🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
خوارج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10402 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10402، 1643
سنن دارقطنی: 1756
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 90، 4143
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3454، 7444
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10402
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:
كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، فَذَكَرْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِاسْمِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَتِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، فَبَيْنَا نَحْنُ نَذْكُرُهُ إِذْ طَلَعَ الرَّجُلُ، قُلْنَا: هَا هُوَ ذَا. قَالَ:" إِنَّكُمْ لَتُخْبِرُونِي عَنْ رَجُلٍ إِنَّ عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ".
فَأَقْبَلَ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ، هَلْ قُلْتَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: مَا فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنِّي؟" قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ دَخَلَ يُصَلِّي.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَوَجَدَهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! أَقْتُلُ رَجُلًا يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ؟ فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ:" مَا فَعَلْتَ؟". قَالَ: كَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ وَهُوَ يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَيْتَ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ.
قَالَ عُمَرُ: أَنَا، فَدَخَلَ فَوَجَدَهُ وَاضِعًا وَجْهَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: أَبُو بَكْرٍ أَفْضَلُ مِنِّي. فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْ؟" قَالَ: وَجَدْتُهُ وَاضِعًا وَجْهَهُ فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ.
فَقَالَ:" مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟". فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا. فَقَالَ:" أَنْتَ إِنْ أَدْرَكْتَهُ". قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَهْ". قَالَ: مَا وَجَدْتُهُ.
قَالَ:" لَوْ قُتِلَ مَا اخْتَلَفَ فِي أُمَّتِي رَجُلَانِ، كَانَ أَوَّلَهُمْ وَآخِرَهُمْ".
قَالَ مُوسَى: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ يَقُولُ: هُوَ الَّذِي قَتَلَهُ عَلِيٌّ، ذُو الثِّدْيَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
وَلَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ الْفِتَنِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص تھا جس کی عبادت گزاری اور عبادت میں محنت ہمیں اچھی لگتی تھی ہم نے اس کا نام لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ کیا، تو نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں پہچانا ہم نے اس کا حلیہ بیان کیا، تو آپ نے اسے نہیں پہچانا ابھی ہم اس کا ذکر کر ہی رہے تھے کہ اسی دوران وہ شخص سامنے آ گیا ہم نے عرض کی: وہ یہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے مجھے ایک ایسے شخص کے بارے میں بتایا ہے، جس کے چہرے پر شیطان کا داغ (یا ٹھپہ) ہے، وہ شخص آیا اور ان حضرات کے پاس ٹھہر گیا اس نے سلام نہیں کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جب تم اس محفل کے پاس آ کر ٹھہرے تھے، تو کیا تم نے من میں یہ سوچا تھا کہ ان لوگوں میں کوئی بھی مجھ سے زیادہ فضلیت نہیں رکھتا ہے اس نے جواب دیا اللہ جانتا ہے جی ہاں پھر وہ شخص اندر گیا اور نماز ادا کرنے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون اس شخص کو قتل کرے گا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کے پاس گئے، تو انہوں نے اس شخص کو کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے ہوئے پایا تو انہوں نے سوچا سبحان اللہ کیا میں نماز ادا کرنے والے شخص کو قتل کر دوں جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے وہ باہر آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیا کیا؟ انہوں نے عرض کی: میں نے اس کو قتل کرنے کو ناپسند کیا کیونکہ وہ نماز ادا کر رہا تھا، اور آپ نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں ایسا کروں گا وہ اندر گئے، تو انہوں نے اس شخص کو پایا کہ اس نے پیشانی زمین پر رکھی ہوئی تھی (یعنی سجدے کی حالت میں تھا) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سوچا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں (اگر انہوں نے اسے قتل نہیں کیا، تو میں بھی نہیں کرتا) پھر وہ باہر آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا بنا؟ انہوں نے عرض کی: میں نے اسے پایا کہ اس نے اپنی پیشانی رکھی ہوئی تھی، تو میں نے اس کو قتل کرنے کو ناپسند کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون اسے قتل کرے گا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کر دو گے اگر تم اس تک پہنچ پائے راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر گئے، تو انہوں نے اس شخص کو پایا کہ وہ جا چکا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا بنا؟ انہوں نے عرض کی: میں نے اسے نہیں پایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ شخص قتل ہو جاتا تو میری امت کے دو آدمیوں میں بھی اختلاف نہیں ہونا تھا یہ ان (اختلاف کرنے والوں میں) پہلا اور آخری فرد ہونا تھا“۔ موسیٰ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے محمد بن کعب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، یہ وہی شخص ہے جسے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا، یعنی ذو ثدیہ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ متروک ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال میں سے بعض رجال کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کا ایک اور طریق بھی ہے، جو اس سے زیادہ طویل ہے، اور وہ فتنوں سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10402]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1851) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3668 و 2215)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3454/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1732 ترقیم الرسالہ : -- 1756
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، ثنا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أنا هُودُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، فَذَكَرْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاسْمِهِ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَتِهِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذَا طَلَعَ الرَّجُلُ فَقُلْنَا: هُوَ هَذَا، فَقَالَ:" إِنَّكُمْ لَتُخْبِرُونَ عَنْ رَجُلٍ عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ"، فَأَقْبَلَ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَشَدْتُكَ اللَّهَ، هَلْ قُلْتَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ مَا فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنِّي وَخَيْرٌ مِنِّي؟"، فَقَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ دَخَلَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ يُصَلِّي، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أُقْتَلُ رَجُلا يُصَلِّي، وَقَدْ" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ"، فَخَرَجَ . وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص تھا، جس کی عبادت و ریاضت ہمیں بہت پسند تھی، ہم نے اس شخص کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، ہم نے اس کا نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیا اور اس کا حلیہ بیان کیا، ابھی ہم اس شخص کا تذکرہ ہی کر رہے تھے کہ اسی دوران وہ شخص سامنے آ گیا، ہم نے عرض کی: یہ وہ شخص ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھے ایک ایسے شخص کے بارے میں بتا رہے ہو، جس کے چہرے پر شیطان کا نشان ہے۔“ پھر وہ شخص آگے آیا اور ان لوگوں کے پاس آ کر ٹھہر گیا، اس نے سلام نہیں کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کے نام کی قسم دے کر یہ کہتا ہوں کہ کیا تم نے ابھی، جب تم اس محفل کے پاس آ کر ٹھہرے ہو، یہ سوچا ہے، اس وقت ان حاضرین میں کوئی بھی شخص مجھ سے زیادہ فضیلت والا اور مجھ سے بہتر نہیں ہے؟“ اس شخص نے جواب دیا: ”اللہ جانتا ہے، ایسا ہی ہے۔“ پھر وہ شخص نماز پڑھنے لگا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اسے کون قتل کرے گا؟“ سیدنا ابوبکر نے عرض کی: ”میں!“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کے پاس گئے، تو وہ نماز پڑھ رہا تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ سوچا: ”سبحان اللہ! کیا میں ایسے شخص کو قتل کروں گا جو نماز ادا کر رہا ہے، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آ گئے (اس کے بعد راوی نے مکمل حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1756]
ترقیم العلمیہ: 1732
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1756، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 90، 4143، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،، وأخرجه البزار فى ((مسنده)) برقم: 7510»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1643
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ.
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَنْ ضَرْبِ"، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نمازیوں کو مارنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مارنے سے“ اس روایت کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1643]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ما روي انس بن مالك 31، مسند ابي يعلي الموصلي مسند ابي بكر الصديق رضى الله عنه، 81، أخرجه مسند البزار برقم: 39»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 90
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أَخْبَرَنِي هُودُ بْنُ عَطَاءٍ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، فَذَكَرْنَاهُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاسْمِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَتِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ نَذْكُرُهُ إِذْ طَلَعَ الرَّجُلُ، قُلْنَا: هَا هُوَ ذَا، قَالَ: إِنَّكُمْ لَتُخْبِرُونِي عَنْ رَجُلٍ، إِنَّ عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ، فَأَقْبَلَ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ وَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْشَدْتُكَ بِاللهِ هَلْ قُلْتَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: مَا فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنِّي أَوْ أَخْيَرُ مِنِّي؟ قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ دَخَلَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللهِ أَقْتُلُ رَجُلًا يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ؟ فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا فَعَلْتَ؟ قَالَ: كَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ وَهُوَ يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَيْتَ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ، قَالَ عُمَرُ : أَنَا، فَدَخَلَ فَوَجَدَهُ وَاضِعًا وَجْهَهُ، فَقَالَ عُمَرُ : أَبُو بَكْرٍ أَفْضَلُ مِنِّي، فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْ؟ قَالَ: وَجَدْتُهُ وَاضِعًا وَجْهَهُ فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ، فَقَالَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ : أَنَا، قَالَ: أَنْتَ إِنْ أَدْرَكْتَهُ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلِيٌّ فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَهْ؟ قَالَ: وَجَدْتُهُ قَدْ خَرَجَ، قَالَ: لَوْ قُتِلَ مَا اخْتَلَفَ فِي أُمَّتِي رَجُلَانِ، كَانَ أَوَّلَهُمْ وَآخِرَهُمْ، قَالَ مُوسَى : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ ، يَقُولُ: هُوَ الَّذِي قَتَلَهُ عَلِيٌّ ، ذَا الثُّدَيَّةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دورِ اقدس میں ایک شخص تھا جس کی عبادت گزاری اور محنت ہمیں بہت متعجب کرتی تھی، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا نام لے کر تذکرہ کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پہچانا، پھر ہم نے اس کے اوصاف بیان کیے تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پہچانا، ہم اس کا تذکرہ کر ہی رہے تھے کہ اچانک وہ شخص نمودار ہوا، ہم نے عرض کی: یہ رہا وہ شخص! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مجھے ایک ایسے شخص کی خبر دے رہے ہو جس کے چہرے پر شیطان کا ایک اثر ہے“، پھر وہ شخص آگے بڑھا یہاں تک کہ ان لوگوں کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا اور اس نے سلام تک نہ کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”میں تجھے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا جب تو اس مجلس پر آ کر کھڑا ہوا تو تو نے اپنے دل میں یہ کہا تھا کہ ان لوگوں میں کوئی ایک بھی مجھ سے افضل یا مجھ سے بہتر نہیں ہے؟“ اس نے جواب دیا: «اللَّهُمَّ نَعَمْ» ”اے اللہ! ہاں (میں نے یہی کہا تھا)“، پھر وہ (مسجد میں) داخل ہوا اور نماز پڑھنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کو کون قتل کرے گا؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، چنانچہ وہ اس کے پاس گئے تو اسے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہوئے پایا، انہوں نے (اپنے جی میں) کہا: سبحان اللہ! کیا میں ایسے شخص کو قتل کروں جو نماز پڑھ رہا ہے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے؟ پس وہ واپس آگئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے کیا کیا؟“ انہوں نے عرض کی: مجھے اسے نماز کی حالت میں قتل کرنا ناگوار لگا جبکہ آپ نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں (قتل کروں گا)، وہ گئے تو اسے سجدے کی حالت میں پایا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (اپنے جی میں) کہا کہ ابوبکر مجھ سے افضل ہیں (جب انہوں نے چھوڑ دیا تو میں کیسے قتل کروں)، چنانچہ وہ بھی واپس آگئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا خبر ہے؟“ انہوں نے عرض کی: میں نے اسے سجدے کی حالت میں پایا تو اسے قتل کرنا ناگوار سمجھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کو کون قتل کرے گا؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں تم ہی (اسے قتل کرو گے) بشرطیکہ تم اسے پا لو“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر گئے تو دیکھا کہ وہ نکل چکا تھا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کی: میں نے دیکھا کہ وہ جا چکا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اسے قتل کر دیا جاتا تو میری امت میں دو آدمیوں کے درمیان بھی کبھی اختلاف نہ ہوتا، وہ ان (فتنہ پروروں) کا اول اور آخر تھا“۔ موسیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے محمد بن کعب رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: یہ وہی شخص (ذوالثدیہ) تھا جسے بعد میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 90]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: هو بهذا السياق منكر. وقد مضى قبله الكلام على رجاله، لكن لجملة النهى عن قتل المصلين: شواهد عن جماعة من الصحابة بهذا اللفظ، ولا يصح منها شئ بعد التتبع، بل أكثرها منكرة الأسانيد. لكن: في الباب بمعناه عن أبى هريرة عند مسلم وجماعة»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10401، 10402، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3454/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 85»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4143
هُودٌ الْعَصْرِيُّ عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أَخْبَرَنِي هُودُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، قَدْ عَرَّفْنَاهُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِاسْمِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَتِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ نَذْكُرُهُ إِذْ طَلَعَ الرَّجُلُ، قُلْنَا: هُوَ هَذَا، قَالَ: إِنَّكُمْ لَتُخْبِرُونَ عَنْ رَجُلٍ إِنَّ عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ، فَأَقْبَلَ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنْشُدُكَ بِاللهِ، هَلْ قُلْتَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: مَا فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ، أَوْ خَيْرٌ مِنِّي؟ قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ دَخَلَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ يُصَلِّي، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللهِ أَقْتُلُ رَجُلًا يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ، فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا فَعَلْتَ؟ قَالَ: كَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ وَهُوَ يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَيْتَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ، قَالَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ قَالَ عُمَرُ : أَنَا، فَدَخَلَ فَوَجَدَهُ وَاضِعًا وَجْهَهُ، قَالَ عُمَرُ : أَبُو بَكْرٍ أَفْضَلُ مِنِّي، فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَهْ؟ قَالَ: وَجَدْتُهُ وَاضِعًا وَجْهَهُ لِلهِ فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ، قَالَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ : أَنَا، قَالَ: أَنْتَ إِنْ أَدْرَكْتَهُ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ: مَهْ؟ قَالَ: وَجَدْتُهُ قَدْ خَرَجَ، فَقَالَ: لَوْ قُتِلَ مَا اخْتَلَفَ مِنْ أُمَّتِي رَجُلَانِ، كَانَ أَوَّلَهُمْ وَآخِرَهُمْ.
قَالَ مُوسَى : فَسَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ ، فَقَالَ: هُوَ الَّذِي قَتَلَهُ عَلِيٌّ : ذُو الثُّدَيَّةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ایک شخص تھا جس کی عبادت گزاری اور زہد و مجاہدہ ہمیں بہت متاثر کرتا تھا، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ اس کے نام سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پہچانا، پھر ہم نے اس کے اوصاف بیان کیے تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پہچانا، ابھی ہم اس کا تذکرہ کر ہی رہے تھے کہ اچانک وہ شخص نمودار ہوا، ہم نے عرض کی: ”یہ وہی شخص ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مجھے ایسے شخص کے بارے میں بتا رہے ہو جس کے چہرے پر شیطان کا ایک اثر (تاریکی) ہے“، پھر وہ شخص آگے بڑھا یہاں تک کہ ان کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا مگر اس نے سلام نہ کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”میں تجھے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا جب تو اس مجلس کے پاس آ کر کھڑا ہوا تو تو نے (اپنے جی میں) یہ نہیں کہا تھا کہ اس پوری قوم میں کوئی بھی مجھ سے بہتر یا افضل نہیں ہے؟“، اس نے جواب دیا: «اللَّهُمَّ نَعَمْ» ”اے اللہ! ہاں (میں نے یہی کہا تھا)“، پھر وہ مسجد میں داخل ہو کر نماز پڑھنے لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کو کون قتل کرے گا؟“، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”میں“، وہ اس کے پاس گئے تو اسے نماز پڑھتے ہوئے پایا اور (اپنے جی میں) کہا: «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے“، کیا میں ایسے شخص کو قتل کر دوں جو نماز پڑھ رہا ہے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے؟ چنانچہ وہ واپس آگئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے کیا کیا؟“، انہوں نے عرض کی: ”میں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے قتل کرنا ناپسند کیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”اس شخص کو کون قتل کرے گا؟“، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”میں“، وہ اندر گئے تو اسے سجدے کی حالت میں پایا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سوچا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مجھ سے بہتر ہیں (جب انہوں نے اسے چھوڑ دیا تو میں کیسے قتل کروں) چنانچہ وہ بھی واپس آگئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ہوا؟“، انہوں نے عرض کی: ”میں نے اسے اللہ کے حضور سر بسجود پایا تو اسے قتل کرنا گوارا نہ کیا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اس شخص کو کون قتل کرے گا؟“، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”میں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں تم ہی (اسے قتل کرو گے) اگر تم اسے پا لو“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر گئے تو وہ جا چکا تھا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ہوا؟“، انہوں نے عرض کی: ”وہ تو نکل چکا ہے“، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اسے قتل کر دیا جاتا تو میری امت کے دو افراد میں بھی کبھی اختلاف نہ ہوتا، وہ ان (اختلاف کرنے والوں) میں پہلا بھی ہوتا اور آخری بھی“۔ موسیٰ (راوی) کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن کعب رحمہ اللہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ: ”یہ وہی شخص تھا جسے بعد میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قتل کیا یعنی ذوالثدیہ (خوارج کا سردار)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4143]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10401، 10402، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3454/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4128»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3454
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرُّبَذِيُّ ، ثَنَا هُودُ بْنُ عَطَاءٍ (الْيَمَانِيُّ) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: " كَانَ فِينَا شَابٌّ ذُو عِبَادَةٍ وَزُهْدٍ وَاجْتِهَادٍ. قَالَ: فَسَمَّيْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَةٍ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ أَقْبَلَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ هَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أَرَى عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ. فَجَاءَ فَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَجَعَلْتَ فِي نَفْسِكَ أَنْ لَيْسَ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنْكَ؟ قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. ثُمَّ وَلَّى فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. فَدَخَلَ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي، فَقَالَ: أَقْتُلُ رَجُلًا يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ؟! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ عُمَرُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَدَخَلَ عُمَرُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ، فَقَالَ: أَقْتُلُ رَجَلًا يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ؟! لَأَرْجِعَنَّ، فَقَدْ رَجَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي أَبُو بَكْرٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْ يَا عُمَرُ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَجَدْتُهُ يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَيْتَنَا عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ. فَقَالَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا. فَقَالَ: أَنْتَ تَقْتُلُهُ إِنْ وَجَدْتَهُ. فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ أَنْ لَوْ قَتَلْتَهُ لَكَانَ أَوَّلَهَمُ وَآخِرَهُمْ، وَمَا اخْتَلَفَ مِنْ أُمَّتِي اثْنَانِ ".
وَبِهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ... فَذَكَرَ طَرِيقَهُ الثَّانِيَةَ.
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ بِهِ مِثْلَهُ.
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو جَعْفَرٍ بِبَغْدَادَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرَقَانِ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أَخْبَرَنِي هُودُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: " كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاسْمِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَوَصَفْنَا بِصِفَتِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ... " فَذَكَرَ طَرِيقَ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ الْأُولَى، وَزَادَ فِي آخِرِهِ: قَالَ مُوسَى: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ يَقُولُ: " هُوَ الَّذِي قَتَلَهُ عَلِيٌّ ذَا الثِّدْيَةِ ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا عِكْرِمَةُ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ فِي حَوْضِ زَمْزَمَ وَالنَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ مِنْ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: " كَانَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَجَعَ وَحَطَّ عَنْ رَاحِلَتِهِ عَمِدَ إِلَى مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يُصَلِّي فِيهِ فَيُطِيلُ الصَّلَاةَ حَتَّى جَعَلَ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرَوْنَ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَيْهِمْ فَمَرَّ يَوْمًا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ فِي أَصْحَابِهِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هُوَ ذَاكَ. فَإِمَّا أَرْسَلَ إِلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِمَّا جَاءَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ - فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ مُقْبِلًا قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ. فَلَمَّا وَقَفَ عَلَى الْمَجْلِسِ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقُلْتَ فِي نَفْسِكَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: لَيْسَ فِي الْقَوْمِ خَيْرٌ مِنِّي؟ قَالَ: نَعَمْ. ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَتَى نَاحِيَةً مِنَ الْمَسْجِدِ فَخَطَّ خِطَّةً بِرِجْلِهِ، ثُمَّ صَفَّ كَعْبَيْهِ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا فَيَقْتُلُهُ؟ فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ فَيَقْتُلُهُ؟ قَالَ عُمَرُ: أَنَا. وَأَخَذَ السَّيْفَ، فَوَجَدَهُ يُصَلِّي فَرَجَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ: أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ فَيَقْتُلُهُ؟ قَالَ عَلِيٌّ: أَنَا. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتَ إِنْ أَدْرَكْتَهُ. فَذَهَبَ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ فَرَجَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: لَمْ أَدْرِ أَيْنَ سَلَكَ مِنَ الْأَرْضِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذَا أَوَّلُ قَرْنٍ خَرَجَ مِنْ أُمَّتِي. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ قَتَلْتُهُ - أَوْ قَتَلَهُ - مَا اخْتَلَفَ فِي أُمَّتِي اثْنَانِ، إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقُوا عَلَى وَاحِدٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ - يَعْنِي: أُمَّتَهُ - سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا فِرْقَةً وَاحِدَةً. قُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَنْ تِلْكَ الْفِرْقَةُ؟ قَالَ: الْجَمَاعَةُ. قَالَ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ: فَقُلْتُ لِأَنَسٍ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، فَأَيْنَ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: مَعَ أُمَرَائِكُمْ، مَعَ أُمَرَائِكُمْ ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " ذُكِرَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ نِكَايَةٌ فِي الْعَدُوِّ وَاجْتِهَادٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أَعْرِفُ هَذَا. قَالَ: بَلْ نَعْتُهُ كَذَا وَكَذَا. قَالَ: مَا أَعْرِفُهُ. قَالَ: فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ طَلَعَ الرَّجُلُ، فَقَالَ: هُوَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: مَا كُنْتُ أَعْرِفُ هَذَا، هَذَا أَوَّلُ قَرْنٍ رَأَيْتُهُ فِي أُمَّتِي، إِنَّ فِيهِ لَسَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ. فَلَمَّا دَنَا الرَّجُلُ سَلَّمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ، هَلْ حَدَّثْتَ نَفْسَكَ حِينَ طَلَعْتَ عَلَيْنَا أَنْ لَيْسَ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنْكَ؟ قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي بَكْرٍ: قُمْ فَاقْتُلْهُ. فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَوَجَدَهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي نَفْسِهِ: إِنَّ لِلصَّلَاةِ حُرْمَةً وَحَقًّا، وَلَوْ أَنِّي اسْتَأْمَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَجَاءَ إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقَتَلْتَهُ؟ قَالَ: لَا، رَأَيْتُهُ قَائِمًا يُصَلِّي، وَرَأَيْتُ لِلصَّلَاةِ حُرْمَةً وَحَقًّا، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أَقْتُلَهُ قَتَلْتُهُ. قَالَ: لَسْتَ بِصَاحِبِهِ، اذْهَبْ أَنْتَ يَا عُمَرُ فَاقْتُلْهُ. فَدَخَلَ عُمَرُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ فَانْتَظَرَهُ طَوِيلًا، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ فِي نَفْسِهِ: إِنَّ لِلسُّجُودِ حَقًّا، وَلَوْ أَنِّي اسْتَأْمَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدِ اسْتَأْمَرَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مَنِّي، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَقَتَلْتَهُ؟ قَالَ: لَا، رَأَيْتُهُ سَاجِدًا وَرَأَيْتُ لِلسُّجُودِ حَقًّا، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أَقْتُلَهُ قَتَلْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَسْتَ بِصَاحِبِهِ، قُمْ يَا عَلِيُّ، أَنْتَ صَاحِبُهُ إِنْ وَجَدْتَهُ. فَدَخَلَ فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَقَتَلْتَهُ؟ قَالَ: لَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ قُتِلَ مَا اخْتَلَفَ رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي حَتَّى يَخْرُجَ الدَّجَّالُ. ثُمَّ حَدَّثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْأُمَمِ فَقَالَ: تَفَرَّقَتْ أُمَّةُ مُوسَى عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ مِلَّةً، سَبْعُونَ مِنْهَا فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَتَفَرَّقَتْ أُمَّةُ عِيسَى عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، إِحْدَى وَسَبْعِينَ مِنْهَا فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَتَعْلُو أُمَّتِي عَلَى الْفِرْقَتَيْنِ جَمِيعًا بِمِلَّةٍ، اثْنَيْنِ وَسَبْعِينَ فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ. قَالُوا: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: الْجَمَاعَةُ ".
قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ زَيْدٍ: وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَا مِنْهُ قُرْآنًا: (وَمِنْ قَوْمِ مُوسَى أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ) ثُمَّ ذَكَرَ أُمَّةَ عِيسَى فَقَالَ: (وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ) أَوْ إِلَى قَوْلِهِ: (سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ) ثُمَّ ذَكَرَ أُمَّتَنَا فَقَالَ: (وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ) .
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَقْبَلَ رَجُلٌ حَسَنُ السَّمْتِ - ذَكَرُوا مِنْ أَمْرِهِ أَمْرًا حَسَنًا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَأَرَى عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةً مِنَ النَّارِ. فَلَمَّا انْتَهَى فَسَلَّمَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِاللَّهِ حَيْثُ ذَكَرَ كَلِمَةً أَحْسَبُهُ قَالَ: - قُلْتَ فِي نَفْسِكَ - أَوَ تَرَى فِي نَفْسِكَ - أَنَّكَ أَفْضَلُ الْقَوْمِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَلَمَّا ذَهَبَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ قَدْ طَلَعَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - قَوْمُ هَذَا وَأَصَحَابُهُ مِنْهُمْ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَفَلَا أَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: بَلَى. فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ فَوَجَدَهُ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلِّي، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَقْتُلَهُ. قَالَ عُمَرُ: أَفَلَا أَقْتُلُهُ؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: وَانْطَلَقَ عُمَرُ، فَوَجَدَهُ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلِّي، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَقْتُلَهُ. فَقَالَ عَلِيٌّ: أَفَلَا أَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: بَلَى، أَنْتَ تَقْتُلُهُ إِنْ وَجَدْتَهُ. فَانْطَلَقَ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ ".
قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا اللَّفْظِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ تَفَرَّدَ بِهِ شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ.
قَوْلُهُ: " سَفْعَةٌ " - بِفَتْحِ السِّينِ وَالْعَيْنِ الْمُهْمَلَتَيْنِ بَيْنَهَا فَاءٌ سَاكِنَةٌ - أَيْ أُخِذَ مِنَ الْجِنِّ، وَمِنْهُ (لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ) وَالْأَسْفَعُ الَّذِي بِخَدِّهِ سَوَادٌ يُخَالِفُ لَوْنَهُ، وَالْأُنْثَى سَفْعَاءُ، وَالْجَمْعُ: سُفْعٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے درمیان ایک نوجوان تھا جو نہایت عبادت گزار، زاہد اور مجتہد تھا، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا نام لے کر تذکرہ کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پہچانا، پھر ہم نے اس کے اوصاف بیان کیے تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پہچانا، اسی اثنا میں وہ نمودار ہوا تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ وہی شخص ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ کر ارشاد فرمایا: ”میں اس کے چہرے پر شیطان کی نحوست کا ایک اثر دیکھ رہا ہوں۔“ وہ شخص آیا اور اس نے سلام کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تو نے اپنے دل میں یہ خیال کیا ہے کہ اس پوری قوم میں تجھ سے بہتر کوئی نہیں ہے؟“ اس نے جواب دیا: «اللَّهُمَّ نَعَمْ» ”اے اللہ! ہاں (میرا یہی خیال ہے)۔“ پھر وہ پیٹھ پھیر کر مسجد میں داخل ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کو کون قتل کرے گا؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں۔ وہ مسجد میں گئے تو دیکھا کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہے، انہوں نے (اپنے جی میں) کہا کہ میں ایسے شخص کو کیسے قتل کروں جو نماز پڑھ رہا ہے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ پوچھا: ”اسے کون قتل کرے گا؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں۔ وہ مسجد میں گئے تو اسے سجدے کی حالت میں پایا، انہوں نے بھی (اپنے جی میں) یہی سوچا کہ میں نمازی کو کیسے قتل کروں، مجھ سے بہتر شخصیت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی واپس آگئے تھے، چنانچہ وہ بھی یہ کہہ کر لوٹ آئے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ حکم لے لوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! ٹھہر جاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے اسے نماز پڑھتے پایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”اسے کون قتل کرے گا؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اسے پا لو تو تم ہی اسے قتل کرو گے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو وہ جا چکا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر تم اسے قتل کر دیتے تو یہ (فتنہ پروروں میں) اول و آخر ہوتا اور میری امت میں پھر دو بندے بھی کبھی اختلاف نہ کرتے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے واسطے سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔“ اس حدیث کے دیگر طرق میں یہ اضافہ ہے کہ موسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن کعب کو یہ کہتے سنا کہ ”یہ وہی شخص (ذوالثدیہ) تھا جسے بعد میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (خوارج کے ساتھ جنگ میں) قتل کیا۔“ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میری امت میں پیدا ہونے والا پہلا فتنہ (شاخ) ہے، اگر اسے قتل کر دیا جاتا تو میری امت میں دو آدمی بھی اختلاف نہ کرتے، یقیناً بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے اور یہ امت بہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، سوائے ایک کے سب آگ میں جائیں گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! وہ نجات پانے والی جماعت کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الجماعۃ (بڑی جماعت)۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے وضاحت فرمائی کہ جماعت سے مراد تمہارے امراء کے ساتھ رہنا ہے۔ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جب یہ حدیث بیان فرماتے تو قرآن کی یہ آیات تلاوت فرماتے: ﴿وَمِنْ قَوْمِ مُوسَى أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ﴾، پھر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی امت کا ذکر کر کے یہ آیت پڑھتے: ﴿وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ﴾ سے ﴿سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ﴾ تک، پھر ہماری امت کا ذکر کر کے یہ آیت تلاوت فرماتے: ﴿وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ﴾ ۔ امام بزار فرماتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت صرف شریک عن الاعمش کے واسطے سے معلوم ہے۔ حدیث میں مذکور لفظ ”سفعہ“ سے مراد چہرے پر وہ سیاہی ہے جو جنات کے اثر سے ہو، جیسا کہ قرآن میں ہے: ﴿لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ﴾، اور ”اسفع“ اس شخص کو کہتے ہیں جس کے رخسار پر رنگت کے خلاف کوئی سیاہی یا نشان ہو۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قتال أهل البغي والخوارج والناكثين والرافضة والمارقين وغير ذلك/حدیث: 3454]
تخریج الحدیث: «موسى بن عبيدة الربذي: ضعيف (التقريب، من الحفظ)؛ هود بن عطاء اليمامي: لم أقف له على ترجمة في المنزل، وهو مضعف (من الحفظ)»
«(3454/1) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10401، 10402»
«(3454/5) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10401، 10402»
«(3454/6) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10400، 10401، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2498»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة الربذي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7444
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى، وَمَدَارُ الْإِسْنَادِ عَلَى مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے والوں کو مارنے پیٹنے سے منع فرمایا ہے“، اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا اور ان کے واسطے سے امام ابو یعلیٰ نے اس کی تخریج کی ہے، جبکہ اس حدیث کی سند کا تمام تر دارومدار موسیٰ بن عبیدہ الربذی پر ہے اور وہ (محدثین کے نزدیک) ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7444]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة وعنه أبو يعلى، ومدار الإسناد على موسى بن عبيدة الربذي، وهو ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں