الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1886. -- باب: رفع الصوت بالتلبية
-- باب: بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9017 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 1835
صحیح ابن خزیمہ: 2631
المستدرک علی الصحیحین: 1673
حدیث نمبر: 9017
وَقَدْ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أِيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْعَجُّ وَالثَّجُّ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو السَّوَّاقُ الْبَلْخِيُّ عَنِ ابْنِ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ أَبُو عِيسَى: سَأَلْتُ عَنْهُ الْبُخَارِيَّ فَقَالَ: هُوَ عِنْدِي مُرْسَلٌ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، قُلْتُ: فَمَنْ ذَكَرَ فِيهِ سَعِيدًا؟، قَالَ: هُوَ خَطَأٌ لَيْسَ فِيهِ عَنْ سَعِيدٍ، قُلْتُ لَهُ: إِنَّ ضِرَارَ بْنَ صُرَدٍ، وَغَيْرَهُ رَوَوْا عَنِ ابْنِ أَبِي فُدَيْكٍ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالُوا: عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَيْسَ بِشَيْءٍ، ⦗٦٧⦘ قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَا قَالَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِيمَا بَلَغَنَا عَنْهُ.
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا حج افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلند آواز سے تلبیہ کہنا اور قربانی کا خون بہانا۔“
ابوعیسیٰ (ترمذی) کہتے ہیں: میں نے اس کے بارے میں امام بخاری سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک یہ مرسل ہے، محمد بن منکدر نے عبدالرحمن بن یربوع سے نہیں سنا۔ میں نے کہا: جنہوں نے اس میں سعید کا ذکر کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ غلطی ہے، اس میں سعید کا واسطہ نہیں ہے۔ میں نے ان سے کہا: ضرار بن صرد وغیرہ نے یہ حدیث ابن ابی فدیک سے روایت کی ہے اور کہا ہے: سعید بن عبدالرحمن سے، وہ اپنے والد سے۔ انہوں نے فرمایا: یہ کچھ بھی نہیں۔ شیخ (بیہقی) فرماتے ہیں: ہمیں امام احمد بن حنبل سے بھی یہی بات پہنچی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9017]

تخریج الحدیث: «منكر الاسناد»
الحكم على الحديث:
منكر الاسناد
حدیث نمبر: 1835
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ؟ قَالَ: "الْعَجُّ وَالثَّجُّ". الْعَجُّ يَعْنِي: التَّلْبِيَةَ، وَالثَّجُّ يَعْنِي: إِهْرَاقَ الدَّمِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: حج کون سا افضل ہے؟ (یعنی حج میں کون سا عمل سب سے اچھا ہے)، فرمایا: ” «عج» اور «ثج» “ «عج» سے مراد تلبیہ اور «ثج» سے مراد قربانی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1835]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن الترمذي قال: ((لم يسمع محمد بن المنكدر من عبد الرحمن بن يربوع))، [مكتبه الشامله نمبر: 1838] »
اس روایت کی یہ سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 827] ، [ابن ماجه 2924] ، [ابن خزيمه 2631] ، [أبويعلی 117] ، [الحاكم 450/1] ، [بيهقي 42/5]
اس روایت کی یہ سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 827] ، [ابن ماجه 2924] ، [ابن خزيمه 2631] ، [أبويعلی 117] ، [الحاكم 450/1] ، [بيهقي 42/5]
وضاحت: (تشریح حدیث 1834)
یعنی حج کے اعمال میں بآوازِ بلند کثرت سے تلبیہ پکارنا اور قربانی کرنا افضل ہے، اس لئے ان دونوں کاموں کو پوری رغبت، خلوص اور انتہائی توجہ سے کرنا چاہیے۔
یعنی حج کے اعمال میں بآوازِ بلند کثرت سے تلبیہ پکارنا اور قربانی کرنا افضل ہے، اس لئے ان دونوں کاموں کو پوری رغبت، خلوص اور انتہائی توجہ سے کرنا چاہیے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن الترمذي قال: ((لم يسمع محمد بن المنكدر من عبد الرحمن بن يربوع))
حدیث نمبر: 2631
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ: أَيُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْعَجُّ وَالثَّجُّ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: الْعَجُّ: رَفْعُ الصَّوْتِ بِالتَّلْبِيَةِ، وَالثَّجُّ: نَحْرُ الْبُدْنِ، وَالدَّمُ مِنَ الْمَنْحَرِ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون ساعمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلند آواز سے تلبیہ پکارنا اور قربانی کرنا“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ”العج“ سے مراد بلند آواز سے تلبیہ پکارنا ہے اور ”الثج“ سے مراد اونٹ ذبح کرنا ہے، اور اس کا خون بہانا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2631]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2631، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1661، والترمذي فى (جامعه) برقم: 827، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1838، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2924، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9108، 9109»
حدیث نمبر: 1673
أخبرنا إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعراني، حدثنا جَدِّي، حدثنا إبراهيم بن حمزة، حدثني محمد بن إسماعيل بن أبي فُدَيك، أخبرنا الضَّحّاك بن عثمان، عن محمد بن بن المُنكَدِر، عن عبد الرحمن بن يَرْبُوع، عن أبي بكرٍ الصِّدِّيق: أنَّ رسولَ الله ﷺ سُئِل: أيُّ العملِ أفضل؟ قال:"العَجُّ والثَّجُّ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. قال أبو عُبيد: العَجُّ: رفع الصوت بالتلبية، والثّجُ: نحر البُدْن ليثُجَّ الدم من المَنْحَر.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. قال أبو عُبيد: العَجُّ: رفع الصوت بالتلبية، والثّجُ: نحر البُدْن ليثُجَّ الدم من المَنْحَر.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «العج والثج» (یعنی بلند آواز سے تلبیہ پکارنا اور قربانی کا خون بہانا)۔“
اس حدیث کی اسناد صحیح ہیں لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ ابوعبید کہتے ہیں: ” «العج» سے مراد تلبیہ پکارتے وقت آواز بلند کرنا ہے، اور «الثج» سے مراد قربانی کے جانوروں کو نحر کرنا ہے تاکہ ان کے حلق سے خون بہہ سکے۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1673]

تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، فإنَّ محمد بن المنكدر لم يسمع من عبد الرحمن بن يربوع، كما قال الترمذي. الفضل جد إسماعيل: هو ابن محمد بن المسيب الشعراني، وإبراهيم ابن حمزة: هو ابن محمد بن حمزة بن مصعب الزبيري.» [ترقيم الرساله 1673] [ترقيم الشركة 1661]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 9016
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا جَدِّي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، أنبأ الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أِيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟، قَالَ:" الْعَجُّ وَالثَّجُّ" كَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنِ ابْنِ أَبِي فُدَيْكٍ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا عمل افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلند آواز سے تلبیہ کہنا اور قربانی کا خون بہانا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9016]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ ابن ماجه 2934»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره