🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ الْهِرِّ .
بلی کے جوٹھے (پانی) سے وضو کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1086 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1086
مسند احمد: 22637
الفتح الربانی: 404
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1086
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ وُضِعَ لَهُ وَضَوْءٌ فَوَلَغَ فِيهِ السِّنَّوْرُ، فَأَخَذَ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَقَالُوا: يَا أَبَا قَتَادَةَ، قَدْ وَلَغَ فِيهِ السِّنَّوْرُ! فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" السِّنَّوْرُ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ، وَإِنَّهُ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَهُوَ فِي السُّنَنِ خَلَا قَوْلَهُ:" السِّنَّوْرُ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ" - وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، غَيْرَ أَنَّ فِيهِ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةُ مُدَلِّسٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي السِّنَّوْرِ وَالْكَلْبِ.
عبداللہ بن ابوقتادہ، اپنے والد کے بارے میں یہ نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ ان کے لیے وضو کا پانی رکھا گیا، اس میں بلی نے منہ ڈال لیا، وہ اسی پانی سے وضو کرنے لگے، تو لوگوں نے کہا: اے سیدنا ابوقتادہ! اس میں بلی نے منہ ڈال لیا تھا، تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بلی گھر کے سامان میں سے ایک ہے، یہ تمہارے گھر میں آنے والے مذکر اور مؤنث (جانوروں) میں سے ایک ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور یہ ”سنن“ میں بھی مذکور ہے، تا ہم اُس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”بلی گھر کے سامان میں سے ایک ہے“
یہ روایت عبداللہ نے اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، تاہم اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جو ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ بلی اور کتے کے بارے میں حدیث آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار حديث أبى قتادة الانصاري 22057 صحيح ابن خزيمة كتاب الوضوء جماع ابواب ذكر الماء الذى لا ينجس باب الرخصة فى الوضوء بسور الهرة 105 صحيح ابن حبان كتاب الطهارة باب الاسار ذكر الخبر الدال على أن اسار السباع كلها طاهرة 1315 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب الطهارة واما حديث عائشة 518 موطا مالك كتاب الطهارة باب الطهور للوضوء 41 سنن الدارمي كتاب الطهارة باب الهرة إذا ولغت فى الإناء حديث 769 سنن ابي داود كتاب الطهارة باب سور الهرة 68 السنن الصغرى كتاب المياه باب سيور الهرة 340 مصنف عبد الرزاق الصنعاني باب سور الهر 338 مصنف ابن أبى شيبة كتاب الطهارات من رخص فى الوضوء بسور الهر 324 السنن الكبرى للنسائى كتاب الطهارة سور ا المهر 62»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22637
حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ هُوَ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّهُ وُضِعَ لَهُ وَضُوءٌ، فَوَلَغَ فِيهِ السِّنَّوْرُ، فَأَخَذَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالُوا: يَا أَبَا قَتَادَةَ، قَدْ وَلَغَ فِيهِ السِّنَّوْرُ , فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " السِّنَّوْرُ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ، وَإِنَّهُ مِنَ الطَّوَّافِينَ أَوْ الطَّوَّافَاتِ عَلَيْكُمْ" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ان کے لئے وضو کا پانی رکھا گیا، اس میں بلی نے منہ ڈال کر پی لیا، وہ اسی سے وضو کرنے لگے تو لوگوں نے کہا اے ابو قتادہ! اس میں تو بلی نے منہ ڈالا ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بلی گھر والوں ہی میں سے ہے اور یہ تمہارے پاس بار بار آنے جانے والوں میں سے ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22637]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، تفرد الحجاج عن قتادة بن عبدالله الأنصاري، والحجاج مدلس، وقد عنعن، لكنهما توبعا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 404
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ وُضِعَ لَهُ وَضُوءُهُ، فَوَلَغَ فِيهِ السِّنَّوْرُ فَأَخَذَ يَتَوَضَّأُ فَقَالُوا: يَا أَبَا قَتَادَةَ! قَدْ وَلَغَ فِيهِ السِّنَّوْرُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ: ( (السِّنَّوْرُ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ وَإِنَّهُ مِنَ الطَّوَّافِينَ وَالطَّوَّافَاتِ عَلَيْكُمْ) )
سیدنا عبداللہ بن ابو قتادہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے لیے وضو کا پانی رکھا گیا، اس میں سے بلی نے پیا، لیکن انہوں نے اس سے وضو کرنا شروع کر دیا، لوگوں نے کہا: ”اے ابو قتادہ! اس سے تو بلی نے پیا ہے،“ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: بلی تو گھر والوں میں سے ہے اور یہ تو تم پر چکر لگانے والوں اور چکر لگانے والیوں میں سے ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 404]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث رقم: 402 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23014»
وضاحت: فوائد: … بلا شک و شبہ بلی حرام جانوروں میں سے ہے، لیکن ان روایات سے پتہ چلا کہ اس کا جوٹھا پاک ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {طَوَّافُوْنَ عَلَیْکُمْ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَعْضٍ} … تم سب آپس میں ایک دوسرے کے پاس بکثرت آنے جانے والے ہو۔ (سورۂ نور: ۵۸) خادم اور مالک کو آپس میں ہر وقت ایک دوسرے سے ملنے کی ضرورت پیش آتی ہے، اسی ضرورت ِ عامہ کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے غلاموں کو اس آیت میں یہ اجازت دے دی ہے کہ وہ تین مخصوص اوقات کے علاوہ بغیر اجازت لیے اپنے مالکوں کے پاس آ سکتے ہیں۔ بالکل یہی معاملہ بلی کا ہے، اس کے مزاج میں اتنی مانوسیت ہے کہ یہ بکثرت گھر کے اندر آتی جاتی رہتی ہے، بلکہ رات کو گھر کے افراد کے پاس بستروں میں گھس آتی ہے اور اس کی یہ عادت بھی ہے کہ جہاں تک اس کا بس چلتا ہے، یہ برتنوں کے اندر گھستی رہتی ہے، پس شریعت نے غلاموں کی طرح اس کے لیے بھی رخصت نکال دی اور اس کے جوٹھے کو پاک قرار دیا اور پھر اس رخصت کے تقاضے کے مطابقت اس جانور کو صفائی پسند بنا دیا، مثلا کوئی چیز کھانے کے بعد منہ کو زمین پر رگڑنا اور اپنی گندگی پر پنجوں کے ذریعے مٹی ڈالنا اس کی فطرت میں شامل ہے۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث رقم: 402 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23014
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں