُهُ وَمَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ"، قُلْتُ:" أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي النَّعْلَيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سعید بن یزید ازدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (بلند آواز میں) قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے یا بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے، جو مجھے اچھی طرح یاد نہیں ہے اور تم سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے مجھ سے سوال نہیں کیا۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا نبی جوتے پہن کر نماز پڑھ لیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1208]
ترقیم العلمیہ: 1193
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1510
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ، وَالْقِرَاءَةَ بِالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا رَكَعَ لَمْ يُشْخِصْ رَأْسَهُ وَلَمْ يُصَوِّبْهُ، وَلَكِنْ بَيْنَ ذَلِكَ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَاعِدًا وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ وَكَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَفْتَرِشَ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ وَكَانَ يَفْرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَيَنْصِبُ رِجْلَهُ الْيُمْنَى وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عَقِبِ الشَّيْطَانِ، وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز، تکبیر سے اور قراءت {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ} سے شروع کرتے تھے، جب رکوع کرتے تو اپنا سر نہ زیادہ اٹھاتے اور نہ زیادہ جھکاتے، بلکہ اس کے درمیان رکھتے، جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو کھڑے ہوکر سیدھا ہو جانے تک سجدہ نہ کرتے، جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تو بیٹھ کر برابر ہونے تک (دوسرا) سجدہ نہ کرتے، ہر دو رکعتوں کے بعد اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہ … پڑھتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناپسند کرتے تھے کہ کوئی (دوران سجدہ) درندے کی طرح بازو بچھائے،جب آپ بیٹھتے تو بایاں پاؤں بچھا دیتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شیطان کی بیٹھک سے منع فرماتے تھے اور نماز کو سلام کے ساتھ ختم کرتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1510]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا و مختصرا مسلم: 498، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24030، 25617)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26135»
وضاحت: فوائد: … شیطان کی بیٹھک سے مراد اِقْعَائ ہے۔ ذہن نشین رہے کہ نماز میں اِقْعَائ کی دو صورتیں ہیں، ایک صورت ناجائز ہے اور ایک جائز۔ اِقْعائ کی ناجائز صورت: پنڈلیوں اور رانوں کو کھڑا کرکے سرینوں پر بیٹھنا اور ہاتھ زمین پر رکھنا۔ اس حدیث میں اسی صورت کا بیان ہے۔ اِقْعائ کی جائز صورت: نماز میں دو سجدوں کے درمیان نمازی کا اپنے پاؤں کھڑے کر کے سرینوں کو اپنی ایڑیوں پر رکھنا۔یہ صورت مسنون ہے۔ اس صورت سے معلوم ہوا کہ دوسجدوںکے درمیان بیٹھنے کے دو طریقے ہیں:
(۱) دائیاں پاؤں کھڑا رکھنا اور بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور (۲) دونوں پاؤں کو کھڑا رکھنا اور ان کی ایڑھیوں پر بیٹھ جانا، اسی صورت کو اقعاء کہتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپناتے ہوئے مختلف اوقات میں دونوں طریقوں پر عمل کیا کریں، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی سنت رہ نہ جائے۔
(۱) دائیاں پاؤں کھڑا رکھنا اور بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور (۲) دونوں پاؤں کو کھڑا رکھنا اور ان کی ایڑھیوں پر بیٹھ جانا، اسی صورت کو اقعاء کہتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپناتے ہوئے مختلف اوقات میں دونوں طریقوں پر عمل کیا کریں، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی سنت رہ نہ جائے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا و مختصرا مسلم: 498
حدیث نمبر: 1561
وَعَنْ أَنَسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَكَانُوا لَا يُجْهَرُونَ بِـ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ}
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدنا ابو بکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی ہے، وہ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کو جہراً نہیں پڑھتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه ابن خزيمة: 495، والدارقطني: 1/ 315 و أخرجه مسلم: 399 بلفظ متقارب، وانظر الاحاديث المذكورة في ھذا الباب، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12810، 12845)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12876»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 1565
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتَفْتِحُ الْقِرَاءَةَ بِـ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ}
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {الْحَمْدُ للّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے قراءت شروع کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 498، وابوداود: 783، وابن ماجه: 812، 869، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24030، 24791)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25301»
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 498
حدیث نمبر: 1575
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِـ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ}
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدنا ابو بکر، سیّدنا عمراور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہما {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے قراءت شروع کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1575]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 128، ومسلم: 399، وانظر: 512 وما بعده، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11991)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12014»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 128
حدیث نمبر: 1768
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ الصَّلاةَ بِالتَّكْبِيرِ، وَالْقِرَاءَةِ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَكَانَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ لَمْ يُشْخِصْ بَصَرَهُ، وَلَمْ يُصَوِّبْهُ، وَلَكِنْ بَيْنَ ذَلِكَ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا، وَكَانَ يُوتِرُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَيَنْصِبُ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، وَكَانَ يَقُولُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ، وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عَقِبِ الشَّيْطَانِ، وَكَانَ يَنْهَى أَنْ يَفْرِشَ أَحَدُنَا ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ، وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلاةَ بِالتَّسْلِيمِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر اور ﴿سُورَةُ الْفَاتِحَةِ﴾ [سورة الفاتحة: 1] کی قرأت کے ذریعے نماز کا آغاز کرتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے، تو اپنی نگاہ مبارک کو نہ تو بالکل جھکا کر رکھتے تھے اور نہ ہی بلند رکھتے تھے بلکہ ان دونوں کے درمیان کی صورت اختیار کرتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے سر اٹھاتے، تو اس وقت تک سجدے میں نہیں جاتے تھے جب تک کہ پہلے سیدھے کھڑے نہ ہو جاتے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے سر اٹھاتے تھے تو دوسری مرتبہ سجدے میں اس وقت تک نہیں جاتے تھے جب تک بالکل سیدھے ہو کر بیٹھ نہ جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں پاؤں کو بچھا لیتے تھے اور دائیں پاؤں کو کھڑا کر لیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم «عَقِبِ الشَّيْطَانِ» ”شیطان کی طرح ایڑیوں پر بیٹھنے“ سے منع فرماتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے بھی منع فرماتے تھے کہ کوئی شخص درندوں کی طرح اپنی کلائیاں بچھائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام کے ساتھ نماز کو ختم کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1768]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 498، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 699، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1768، وأبو داود فى (سننه) برقم: 783، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1272، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 812، 869، 893، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2296، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24664» «رقم طبعة با وزير 1765»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «صحيح أبي داود» (752)، «الإرواء» (316): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله رجال الشيخين غير بديل بن مسيرة، فإنه من رجال مسلم، وأبو الجوزاء: هو أوس بن عبد الله الربعي، وثقه غير واحد من الأئمة، وأخرج له البخاري حديثا واحدا من رواية ابن عباس، وروى له مسلم وأصحاب السنن وقد أدرك عائشة رضي الله عنها، فقد توفي بعد ست وعشرين سنة من وفاتها، ولا يؤثر عن أحد من الأئمة القدامى التصريح بعدم سماعه منها، اللهم إلا قول ابن عديّ في «كامله» 1/ 402 تعليقا على قول البخاري في «تاريخه» 2/ 16 - 17: في إسناده نظر، بإثر خبر رواه من طريق جعفر بن سليمان، عن عمرو بن مالك النكري، عن أبي الجوزاء قال: أقمت مع ابن عباس وعائشة اثنتي عشرة سنة، ليس من القرآن آية إلا سألتهم عنها، قال ابن عدي: يريد أنه لم يسمع من مثل ابن مسعود وعائشة وغيرها لا أنه ضعيف عنده، والقول بأنه لم يسمع من عائشة يفتقر إلى دليل، وهو مفقود هنا.
حدیث نمبر: 1798
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى ، بِصَيْدَا، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ أَبِي خَيْرَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، وَسَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ:" كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ،اللہ تعالیٰ ان سب حضرات سے راضی ہو، یہ قرأت کا آغاز «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» سے کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1798]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 399، ومالك فى (الموطأ) برقم: 265، وابن الجارود فى "المنتقى"، 202، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 491، 492، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1798، 1799، 1800، 1802، 1803، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 859، وأبو داود فى (سننه) برقم: 782، والترمذي فى (جامعه) برقم: 246، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1276، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 813، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1178، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12173» «رقم طبعة با وزير 1795»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (751): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، محمد بن هشام بن خيرة: ثقة أخرج له أبو داود، والنسائي، ومن فوقه على شرطهما.
حدیث نمبر: 1799
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي غَيْلانَ الثَّقَفِيُّ ، وَالصُّوفِيُّ ، وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، وَشَيْبَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ، فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا يَجْهَرْ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی ہے، میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی بلند آواز میں «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے“ پڑھتے نہیں سنا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1799]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 399، ومالك فى (الموطأ) برقم: 265، وابن الجارود فى "المنتقى"، 202، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 491، 492، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1798، 1799، 1800، 1802، 1803، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 859، وأبو داود فى (سننه) برقم: 782، والترمذي فى (جامعه) برقم: 246، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1276، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 813، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1178، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12173» «رقم طبعة با وزير 1796»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م نحوه دون لفظ «الجهر» - انظر ما قبله فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، علي بن الجعد: ثقة ثبت من رجال البخاري، ومن فوقه على شرطهما، شيبان: هو سيبان بن عبد الرحمن التميمي مولاهم النحوي، أبو معاوية البصري، والنحوي: نسبة إلى نحو بن الشمس من الأزد، وهو في «الجعديات» (953) و (2071).