🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. قَوْلُهُ تَعَالَى : أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا تو اس میں اس کو (اپنا خلیفہ) بنائے گا جو اس میں فساد کرے گا“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10832 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10832، 8175
مسند احمد: 6178
الفتح الربانی: 8485، 10270
صحیح ابن حبان: 6186
السنن الكبرى للبيهقي: 19677
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5617، 7841
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10832
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِلَى الْأَرْضِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ. قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ.
قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِلْمَلَائِكَةِ: هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّى نَهْبِطَ بِهِمَا إِلَى الْأَرْضِ، فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلَانِ، قَالُوا: رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ، فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ، وَمُثِّلَتْ لَهُمَا الزُّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ.
فَجَاآهَا فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ، قَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ أَبَدًا، فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَقْتُلَا هَذَا الصَّبِيَّ، فَقَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نَقْتُلُهُ أَبَدًا، فَذَهَبَتْ.
ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحِ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ، فَشَرِبَا فَسَكِرَا، فَوَقَعَا عَلَيْهَا، وَقَتَلَا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا مِمَّا أَبَيْتُمَاهُ عَلَيَّ إِلَّا فَعَلْتُمَاهُ حِينَ سَكِرْتُمَا. فَخُيِّرَا بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو زمین کی طرف نازل کرنا تھا، تو فرشتوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! کیا تو اس زمین میں اسے اپنا نائب بنائے گا جو اس میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا جبکہ ہم تیری حمد کے ہمراہ تیری تسبیح بیان کرتے ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں؟ تو پروردگار نے فرمایا: میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو، تو انہوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! ہم اولاد آدم کے مقابلے میں تیرے زیادہ فرمانبردار ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: تم فرشتوں میں سے دو فرشتے پیش کرو، ان دونوں کو زمین کی طرف اتارا جائے گا اور پھر ہم اس بات کو ظاہر کر دیں گے کہ وہ کیسا عمل کرتے ہیں، فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! ہاروت اور ماروت ہیں، ان دونوں کو زمین کی طرف اتارا گیا، زہرہ کو ان کے سامنے ایک خوبصورت عورت کی شکل میں پیش کیا گیا، وہ ان دونوں فرشتوں کے پاس آئی، ان دونوں فرشتوں نے اس سے قربت کا مطالبہ کیا، تو اس نے جواب دیا: جی نہیں اللہ کی قسم! جب تک تم یہ شرکیہ کلمہ نہیں کہو گے، میں تمہارے قریب نہیں آؤں گی، ان دونوں نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم! ہم کسی کو اللہ کا شریک کبھی قرار نہیں دیں گے، وہ عورت ان دونوں کو چھوڑ کر چلی گئی، پھر وہ ایک بچے کو اٹھا کر واپس آئی، ان دونوں نے پھر اس سے قربت کا مطالبہ کیا، تو اس نے جواب دیا: جی نہیں اللہ کی قسم! جب تک تم اس بچے کو قتل نہیں کرتے، میں تمہارے قریب نہیں آؤں گی، ان دونوں نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم! ہم اسے کبھی قتل نہیں کریں گے، پھر وہ عورت چلی گئی، پھر وہ شراب کا پیالہ لے کر واپس آئی جسے اس نے اٹھایا ہوا تھا، ان دونوں نے پھر اس سے قربت کا مطالبہ کیا، تو اس عورت نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم! جب تک تم یہ شراب نہیں پیتے، میں تمہارے قریب نہیں آؤں گی، ان دونوں نے شراب پی لی، ان دونوں کو نشہ ہو گیا، ان دونوں نے اس کے ساتھ زنا بھی کر لیا، بچے کو قتل بھی کر دیا، جب ان دونوں کو ہوش آیا، تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم! تم دونوں نے جو کام کرنے کا انکار کیا تھا، اس میں سے کچھ بھی نہیں چھوڑا، جب تم دونوں نشے کی حالت میں تھے، تو تم نے وہ کام کر لیا، پھر ان دونوں فرشتوں کو دنیا اور آخرت کے عذاب کے درمیان اختیار دیا گیا، تو انہوں نے دنیا کے عذاب کو اختیار کر لیا“۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف موسیٰ بن جبیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10832]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6178)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6143، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5996، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5617/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6178
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ , حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ آدَمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ تَعَالَى إِلَى الْأَرْضِ، قَالَتْ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ، أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ، وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ؟ قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ , قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ , قَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِلْمَلَائِكَةِ: هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، حَتَّى يُهْبَطَ بِهِمَا إِلَى الْأَرْضِ، فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلَانِ , قَالُوا: رَبَّنَا هَارُوتُ , وَمَارُوتُ , فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ، وَمُثِّلَتْ لَهُمَا الزُّهَرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ، فَجَاءَتْهُمَا، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ , فَقَالَا: وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ أَبَدًا , فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا، ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، حَتَّى تَقْتُلَا هَذَا الصَّبِيَّ، فَقَالَا: وَاللَّهِ لَا نَقْتُلُهُ أَبَدًا , فَذَهَبَتْ، ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحِ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ , فَشَرِبَا، فَسَكِرَا، فَوَقَعَا عَلَيْهَا، وَقَتَلَا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا، قَالَتْ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا مِمَّا أَبَيْتُمَاهُ عَلَيَّ إِلَّا قَدْ فَعَلْتُمَا حِينَ سَكِرْتُمَا، فَخُيِّرَا بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم (علیہ السلام) کو زمین پر اتارا تو فرشتے کہنے لگے اے پروردگار کیا آپ زمین میں اس شخص کو اپنا نائب بنا رہے ہیں جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خونریزی کرے گا جب کہ ہم آپ کی تحمید کے ساتھ آپ کی تسبیح اور تقدیس بیان کرتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے، فرشتوں نے عرض کیا: پروردگار! ہم بنی آدم سے زیادہ آپ کے فرمانبردار ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: تم دو فرشتوں کو لے آؤ تاکہ زمین پر اتارآ جائے اور ہم دیکھیں کہ وہ کیا کام کرتے ہیں؟ فرشتوں نے ہاروت اور ماروت کو پیش کیا اور ان دونوں کو زمین پرا تار دیا گیا۔ اس کے بعد '' زہرہ " نامی سیارے کو ایک انتہائی خوبصورت عورت کی شکل میں ان کے پاس بھیجا گیا وہ ان دونوں کے پاس آئی وہ دونوں اس سے اپنے آپ کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگے اس نے کہا بخدا! ایسا اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک تم یہ شرکیہ جملہ نہ کہو، ہاروت اور ماروت بولے بخدا ہم اللہ کے ساتھ کبھی شرک نہ کر یں گے۔ یہ سن کروہ واپس چلی گئی اور کچھ دیر بعد ایک بچے کو اٹھائے ہوئے واپس آگئی انہوں نے پھر اس سے وہی تقاضا کیا اس نے کہا کہ جب تک اس بچے کو قتل نہیں کرتے اس وقت تک یہ نہیں ہو سکتا وہ دونوں کہنے لگے کہ ہم تو اسے کسی صورت میں قتل نہیں کر یں گے۔ وہ پھر واپس چلی گئی اور تھوڑی دیر بعد ہی شراب کا ایک پیالہ اٹھائے چلی آئی انہوں نے حسب سابق اس سے وہی تقاضا کیا لیکن اس نے کہا کہ جب تک یہ شراب نہ پیو گے اس وقت ایسا نہیں ہو سکتا ان دونوں نے شراب پی لی اور نشے میں آ کر اس سے بدکاری بھی کی اور بچے کو بھی قتل کر دیا اور جب انہیں افاقہ ہوا تو وہ کہنے لگی کہ تم نے جن دو کاموں کو کرنے سے انکار کیا تھا نشے میں مد ہوش ہونے کے بعد تم نے اس میں سے ایک کام کو بھی نہ چھوڑا پھر انہیں دنیا کی سزا اور آخرت کے عذاب میں اختیار دیا گیا تو انہوں نے دنیا کی سزا کو اختیار کر لیا۔ فائدہ۔ علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوعات میں شمار کیا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6178]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، ومتنه باطل، والصحيح أن هذا الحديث لا تصح نسبته إلى النبى ﷺ ، وإنما هو من قصص كعب الأحبار، أخرجه عبد الرزاق فى تفسيره : 53/1 و إسناده صحيح .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8485
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ تَعَالَى إِلَى الْأَرْضِ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ أَيْ رَبِّ أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ قَالُوا رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِلْمَلَائِكَةِ هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّى يُهْبَطَ بِهِمَا إِلَى الْأَرْضِ فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلَانِ قَالُوا رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ وَمُثِّلَتْ لَهُمَا الزُّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ فَجَاءَتْهُمَا فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا فَقَالَتْ لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ فَقَالَا وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ أَبَدًا فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا فَقَالَتْ لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَقْتُلَا هَذَا الصَّبِيَّ فَقَالَا وَاللَّهِ لَا نَقْتُلُهُ أَبَدًا فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحِ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا قَالَتْ لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ فَشَرِبَا فَسَكِرَا فَوَقَعَا عَلَيْهَا وَقَتَلَا الصَّبِيَّ فَلَمَّا أَفَاقَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا مِمَّا أَبَيْتُمَاهُ عَلَيَّ إِلَّا قَدْ فَعَلْتُمَا حِينَ سَكِرْتُمَا فَخُيِّرَا بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا تو فرشتوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! {أَ تَجْعَلُ فِیہَا مَنْ یُفْسِدُ فِیہَا وَیَسْفِکُ الدِّمَائَ، وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِکَ وَنُقَدِّسُ لَکَ قَالَ إِنِّی أَ عْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ} … کیا تو اس زمین میں اس بشر کو آباد کرنے والا ہے، جو اس میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا، جبکہ ہم تیری تسبیح بیان کرتے ہیں اور پاکیزگی بیان کرتے ہیں، اللہ نے کہا:میں و ہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ لیکن فرشتوں نے کہا: ہم آدم کی اولاد کی بہ نسبت تیرے زیادہ مطیع ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا: اچھا پھر دو فرشتے لاؤ تا کہ ہم انہیں زمین پر اتاریں اور دیکھیں کہ وہ کیا عمل کرتے ہیں، انہوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! یہ ہاروت اور ماروت دو فرشتے ہیں، پس انہیں زمین پر اتارا گیا اور ان کے سامنے ایک حسین ترین عورت پیش کی گئی،یہ دونوں اس کے پاس آئے اور اس سے اس کے نفس کا یعنی بدکاری کا مطالبہ کیا، لیکن اس نے کہا: اللہ کی قسم: نہیں، اس وقت تک تم قریب نہیں آ سکتے، جب تک تم اللہ تعالیٰ سے شرک والا کلمہ نہیں کہو گے، انہوں نے کہا: ہم تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہیں کر سکتے۔ سو وہ چلی گئی اور پھر ایک بچہ لے کر دوبارہ آ گئی، انہوں نے پھراس عورت سے بدکاری کا مطالبہ کیا، لیکن اس نے کہا:جب تک تم اس بچے کوقتل نہیں کرتے، میرے قریب نہیں آ سکتے۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم اسے تو قتل نہیں کر سکتے، وہ چلی گئی اور اگلی بار شراب کا پیالہ لے کر آئی، جب انہوں نے پھر اس سے اس کے نفس کا مطالبہ کیا تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں تمہیں قریب نہیں آنے دوں گی،یہاں تک کہ تم یہ شراب پی لو، جب انہوں نے شراب پی لی تو(نشے میں آ کر)اس عورت سے بدکاری بھی کر لی اور بچے کو قتل بھی کر دیا، جب ان کو ہوش آئی تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم! ہر جس جس چیز کے انکاری تھی، تم نے نشہ کی حالت میں اس کا ارتکاب کر لیا ہے، (اس جرم کی پاداش میں) انہیں دنیا اور آخرت کے عذاب میں سے ایک کو منتخب کرنے کا کہا گیا، انہوں نے دنیا کا عذاب اختیار کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8485]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف ومتنه باطل، موسي بن جبير الانصاري المدنييخطيء ويخالف، وقال الحافظ: مستور، وزھير بن محمد الخراساني صدوق منكر الحديث۔ والصحيح ان ھذا الحديث لا تصح نسبته الي النبي الكريم صلي الله عليه وآله وسلم وانما ھو من قصص كعب الاحبار، نقله عن كتب بني اسرائيل۔ أخرجه ابن حبان: 6186،و البزار: 2938، والبيھقي: 10/ 4، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6178 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6178»
وضاحت: فوائد: … یہ حدیث تو ضعیف ہے، البتہ فرشتوں کا یہ کہنا حسد یا اعتراض کے طور پر نہیں تھا، بلکہ اس کی حقیقت اور حکمت معلوم کرنے کی غرض سے تھا کہ اے ربّ! اس مخلوق کے پیدا کرنے میں کیا حکمت ہے، جبکہ ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوں گے، جو فساد پھیلائیں گے اور خون ریزی کریں گے؟ اگر مقصود یہ ہے کہ تیری عبادت ہو تو اس کام کے لیے ہم موجود ہیں، ہم سے وہ خطرات بھی نہیں جو نئی مخلوق میں متوقع ہیں؟ اللہ تعالی نے فرمایا: میں وہ مصلحت ِ راجحہ جانتا ہوں جس بنا پر ان ذکر کردہ مفاسد کے باوجود میں اسے پیدا کر رہا ہوں، جو تم نہیں جانتے، کیونکہ ان میں انبیائ، صلحائ، شہداء اور اتقیا بھی ہوں گے۔ ہاروت اور ماروت واقعی دو فرشتے ہیں، سورۂ بقرہ کی آیت نمبر (۱۰۲) میں ان کا ذکر موجود ہے، اللہ تعالی نے بابل میں ان پر جادو کا علم نازل کیا تھا تاکہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ انبیاء و رسل کے ہاتھوں پر ظاہر شدہ معجزے، جادو سے مختلف چیز ہے اور جادو یہ ہے جس کا علم اللہ تعالی کی طرف سے ہم دو فرشتوں کو عطا کیا گیا ہے۔ اس دور میں جادو عام ہونے کی وجہ سے لوگ انبیائے کرام کو نعوذ باللہ جادو گر اور شعبدہ باز سمجھنے لگے تھے، اسی مغالطے سے لوگوں کو بچانے کے لیے اور بطورِ امتحان ان فرشتوں کو نازل کیا گیا۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف ومتنه باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10270
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ تَعَالَى إِلَى الْأَرْضِ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ أَيْ رَبِّ {أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ} [سورة البقرة: 30] قَالُوا رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِلْمَلَائِكَةِ هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّى يُهْبَطَ بِهِمَا إِلَى الْأَرْضِ فَنَنْظُرُ كَيْفَ يَعْمَلَانِ قَالُوا رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ وَمُثِّلَتْ لَهُمَا الزُّهْرَةُ بِامْرَأَةٍ مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ فَجَاءَتْهُمَا فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا فَقَالَتْ لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ فَقَالَا وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ أَبَدًا فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا قَالَتْ لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَقْتُلَا هَذَا الصَّبِيَّ فَقَالَا وَاللَّهِ لَا نَقْتُلُهُ أَبَدًا فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحِ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا قَالَتْ لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ فَشَرِبَا فَسَكِرَا فَوَقَعَا عَلَيْهَا وَقَتَلَا الصَّبِيَّ فَلَمَّا أَفَاقَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا مِمَّا أَبَيْتُمَا عَلَيَّ إِلَّا قَدْ فَعَلْتُمَا حِينَ سَكِرْتُمَا فَخُيِّرَا بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو زمین کی طرف اتارا تو فرشتوں نے کہا: کیا تو اس زمین میں اس کوآباد کرے گا جو اس میں فساد برپا کرے گا اور خون بہائے گا، جبکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تیری تعریف کرتے ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے کہا: بیشک میں وہ کچھ جانتا ہوں، جو تم نہیں جانتے۔ فرشتوں نے کہا: اے ہمارے ربّ! ہم بنو آدم کی بہ نسبت تیری زیادہ اطاعت کرنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا: تم دو فرشتے پیش کرو، تاکہ ان کو زمین پر اتار کر دیکھا جا سکے کہ وہ کیسے عمل کرتے ہیں، انھوں نے کہا: اے ہمارے ربّ! یہ ہاروت اور ماروت ہیں، پس ان دو فرشتوں کو زمین کی طرف اتارا گیا اور انسانیت میں سے ایک انتہائی خوبصورت عورت کی شبیہ ان کے سامنے پیش کی گئی، انھوں نے اس سے اس کے نفس کا مطالبہ کیا، لیکن اس نے کہا: نہیں،اللہ کی قسم! یہ کام اس وقت تک نہیں ہو سکتا، جب تک تم شرکیہ بات نہیں کرو گے، انھوں نے کہا: اللہ کی قسم ہے، ہم کبھی بھی شرک تو نہیں کریں گے، پس وہ چلی گئی اور ایک بچہ لے کر پھر آگئی، انھوں نے پھر اس سے بدکاری کا مطالبہ کیا، اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! جب تک تم اس بچے کو قتل نہیں کرو گے، انھوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم اس کو قتل تو نہیں کریں گے، پس وہ چلی گئی اور شراب کا ایک پیالہ لے کر دوبارہ آ گئی، ان فرشتوں نے پھر اس سے اس کے نفس کا سوال کیا، لیکن اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! جب تک تم یہ شراب نہیں پیو گے، پس انھوں نے وہ شراب پی لی، جب اس سے ان کو نشہ آیا تو انھوں نے اس خاتون سے زنا بھی کر لیا اور بچے کو بھی قتل کر دیا، پھر جب ان کو افاقہ ہوا، تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم ہے، جس جس چیز کا تم نے انکار کیا تھا، نشے کی حالت میں تم نے ان کا ارتکاب کر لیا، پھر اس جرم کی سزا میں ان کو دنیا اور آخرت کے عذاب میں اختیار دیا گیا، پس انھوں نے دنیا کا عذاب پسند کر لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10270]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف ومتنه باطل، موسي بن جبير الانصاري المدني لايعرف حاله، زھير بن محمد الخراساني، قال ابو حاتم: محله الصدق وفي حفظه سوئ، والصحيح ان ھذا الحديث لا تصح نسبته الي النبي صلي الله عليه وآله وسلم، وانما ھو من قصص كعب الاحبار، أخرجه ابن حبان: 6186، والبزار: 2938، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6178 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6178»
وضاحت: فوائد: … بہرحال اللہ تعالیٰ کی حکمتوں کا ادراک نہیں کیا جا سکتا ہے، کسی مخلوق کے بس میں نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے افعال کے اسرار و رموز کو سمجھ سکے، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {لَا یُسْـئَـلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَہُمْ یُسْــَــلُوْنَ۔} … اس سے نہیں پوچھا جاتا اس کے متعلق جو وہ کرے اور ان سے پوچھاجاتا ہے۔ (سورۂ انبیائ: ۲۳)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف ومتنه باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6186
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِِنَّ آدَمَ لَمَّا أُهْبِطَ إِِلَى الأَرْضِ، قَالَتِ الْمَلائِكَةُ: أَيْ رَبِّ، أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لا تَعْلَمُونَ سورة البقرة آية 30، قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ، قَالَ اللَّهُ لِمَلائِكَتِهِ: هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلائِكَةِ، فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلانِ، قَالُوا: رَبَّنَا، هَارُوتُ وَمَارُوتُ، قَالَ: فَاهْبِطَا إِِلَى الأَرْضِ، قَالَ: فَمُثِّلَتْ لَهُمُ الزَّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ، فَجَاءَاهَا فَسَأَلاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لا وَاللَّهِ حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الإِِشْرَاكِ، قَالا: وَاللَّهِ لا نُشْرِكُ بِاللَّهِ أَبَدًا، فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا، ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لا وَاللَّهِ حَتَّى تَقْتُلا هَذَا الصَّبِيَّ، فَقَالا: لا وَاللَّهِ لا نَقْتُلُهُ أَبَدًا، فَذَهَبَتْ، ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحٍ مِنْ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ، فَشَرِبَا فَسَكِرَا، فَوَقَعَا عَلَيْهَا، وَقَتَلا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا، قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا مِنْ شَيْءٍ أَثِيمًا إِِلا فَعَلْتُمَاهُ حِينَ سَكِرْتُمَا، فَخُيِّرَا عِنْدَ ذَلِكَ بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الآخِرَةِ، فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الزَّهْرَةُ هَذِهِ: امْرَأَةٌ كَانَتْ فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ، لا أَنَّهَا الزَّهْرَةُ الَّتِي هِيَ فِي السَّمَاءِ الَّتِي هِيَ مِنَ الْخُنَّسِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا گیا تو فرشتوں نے کہا: اے پروردگار! ﴿أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ﴾ [سورة البقرة: 30] ”کیا تو اس میں اسے (اپنا خلیفہ) بنا رہا ہے جو اس میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا جب کہ ہم تیری حمد کے ہمراہ تسبیح بیان کرتے ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں۔“ تو پروردگار نے فرمایا: ﴿إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ﴾ [سورة البقرة: 30] ”میں وہ علم رکھتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔“ ان فرشتوں نے عرض کی: ہم اولاد آدم کے مقابلے میں تیرے زیادہ فرمانبردار ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: ”تم فرشتوں میں سے کوئی سے دو فرشتے لے آؤ، تو ہم اس بات کو ظاہر کر دیں گے کہ وہ کیا عمل کرتے ہیں۔“ ان لوگوں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! ہاروت اور ماروت (پیش خدمت ہیں)، تو پروردگار نے فرمایا: ”تم دونوں زمین پر اتر جاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”ان کے سامنے زہرہ نام کی ایک خوبصورت ترین عورت آئی، وہ دونوں اس کے پاس آئے، انہوں نے اس سے زنا کی خواہش کا اظہار کیا، تو اس نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! جب تک تم لوگ یہ شرکیہ کلمہ نہیں کہو گے (میں تمہارے ساتھ زنا نہیں کروں گی)۔ ان دونوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم کبھی بھی کسی کو اللہ کا شریک نہیں قرار دیں گے۔ وہ ان دونوں کو چھوڑ کر چلی گئی، پھر وہ ایک بچے کو گود میں اٹھا کر واپس آئی، ان دونوں نے پھر اس کے سامنے زنا کی خواہش کا اظہار کیا، تو اس نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! جب تک تم اس بچے کو قتل نہیں کرتے (میں تمہاری بات نہیں مانوں گی)۔ ان دونوں نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! ہم اسے کبھی قتل نہیں کریں گے۔ وہ پھر چلی گئی، پھر وہ شراب کا پیالہ اٹھا کر آئی، پھر ان دونوں نے اس سے خواہش کا اظہار کیا، اس نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! جب تک تم یہ شراب نہیں پیتے (میں تمہاری خواہش پوری نہیں کروں گی)۔ ان دونوں نے شراب پی لی، وہ دونوں مدہوش ہو گئے، انہوں نے اس عورت کے ساتھ زنا بھی کر لیا اور اس بچے کو قتل بھی کر دیا، جب انہیں ہوش آیا، تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے ہر گناہ اس وقت کیا جب تم دونوں مدہوش ہو گئے تھے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر ان دونوں کو اس وقت دنیاوی عذاب اور آخرت کے عذاب کے درمیان اختیار دیا گیا، تو انہوں نے دنیا کے عذاب کو اختیار کر لیا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ایک عورت تھی جو اس زمانے میں موجود تھی، اس سے مراد زہرہ نامی ستارہ نہیں ہے، جو آسمان میں ہوتا ہے، جو خنس (چھپنے والے ستاروں) میں سے ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6186]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6186، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8894، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19739، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6287» «رقم طبعة با وزير 6153»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني باطل مرفوع - «الضعيفة» (170). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19677
أَخْبَرَنَا السَّيِّدُ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، أنبأ أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، لَمَّا أَهْبَطَهُ اللهُ إِلَى الْأَرْضِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ: {أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ} [البقرة: ٣٠] ، قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ، قَالَ اللهُ لِلْمَلَائِكَةِ:" هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّى نُهْبِطَهُمَا إِلَى الْأَرْضِ، فَنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ"، قَالُوا: رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ، فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ، وَمُثِّلَتْ لَهُمَا الزَّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ، فَجَاءَتْهُمَا، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللهِ حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ، قَالَا: لَا وَاللهِ، لَا نُشْرِكُ ⦗٨⦘ بِاللهِ أَبَدًا، فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا، ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللهِ، حَتَّى تَقْتُلَا هَذَا الصَّبِيَّ، فَقَالَا: لَا وَاللهِ لَا نَقْتُلُهُ أَبَدًا، فَذَهَبَتْ، ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحِ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ، فَشَرِبَا فَسَكِرَا، فَوَقَعَا عَلَيْهَا، وَقَتَلَا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا، قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللهِ مَا تَرَكْتُمَا مِمَّا أَبَيْتُمَا عَلَيَّ إِلَّا قَدْ فَعَلْتُمَاهُ حِينَ سَكِرْتُمَا، فَخُيِّرَا عِنْدَ ذَلِكَ بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ الْآخِرَةِ، فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا تَفَرَّدَ بِهِ زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ نَافِعٍ، وَرَوَاهُ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ كَعْبٍ قَالَ:" ذَكَرَتِ الْمَلَائِكَةُ أَعْمَالَ بَنِي آدَمَ" فَذَكَرَ بَعْضَ هَذِهِ الْقِصَّةِ، وَهَذَا أَشْبَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جب اللہ نے آدم (علیہ السلام) کو زمین پر اتارا تو فرشتے کہنے لگے: ﴿أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ﴾ [سورة البقرة: 30] ”اے اللہ! کیا تو اس کو (زمین میں) بھیجے گا جو فساد کرے اور خون بہائے زمین میں اور ہم تیری حمد و تقدیس بیان کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔“ اے ہمارے رب! ہم بنو آدم سے زیادہ فرمانبردار ہیں، تو اللہ نے فرمایا: ”دو فرشتے لاؤ، ہم انہیں زمین پر اتارتے ہیں، ہم دیکھتے ہیں وہ کیسے عمل کرتے ہیں۔“ انھوں نے کہا: یہ ہاروت اور ماروت ہیں۔ وہ دونوں زمین پر اتار دیے گئے تو ایک خوبصورت عورت ان کے سامنے ظاہر ہوئی تو ان دونوں نے اس کے نفس کے بارے میں سوال شروع کر دیا، وہ کہنے لگی: نہیں، جتنی دیر تم یہ شرکیہ بات نہ کہو گے۔ وہ کہنے لگے: ہم اللہ کی قسم! ہرگز شرک نہ کریں گے۔ پس وہ ان دونوں کے پاس سے چلی گئی اور پھر ایک بچہ اٹھا کر واپس پلٹی۔ پھر ان دونوں نے اس کے نفس کے بارے میں سوال کیا تو وہ کہنے لگی: اللہ کی قسم! یہ نہ ہوگا جب تک تم دونوں اس بچے کو قتل نہ کر دو۔ وہ کہنے لگے: اللہ کی قسم! ہم اسے ہرگز قتل نہ کریں گے۔ پھر وہ عورت ایک شراب کا پیالہ لے کر آئی۔ پھر ان دونوں نے اس کے نفس کا مطالبہ کیا، وہ کہنے لگی: اللہ کی قسم! پہلے شراب پیو۔ ان دونوں نے شراب کو پی لیا اور نشے میں دھت ہو گئے تو عورت سے بدکاری اور بچے کا قتل دونوں جرم کر لیے۔ جب دونوں نشے سے فارغ ہوئے تو عورت کہنے لگی: اللہ کی قسم! تم نے نشے کی حالت میں وہ جرم کر لیا جس سے میں نے انکار کر دیا تھا، تو اس وقت ان کو دنیا اور آخرت کے عذاب کے بارے میں اختیار دیا گیا تو انھوں نے دنیا کے عذاب کو اختیار کر لیا۔“
(ب) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حضرت کعب سے نقل فرماتے ہیں کہ فرشتوں نے بنو آدم کے اعمال کا تذکرہ کیا۔ پھر اس کے مثل بیان کیا۔
اس روایت کو موسیٰ بن جبیر سے، وہ نافع سے بیان کرنے میں زہیر بن محمد منفرد ہیں، اور (کعب والی) یہ روایت زیادہ درست معلوم ہوتی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19677]
تخریج الحدیث: «منكر۔ العلل الدار قطني ٢٧٩٢»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8175
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى الْأَرْضِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ (أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ) قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ، قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِلْمَلَائِكَةِ: هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنْكُمْ حَتَّى يُهْبَطَ بِهِمَا إِلَى الْأَرْضِ، فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلَانِ؟ قَالُوا: رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ، وَمُثِّلَتْ لَهُمَا الزُّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ، فَجَاءَاهَا فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ، قَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا أَبَدًا، فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ، فَشَرِبَا فَسَكِرَا فَوَقَعَا عَلَيْهَا، وَقَتَلَا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا مِمَّا أَبَيْتُمَاهُ عَلَيَّ إِلَّا قَدْ فَعَلْتُمَاهُ حِينَ سَكِرْتُمَا، فَخُيِّرَا بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو زمین کی طرف نازل کیا، تو فرشتوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! (قرآن میں اُس کا ذکر ان الفاظ میں ہے:) ”کیا تو زمین میں اس کو اپنا نائب بنائے گا، جو اس میں فساد پیدا کرے گا، اور خون بہائے گا، جبکہ ہم تیری حمد بیان کرتے ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تو پروردگار نے فرمایا: میں وہ جانتا ہوں، جو تم نہیں جانتے“۔ فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! ہم اولاد آدم سے زیادہ تیرے فرمانبردار ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: تم اپنے میں سے دو فرشتوں کو پیش کرو! ان دونوں کو زمین کی طرف بھیجا جائے گا، پھر ہم دیکھیں گے کہ وہ کیسا عمل کرتے ہیں؟ تو ان لوگوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! یہ ہاروت اور ماروت ہیں، ان دونوں کو زمین کی طرف بھیجا گیا، ان کے لئے زہرہ کو ایک خوبصورت عورت کی شکل میں بنا دیا گیا، وہ دونوں اس عورت کے پاس آئے، اور اس سے قربت کی خواہش کا اظہار کیا، تو اس عورت نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! جب تک تم شرکیہ کلمہ نہیں کہتے (اس وقت تک میں تمہارے ساتھ قربت نہیں کروں گی) ان دونوں نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! ہم اللہ کے ساتھ کسی کو کبھی شریک قرار نہیں دیں گے، وہ عورت ان دونوں کو چھوڑ کر چلی گئی، پھر وہ واپس آئی، تو اس نے ایک بچے کو اٹھایا ہوا تھا، ان دونوں نے پھر اس سے قربت کی خواہش کا اظہار کیا، تو اس عورت نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! جب تک تم شراب نہیں پیتے (اس وقت تک میں تمہارے قریب نہیں آؤں گی) ان دونوں نے شراب پی لی، ان دونوں کو نشہ ہو گیا، ان دونوں نے اس عورت کے ساتھ زنا بھی کر لیا اور اس بچے کو قتل بھی کر دیا، جب ان دونوں کو ہوش آیا، تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم! تم دونوں نے جس بھی چیز کا انکار کیا تھا، اس میں سے کچھ بھی نہیں چھوڑا، تم نے نشے کی حالت میں وہ کام کر لیے ہیں، پھر ان دونوں فرشتوں کو دنیا کے عذاب اور آخرت کے عذاب کے درمیان اختیار دیا گیا، تو انہوں نے دنیا کے عذاب کو اختیار کر لیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن جبیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8175]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2938) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6178)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6143، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6186»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5617
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ آدَمَ لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ إِلَى الْأَرْضِ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ، أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ؟ قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ. قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ. قَالَ: فَقَالَ لِلْمَلَائِكَةِ: فَهَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّى يَهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ فَنَنْظُرُ كَيْفَ يَعْمَلُونَ. قَالُوا: رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ.
قَالَ: فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ. فَتَمَثَّلَتْ لَهُمَا الزَّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ فَجَاءَاهَا فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذَهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ. قَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ أَبَدًا. فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَقْتُلَا هَذَا الصَّبِيَّ. فَقَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نَقْتُلُهُ أَبَدًا. فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحٍ مِنْ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ. فَشَرِبَا فَسَكِرَا فَوَقَعَا عَلَيْهَا وَقَتَلَا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا أَبَيْتُمَا عَلَيَّ إِلَّا وَقَدْ فَعَلْتُمَاهُ حِينَ سَكِرْتُمَا. فَخُيِّرَا عِنْدَ ذَلِكَ عَذَابَ الْآخِرَةِ أَوِ الدُّنْيَا فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَسَيَأْتِي بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ صِفَةِ النَّارِ فِي بَابِ مَنِ اخْتَارَ عَذَابَ الدُّنْيَا عَلَى عَذَابِ الْآخِرَةِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا تو فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے رب! ﴿أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ﴾ ”کیا تو زمین میں اسے پیدا کرے گا جو اس میں فساد مچائے اور خون ریزی کرے، حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح اور تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں؟“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ﴾ ”بے شک میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے“۔ فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! ہم بنی آدم کے مقابلے میں تیری زیادہ اطاعت کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: ”پس تم فرشتوں میں سے کوئی سے دو فرشتے پیش کرو تاکہ انہیں زمین پر اتارا جائے اور ہم دیکھیں کہ وہ کیسے عمل کرتے ہیں“۔ انہوں نے عرض کی: اے ہمارے رب! ہاروت اور ماروت کو (بھیج دیں)۔ چنانچہ ان دونوں کو زمین پر اتار دیا گیا، پھر زہرہ (ستارہ) ان کے سامنے ایک نہایت حسین و جمیل عورت کی صورت میں آئی، وہ دونوں اس کے پاس آئے اور اس سے وصال کی خواہش کی، اس نے کہا: اللہ کی قسم! ایسا ہرگز نہیں ہوگا جب تک کہ تم شرک کا یہ کلمہ نہ بول دو۔ ان دونوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم اللہ کے ساتھ کبھی شرک نہیں کریں گے۔ وہ عورت چلی گئی اور پھر ایک بچے کو اٹھائے ہوئے واپس آئی، انہوں نے دوبارہ اس سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! جب تک تم اس بچے کو قتل نہ کر دو، ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم اسے کبھی قتل نہیں کریں گے۔ وہ پھر چلی گئی اور اب شراب کا پیالہ لیے ہوئے لوٹی، انہوں نے پھر اس سے وہی مطالبہ کیا تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! جب تک تم یہ شراب نہ پی لو، ایسا نہیں ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے وہ شراب پی لی، پھر نشے کی حالت میں اس عورت کے ساتھ بدکاری کر بیٹھے اور اس بچے کو بھی قتل کر دیا۔ جب ان کا نشہ اترا تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے ان تمام کاموں میں سے کوئی بھی ایسا کام نہیں چھوڑا جس سے پہلے انکار کیا تھا، بلکہ نشے کی حالت میں تم وہ سب کر چکے ہو۔ اس موقع پر ان دونوں کو آخرت کے عذاب یا دنیا کے عذاب میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیا گیا، تو انہوں نے دنیا کے عذاب کو ہی اختیار کر لیا“۔ اس روایت کو عبد بن حمید اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں ابوبکر بن ابی شیبہ کے واسطے سے نقل کیا ہے، نیز امام حاکم نے بھی اسے روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے، اور یہ روایت اپنے طرق کے ساتھ کتاب صفۃ النار کے باب «من اختار عذاب الدنيا على عذاب الآخرة» میں آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5617]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6143، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10832، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5996»

الحكم على الحديث:
صححه الحاكم / أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7841
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ آدَمَ لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ إِلَى الْأَرْضِ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ، أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ؟! قَالَ: إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ. قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ. قَالَ: فَقَالَ لِلْمَلَائِكَةِ: فَهَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّى يَهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلَانِ؟ قَالُوا: رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ. قَالَ: فَاهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ فَتَمَثَّلَتْ لَهُمَا الزَّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ، فَجَاءَتْهُمَا فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذَهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ. قَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ أَبَدًا. فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَقْتُلَا هَذَا الصَّبِيَّ. فَقَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نَقْتُلُهُ أَبَدًا. فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحٍ مِنْ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ. فَشَرِبَا فَسَكِرَا، فَوَقَعَا عَلَيْهَا، وَقَتَلَا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا أَبَيْتُمَا عَلَيَّ إِلَّا وَقَدْ فَعَلْتُمَانِهِ حِينَ سَكِرْتُمَا، فَخُيِّرَا عِنْدَ ذَلِكَ بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا أَوِ الْآخِرَةِ فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا " رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ.
وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ وَلَفْظُهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: "أَطَلَعَتِ الْحَمْرَاءُ بَعْدُ فَإِذَا رَآهَا قَالَ: لَا مَرْحَبًا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ هَارُوتَ وَمَارُوتَ سَأَلَا اللَّهَ أَنْ يَهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ، فَكَانَا يَقْضِيَانِ بَيْنَ النَّاسِ، فَإِذَا أَمْسَيَا تَكَلَّمَا بِكَلِمَاتٍ وَعَرَجَا بِهَا إِلَى السَّمَاءِ، فَقَيَّضَ لَهُمَا بِامْرَأَةٍ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ، فَأُلْقِيَتْ عَلَيْهِمَا الشَّهْوَةُ، فَجَعَلَا يُؤَامِرَانِهَا، وَأُلْقِيَتْ فِي أَنْفُسِهِمَا، فَلَمْ يَزَالَا يَفْعَلَانِ حَتَّى وَعَدَتْهُمَا مِيعَادًا، فَأَتَتْهُمَا لِلْمِيعَادِ، فَقَالَتْ: عَلِّمَانِي الْكَلِمَةَ الَّتِي تَعْرُجَانِ بِهَا. فَعَلَّمَاهَا الْكَلِمَةَ، فَتَكَلَّمَتْ بِهَا، فَعَرَجَتْ إِلَى السَّمَاءِ، فَمُسِخَتْ فَجُعِلَتْ كَمَا تَرَوْنَ، فَلَمَّا أَمْسَيَا تَكَلَّمَا بِالْكَلِمَةِ الَّتِي كَانَا يَعْرُجَانِ بِهَا إِلَى السَّمَاءِ، فَلَمْ يَعْرُجَا، فَبُعِثَ إِلَيْهِمَا: إِنْ شِئْتُمَا فَعَذَابُ الْآخِرَةِ وَإِنْ شِئْتُمَا فَعَذَابُ الدُّنْيَا إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ إِلَى أَنْ تَلْقَيَانِ اللَّهَ فَإِنْ شَاءَ عَذَّبَكُمَا، وَإِنْ شَاءَ رَحِمَكُمَا فَنَظَرَ أَحَدُهُمَا إِلَى صَاحِبِهِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: بَلْ نَخْتَارُ عَذَابَ الدُّنْيَا أَلْفَ أَلْفِ ضِعْفٍ، فَهُمَا يُعَذَّبَانِ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا تو فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے رب! ﴿أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ﴾ ”کیا تو زمین میں اسے پیدا کرے گا جو اس میں فساد پھیلائے اور خون بہائے، جبکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تیری تسبیح و تقدیس بیان کرتے ہیں؟“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ﴾ ”یقیناً میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔“ فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے رب! ہم بنی آدم کے مقابلے میں تیرے زیادہ فرمانبردار ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: ”فرشتوں میں سے کوئی سے دو فرشتے پیش کرو تاکہ انہیں زمین پر اتارا جائے اور ہم دیکھیں کہ وہ کیسے عمل کرتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: اے ہمارے رب! ہاروت اور ماروت کو منتخب کر لیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”تم دونوں زمین پر اتر جاؤ۔“ چنانچہ ان کے سامنے زہرہ ستارے کو ایک انتہائی خوبصورت عورت کی شکل میں ظاہر کیا گیا، وہ ان کے پاس آئی تو انہوں نے اس سے اپنی خواہش کا اظہار کیا، اس نے کہا: خدا کی قسم! ہرگز نہیں، جب تک تم شرک پر مبنی یہ کلمہ نہ کہہ دو۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم کبھی بھی اللہ کے ساتھ شرک نہیں کریں گے۔ وہ وہاں سے چلی گئی اور پھر ایک بچے کو گود میں اٹھائے واپس آئی، انہوں نے پھر اس سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو اس نے کہا: خدا کی قسم! ہرگز نہیں، یہاں تک کہ تم اس بچے کو قتل کر دو۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم اسے کبھی قتل نہیں کریں گے۔ وہ چلی گئی اور پھر شراب کا پیالہ لیے لوٹی، انہوں نے پھر وہی مطالبہ کیا تو اس نے کہا: خدا کی قسم! جب تک تم یہ شراب نہ پی لو، میں تمہارا مطالبہ نہیں مانوں گی۔ چنانچہ انہوں نے شراب پی لی اور جب وہ نشے میں دھت ہو گئے تو اس عورت کے ساتھ بدکاری کر بیٹھے اور اس بچے کو بھی قتل کر دیا۔ جب انہیں ہوش آیا تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم! جن کاموں سے تم نے مجھ پر انکار کیا تھا، نشے کی حالت میں تم وہ سب کر گزرے ہو۔ چنانچہ اسی وقت انہیں دنیا کے عذاب یا آخرت کے عذاب میں سے کسی ایک کو اختیار کرنے کا حق دیا گیا تو انہوں نے دنیا کے عذاب کو چن لیا۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، عبد بن حمید اور احمد بن حنبل نے ایک ہی لفظ کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور حاکم نے بھی اسے روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے اور ان کے الفاظ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یوں مروی ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے: کیا سرخی (سیارہ زہرہ) ابھی نکلی ہے؟ پھر جب اسے دیکھتے تو فرماتے: «لَا مَرْحَبًا» ”کوئی خوش آمدید نہیں“، پھر فرمایا: فرشتوں میں سے دو فرشتے ہاروت اور ماروت نے اللہ تعالیٰ سے زمین پر اترنے کی درخواست کی تو انہیں زمین پر اتار دیا گیا، وہ لوگوں کے درمیان فیصلے کرتے تھے اور جب شام ہوتی تو مخصوص کلمات پڑھ کر آسمان کی طرف چڑھ جاتے۔ پس ان کے لیے ایک انتہائی خوبصورت عورت مقدر کر دی گئی اور ان کے دلوں میں شہوت ڈال دی گئی، وہ دونوں اسے ورغلانے لگے اور ان کے دلوں میں یہ بات بیٹھ گئی، وہ مسلسل کوشش کرتے رہے یہاں تک کہ اس نے ان سے ایک وقت طے کر لیا، پھر وہ مقررہ وقت پر آئی اور کہنے لگی: مجھے وہ کلمہ سکھا دو جس کے ذریعے تم آسمان پر چڑھتے ہو۔ انہوں نے اسے وہ کلمہ سکھا دیا، جب اس نے وہ کلمہ پڑھا تو وہ آسمان کی طرف چڑھ گئی اور اس کی صورت مسخ کر کے اسے ویسا بنا دیا گیا جیسا تم اسے دیکھتے ہو۔ جب شام ہوئی تو ان دونوں نے آسمان پر چڑھنے والا کلمہ پڑھا مگر وہ اوپر نہ چڑھ سکے، پس ان کی طرف پیغام بھیجا گیا کہ اگر تم چاہو تو آخرت کا عذاب اختیار کر لو اور اگر چاہو تو قیامت قائم ہونے تک دنیا کا عذاب، یہاں تک کہ تم اللہ سے ملو پھر وہ چاہے تو تمہیں عذاب دے یا رحم فرمائے۔ ان دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور ایک نے دوسرے سے کہا: بلکہ ہم دنیا کا عذاب اختیار کرتے ہیں جو کہ دس لاکھ گنا (ہلکا) ہے، چنانچہ وہ دونوں قیامت تک کے لیے عذاب دیے جا رہے ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة النار وأهلها/حدیث: 7841]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6143، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10832»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں