🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
519. -- باب: يركع بركوع الإمام ويرفع برفعه ولا يسبقه وكذلك في السجود وغيره
-- باب: مقتدی امام کے رکوع کرنے پر رکوع کرے اور اس کے سر اٹھانے پر سر اٹھائے اور اس سے پہل نہ کرے، اور اسی طرح سجدے وغیرہ میں بھی کرے اس کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 2595 (کل: 11 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 2595
صحیح مسلم: 1062، 1063، 1064، 1065
سنن ابوداود: 622
الجامع الكامل: 2288
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1676، 1681
المعجم الاوسط: 5697، 9284
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2595
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ الْأَنْطَاكِيُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ حَمَّادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيَّ، حَدَّثَهُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: ثنا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا" يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَقَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى نَرَاهُ قَدْ وَضَعَ وَجْهَهُ عَلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ نَتَّبِعُهُ" وَفِي حَدِيثِ ابْنِ عَبْدَانَ جَبْهَتَهُ بِالْأَرْضِ، ثُمَّ نَسْجُدُ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ.
محارب بن دثار سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہمیں سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو ہم رکوع کرتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے سر اٹھاتے تو فرماتے: «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ اور ہم اس وقت تک کھڑے ہی رہتے جب تک یہ نہ دیکھ لیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی ہے، پھر ہم سجدے کے لیے جھکتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2595]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 690»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 474 ترقیم شاملہ: -- 1062
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق ، قَالَ: ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ وَهُوَ غَيْرُ كَذُوبٍ: " أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، لَمْ أَرَ أَحَدًا يَحْنِي ظَهْرَهُ، حَتَّى يَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَبْهَتَهُ عَلَى الأَرْضِ، ثُمَّ يَخِرُّ مَنْ وَرَاءَهُ سُجَّدًا ".
زہیر اور ابوخیثمہ نے اپنی اپنی سند کے ساتھ ابواسحاق سے اور انہوں نے عبداللہ بن یزید سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت براء رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی اور وہ جھوٹ نہیں بولتے تھے کہ وہ لوگ (صحابہ کرام) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے۔ جب آپ رکوع سے اپنا سر اٹھا لیتے تو میں کسی کو نہ دیکھتا کہ وہ اپنی پشت جھکاتا ہو یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پیشانی زمین پر رکھ دیتے، اس کے بعد آپ کے پیچھے والے سجدے میں گرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1062]
حضرت براء رضی اللہ عنہ (وہ جھوٹے نہ تھے) سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز پڑھتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے اپنا سر اٹھا لیتے تو میں کسی کو اس وقت تک اپنی پشت جھکاتے نہ دیکھتا جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پیشانی زمین پر نہ رکھ دیتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے والے سجدے میں جاتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1062]
ترقیم فوادعبدالباقی: 474
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 474 ترقیم شاملہ: -- 1063
وحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاق ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ وَهُوَ غَيْرُ كَذُوبٍ، قَال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا قَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ، حَتَّى يَقَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاجِدًا، ثُمَّ نَقَعُ سُجُودًا بَعْدَهُ.
سفیان نے ابواسحاق سے، انہوں نے عبداللہ بن یزید سے اور انہوں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی اور وہ جھوٹ بولنے والے نہ تھے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو ہم میں سے کوئی ایک بھی اس وقت تک اپنی پشت نہ جھکاتا جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں نہ چلے جاتے، پھر ہم آپ کے بعد سجدے میں جاتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1063]
حضرت براء رضی اللہ عنہ (وہ جھوٹے نہ تھے) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہتے (رکوع سے سر اٹھا کر کھڑے ہو جاتے) تو ہم میں سے کوئی ایک بھی اس وقت تک اپنی پشت نہ جھکاتا، جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں نہ چلے جاتے، پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سجدہ کرتے یا سجدے میں گرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1063]
ترقیم فوادعبدالباقی: 474
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 474 ترقیم شاملہ: -- 1064
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو إِسْحَاق الْفَزَارِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ : " أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، لَمْ نَزَلْ قِيَامًا، حَتَّى نَرَاهُ قَدْ وَضَعَ وَجْهَهُ فِي الأَرْضِ، ثُمَّ نَتَّبِعُهُ ".
محارب بن دثار نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن یزید کو منبر پر بیان کرتے ہوئے سنا، وہ کہہ رہے تھے: براء رضی اللہ عنہ نے ہمیں بتایا کہ وہ لوگ (صحابہ کرام) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، جب آپ رکوع میں چلے جاتے تو وہ رکوع کرتے اور جب آپ اپنا سر رکوع سے اٹھاتے تو آپ سمع اللہ لمن حمدہ کہتے، ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ ہم آپ کو دیکھتے کہ آپ نے اپنا چہرہ مبارک زمین پر رکھ دیا ہے، پھر ہم آپ کی پیروی کرتے (سجدے میں جاتے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1064]
حضرت محارب بن دثار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ کو منبر پر بیان کرتے ہوئے سنا کہ ہمیں حضرت براء رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں چلے جاتے تو وہ بھی رکوع کرتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھاتے تو «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہتے اور ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ ہم دیکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ماتھا زمین پر رکھ دیا ہے، پھر ہم (سجدہ میں چلے جاتے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1064]
ترقیم فوادعبدالباقی: 474
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 474 ترقیم شاملہ: -- 1065
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، وَغَيْرُهُ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ الْبَرَاءِ ، قَالَ: " كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا يَحْنُو أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ، حَتَّى نَرَاهُ قَدْ سَجَدَ "، فَقَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْكُوفِيُّونَ أَبَانُ، وَغَيْرُهُ، قَالَ: حَتَّى نَرَاهُ يَسْجُدُ.
زہیر بن حرب اور ابن نمیر نے کہا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابان وغیرہ نے حکم سے حدیث سنائی، انہوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے اور انہوں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم (نماز میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے، ہم میں سے کوئی ایک بھی اپنی پشت نہ جھکاتا یہاں تک کہ ہم آپ کو دیکھ لیتے کہ آپ سجدے میں جا چکے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1065]
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم (نماز میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے، ہم میں سے کوئی ایک اس وقت تک اپنی پشت نہ جھکاتا، یہاں تک کہ ہم دیکھ لیتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں جا چکے ہیں، زہیر رحمہ اللہ نے کہا، ہمیں سفیان رحمہ اللہ نے بتایا کہ ہمیں ابان رحمہ اللہ وغیرہ نے حدیث سنائی کہ انہوں نے «نَرَاهُ قَدْ سَجَدَ» ”ہم دیکھ لیں کہ وہ سجدہ کر چکے ہیں“ کی جگہ «نَرَاهُ يَسْجُدُ» ”ہم انہیں سجدہ کرتے ہوئے دیکھیں“ کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1065]
ترقیم فوادعبدالباقی: 474
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 622
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ،" أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى يَرَوْهُ قَدْ وَضَعَ جَبْهَتَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے تو جب آپ رکوع کرتے تو وہ بھی رکوع کرتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم «سمع الله لمن حمده» کہتے تو ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ لوگ آپ کو اپنی پیشانی زمین پر رکھتے دیکھ لیتے، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سجدہ میں جاتے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 622]
جناب محارب بن دثار روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن یزید رحمہ اللہ نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہا: ”مجھ سے سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، جب آپ رکوع کرتے تو وہ رکوع کرتے، جب آپ «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے (تو وہ سر اٹھاتے) اور پھر کھڑے رہتے حتیٰ کہ آپ کو دیکھ لیتے کہ آپ نے اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی ہے، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے (یعنی سجدہ کرتے)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 622]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 1773) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: مقتدی کو امام کی اقتداء کا ادب بتایا گیا ہے کہ جب امام رکوع میں چلا جائے تب مقتدی رکوع کریں۔ اسی طرح جب امام سر اٹھائے تب سر اٹھائیں اور جب وہ اپنی پیشانی زمین پر رکھ چکے تب سجدہ کریں اور مقتدی کا اپنے امام سے پیچھے رہنا واجب ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (474)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2288
2288. عن البراء قال: إنهم كانوا يُصلون خلْفَ رسول الله صلى الله عليه وسلم فإذا رفع رأسه من الركوع لم أر أحداً يَحْنِي ظهـره حتى يضـعَ رسولُ الله صلى الله عليه وسلم جبهتَه على الأرض. ثم يَخِرُّ من وراءه سُجَّداً.
وفي رواية: فإذا ركع ركعوا، وإذا رفع رأسه من الركوع فقال: سمع الله لمن حمده لم نزل قياماً حتى نراه قد وضع وجهه في الأرض، ثم نَتَّبِعُه.
وفي رواية: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم: لا يحنُو أحد مِنا ظهره حتى نراه قد سجد.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأذان (690)، ومسلم في الصلاة (474) كلاهما من طريق أبي إسحاق، قال: حدثني عبدالله بن يزيد، قال: حدثني البراء وهو غير كذوب.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1676
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَقَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى نَرَاهُ قَدْ وَضَعَ.
سیدنا عبد اللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے منبر پر بیان کیا کہ ہمیں سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ ”صحابہ کرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو وہ بھی رکوع کرتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے اپنا سرِ مبارک اٹھاتے اور «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی پکار سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہتے، تو ہم مسلسل قیام کی حالت میں رہتے یہاں تک کہ ہم دیکھ لیتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کے لیے اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1676]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 658، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 474، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 281، وأخرجه سنن النسائي برقم: 829، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 620، 621، 622، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18040، 18046، 18182، 18235، وأخرجه فتح الباري برقم: 658، وأخرجه مسند البزار برقم: 3219، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2025، 2610، 9280، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 70، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2226، 2227، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1672»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1681
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى يُحَدِّثُ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَكَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَإِذَا سَجَدَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنَ السَّوَاءِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت یہ تھی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے، اور جب رکوع سے اپنا سرِ مبارک اٹھاتے، اور جب سجدہ کرتے، اور جب دو سجدوں کے درمیان اپنا سرِ مبارک اٹھاتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ تمام ارکانِ نماز دورانیے کے اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب قریب یعنی تقریباً برابر ہوا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1681]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 759، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 471، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 279، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1065، 1148، 1332، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 852، 854، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18001، 18043، 18124، 18160، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1333، 1334، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 659، 661، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1677»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5697
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ، قَالَ: ثَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَقَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ نَسْجُدْ حَتَّى نَرَاهُ بِالْأَرْضِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے اور «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے تو ہم اس وقت تک سجدہ نہ کرتے جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین پر (سجدے میں) نہ دیکھ لیتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث بن سوار سے حفص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن عبد اللہ بن نمیر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5697]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 690، 747، 811، (1/140) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 474، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2226، 2227، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 828 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 536، 905، وأبو داود فى «سننه» برقم: 620، 621، 622، والترمذي فى «جامعه» برقم: 281، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2638، 2637، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18805، 18814، 18819، 18880، 18956، 19012، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 753، والحميدي فى «مسنده» برقم: 742، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1676، 1677، 1697، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3754، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7226، 7232، والطبراني فى «الصغير» برقم: 79، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1316، 2004، 2589، 3991، 6698، 9284»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں