🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابٌ مِنْهُ فِي سِعَةِ رَحْمَةِ اللَّهِ ، وَمَغْفِرَتِهِ لِلذُّنُوبِ ، وَقَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَذَهَبَ اللَّهُ بِكُمْ " .
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17625 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17625، 17515
مسند احمد: 2623
الفتح الربانی: 10176
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5301
المعجم الاوسط: 2376، 5073
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17625
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ لِيَغْفِرَ لَهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ" فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”گناہ کا کفارہ ندامت ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے:
”اگر تم لوگ گناہ نہ کرو، تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا، جو گناہ کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کر دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے صرف ان الفاظ کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے:
”گناہ کا کفارہ، ندامت ہے۔“
طبرانی نے یہ معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17625]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3250) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12794) اخرجه احمد فى المسند (2623)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2618، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12795، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2397»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2623
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ" , وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا، لَجَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ لِيَغْفِرَ لَهُمْ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گناہ کا کفارہ ندامت ہے“، اور فرمایا: ”اگر تم گناہ نہیں کرو گے تو اللہ ایک ایسی قوم کو پیدا فرما دے گا جو گناہ کرے گی تاکہ اللہ انہیں معاف فرما سکے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2623]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، يحيي بن عمرو ضعيف وأبوه يغرب ويخطئ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10176
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ لِيَغْفِرَ لَهُمْ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: گناہ کا کفارہ ندامت ہے۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم گناہ نہیں کرو گے، تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا، جو گناہ کرے گی اور اللہ تعالیٰ ان کو بخشے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب التوبة/حدیث: 10176]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه الطبراني: 12794،و البزار: 3250، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2623 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2623»
وضاحت: فوائد: … ہر انسان طبعی طور پر غلطی کے دہانے پر کھڑا ہوتا ہے اور کسی وقت بھی اس سے کسی قسم کا گناہ سرزد ہو سکتا ہے اور یقینا ایسے ہی ہو گا، انبیاء کے بعد کوئی کس و ناکس عفت و عصمت کا دعوی نہیں کر سکتا ہے، ہر امتی کسی نہ کسی انداز میں کوئی نہ کوئی ٹھوکر ضرور کھائے گا۔ ان احادیث ِ مبارکہ کا مطلب یہ ہے کہ گناہ کر کے اس پراصرار کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ سے تو بہ و استغفار کیا جائے، کیونکہیہ چیز اسے بہت پسند ہے اور اتنی پسند ہے کہ اگر ایسے لوگ ناپید ہو جائیں، کہ جن سے گناہ کا صدور ہی نہ ہوتو اللہ تعالیٰ ایسے لوگ پیدا فرما دے گا جو گناہوں کے مرتکب ہونے کے بعد بخشش طلب کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کو معاف فرمائے گا۔ اس کا یہ مطلب قطعا نہیں کہ وہ گناہوں کو پسند کرتا ہے اور گناہ گار اسے محبوب ہیں، بلکہ وہ تو بہ و انابت کو پسند فرماتا ہے اور ایسے ہی لوگ اسے محبوب ہیں اور یہی اس حدیث کا مفہوم ہے۔
قارئین کرام! انسانِ اوّل آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک کے انسان پر یہ نوبت نہیں آئی کہ اللہ تعالیٰ نے کسی ایسی قوم کو فنا کر دیا ہو جو گناہ نہ کرتی ہو اور اس کی جگہ ایسے لوگ پیدا کر دیے ہوں، جو گناہ کر کے اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرتے ہوں اور وہ ان کو بخشتا ہو۔ کیونکہ سرے سے کوئی ایسی قوم پیدا ہی نہیں ہوئی، جو گناہ میں ملوث نہ ہوئی ہو۔ دراصل درج بالا احادیث میں اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی طلب کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر بہت زیادہ خوش ہوتا ہے جو گناہ کرکے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیتاہے۔ اس لیے اس حدیث سے یہ جرأت کسی کو نہیں ہونی چاہیے کہ وہ بے فکری کے ساتھ گناہ کا ارتکاب کرنا شروع کر دے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17515
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گناہ کا کفارہ ندامت ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17515]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12795) اخرجه احمد فى المسند (2623)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2618، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12795، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2397»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5301
«لو لم تذنبوا لجاء الله تعالى بقوم يذنبون ليغفر لهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگ لے آتا جو گناہ کرتے تاکہ وہ انہیں بخش دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5301]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن ابن عباس. الصحيحة 970.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2376
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُونَ اللهَ، فَيَغْفِرَ لَهُمْ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرٍو .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (مرفوعاً) روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا جو گناہ کریں گے، پھر اللہ سے مغفرت مانگیں گے اور وہ انہیں بخش دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں یحییٰ بن عمرو منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2376]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: هذه الأحاديث التي ذكرتها عن يحيى بن عمرو بن مالك عن أبيه عن ابن الجوزاء عن ابن عباس كلها غير محفوظة ينفرد بها يحيى بن مالك بهذا الإسناد «الكامل في الضعفاء، ج 9، ص 39» »
«قال الهيثمي: فيه يحيى بن عمرو بن مالك النكري وهو ضعيف وقد وثق وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 215» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2667، والبزار فى «مسنده» برقم: 5299، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12794، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5073»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يحيى بن عمرو بن مالك النكري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5073
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ.
I " لَا يُرْوَى هَذَانِ الْحَدِيثَانِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا جو گناہ کرے گی، پھر وہ انہیں بخش دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہیں، ان دونوں کی روایت میں یحییٰ بن عمرو بن مالک نکری منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5073]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: هذه الأحاديث التي ذكرتها عن يحيى بن عمرو بن مالك عن أبيه عن ابن الجوزاء عن ابن عباس كلها غير محفوظة ينفرد بها يحيى بن مالك بهذا الإسناد «الكامل في الضعفاء، ج 9، ص 39» »
«قال الهيثمي: فيه يحيى بن عمرو بن مالك النكري وهو ضعيف وقد وثق وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 215» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2667، والبزار فى «مسنده» برقم: 5299، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12794، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2376»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يحيى بن عمرو بن مالك النكري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں