🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. بَابُ ثَوَابِ الْهَدِيَّةِ ، وَالثَّنَاءِ ، وَالْمُكَافَأَةِ .
تحفے کا ثواب، تعریف کرنا اور بدلہ دینا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6730 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6730
بلوغ المرام: 792
مسند احمد: 2687
الفتح الربانی: 6274
صحیح ابن حبان: 6384
الجامع الكامل: 5981
المعجم الکبیر للطبرانی: 10851
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6730
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا وَهَبَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِبَةً فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا، قَالَ:" أَرَضِيتَ؟" قَالَ: لَا. فَزَادَهُ. قَالَ:" أَرَضِيتَ؟". قَالَ: لَا. فَزَادَهُ. قَالَ:" أَرَضِيتَ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَتَّهِبَ هِبَةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ، أَوْ أَنْصَارِيٍّ، أَوْ ثَقَفِيٍّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا أَهْدَى بَدَلَ"وَهَبَ"، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: وَهَبَ نَاقَةً، فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی چیز دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدلے میں اسے کچھ دیا اور اس سے دریافت کیا: کیا تم راضی ہو؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید دیا، اور دریافت کیا: کیا تم راضی ہو؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید دیا اور دریافت کیا: کیا تم راضی ہو گئے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ میں صرف کسی قریشی، یا انصاری، یا ثقفی شخص سے کوئی چیز قبول کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے ہدیہ کے طور پر پیش کیا، انہوں نے لفظ ”ہبہ“ کی جگہ یہ لفظ استعال کیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: اس نے ایک اونٹنی ہبہ کی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بدلے میں کچھ دیا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6730]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1938 و 1939)، اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10897) اخرجه احمد فى المسند (2687)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2682»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 792
وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: وهب رجل لرسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ناقة فأثابه عليها فقال: «‏‏‏‏رضيت؟» قال: لا،‏‏‏‏ فزاده فقال: «رضيت؟» قال: لا،‏‏‏‏ فزاده فقال:«‏‏‏‏رضيت؟» ‏‏‏‏ قال: نعم. رواه أحمد وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی ہبہ کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو کچھ ہدیہ عنایت فرمایا اور دریافت فرمایا کہ ”کیا تو راضی ہے؟“ اس نے جواب دیا، نہیں! پھر مزید کچھ مرحمت فرما کر پوچھا کہ ”اب تو خوش ہے؟“ اس آدمی نے پھر یہی کہا کہ نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید برآں دے کر دریافت فرمایا کہ ”اب تو راضی ہے؟“ وہ بولا ہاں!۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 792]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا» اللہ تعالیٰ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «وَهَبَ» ہبہ کی – «رَجُلٌ» ایک آدمی نے – «لِرَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «نَاقَةً» ایک اونٹنی – «فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا» تو آپ نے اسے اس کا بدلہ دیا – «فَقَالَ» اور فرمایا: – «رَضِيتَ» کیا تم راضی ہو گئے؟ – «قَالَ» اس نے کہا: – «لَا» نہیں – «فَزَادَهُ» تو آپ نے اسے اور دیا – «فَقَالَ» اور فرمایا: – «رَضِيتَ» کیا راضی ہو گئے؟ – «قَالَ» اس نے کہا: – «لَا» نہیں – «فَزَادَهُ» تو آپ نے اسے مزید دیا – «فَقَالَ» اور فرمایا: – «رَضِيتَ» کیا راضی ہو گئے؟ – «قَالَ» اس نے کہا: – «نَعَمْ» ہاں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک اونٹنی ہبہ کی تو آپ نے اسے اس کا بدلہ دیا اور فرمایا: ”کیا تم راضی ہو گئے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ تو آپ نے اسے اور دیا اور فرمایا: ”کیا راضی ہو گئے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے اسے مزید دیا اور فرمایا: ”کیا راضی ہو گئے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 792]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:1 /295، وابن حبان (الموارد)، حديث:1146.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2687
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ أَعْرَابِيًّا وَهَبَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِبَةً، فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا، قَالَ:" رَضِيتَ؟" , قَالَ: لَا , قَالَ: فَزَادَهُ، قَالَ:" رَضِيتَ؟" , قَالَ: لَا , قَالَ: فَزَادَهُ، قَالَ:" رَضِيتَ" , قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَتَّهِبَ هِبَةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ، أَوْ أَنْصَارِيٍّ، أَوْ ثَقَفِيٍّ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی ہدیہ پیش کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جوابا اسے بھی کچھ عطا فرمایا اور اس سے پوچھا کہ ”خوش ہو؟“ اس نے کہا: نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ اور بھی عطا فرمایا اور پوچھا: ”اب تو خوش ہو“، اس طرح تین مرتبہ ہوا اور وہ تیسری مرتبہ جا کر خوش ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دیکھ کر میں نے سوچا کہ آئندہ کسی شخص سے ہدیہ قبول نہ کروں، سوائے اس کے جو قریشی ہو، یا انصاری ہو، یا ثقفی ہو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2687]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6274
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ أَعْرَابِيًّا وَهَبَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ هِبَةً فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا قَالَ رَضِيتَ قَالَ لَا قَالَ فَزَادَهُ قَالَ رَضِيتَ قَالَ لَا قَالَ فَزَادَهُ قَالَ رَضِيتَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَتَّهِبَ هِبَةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ أَوْ أَنْصَارِيٍّ أَوْ ثَقَفِيٍّ
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک بدو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی چیز ہبہ کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اس کا بدلہ دیا اورفرمایا: تو راضی ہو گیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو زیادہ دیا اور پھر پوچھا: تو راضی ہو گیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو مزید کوئی چیز دی اور فرمایا: اب راضی ہو گیا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یقینا میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں ہبہ قبول نہ کروں، مگر قریشی سے یا انصاری سے یا ثقفی سے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6274]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه ابن حبان: 6384، والطبراني: 10897، والبزار: 1938، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2687 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2687»
وضاحت: فوائد: … حسب ِ استطاعت ہدیہ اور ہبہ کا بدلہ دینا چاہیے، اس بارے میں درج ذیل حدیث میں پورا ضابطہ بیان کیا گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه ابن حبان: 6384
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6384
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ السَّلامِ بِبَيْرُوتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ عُلَيَّةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا وَهَبَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا، فَقَالَ:" رَضِيتَ؟"، قَالَ: لا، فَزَادَهُ، وَقَالَ:" رَضِيتَ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لا أَتَّهِبُ إِِلا مِنْ قُرَشِيٍّ، أَوْ أَنْصَارِيٍّ، أَوْ ثَقَفِيٍّ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر کوئی چیز دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بدلے کے طور پر کوئی چیز اسے دے دی اور دریافت کیا: ”کیا تم راضی ہو؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید عطا کیا اور دریافت کیا: ”کیا تم راضی ہو؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے طے کیا ہے اب میں صرف قریشی یا انصاری یا ثقفی شخص سے تحفہ قبول کروں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6384]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6384، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2731، والبزار فى (مسنده) برقم: 4712، والطبراني فى(الكبير) برقم: 10897» «رقم طبعة با وزير 6350»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5981
5981. عن ابن عباس أن أعرابيا وهب للنبي صلى الله عليه وسلم هبة، فأثابه عليها قال: رضيت؟. قال: لا. قال: فزاده. قال: رضيت؟. قال: لا. قال: فزاده. قال: رضيت؟. قال: نعم. قال: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لقد هممت أن لا أتهب هبة إلا من قرشي، أو أنصاري، أو ثقفي.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (2687)، والطبراني في الكبير (10897)، والبزار-كشف الأستار (1938)-، كلهم من طريق يونس قال: حدثنا حماد بن زيد، عن عمرو بن دينار، عن طاوس، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10851
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: وَهَبَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً، فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا، فَقَالَ: " رَضِيتَ؟ " قَالَ: لَا، فَزَادَهُ فَقَالَ: " رَضِيتَ؟ " قَالَ: لَا، فَزَادَهُ، قَالَ: " رَضِيتَ؟ " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَتَّهِبَ هِبَةً إِلَّا مِنْ أَنْصَارِيٍّ أَوْ قُرَشِيٍّ أَوْ ثَقَفِيٍّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی ہدیہ کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بدلے میں انہیں کچھ دیا، پھر فرمایا: ”کیا تم راضی ہو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید دیا، پھر فرمایا: ”کیا تم راضی ہو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید دیا، فرمایا: ”کیا تم راضی ہو؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں کسی انصاری، قریشی یا ثقفی کے سوا کسی کا ہدیہ قبول نہیں کروں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10851]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 18، حدیث 10897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں