🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
بیماری کے متعدی ہونے، ہام، شگون اور دیگر امور کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8392 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8392، 8395
المعجم الکبیر للطبرانی: 14183
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2492
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1580
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3964
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8392
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ - وَكَانَ يُقَالُ: نَسِيجٌ وَحْدَهُ - فَقَعَدَ عَلَى دُكَّانٍ لَهُ عَظِيمٍ فِي دَارِهِ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: يَا غُلَامُ أَوْرِدِ الْخَيْلَ، قَالَ: وَفِي الدَّارِ تَوْرٌ مِنْ حِجَارَةٍ قَالَ: فَأَوْرَدَهَا فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانَةُ؟ قَالَ: هِيَ جَرِبَةٌ تَقْطُرُ دَمًا - أَوْ قَالَ: تَقْطُرُ مَاءً - شَكَّ أَبُو إِسْحَاقَ - قَالَ: أَوْرَدَهَا، فَقَالَ أَحَدُ الْقَوْمِ: إِذًا تَجْرَبَ الْخَيْلُ كُلُّهَا، قَالَ: أَوْرِدْهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ يَكُونُ فِي الصَّحْرَاءِ، يُصْبِحُ فِي كَرْكَرَتِهِ - أَوْ فِي مَرَاقِهِ - بَلِيَّةٌ لَمْ تَكُنْ قَبْلَ ذَلِكَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوطلحہ خولانی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ عمیر بن سعد، اہل فلسطین کے کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے، اور انہیں ”نسیج وحدہ“ (یعنی اپنی مثال آپ) کہا جاتا تھا، وہ اپنے گھر میں اپنے ایک بڑے سے چبوترے پر تشریف فرما تھے، انہوں نے اپنے غلام سے کہا: اے غلام گھوڑوں کو پانی پلانے لے جاؤ! راوی کہتے ہیں: گھر میں پتھر کا ایک حوض موجود تھا، اس نے انہیں پانی پلایا، تو انہوں نے دریافت کیا: فلانی کہاں ہے؟ اس نے کہا: اسے خارش کی شکایت ہے جس میں سے خون ٹپک رہا ہے، (یا شاید یہ کہا: پانی ٹپک رہا ہے) اس بارے میں ابواسحاق نامی راوی کو شک ہے۔ انہوں نے فرمایا: اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: ایسی صورت میں، تو تمام گھوڑے خارش کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے فرمایا: تم اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، شگون، ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیا تم نے اونٹ کو نہیں دیکھا جو صحراء میں ہوتا ہے، صبح کے وقت اس کے سینے (یا پیٹ) میں ایسی بیماری ہوتی ہے، جو اس سے پہلے نہیں تھی، تو پہلے والے کو کس نے بیماری لاحق کی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سنان حنفی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8392]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعلى فى المسند (1580) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2488، 2492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3964»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8395
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ، فَذَكَرْتُ عِنْدَهُ الْعَدْوَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوطلحہ خولانی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم فلسطین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے، میں نے ان کے سامنے بیماری کے متعدی ہونے کا ذکر کیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، بدشگونی اور ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس میں ایک طویل قصہ نقل ہوا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن حبان حنفی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8395]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14183
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو رَبِيعَةَ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ (ح) وَحَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ فِي مَصْرَفِ أَهْلِ فِلَسْطِينَ فَذُكِرَتْ عِنْدَهُ الْعَدْوَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ.
ابوطلحہ خولانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم مصرفِ اہلِ فلسطین (کے مقام) پر سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، میں نے ان کے سامنے مرض کے چھوت لگنے کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”نہ کسی مرض کا خود بخود چھوت لگنا (حقیقت) ہے، نہ بدشگونی لینا، اور نہ الّو (کی نحوست) ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14183]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 54، حدیث 111»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2492
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ، وَكَانَ يُقَالُ لَهُ: نَسِيجُ وَحْدِهِ، فَقَعَدْنَا عَلَى دُكَّانٍ لَهُ عَظِيمٍ فِي دَارِهِ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: يَا غُلَامُ، أَوْرِدِ الْخَيْلَ، وَفِي الدَّارِ تَوْرٌ مِنْ حِجَارَةٍ، قَالَ: فَأَوْرَدَهَا، فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانَةُ؟ قَالَ: هِيَ جَرِبَةٌ تَقْطُرُ دَمًا، أَوْ قَالَ: مَاءً، شَكَّ إِبْرَاهِيمُ، قَالَ: أَوْرِدْهَا، فَقَالَ أَحَدُ الْقَوْمِ: إِذًا تَجْرَبُ الْإِبِلُ كُلُّهَا، قَالَ: أَوْرِدْهَا ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «‏‏‏‏لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ يَكُونُ فِي الصَّحْرَاءِ ثُمَّ يُصْبِحُ فِي كِرْكِرَتِهِ أَوْ مَرَاقِّهِ نُكْتَةٌ لَمْ يَكُنْ قَبْلُ ذَلِكَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟» ‏‏‏‏.
ابوطلحہ خولانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ، جنہیں ان کی بے مثال صفات کی وجہ سے «نَسِيجُ وَحْدِهِ» ”یکتائے روزگار“ کہا جاتا تھا، ملکِ فلسطین کے چند لوگوں کے ساتھ موجود تھے۔ ہم ان کے گھر میں ایک بڑے چبوترے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنے غلام سے کہا: اے غلام! جانوروں کو پانی پلاؤ۔ گھر میں پتھر کا ایک بڑا حوض تھا، غلام انہیں پانی پلانے کے لیے لے آیا۔ انہوں نے دریافت کیا: فلاں اونٹنی کہاں ہے؟ غلام نے عرض کیا: وہ خارش زدہ ہے اور اس کے بدن سے خون (یا پانی، راوی ابراہیم کو شک ہے) ٹپک رہا ہے۔ انہوں نے حکم دیا: اسے بھی پانی پلانے کے لیے لاؤ۔ مجلس میں موجود ایک شخص نے کہا: (اگر اسے دیگر اونٹوں کے ساتھ شامل کیا) تو اس طرح تمام اونٹ خارش زدہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے فرمایا: اسے پانی پلاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بیماری کا (بذاتِ خود اڑ کر) لگنا کوئی حقیقت نہیں رکھتا، نہ بدشگونی لینا جائز ہے اور نہ ہی ہامہ (الو یا زمانہ جاہلیت کا کوئی وہم) کی کوئی حیثیت ہے۔ کیا تم نے اس اونٹ کو نہیں دیکھا جو صحرا میں (بالکل تندرست) ہوتا ہے، پھر اچانک اس کے سینے کے ابھرے ہوئے گوشت «كِرْكِرَتِهِ» یا پیٹ کے نرم حصوں «مَرَاقِّهِ» پر ایک ایسا نشان نمودار ہو جاتا ہے جو پہلے وہاں موجود نہ تھا، تو (بھلا بتاؤ کہ) پہلے اونٹ کو کس نے بیمار کیا تھا؟“
مسند ابویعلیٰ: 2492، اس کی سند حسن ہے، حافظ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں اس کے راویوں کو صحیح کے راوی قرار دیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطب/حدیث: 2492]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8391، 8392، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3964»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1580
مُسْنَدُ عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ 1 - (1580 1580) - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ ، قَالَ: أَتَيْنَا عُمَيْرَ بْنَ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ، وَكَانَ يُقَالُ: نَسِيجُ وَحْدِهِ، فَقَعَدْنَا عَلَى دُكَّانٍ لَهُ عَظِيمٍ فِي دَارِهِ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: يَا غُلَامُ، أَوْرِدِ الْخَيْلَ، قَالَ: وَفِي الدَّارِ تَوْرٌ مِنْ حِجَارَةٍ، قَالَ: فَأَوْرَدَهَا، فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانَةُ؟ قَالَ: هِيَ جَرِبَةٌ تَقْطُرُ دَمًا، أَوْ قَالَ: تَقْطُرُ مَاءً، شَكَّ أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ: أَوْرِدْهَا، فَقَالَ أَحَدُ الْقَوْمِ: إِذًا تَجْرَبُ الْخَيْلُ كُلُّهَا، قَالَ: أَوْرِدْهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ مِنَ الْإِبِلِ كَيْفَ يَكُونُ بِالصَّحْرَاءِ، ثُمَّ يُصْبِحُ فِي كِرْكِرَتِهِ أَوْ فِي مَرَاقِّهِ نُكْتَةٌ لَمْ تَكُنْ قَبْلَ ذَلِكَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟.
ابو طلحہ خولانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ اہل فلسطین کی ایک جماعت کے ہمراہ سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جنہیں ان کی کمالِ فضیلت کی بنا پر ”نسیج وحدہ“ (یگانہ روزگار) کہا جاتا تھا، ہم ان کے گھر میں موجود ایک بڑے چبوترے پر بیٹھ گئے تو انہوں نے اپنے غلام سے کہا: ”اے غلام! گھوڑوں کو پانی پلاؤ۔“ راوی کہتے ہیں کہ گھر میں پتھر کا ایک حوض تھا، غلام نے عرض کیا: ”فلاں گھوڑی خارش زدہ ہے اور اس سے خون (یا شاید فرمایا پانی) ٹپک رہا ہے“، انہوں نے پھر حکم دیا: ”انہیں پانی پلاؤ۔“ اس پر حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا: ”تب تو تمام گھوڑے خارش زدہ ہو جائیں گے“، سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انہیں پانی پلاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ مِنَ الْإِبِلِ كَيْفَ يَكُونُ بِالصَّحْرَاءِ، ثُمَّ يُصْبِحُ فِي كَرْكَرَتِهِ أَوْ فِي مَرَاقِّهِ نُكْتَةٌ لَمْ تَكُنْ قَبْلَ ذَلِكَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟» ”بیماری کا اڑ کر لگنا، بدفالی لینا اور الو کی منحوسی (جیسی توہمات) کی کوئی حقیقت نہیں؛ کیا تم نے ریگستان میں موجود اونٹوں کو نہیں دیکھا کہ ان میں سے کسی کے سینے یا پیٹ کے نرم حصے پر اچانک خارش کا نشان ظاہر ہو جاتا ہے جو پہلے نہیں تھا، تو بھلا پہلے اونٹ کو کس نے بیماری لگائی تھی؟““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمير بن سعد/حدیث: 1580]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8391، 8392، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2488، 2492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3964، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1577»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3964
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: "بَيْنَا عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ - وَكَانَ يُقَالُ: نَسِيجٌ وَحْدَهُ - فَقَعَدْنَا عَلَى دُكَّانٍ لَهُ عَظِيمٍ فِي دَارِهِ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: يَا غُلَامُ، أَوْرِدِ الْخَيْلَ. قَالَ: وَفِي الدَّارِ: [تَوْرٌ] مِنْ حِجَارَةٍ، قَالَ: فَأَوْرَدَهَا، فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانَةُ؟ قَالَ: هِيَ جَرِبَةٌ تَقْطُرُ دَمًا - أَوْ قَالَ: تَقْطُرُ مَاءً، شَكَّ أَبُو إِسْحَاقَ - قَالَ: أَوْرِدْهَا. فَقَالَ أَحَدُ الْقَوْمِ: إِذًا تَجْرَبُ الْخَيْلُ كُلُّهَا. قَالَ: أَوْرِدْهَا; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ. أَلْمَ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ يَكُونُ فِي الصَّحَرَاءِ ثُمَّ يُصْبِحُ فِي كِرْكَرَتِهِ أَوْ مَرَاقِّهِ نُكْتَةٌ لَمْ تَكُنْ قَبْلَ ذَلِكَ فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟! ".
الْكِرْكَرَةُ - بِكَسْرِ الْكَافِ الْأُولَى وَفَتْحِ الثَّانِيَةِ وَسُكُونِ الرَّاءِ الْأُولَى وَفَتْحِ الثَّانِيَةِ - وَاحِدَةُ الْكَرَاكِرِ، وَهِيَ رَحَى زَوْرِ الْبَعِيرِ، وَهِيَ إِحْدَى الثَّفِنَاتِ الْخَمْسِ.
ابو طلحہ خولانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ اہل فلسطین کے ایک گروہ میں موجود تھے—اور آپ کے متعلق کہا جاتا تھا کہ آپ اپنی مثال آپ ہیں—ہم ان کے گھر میں ایک بڑے چبوترے پر بیٹھے تھے تو انہوں نے اپنے غلام سے کہا: اے غلام! گھوڑوں کو پانی پلاؤ، وہ بیان کرتے ہیں کہ گھر میں پتھر کا ایک حوض تھا، غلام انہیں پانی پلانے کے لیے لے آیا، پھر انہوں نے پوچھا: فلاں گھوڑی کہاں ہے؟ غلام نے عرض کی: وہ خارش زدہ ہے اور اس کے زخموں سے خون رس رہا ہے—یا راوی ابو اسحاق کو شک ہے کہ انہوں نے کہا: پانی رس رہا ہے—سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے بھی پانی پلانے لاؤ، تو مجمع میں سے کسی شخص نے کہا: اس طرح تو تمام گھوڑوں کو خارش لگ جائے گی، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے پانی پلاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: «لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ» ”بیماری کا اڑ کر لگنا، بدشگونی لینا اور ہامہ (الّو کی نحوست یا جاہلیت کے باطل عقائد) کی کوئی حقیقت نہیں ہے“، کیا تم نے اس اونٹ کو نہیں دیکھا جو صحرا میں (بالکل تندرست) ہوتا ہے، پھر اچانک اس کے سینے کے ابھار یا پیٹ کے نرم حصے پر ایسا نشان نمودار ہو جاتا ہے جو پہلے نہیں تھا، تو پھر پہلے اونٹ کو کس نے بیمار کیا تھا؟!۔ لفظ ”الکِرکِرَہ“ پہلے کاف کے کسرہ اور دوسرے کے فتحہ کے ساتھ ہے اور پہلے را کے سکون اور دوسرے کے فتحہ کے ساتھ ہے، یہ اونٹ کے سینے کا وہ سخت حصہ ہوتا ہے جو زمین پر ٹیک لگا کر بیٹھتے وقت رگڑ کھاتا ہے، اور یہ اونٹ کے ان پانچ مقامات میں سے ایک ہے جہاں کی کھال رگڑ کے باعث سخت ہو جاتی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الرقى والتمائم/حدیث: 3964]
تخریج الحدیث: «حاشية السناري على مسند أبي يعلى (1580): إسناد ضعيف، وعيسى بن سنان ضعفه جمهرة النقاد؛ المطالب العالية محققًا (11/183): هذا إسناد ضعيف فيه علتان: ضعف أبي سنان، وجهالة أبي طلحة الخولاني»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8391، 8392، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2488، 2492»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أبي سنان عيسى بن سنان وجهالة أبي طلحة الخولاني
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں