🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ تَعَالَى .
جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کرے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3903 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3903، 18439
مشکوۃ المصابیح: 1606
مسند احمد: 22072
الفتح الربانی: 2978
المعجم الکبیر للطبرانی: 17320، 17387
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4589
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7794
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3903
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ مَا أَوَّلُ مَا يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَا أَوَّلُ مَا تَقُولُونَ لَهُ؟" قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ: هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمُغْفِرَتَكَ فَيَقُولُ: قَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ مَغْفِرَتِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اہل ایمان سے سب سے پہلے کیا ارشاد فرمائے گا؟ اور اہل ایمان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے پہلے کیا عرض کریں گے؟ ہم نے عرض کی: ٹھیک ہے یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اہل ایمان سے فرمائے گا: کیا تم لوگ میری بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتے تھے تو وہ عرض کریں گے: جی ہاں۔ اے ہمارے پروردگار! اللہ تعالیٰ دریافت کرے گا: وہ کیوں؟ وہ عرض کریں گے: ہمیں تیرے معاف کرنے اور مغفرت کرنے کی امید تھی تو پروردگار فرمائے گا: تمہارے لئے میری مغفرت واجب ہو گئی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3903]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21567»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1606
الْفَصْلُ الثَّانِي 1606 - عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ مَا أَوَّلُ مَا يَقُولُ اللَّهُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ  ، وَمَا أَوَّلُ مَا يَقُولُونَ لَهُ، قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:"إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ: هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ يَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا. فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ. فَيَقُولُ: قَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ مَغْفِرَتِي. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ، وَأَبُو نُعَيْمٍ فِي الْحِلْيَةِ.
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتائے دیتا ہوں کہ روز قیامت سب سے پہلے اللہ مومنوں سے کیا فرمائے گا اور وہ سب سے پہلے اس سے کیا عرض کریں گے؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں اللہ کے رسول! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ مومنوں سے فرمائے گا: کیا تم مجھے ملنا پسند کرتے تھے؟ وہ عرض کریں گے: جی ہاں، ہمارے پروردگار! وہ پوچھے گا: کس لیے؟ وہ عرض کریں گے: ہمیں آپ کے عفو و درگزر اور مغفرت کی امید تھی، وہ فرمائے گا: پس میری مغفرت تمہارے لیے واجب ہو گئی۔“ (ضعیف) [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1606]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (268/5. 269 ح 1452) و أبو نعيم في حلية الأولياء (179/8) [و أحمد 238/5]
٭ فيه عبيد الله بن زحر ضعيف ضعفه الجمھور.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22072
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ , أخبرَنَا عَبْدُ اللَّهِ , أخبرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ , أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ زَحْرٍ حَدَّثَهُ , عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ , عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ , قَالَ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ مَا أَوَّلُ مَا يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ , وَمَا أَوَّلُ مَا يَقُولُونَ لَهُ؟" , قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ: هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا , فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ , وَمَغْفِرَتَكَ , فَيَقُولُ: قَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ مَغْفِرَتِي" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم چاہو تو میں تمہیں یہ بھی بتاسکتا ہوں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مؤمنین سے سب سے پہلے کیا کہے گا اور وہ سب سے پہلے اسے کیا جواب دیں گے؟ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! فرمایا اللہ تعالیٰ مؤمنین سے فرمائے گا کہ کیا تم مجھ سے ملنے کو پسند کرتے تھے؟ وہ جواب دیں گے جی پروردگار! وہ پوچھے گا کیوں؟ مؤمنین عرض کریں گے کہ ہمیں آپ سے درگذر اور معافی کی امید تھی وہ فرمائے گا کہ میں نے تمہارے لئے اپنی مغفرت واجب کردی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22072]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، عبيدالله بن زحر ضعيف، أبو عياش لم يسمع من معاذ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2978
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ مَا أَوَّلُ مَا يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَا أَوَّلُ مَا يَقُولُونَ لَهُ) ) ، قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: ( (إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَاءِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا، فَيَقُولُ لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ فَيَقُولُ قَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ مَغْفِرَتِي) )
سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہتے ہو تو میں تمہیں یہ بتلا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اہل ایمان سے سب سے پہلے کیا فرمائے گا اور وہ اس کو کیا کہیں گے؟ ہم نے کہا: جی ہاں اے اللہ کے رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مومنوں سے کہے گا: کیا تم میری ملاقات پسند کرتے تھے؟ وہ کہے گے: جی ہاں، اے ہمارے ربّ! اللہ تعالیٰ پوچھے گا: کیوں؟ وہ کہیں گے: ہم تیری معافی اور بخشش کی امید رکھتے تھے۔ پس وہ کہے گا: تمہارے لیے میری بخشش واجب ہو چکی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 2978]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عبد الله بن زحر ضعيف، وأبو عياش المعافري لم يسمع من معاذ أخرجه الطيالسي: 564، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 20/ 251، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22072 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22422»
وضاحت: فوائد: … تمام احادیث اپنے مفہوم میں واضح ہیں، ہمیں چاہئے کہ مادیت پرستی، حبِّ دنیا، بے صبری اور دین میں عدم دلچسپی جیسے مصائب سے جان چھڑائیں اور اللہ تعالیٰ سے حقیقی تعلق پیدا کر کے اس کے پاس جانے کا شوق پیدا کریں۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18439
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَبِأَوَّلِ مَا يَقُولُونَ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ: هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ. يَا رَبَّنَا، فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا رَحْمَتَكَ وَعَفْوَكَ. فَيَقُولُ: فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ رَحْمَتِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم لوگ چاہو تو میں تمہیں یہ بتا دیتا ہوں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سب سے پہلے کیا فرمائے گا؟ اور وہ (یعنی اہل ایمان) سب سے پہلے کیا کہیں گے؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ مومنین سے یہ فرمائے گا: کیا تم میری بارگاہ میں حاضر ہونا چاہتے تھے؟ وہ لوگ جواب دیں گے: جی ہاں! اے ہمارے پروردگار! پروردگار فرمائے گا: کیوں؟ وہ لوگ کہیں گے: ہمیں تیری رحمت اور تیری معافی کی امید تھی، تو پروردگار فرمائے گا: میری رحمت تمہارے لئے واجب ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18439]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (94/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21567»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17320
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ثَنَا قَتَادَةُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ قَتَادَةَ الرَّهَاوِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَوْرَ بْنَ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا يَقُولُ اللهُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ وَأَوَّلَ مَا يَقُولُونَ؟ " قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: مَا أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ " قَالُوا: نَعَمْ يَا رَبِّ، رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ، قَالَ: فَقَدْ أَوْجَبَ لَكُمْ عَفْوِي وَمَغْفِرَتِي ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ قیامت کے دن مومنین سے کیا فرمائے گا، اور وہ سب سے پہلے کیا کہیں گے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ قیامت کے دن مومنین سے فرمائے گا: کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہاں، اے رب! ہمیں تیری معافی اور مغفرت کی امید تھی، وہ فرمائے گا: تو میں نے تمہارے لیے اپنی معافی اور مغفرت واجب کر دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17320]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 94، حدیث 184»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22497، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 565، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4589، والطبراني فى «الكبير» برقم: 251»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17387
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالَا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ، يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا، فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا رَحْمَتَكَ وَعَفْوَكَ، فَيَقُولُ: فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ رَحْمَتِي.
ابوعیاش رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں وہ پہلی بات بتاؤں جو اللہ عزوجل فرمائے گا، وہ قیامت کے دن مومنین سے فرمائے گا: کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہاں، اے ہمارے رب! وہ فرمائے گا: کیوں؟ وہ کہیں گے: ہمیں تیری رحمت اور تیری معافی کی امید تھی، وہ فرمائے گا: تو میں نے تمہارے لیے اپنی رحمت واجب کر دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17387]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 125، حدیث 251»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22497، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 565، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4589، والطبراني فى «الكبير» برقم: 184»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4589
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَبِأَوَّلِ مَا يَقُولُونَ، قَالُوا: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ، يَا رَبَّنَا، [فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ] ، فَيَقُولُ: فَإِنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ لَكُمْ رَحْمَتِي.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس پہلی بات کے متعلق آگاہ کروں جو اللہ عزوجل قیامت کے دن اہل ایمان سے فرمائے گا اور اس پہلی بات کے بارے میں بھی جو وہ (اہلِ ایمان) اللہ سے عرض کریں گے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن اہل ایمان سے فرمائے گا: ”کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟“ وہ عرض کریں گے: ”جی ہاں، اے ہمارے رب!“، اللہ عزوجل دریافت فرمائے گا: ”کس وجہ سے (تمہیں میری ملاقات کی تڑپ تھی)؟“ وہ عرض کریں گے: «رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ» ”ہمیں آپ کے عفو اور درگزر اور مغفرت کی امید تھی“، تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تو اب یقیناً میں نے تمہارے لیے اپنی رحمت کو لازم اور واجب کر دیا ہے“۔
اس حدیث کو امام احمد نے مسند (22055) میں اور ابویعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے؛ اس کی سند میں عبید اللہ بن زحر اور علی بن یزید الہانی کی وجہ سے بعض محدثین نے کلام کیا ہے، تاہم دیگر شواہد کی بنا پر اس کا مفہوم و معنی مستند ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4589]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21567، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18439، وأخرجه شرح السنة برقم: 1452»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7794
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَبِأَوَّلِ مَا يَقُولُونَ. قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ: أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: قَدْ أَوْجَبْتُ لَكُمْ رَحْمَتِي ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس پہلی بات کی خبر دوں جو اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن مؤمنین سے فرمائے گا اور اس پہلی بات کی بھی جو وہ (جواباً) عرض کریں گے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ مؤمنین سے دریافت فرمائے گا: ”کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟“ وہ عرض کریں گے: ”جی ہاں، اے ہمارے رب!“ تب اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: ”میں نے یقیناً تمہارے لیے اپنی رحمت واجب کر دی ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القيامة وأهوالها/حدیث: 7794]
تخریج الحدیث: «الطيالسي عن ابن المبارك عن يحيى بن أيوب عن عبيد الله بن زحر عن خالد بن أبي عمران عن أبي عياش عن معاذ (المطالب العالية 4589)؛ قال المحقق: إسناده ضعيف فيه عبيد الله بن زحر، وفيه أبو عياش المعافري»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف عبيد الله بن زحر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں