🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1289. -- باب: الصلاة في خسوف القمر
-- باب: چاند گرہن میں نماز کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6356 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 6356
سنن نسائی: 1460، 1464، 1492، 1503
مصنف ابن ابی شیبہ: 8530، 39254
سنن دارقطنی: 1793
صحیح ابن حبان: 2833
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1644
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6356
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى أَبُو عَلِيٍّ الْأَسَدِيُّ، ثنا أَبُو زَكَرِيَّا يَعْنِي السَّيْلَحِينِيَّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكَرَةَ قَالَ:" كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، وَإِنَّهُمَا لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا كَسَفَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا فَصَلُّوا، وَادْعُوا، وَاذْكُرُوا اللهَ". هَكَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْأَئِمَّةِ عَنْ بِشْرِ بْنِ مُوسَى بِهَذَا اللَّفْظِ، وَقَدِ اسْتَشْهَدَ الْبُخَارِيُّ بِرِوَايَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ يُونُسَ.
حضرت حسن رحمہ اللہ، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں سورج گرہن لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے ان کو گرہن نہیں ہوتا۔ جب ان کو گرہن لگے تو نماز پڑھو، دعا کرو اور اللہ کا ذکر کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخسوف/حدیث: 6356]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم 6332»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1460
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ تَعَالَى لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُخَوِّفُ بِهِمَا عِبَادَهُ".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، ان دونوں کو کسی کے مرنے اور کسی کے پیدا ہونے سے گرہن نہیں لگتا، بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1460]
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی دو نشانیاں ہیں۔ انہیں کسی کی موت اور پیدائش کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے سے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1460]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الکسوف 1 (1040)، 6 (1048)، 17 (1063)، اللباس 2 (5785)، (تحفة الأشراف: 11661)، مسند احمد 5/37، ویأتی عند المؤلف بأرقام: 1464، 1465، 1492، 1493، 1503 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1464
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَامِلٍ الْمَرْوَزِيُّ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةٍ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ , وَإِنَّهُمَا لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَصَلُّوا حَتَّى تَنْجَلِيَ".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، ان دونوں کو نہ تو کسی کے مرنے سے گرہن لگتا ہے نہ کسی کے پیدا ہونے سے، جب تم ان دونوں کو گرہن لگا ہوا دیکھو تو نماز پڑھو یہاں تک کہ یہ صاف ہو جائیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1464]
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ انہیں کسی کی موت و حیات کی بنا پر گرہن نہیں لگتا۔ جب تم انہیں گرہن کی حالت میں دیکھو تو نماز پڑھو حتیٰ کہ یہ حالت ختم ہو جائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1464]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1460 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1492
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قال: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قال: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَانْكَسَفَتِ الشَّمْسُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجُرُّ رِدَاءَهُ , حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْمَسْجِدِ وَثَابَ إِلَيْهِ النَّاسُ فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا انْكَشَفَتِ الشَّمْسُ , قَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ يُخَوِّفُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِمَا عِبَادَهُ وَإِنَّهُمَا لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَصَلُّوا حَتَّى يُكْشَفَ مَا بِكُمْ" وَذَلِكَ أَنَّ ابْنًا لَهُ مَاتَ يُقَالُ لَهُ: إِبْرَاهِيمُ , فَقَالَ لَهُ نَاسٌ فِي ذَلِكَ.
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ سورج گرہن لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے نکلے یہاں تک کہ آپ مسجد پہنچے، اور لوگ (بھی) آپ کی طرف لپکے، پھر آپ نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی، جب سورج صاف ہو گیا تو آپ نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، اور یہ دونوں نہ تو کسی کے مرنے پر گہناتے ہیں اور نہ ہی کسی کے پیدا ہونے پر، تو جب تم انہیں گہنایا ہوا دیکھو تو نماز پڑھو یہاں تک کہ وہ چیز چھٹ جائے جو تم پر آن پڑی ہے“، اور آپ نے یہ اس لیے فرمایا کہ (اسی روز) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کا انتقال ہوا تھا، تو کچھ لوگوں نے آپ سے یہ بات کہی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1492]
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ سورج کو گرہن لگ گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بالائی چادر کو گھسیٹتے ہوئے نکلے حتیٰ کہ مسجد میں پہنچے، لوگ بھی آپ کے پاس جمع ہو گئے، آپ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں، جب گرہن ختم ہو گیا تو آپ نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی دو نشانیاں ہیں، اللہ تعالیٰ ان (کے گرہن) کے ذریعے سے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، انھیں کسی کی موت و حیات کی بنا پر گرہن نہیں لگتا، چنانچہ جب تم ایسی صورت حال دیکھو تو نماز شروع کر دو حتیٰ کہ گرہن ختم ہو جائے۔“ یہ آپ نے اس لیے ارشاد فرمایا کہ اس دن آپ کا بیٹا (حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ) فوت ہو گیا تھا، تو لوگوں نے اس کے بارے میں یہ کہنا شروع کر دیا تھا (کہ گرہن ان کی وفات کی وجہ سے لگا ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1492]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1460 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1503
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، قال: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قال:" كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْكَسَفَتِ الشَّمْسُ فَقَامَ إِلَى الْمَسْجِدِ يَجُرُّ رِدَاءَهُ مِنَ الْعَجَلَةِ، فَقَامَ إِلَيْهِ النَّاسُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَمَا يُصَلُّونَ فَلَمَّا انْجَلَتْ خَطَبَنَا , فَقَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ يُخَوِّفُ بِهِمَا عِبَادَهُ وَإِنَّهُمَا لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ كُسُوفَ أَحَدِهِمَا فَصَلُّوا وَادْعُوا حَتَّى يَنْكَشِفَ مَا بِكُمْ".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ سورج گرہن لگ گیا، تو آپ جلدی سے اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے مسجد کی طرف بڑھے، تو لوگ بھی آپ کے ساتھ ہو لیے، آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، اسی طرح جیسے لوگ پڑھتے ہیں، پھر جب سورج صاف ہو گیا تو آپ نے ہمیں خطبہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کے ذریعہ وہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، اور ان دونوں کو کسی کے مرنے سے گرہن نہیں لگتا، تو جب تم ان دونوں میں سے کسی کو گرہن لگا دیکھو تو نماز پڑھو، اور دعا کرو یہاں تک کہ جو تمہیں لاحق ہوا ہے چھٹ جائے“۔ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1503]
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ سورج کو گرہن لگ گیا۔ آپ جلدی سے اپنی بالائی چادر گھسیٹتے ہوئے مسجد کی طرف چلے۔ لوگ بھی آپ کے پاس آ گئے۔ آپ نے دو رکعت نماز پڑھائی جیسے وہ (اہلِ مدینہ نمازِ کسوف) پڑھتے تھے۔ جب سورج روشن ہو گیا تو آپ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”بلاشبہ سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے سے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اور انہیں کسی کی موت کی بنا پر گرہن نہیں لگتا۔ جب تم ان میں سے کسی کو گرہن لگتا دیکھو تو نماز پڑھو اور دعائیں کرو حتیٰ کہ گرہن ختم ہو جائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1503]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1460 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8394 ترقیم الشثری: -- 8530
حدثنا هشيم ، قال: اخبرنا يونس ، عن الحسن ، عن ابي بكرة ، قال: انكسفت الشمس او القمر على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال:" إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله، لا ينكسفان لموت احد من الناس، فإذا كان كذلك، فصلوا حتى تنجلي"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (و).
(٢) في [ص، هـ]: (كذلك).
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (١٠٤٠)، وأحمد (٢٠٣٩٠).

حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سورج یاچاند کو گرہن لگا تو آپ نے فرمایا سورج اور چاند اللہ کی نشانیاں ہیں، انہیں کسی کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا، جب تم ان کو گرہن لگا ہوا دیکھو تو ان کے روشن ہونے تک نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8530]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: الحسن إنما يروي عن الأحنف عن أبي بكرة . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1040، 1048، 1062، 1063، 5785، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1374، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2833، 2834، 2835، 2837، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1248، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1458 / 1، 1462 / 1، 1463 / 2، 1490 / 7، 1491 / 8، 1501 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 505، 1855، 1853، 1859، 1860، 1889، 1890، 1902، 11407، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6423، 6421، 6422، 6446، 6447، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1793، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20717، 20718، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 913، والبزار فى «مسنده» برقم: 3660، 3662، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39253، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1939، 1937، 1938، ترقيم محمد عوامة: 8394»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37650 ترقیم الشثری: -- 39254
حدثنا هشيم اخبرنا يونس عن الحسن عن ابي بكرة قال: انكسفت الشمس [او القمر] على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله، لا ينكسفان لموت احد من الناس، فإذا كان ذلك فصلوا حتى تنجلي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (بردة)، وتقدم ٢/ ٤٦٨ برقم [٨٥٣٠].
(٢) في [أ، ب]: (والقمر)، وسقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٠٤٠)، وأحمد (٢٠٣٩٠).

حضرت ابو بکرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں سورج یا چاند گرہن ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ بیشک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ یہ لوگوں میں کسی کی موت پر گرہن نہیں ہوتے پس اگر ایسا ہو تو تم گرہن چھٹنے تک نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39254]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: الحسن إنما يروي عن الأحنف عن أبي بكرة . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1040، 1048، 1062، 1063، 5785، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1374، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2833، 2834، 2835، 2837، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1248، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1458 / 1، 1462 / 1، 1463 / 2، 1490 / 7، 1491 / 8، 1501 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 505، 1855، 1853، 1859، 1860، 1889، 1890، 1902، 11407، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6423، 6421، 6422، 6446، 6447، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1793، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20717، 20718، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 913، والبزار فى «مسنده» برقم: 3660، 3662، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8531، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1939، 1937، 1938، ترقيم محمد عوامة: 37650»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1769 ترقیم الرسالہ : -- 1793
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، ثنا بَكَّارُ بْنُ يُونُسَ أَبُو يُونُسَ الرَّامِي ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ". الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِيهِ:" وَلَكِنَّ اللَّهَ إِذَا تَجَلَّى لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ خَشَعَ لَهُ، فَإِذَا كَسَفَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا فَصَلُّوا وَادْعُوا" .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند یہ دونوں نشانیاں ہیں۔“ اس روایت میں یہ بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے کسی چیز پر تجلی کرتا ہے، تو وہ اس کی بارگاہ میں خشوع و خضوع کے ساتھ (جھک جاتی ہے)، تو جب ان دونوں میں سے کوئی ایک گرہن ہو جائے، تو تم نماز ادا کرو اور دعا مانگو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1793]
ترقیم العلمیہ: 1769
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1040، 1048، 1062، 1063، 5785، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1374، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2833، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1248، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1793، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20717»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2833
أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الْعَابِدُ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ ، قَالَ: خَبَّرَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، وَلا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَصَلُّوا، حَتَّى تَنْجَلِيَ، أَوْ يُحَدِّثَ اللَّهُ أَمْرًا" .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانۂ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سورج اور چاند کسی کے مرنے یا جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے، جب تم ان میں سے کسی کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو نماز ادا کرو یہاں تک کہ وہ روشن ہو جائے یا اللہ تعالیٰ کوئی نیا فیصلہ دے دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2833]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1040، 1048، 1062، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1374، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2833، 2834، 2835، 2837، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1248، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1458، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1793، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20717» «رقم طبعة با وزير 2822»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «جزء صلاة الكسوف»: خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1644
«إن الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته ولكنهما آيتان من آيات الله يخوف الله بهما عباده فإذا رأيتم ذلك فصلوا وادعوا حتى ينكشف ما بكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ سورج اور چاند کو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا، بلکہ یہ دونوں اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ پس جب تم اسے دیکھو تو نماز پڑھو اور دعا کرو یہاں تک کہ وہ کیفیت ختم ہو جائے جس میں تم مبتلا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ ن] عن أبي بكرة [ق ن هـ] عن أبي مسعود [ق ن] عن ابن عمر [ق] عن المغيرة. صلاة الكسوف.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں