الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِي الْمُكْثِرِينَ .
کثرت والے لوگوں کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4669 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 9272
الجامع الكامل: 9389
المعجم الاوسط: 3159
حدیث نمبر: 4669
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَيُّ جَبَلٍ هَذَا؟". قُلْتُ: أُحُدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا يَسُرُّنِي أَنَّهُ لِي قِطَعًا ذَهَبًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَدَعُ مِنْهُ قِيرَاطًا". قَالَ: قُلْتُ: قِنْطَارًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" قِيرَاطًا"، قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ: [ يَا أَبَا ذَرٍّ ] ،" إِنَّمَا أَقُولُ الَّذِي هُوَ أَقَلُّ، وَلَا أَقُولُ الَّذِي هُوَ أَكْثَرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ احد پہاڑ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ یہ پہاڑ سونے کے ٹکڑوں کی صورت میں میرا ہو جسے میں اللہ کی راہ میں خرچ کروں پھر اس میں سے ایک قیراط چھوڑ دوں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک قنطار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک قیراط یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: اے ابوذر! میں وہ بات بیان کرتا ہوں، جو سب سے کم ہے، میں وہ نہیں کہتا ہوں جو سب سے زیادہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سالم بن ابوحفصہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4669]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سالم بن ابوحفصہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4669]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (149/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20822»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 21322
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ أَوْ نِصْفُ دِينَارٍ، إِلَّا أَنْ أَرْصُدَهُ لِغَرِيمٍ" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ میرے لئے احد پہاڑ کو سونے کا بنادیا جائے اور جس دن میں دنیا سے رخصت ہو کر جاؤں تو اس میں سے ایک یا آدھا دینار بھی میرے پاس بچ گیا ہو الاّ یہ کہ میں اسے کسی قرض خواہ کے لئے رکھ لوں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21322]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، سعيد بن الحارث خطأ، صوابه سويد بن الحارث، وسويد هذا مجهول
حدیث نمبر: 21329
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا سَالِمٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ . ومَنْصُورٍ ، عَنْ زَيْد بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَيُّ جَبَلٍ هَذَا؟" قُلْتُ: أُحُدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّهُ لِي ذَهَبًا قِطَعًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَدَعُ مِنْهُ قِيرَاطًا"، قَالَ: قُلْتُ: قِنْطَارًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" قِيرَاطًا" قَالَهَا: ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، إِنَّمَا أَقُولُ الَّذِي أَقَلُّ، وَلَا أَقُولُ الَّذِي هُوَ أَكْثَرُ" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبل احد کی طرف اشارہ کر کے مجھ سے پوچھا ابو ذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ احد پہاڑ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ یہ میرے لئے سونے کا بن جائے جس میں سے میں اللہ کی راہ میں خرچ کرتا رہوں اور ایک قیراط بھی چھوڑ دوں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! قنطار؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا ایک قیراط پھر فرمایا ابوذر! میں تو کم از کم کی بات کر رہا ہوں، زیادہ کی بات ہی نہیں کر رہا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21329]
الحكم على الحديث:
هذا الحديث له اسنادان، اما الاول فضعيف لضعف سالم بن ابي حفصة، وسالم بن ابي الجعد حديثه منقطع عن ابي ذر. واما اسناده الثاني فصحيح
حدیث نمبر: 9272
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (يَا أَبَا ذَرٍّ أَيُّ جَبَلٍ هَذَا) ) قُلْتُ أُحُدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ( (وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا يَسُرُّنِي أَنْ لِي ذَهَبًا قِطَعًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَدَعُ مِنْهُ قِيرَاطًا) ) قَالَ قُلْتُ قِنْطَارًا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ( (قِيرَاطًا) ) قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ ( (يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّمَا أَقُولُ الَّذِي أَقَلُّ وَلَا أَقُولُ الَّذِي هُوَ أَكْثَرُ) )
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے کہا: احد پہاڑ ہے، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر (یہ پہاڑ) میرے لیے سونے کے سکّوں میں تبدیل کردیا جائے تو میں اس کو اللہ کے راستے میں خرچ کر دوں گا اور مجھے یہ چیز خوش نہیں کرے گی کہ اس میں سے ایک قیراط بھی باقی رہنے دوں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! قنطار؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیراط، قیراط۔ تین دفعہ فرمایا، پھر فرمایا: اے ابو ذر! میں کم والی بات کر رہا ہوں، زیادہ والی نہیں کر رہا۔ [الفتح الربانی/كتاب الزهد: مسائل القناعة والاكتفاء بالقدر الضروري من الرزق/حدیث: 9272]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21655»
وضاحت: فوائد: … قیراط= (255.1) ملی گرام
اس کے دو معانی ہیں: (۱) مالِ کثیر، (۲) ایک مقدارِ وزن جو مختلف ممالک میں مختلف ہوتی ہے، مصر میں قیراط (100) رطل کے برابر ہوتا ہے اور رطل (393.660)گرام کے برابر ہوتا ہے، اس طرح ایک قیراط (39) کلو گرام سے زیادہ وزن بنتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جذبہ یہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخاوت کے وصف سے بدرجۂ اتم متصف تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا اور عملا اس وصف کو ثابت بھی کیا۔ غور فرمائیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے صرف اس لیے زور دے کر بات کر رہے ہیں کہ انھوں نے قیراط کی بجائے قنطار سمجھا، جس کی مقدار زیادہ ہے۔
اس کے دو معانی ہیں: (۱) مالِ کثیر، (۲) ایک مقدارِ وزن جو مختلف ممالک میں مختلف ہوتی ہے، مصر میں قیراط (100) رطل کے برابر ہوتا ہے اور رطل (393.660)گرام کے برابر ہوتا ہے، اس طرح ایک قیراط (39) کلو گرام سے زیادہ وزن بنتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جذبہ یہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخاوت کے وصف سے بدرجۂ اتم متصف تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا اور عملا اس وصف کو ثابت بھی کیا۔ غور فرمائیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے صرف اس لیے زور دے کر بات کر رہے ہیں کہ انھوں نے قیراط کی بجائے قنطار سمجھا، جس کی مقدار زیادہ ہے۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الأول۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21655
حدیث نمبر: 9389
9389- عن أبي ذر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما يسرني أن لي أحدا ذهبًا أموت يوم أموت، وعندي منه دينار، أو نصف دينار، إلا أن أرصده لغريم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (21322، 21329، 21425، 21570) والطيالسي (467) والدارمي (2809) كلهم من طرق عن أبي ذر فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 17757
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو ذَرٍّ: يَا ابْنَ أَخِي، كُنْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِهِ فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا وَفِضَّةً أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ أَدَعُ مِنْهُ قِيرَاطًا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قِنْطَارًا؟ قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَذْهَبُ إِلَى الْأَقَلِّ وَتَذْهَبُ إِلَى الْأَكْثَرِ! أُرِيدُ الْآخِرَةَ وَتُرِيدُ الدُّنْيَا، قِيرَاطًا". فَأَعَادَهَا عَلَيَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْ جَبَلًا يَا أَبَا ذَرٍّ، أَيُّ جَبَلٍ هَذَا؟". قُلْتُ: أُحُدٌ. قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّهُ لِي ذَهَبًا قِطَعًا". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ.
سیدنا عبیداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوذر! مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اُحد پہاڑ میرے لیے سونے اور چاندی کا ہو جائے، اور میں اُسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا رہوں، یہاں تک کہ جس دن میرا انتقال ہو، تو میں نے اس میں سے ایک قیراط چھوڑ دیا ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! (ایک قیراط، یا) ایک قنطار؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! میں تھوڑے کی طرف جا رہا ہوں اور تم زیادہ کی طرف جا رہے ہو، میں آخرت چاہتا ہوں اور تم دنیا چاہتے ہو (میں نے کہا: ہے:) ایک قیراط، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ میرے سامنے اُسے دہرایا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون سا پہاڑ ہے؟ اے ابوذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے جواب دیا: احد ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے پاس سونے کے ٹکڑے ہوں۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17757]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون سا پہاڑ ہے؟ اے ابوذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے جواب دیا: احد ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے پاس سونے کے ٹکڑے ہوں۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17757]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3657)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1342، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20822، 20915، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2767، وأخرجه مسند البزار برقم: 3899، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3159
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ إِشْكَابَ الصَّفَّارُ الْكُوفِيُّ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ ، عَنْ أَبِي مَنْصُورٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَيُّ جَبَلٍ هَذَا؟ I " قُلْتُ: أُحُدٌ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِهِ مَا يَسُرُّنِي أَنَّهُ لِي ذَهَبًا قِطَعًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَدَعُ مِنْهُ قِيرَاطًا. قُلْتُ: قِنْطَارًا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " قِيرَاطٌ I ". قُلْتُ: قِنْطَارًا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " قِيرَاطٌ I " ثُمَّ قَالَ لِي فِي الثَّالِثَةِ: I " يَا أَبَا ذَرٍّ ، إِنَّمَا أَقُولُ الَّذِي هُوَ أَقَلُّ، وَلَا أَقُولُ الَّذِي هُوَ أَكْثَرُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مَنْصُورٍ إِلَّا مُحَمَّدٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مَنْصُورٍ إِلَّا مُحَمَّدٌ .
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا: ”اے ابوذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”احد۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے یہ بات خوش نہیں کرتی کہ یہ میرے لیے سونے کے ٹکڑے ہو اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر دوں، مگر اس میں سے ایک قیراط بھی (باقی) چھوڑ دوں۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! (کیا آپ کی مراد) ایک قنطار ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیراط۔“ میں نے (پھر) عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک قنطار؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیراط۔“ پھر تیسری بار مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر! میں وہی بات کہہ رہا ہوں جو کم ہے، اور وہ نہیں کہہ رہا جو زیادہ ہے۔“
اس حدیث کو ابو منصور سے صرف محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3159]
اس حدیث کو ابو منصور سے صرف محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3159]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1237، 2388، 3222، 5827، 6268، 6443، 6444، 7487، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 94، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 169، 170، 195، 213، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10889، 10890، 10893، 10894، 10891، 10892، 10895، 10896، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2644، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2809، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20825، 20827، 20828، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21717، 21724، 21743، 21813، 21832، 21833، 21825، 21864، 21866، 21933، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 445، 447، 467، والبزار فى «مسنده» برقم: 3899، 3920، 3975، 3978، 3976، 3977، 3981، 3997، 3998، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3994، 3996، 3997، 3998، (10/164) [دون رقم في الترقيم المختار] »