الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ الْوَلَائِمِ وَالْعَقِيقَةِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ولیمہ، عقیقہ اور دیگر چیزوں کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6139 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 896
مشکوۃ المصابیح: 3224
المعجم الکبیر للطبرانی: 10294
حدیث نمبر: 6139
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الْوَلِيمَةُ أَوَّلُ يَوْمٍ حَقٌّ، وَالثَّانِيَةُ فَضْلٌ، وَالثَّالِثَةُ رِيَاءٌ وَسُمْعَةٌ، وَمَنْ يُسَمِّعْ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پہلے دن ولیمہ حق ہے دوسرے دن فضیلت ہے اور تیسرے دن ریاکاری اور دکھاوا ہے اور جو شخص دکھاوا کرتا ہے اللہ تعالی اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6139]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8967)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 896
وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «طعام الوليمة أول يوم حق، وطعام يوم الثاني سنة، وطعام يوم الثالث سمعة، ومن سمع سمع الله به» . رواه الترمذي، واستغربه، ورجاله رجال الصحيح، وله شاهد عن أنس عند ابن ماجه.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ولیمہ کا کھانا پہلے روز حق ہے اور دوسرے روز سنت اور تیسرے روز کھانا تو نمود و نمائش ہے جو شخص ریاکاری کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی تشہیر (یا اسے سزا) کرے گا۔ “ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے غریب بھی قرار دیا ہے۔ حالانکہ اس حدیث کے راوی صحیح کے راوی ہیں اور ابن ماجہ میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کی صورت میں اس کا ایک شاہد بھی موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 896]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ مَسْعُودٍ» ابن مسعود – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «طَعَامُ الْوَلِيمَةِ» ولیمے کا کھانا – «أَوَّلَ يَوْمٍ» پہلے دن – «حَقٌّ» حق (ثابت) ہے – «وَطَعَامُ يَوْمِ الثَّانِي» اور دوسرے دن کا کھانا – «سُنَّةٌ» سنت (معروف طریقہ) ہے – «وَطَعَامُ يَوْمِ الثَّالِثِ» اور تیسرے دن کا کھانا – «سُمْعَةٌ» شہرت (دکھاوا) ہے – «وَمَنْ سَمَّعَ» اور جس نے شہرت چاہی – «سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ» اللہ اسے رسوا کرے گا (اس کی ریاکاری مشہور کر دے گا)۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَاسْتَغْرَبَهُ» اور اسے غریب کہا – «وَرِجَالُهُ» اور اس کے راوی – «رِجَالُ الصَّحِيحِ» صحیح کے راوی ہیں – «وَلَهُ شَاهِدٌ» اور اس کا ایک شاہد ہے – «عَنْ أَنَسٍ» انس سے – «عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ» ابن ماجہ کے ہاں۔
اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمے کا کھانا پہلے دن حق ہے، دوسرے دن کا کھانا سنت (رواج) ہے اور تیسرے دن کا کھانا شہرت و دکھاوا ہے، اور جو شہرت کے لیے کام کرے اللہ اس (کی ریاکاری) کو (لوگوں میں) مشہور کر دے گا۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا اور غریب کہا ہے، اور اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں، اور ابن ماجہ کے ہاں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 896]

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، النكاح، باب ما جاء في الوليمة، حديث:1097.* عطاء اختلط، وللحديث شواهد ضعيفة عند أبي داود، الأطعمة، حديث:3745 وغيره، وحديث أنس: أخرجه ابن ماجه، النكاح، حديث:1915، وفيه أبو مالك النخعي اتفقوا علي ضعفه كما قال البوصيري.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 3224
3224 - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"طَعَامُ أَوَّلِ يَوْمٍ حَقٌّ وَطَعَامُ يَوْمِ الثَّانِي سُنَّةٌ وَطَعَامُ الثَّالِثِ سُمْعَةٌ وَمَنْ سَمَّعَ: سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے روز (ولیمہ) کا کھانا حق (واجب) ہے، دوسرے روز دعوت کرنا سنت ہے جبکہ تیسرے روز دعوت کرنا شہرت و ریا کاری ہے اور جو کوئی دکھلاوا کرتا ہے تو اللہ (قیامت کے دن) اسے رسوا کر دے گا۔“ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ» [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3224]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1097)
٭ عطاء بن السائب اختلط و للحديث شواھد ضعيفة عند أبي داود (3745) وغيره .»
٭ عطاء بن السائب اختلط و للحديث شواھد ضعيفة عند أبي داود (3745) وغيره .»
قال الشيخ الألباني:
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5960
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْجَزُورُ فِي الْأَضْحَى عَنْ عَشَرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قربانی میں ایک اونٹ دس افراد کی طرف سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5960]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10330)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10330»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الْوَلِيمَةُ أَوَّلَ يَوْمٍ حَقٌّ، وَالثَّانِيَةُ فَضْلٌ، وَالثَّالِثَةُ رِيَاءٌ وَسُمْعَةٌ، وَمَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پہلے دن ولیمہ حق ہے دوسرے دن فضیلت ہے (یا اضافی ہے) اور تیسرے دن ریاء کاری اور شہرت ہے اور جو شخص شہرت چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6179]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6179]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 10294
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طَعَامُ يَوْمٍ حَقٌّ، وَطَعَامُ يَوْمَيْنِ سُنَّةٌ، وَطَعَامُ يَوْمِ الثَّالِثِ سُمْعَةٌ، وَمَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللهُ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دن کا کھانا حق ہے، دو دن کا کھانا سنت ہے، اور تیسرے دن کا کھانا دکھاوا ہے، اور جو دکھاوا کرے اللہ اس کی (ریاکاری کی) تشہیر کر دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10294]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 164، حدیث 10332»