🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ .
مومن گردن (غلام یا کنیز) کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7263 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7263
مصنف ابن ابی شیبہ: 32357
المعجم الکبیر للطبرانی: 12317
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2899
المعجم الاوسط: 5523
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4970
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7263
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً، وَعِنْدِي جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ أَعْجَمِيَّةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ائْتِنِي بِهَا". قَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: وَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" فَأَعْتِقْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ (مَتْنُ) أَحَدِهِمَا مِثْلُ هَذَا، وَالْآخَرُ: فَقَالَ لَهَا:" أَيْنَ اللَّهُ؟". فَأَشَارَتْ بِيَدِهَا إِلَى السَّمَاءِ. قَالَ:" مَنْ أَنَا". قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ.
وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْمَرْزُبَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مُدَلِّسٌ، وَعَنْعَنَهُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: مجھ پر ایک گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، اور میرے پاس ایک سیاہ فام عجمی کنیز موجود ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے پاس لے کے آؤ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں، اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک روایت کا متن اس روایت کی مانند ہے، اور دوسری کے متن میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ تو اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ اس روایت کی سند میں، ایک راوی سعید بن ابومرزبان ہے، وہ ضعیف اور تدلیس کرنے والا ہے اور اس نے ”عنعنہ“ کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ برے حافظے کا مالک ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7263]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (13 و37) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12369)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30980 ترقیم الشثری: -- 32357
حدثنا علي بن هاشم ، عن ابن ابي ليلى ، عن المنهال ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس عن الحكم يرفعه: ان رجلا اتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إن على امي رقبة مؤمنة، وعندي رقبة سوداء اعجمية، فقال: ائت بها، فقال: اتشهدين ان لا إله إلا الله واني رسول الله؟ قالت: نعم، قال: فاعتقها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [ط]: (يرفعه عن الحكم)، وفي الطبراني: (عن المنهال بن عمرو والحكم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس)، وانظر: المطالب العالية (٢٨٩٩)، والمعجم الأوسط للطبراني (٥٥٢٣).
(٤) ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيئ الحفظ، أخرجه البزار (١٣/ كشف)، والطبرانى (١٢٣٦٩)، وابن أبي حاتم في التفسير (٥٧٨٥).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، اور حضرت حکم رحمہ اللہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگا: میری والدہ کے ذمہ ایک مومنہ باندی تھی۔ اور میرے پاس ایک عجمی سیاہ رنگ کی باندی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو میرے پاس لاؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے کہا، جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو آزاد کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32357]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيئ الحفظ .، ترقيم محمد عوامة: 30980»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12317
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، وَالْحَكَمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً وَعِنْدِي جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ أَعْجَمِيَّةٌ، فَقَالَ: " ائْتِنِي بِهَا، فَقَالَ: أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: " أَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ " قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: " اعْتِقْهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھ پر ایک غلام آزاد کرنا لازم ہے اور میرے پاس ایک سیاہ فام عجمی لونڈی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لاؤ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم گواہی دیتی ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسے آزاد کر دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12317]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 26، حدیث 12369»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2899
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ عَلَى أُمِّي رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، وَعِنْدِي رَقَبَةٌ سَوْدَاءُ أَعْجَمِيَّةٌ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْتِ بِهَا، فَجَاءَ بِهَا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ؟، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْتِقْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”بے شک میری والدہ کے ذمے ایک مومن غلام آزاد کرنا واجب ہے، جبکہ میرے پاس ایک سیاہ فام عجمی لونڈی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے میرے پاس لے کر آؤ“، چنانچہ وہ شخص اسے لے آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں؟“، اس نے عرض کیا: ”جی ہاں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“، اس نے عرض کیا: ”جی ہاں“، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے آزاد کر دو“۔
تخریج و تحکیم: اس روایت کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن ابی لیلیٰ کے حافظے کی وجہ سے کلام ہے، تاہم اس حدیث کی اصل صحیح مسلم [حدیث: 537] میں موجود ہے جو اسے تقویت فراہم کرتی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2899]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 8، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5519، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7263، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4749، 5019، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7745، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4970/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5523
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو وَالْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً وَعِنْدِي جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ أَعْجَمِيَّةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْتِنِي بِهَا، فَقَالَ: أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ: وَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَعْتِقْهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمِنْهَالِ وَالْحَكَمِ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”مجھ پر ایک گردن (غلام) آزاد کرنا لازم ہے، اور میرے پاس ایک سیاہ فام عجمی لونڈی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لے آؤ۔“ (وہ اسے لے آیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تو گواہی دیتی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اور کیا تو گواہی دیتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منہال اور حکم سے ابن ابی لیلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5523]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سعيد بن أبي المرزبان وهو ضعيف مدلس وعنعنه وفيه محمد بن أبي ليلى وهو سيئ الحفظ وقد وثق «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 244» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4749، 5019، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2899، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12369، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7070»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف سعيد بن أبي المرزبان وعنعنته، وسوء حفظ محمد بن أبي ليلى
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4970
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى (عَنِ الْمِنْهَالِ) عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - " أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ عَلَى أُمِّي رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، وَعِنْدِي رَقَبَةٌ سَوْدَاءُ أَعْجَمِيَّةٌ، قَالَ: ائْتِ بِهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: أَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَعْتِقْهَا ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " أَتَى رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ عَلَى أُمِّي رَقَبَةً، وَعِنْدِي أَمَةٌ سَوْدَاءُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْتِنِي بِهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ: أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَعْتِقْهَا ".
قَالَ: وَثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ قَالَ: إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً - أَحْسَبُهُ قَالَ: مُؤْمِنَةً - فَهَلْ تُجْزِئُ هَذِهِ عَنِّي؟ فَقَالَ لَهَا: أَيْنَ اللَّهُ؟ قَالَتْ بِيَدِهَا إِلَى السَّمَاءِ، قَالَ: مَنْ أَنَا؟ قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْتِقْهَا فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ ".
قَالَ الْبَزَّارُ : وَهَذَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِنْ وُجُوهٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: میری والدہ کے ذمے ایک مومنہ گردن (غلام یا لونڈی) آزاد کرنا لازم ہے اور میرے پاس ایک سیاہ فام عجمی لونڈی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لاؤ۔“ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم گواہی دیتی ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو۔“ امام بزار نے اپنی مسند میں اسے روایت کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی: میری والدہ کے ذمے ایک گردن (آزاد کرنا) ہے اور میرے پاس ایک سیاہ فام لونڈی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لاؤ۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تم گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو۔“ اسی طرح ایک اور سند سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کے ساتھ ایک سیاہ فام لونڈی تھی، اس نے عرض کی: میرے ذمے ایک گردن آزاد کرنا واجب ہے— راوی کا خیال ہے کہ اس نے کہا ’مومنہ گردن‘— تو کیا یہ میری طرف سے کفایت کرے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لونڈی سے دریافت فرمایا: ”اللہ کہاں ہے؟“ اس نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”میں کون ہوں؟“ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو کیونکہ یہ مومنہ ہے۔“ امام بزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے متعدد طرق سے مروی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العتق/حدیث: 4970]
تخریج الحدیث: «ابن أبي ليلى: صدوق سيء الحفظ جدا (التقريب، من الحفظ)؛ وبقية رجاله ثقات»
«(4970/1) أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 8، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5519، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7263، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4749، 5019، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7745»
«(4970/2) أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 8، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5519، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7263، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4749، 5019، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7745»
«(4970/3) أخرجه صحيح مسلم برقم: 537، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1218، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 930، 931، 3282، 3909، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23250، 23253، 23256، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1502، وأخرجه فتح الباري برقم: 1143، 5429، 6303، 6941، 6980، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19500، 19501، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 736، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 649، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8656، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4723، وأخرجه شرح السنة برقم: 3259»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لسوء حفظ محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں