🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ مِنْهُ فِي الْخَوَارِجِ
خوارج کے بارے میں دیگر روایات
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10436 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10436
مشکوۃ المصابیح: 3554
مسند احمد: 22208
المعجم الکبیر للطبرانی: 8013، 8020، 8024
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10436
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ قَالَ:
كُنْتُ بِدِمَشْقَ زَمَنَ عَبْدِ الْمَلِكِ،، فَأُتِيَ بِرُءُوسِ الْخَوَارِجِ فَنُصِبَتْ عَلَى أَعْوَادٍ، فَجِئْتُ لِأَنْظُرَ هَلْ فِيهَا أَحَدٌ أَعْرِفُهُ؟ فَإِذَا أَبُو أُمَامَةَ عِنْدَهَا، فَدَنَوْتُ مِنْهُ، فَنَظَرْتُ إِلَى الْأَعْوَادِ، فَقَالَ:" كِلَابُ النَّارِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ" شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ، وَمَنْ قَتَلُوهُ خَيْرُ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ" قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ اسْتَبْكَى، قُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ: كَانُوا عَلَى دِينِنَا، ثُمَّ ذَكَرْتُ مَا هُمْ صَائِرُونَ إِلَيْهِ غَدًا.
قُلْتُ أَشَيْئًا تَقُولُهُ بِرَأْيِكَ أَمْ شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِنِّي لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا إِلَى السَّبْعِ مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ، أَمَا تَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ فِي آلِ عِمْرَانَ: يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ، إِلَى آخِرِ الْآيَةِ: وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ.
ثُمَّ قَالَ: اخْتَلَفَ الْيَهُودُ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، سَبْعُونَ فِرْقَةً فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَاخْتَلَفَ النَّصَارَى عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، إِحْدَى وَسَبْعُونَ فِرْقَةً فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَتَخْتَلِفُ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى ثَلَاثَةٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، اثْنَتَانِ وَسَبْعُونَ فِرْقَةً فِي النَّارِ، وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ. فَقُلْنَا: انْعَتْهُمْ لَنَا، قَالَ: السَّوَادُ الْأَعْظَمُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالتِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں: عبدالملک کے زمانے میں، میں دمشق میں موجود تھا وہاں خوارج کے سر لائے گئے، اور انہیں لکڑیوں پر لٹکا دیا گیا میں جائزہ لینے کے لئے آیا کہ کیا ان میں کوئی ایسا شخص ہے، جس سے میں واقف ہوں تو ان کے پاس سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے میں ان کے قریب ہو گیا میں نے ان لکڑیوں کی طرف دیکھا تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ جہنم کے کتے ہیں انہوں نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور پھر کہا: یہ آسمان کے نیچے قتل ہونے والے بدترین لوگ ہیں، اور جسے انہوں نے قتل کیا ہو وہ آسمان کے نیچے قتل ہونے والے سب سے بہتر لوگ ہیں یہ بات بھی انہوں نے تین مرتبہ کہی پھر وہ رونے لگے میں نے کہا: اے ابوامامہ آپ کیوں رو رہے ہیں انہوں نے فرمایا: یہ لوگ پہلے ہمارے دین پر تھے، تو مجھے یہ خیال آ گیا کہ پھر یہ لوگ کس طرف چلے گئے میں نے کہا: کیا یہ کوئی ایسی بات ہے، جو آپ اپنی رائے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں یا یہ کوئی ایسی بات ہے، جس کے بارے میں آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی بات سنی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات ایک مرتبہ یا دو مرتبہ یا تین مرتبہ یہاں تک کہ انہوں نے سات مرتبہ کا ذکر کر کے انہوں نے فرمایا: اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (یہ بات اتنی مرتبہ) نہ سنی ہوتی تو میں نے تمہیں یہ بیان نہیں کرنی تھی کیا تم نے سورہ آل عمران میں موجود یہ آیت نہیں پڑھی ہے: ”اس دن کچھ چہرے سفید ہوں گے، اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے: ”جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جن کے چہرے سفید ہوں گے، تو وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے“۔ پھر انہوں نے یہ بات بیان کی یہودیوں نے اختلاف کیا اور پھر وہ اکہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے جن میں سے ستر فرقے جہنم میں جائیں گے، اور ایک جنت میں جائے گا عیسائیوں نے اختلاف کیا اور وہ بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے جن میں سے اکہتر فرقے جہنم میں جائیں گے، اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا اور یہ امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی جن میں سے بہتر فرقے جہنم میں جائیں گے، اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا ہم نے کہا: آپ ان کی صفت ہمارے سامنے بیان کریں تو انہوں نے جواب دیا: سواد اعظم۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، اور امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (33) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8051) أخرجه أحمد فى المسند (250/5)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3000، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21705، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18663، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8036»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3554
3554 - وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ رَأَى أَبُو أُمَامَةَ رُءُوسًا مَنْصُوبَةً عَلَى دَرَجِ دِمَشْقَ فَقَالَ: أَبُو أُمَامَةَ كِلَابُ النَّارِ شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ خَيْرُ قَتْلَى مَنْ قَتَلُوهُ  ثُمَّ قَرَأَ يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ الْآيَةَ قِيلَ لِأَبِي أُمَامَةَ أَنْتَ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوَثَلَاثًا حَتَّى عَدَّ سَبْعًا مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
ابو غالب سے روایت ہے کہ ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے دمشق کے راستے پر کچھ (کاٹ کر) نصب کیے ہوئے سر دیکھے تو ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”(یہ) جہنم کے کتے ہیں، آسمان کے تلے یہ بدترین مقتول ہیں، اور انہوں نے جنہیں قتل کیا ہے وہ بہترین مقتول ہیں۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ﴾ [سورة آل عمران: 106] ”جس دن کچھ چہرے سفید ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے۔“ ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: کیا آپ نے اسے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے اسے (بار بار) سات مرتبہ تک نہ سنا ہوتا تو میں اسے تم سے بیان نہ کرتا۔“ (ترمذی، ابن ماجہ) اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3554]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3000) و ابن ماجه (176)
٭ و للحديث شواھد وھو بھا صحيح .»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22208
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي غَالِبٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , أَنُهْ رَأَى رُءُوسًا مَنْصُوبَةً عَلَى دَرَجِ مَسْجِدِ دِمَشْقَ , فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ: " كِلَابُ النَّارِ , كِلَابُ النَّارِ, ثَلَاثًا شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ , خَيْرُ قَتْلَى مَنْ قَتَلُوهُ" , ثُمَّ قَرَأَ يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ سورة آل عمران آية 106 الْآيَتَيْنِ , قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: أَسَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ إِلَّا مَرَّتَيْنِ , أَوْ ثَلَاثًا , أَوْ أَرْبَعًا , أَوْ خَمْسًا , أَوْ سِتًّا , أَوْ سَبْعًا مَا حَدَّثْتُكُمْ.
ابو غالب کہتے ہیں کہ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے دمشق کی مسجد کی سیڑھیوں پر کچھ سر لٹکے ہوئے دیکھے تو تین مرتبہ فرمایا جہنم کے کتے ہیں، جہنم کے کتے ہیں، یہ آسمان کے سائے تلے سب سے بدترین مقتول ہیں اور سب سے بہترین مقتول وہ ہے جسے انہوں نے قتل کیا، پھر یہ دو آیتیں تلاوت فرمائیں " جس دن کچھ چہرے سفید ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے " میں نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا اگر میں نے یہ بات صرف دو، تین، چار، پانچ، چھ یا سات مرتبہ سنی ہوتی تو تم سے بیان نہ کرتا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22208]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد من أجل أبى غالب، وقد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8013
حَدَّثَنَا ابْنُ عَمْرٍو الْبَزَّازُ ، ثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِنْقَرِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّهُ رَأَى رُءُوسَ الْخَوَارِجِ فَقَالَ: شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ ظِلِّ السَّمَاءِ. قُلْتُ: شَيْئًا تَقُولُهُ بِرَأْيِكَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: " لَوْ لَمْ أَسْمَعْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا حَتَّى بَلَغَ سَبْعًا مَا حَدَّثْتُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے خارجیوں کے سر دیکھے تو فرمایا: ”آسمان کے سائے تلے سب سے بدترین مقتول۔“ میں نے عرض کیا: یہ بات آپ اپنی رائے سے کہتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی؟ فرمایا: ”اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک یا دو یا تین بار سن کر — یہاں تک کہ سات بار تک — نہ سنا ہوتا تو یہ بیان نہ کرتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8013]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 271، حدیث 8044»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8020
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، ثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ السُّلَيْكِ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ قَالَ: كُنْتُ بِدِمَشْقَ، زَمَنَ عَبْدِ الْمَلِكِ ، فَأُتِيَ بِرُءُوسِ الْخَوَارِجِ، فَنُصِبَتْ عَلَى أَعْوَادٍ، فَجِئْتُ لِأَنْظُرَ هَلْ فِيهَا أَحَدٌ أَعْرِفُهُ؟ فَإِذَا أَبُو أُمَامَةَ عِنْدَهَا، فَدَنَوْتُ مِنْهُ، فَنَظَرْتُ إِلَى الْأَعْوَادِ فَقَالَ: كِلَابُ النَّارِ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ، وَمَنْ قَتَلُوهُ خَيْرُ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ " - قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - ثُمَّ اسْتَبْكَى فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، مَا يُبْكِيكَ؟ كَانُوا عَلَى دِينِنَا، ثُمَّ ذَكَرْتُ مَا هُمْ صَائِرُونَ إِلَيْهِ غَدًا. فَقُلْتُ لَهُ: شَيْئًا تَقُولُهُ بِرَأْيِكَ، أَمْ شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: " إِنِّي لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مَرَّةً، أَوْ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثًا إِلَى السَّبْعِ مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ أَمَا تَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ فِي آلِ عِمْرَانَ ": يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ.
ثُمَّ قَالَ: اخْتَلَفَتِ الْيَهُودُ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً سَبْعِينَ مِنَ النَّارِ، وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَاخْتَلَفَتِ النَّصَارَى عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً إِحْدَى وَسَبْعُونَ فِرْقَةً فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَتَخْتَلِفُ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً اثْنَتَانِ وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ ". فَقُلْنَا: انْعَتْهُمْ لَنَا، قَالَ: " السَّوَادُ الْأَعْظَمُ.
ابوغالب کہتے ہیں: میں عبدالملک کے زمانے میں دمشق میں تھا، تو خارجیوں کے سر لائے گئے اور لکڑیوں پر نصب کر دیے گئے، میں دیکھنے آیا کہ کیا ان میں کوئی ایسا ہے جسے میں جانتا ہوں؟ تو دیکھا کہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ وہاں موجود ہیں، میں ان کے قریب گیا، اور لکڑیوں کی طرف دیکھا تو انہوں نے فرمایا: ”جہنم کے کتے“ — تین بار — ”آسمان کے نیچے سب سے بدترین مقتول، اور جنہیں انہوں نے قتل کیا وہ آسمان کے نیچے سب سے بہترین مقتول ہیں“ — یہ بات تین بار فرمائی — پھر رونے لگے، میں نے عرض کیا: اے ابوامامہ، آپ کیوں رو رہے ہیں؟ (فرمایا:) یہ ہمارے ہی دین پر تھے، پھر مجھے یاد آیا کہ کل یہ کس انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ میں نے ان سے کہا: یہ بات آپ اپنی رائے سے کہتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی؟ فرمایا: ”اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک یا دو یا تین بار — یہاں تک کہ سات بار تک — نہ سنا ہوتا تو تم سے یہ بیان نہ کرتا۔ کیا تم سورۃ آلِ عمران کی یہ آیت نہیں پڑھتے؟“ ”جس دن کچھ چہرے سفید ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے“ [آل عمران: 106] آیت کے آخر تک، ”اور جن کے چہرے سفید ہوں گے وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے، اسی میں ہمیشہ رہیں گے“ [آل عمران: 107] ۔ پھر فرمایا: ”یہود اکہتر فرقوں میں بٹ گئے، ستر جہنم میں اور ایک جنت میں، اور نصاریٰ بہتر فرقوں میں بٹ گئے، اکہتر فرقے جہنم میں اور ایک جنت میں، اور یہ امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، بہتر جہنم میں اور ایک جنت میں۔“ ہم نے عرض کیا: ہمیں ان کی پہچان بتائیں۔ فرمایا: ”سوادِ اعظم (سب سے بڑی جماعت)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8020]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 273، حدیث 8051»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8024
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنِي قَطَنُ بْنُ كَعْبٍ أَبُو الْهَيْثَمِ ، ثَنَا أَبُو غَالِبٍ قَالَ: جَاءَتْ رُءُوسُ الْأَزَارِقَةِ سَبْعِينَ رَأْسًا، فَأُقِيمُوا عَلَى دَرَجِ دِمَشْقَ سَبْعَةَ أَيَّامٍ، فَمَضَتْ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنَ السَّبْعَةِ، وَكَانَ الْيَوْمُ الرَّابِعُ، فَجَاءَ أَبُو أُمَامَةَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ عِنْدَ سَارِيَةٍ، وَقَالَ: كِلَابُ النَّارِ ثَلَاثًا شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ ظِلِّ السَّمَاءِ، خَيْرُ قَتْلَى تَحْتَ ظِلِّ السَّمَاءِ مَنْ قَتَلُوهُ ". فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ ، أَشَيْءٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْ شَيْءٌ تَقُولُهُ مِنْ قِبَلِ نَفْسِكَ؟ فَقَالَ: " إِنِّي إِذًا لَجَرِيءٌ، لَا بَلْ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا مَرَّةً وَلَا مَرَّتَيْنِ حَتَّى بَلَغَ سَبْعًا.
ابوغالب کہتے ہیں: ازارقہ (خوارج) کے ستر سر لائے گئے، پس انہیں سات دن دمشق کی سیڑھیوں پر رکھا گیا، تین دن گزرے، چوتھا دن تھا کہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور ایک ستون کے پاس دو رکعتیں پڑھیں، پھر فرمایا: ”جہنم کے کتے“ — تین بار — ”آسمان کے سائے تلے سب سے بدترین مقتول، آسمان کے سائے تلے سب سے بہترین مقتول وہ ہیں جنہیں انہوں نے قتل کیا۔“ میں نے عرض کیا: اے ابوامامہ، کیا یہ بات آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے یا اپنی طرف سے کہتے ہیں؟ فرمایا: ”میں تو ایسی جسارت نہیں کر سکتا، بلکہ میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک یا دو بار نہیں بلکہ سات بار تک سنی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8024]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 274، حدیث 8055»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں