الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6002. من أدرك ركعة من صلاة الجمعة أو غيرها فقد تمت ....
جو شخص جمعہ کی نماز کی یا کسی اور نماز ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5994 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5994
سنن نسائی: 558
سنن ابن ماجہ: 1123
بلوغ المرام: 358
حدیث نمبر: 5994
«من أدرك ركعة من صلاة الجمعة أو غيرها فقد تمت صلاته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جمعہ کی نماز کی یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پا لے تو اس کی نماز مکمل ہو جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5994]
”جو شخص جمعہ کی نماز کی یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پا لے تو اس کی نماز مکمل ہو جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5994]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن هـ] عن ابن عمر. الإرواء 622، الأجوبة النافعة ص 41.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 558
أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْقَاسِمِ، قال: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ يُونُسَ، قال: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ أَوْ غَيْرِهَا فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کی یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پالی اس کی نماز مکمل ہو گئی“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 558]
حضرت سالم اپنے باپ (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پالی تو اس کی نماز پوری ہوگئی۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 558]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/إقامة 91 (1123)، (تحفة الأشراف: 7001) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی پوری نماز کے وقت پر ادا کرنے کا ثواب اسے مل گیا نہ کہ بالفعل اسے پوری نماز مل گئی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 1123
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَيْلِيُّ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أَوْ غَيْرِهَا، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ یا کسی بھی نماز سے ایک رکعت پا لی تو اس نے وہ نماز پا لی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1123]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے جمعے کی نماز یا کسی اور نماز کی ایک رکعت مل گئی اسے وہ نماز مل گئی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7001)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/المواقیت 30 (558) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 358
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من أدرك ركعة من صلاة الجمعة وغيرها فليضف إليها أخرى وقد تمت صلاته» . رواه النسائي وابن ماجه والدارقطني واللفظ له وإسناده صحيح لكن قوى أبو حاتم إرساله.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کسی نے نماز جمعہ اور دیگر نمازوں میں سے کسی کی ایک رکعت (جماعت کے ساتھ) پا لی تو وہ دوسری اس کے ساتھ ملا لے۔ تو بس اس کی نماز پوری ہو گئی۔“
اسے نسائی ‘ ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ دارقطنی کے ہیں۔ اس کی سند صحیح ہے لیکن ابوحاتم نے اس کے مرسل ہونے کو قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 358]
اسے نسائی ‘ ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ دارقطنی کے ہیں۔ اس کی سند صحیح ہے لیکن ابوحاتم نے اس کے مرسل ہونے کو قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 358]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ» جس نے – «أَدْرَكَ» پا لی – «رَكْعَةً» ایک رکعت – «مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ» جمعہ کی نماز سے – «وَغَيْرِهَا» اور اس کے علاوہ (نماز) سے – «فَلْيُضِفْ» تو وہ ملا لے – «إِلَيْهَا» اس کے ساتھ – «أُخْرَى» دوسری – «وَقَدْ تَمَّتْ» اور یقیناً پوری ہو گئی – «صَلَاتُهُ» اس کی نماز۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ – «وَالدَّارَقُطْنِيُّ» اور دارقطنی نے – «وَاللَّفْظُ لَهُ» اور الفاظ انہی (دارقطنی) کے ہیں – «وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ» اور اس کی سند صحیح ہے – «لَكِنْ» لیکن – «قَوَّى» مضبوط قرار دیا – «أَبُو حَاتِمٍ» ابو حاتم نے – «إِرْسَالَهُ» اس کے مرسل ہونے کو۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پا لی تو وہ اس کے ساتھ دوسری (رکعت) ملا لے، اس کی نماز پوری ہو گئی۔“ اسے نسائی، ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور الفاظ دارقطنی کے ہیں، اس کی سند صحیح ہے لیکن ابو حاتم نے اس کے مرسل ہونے کو قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 358]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پا لی تو وہ اس کے ساتھ دوسری (رکعت) ملا لے، اس کی نماز پوری ہو گئی۔“ اسے نسائی، ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور الفاظ دارقطنی کے ہیں، اس کی سند صحیح ہے لیکن ابو حاتم نے اس کے مرسل ہونے کو قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، المواقيت، باب من أدرك ركعة من الصلاة، حديث:558، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1123، والدارقطني:2 /12.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1588 ترقیم الرسالہ : -- 1606
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّا ، وعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالا: نا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الأَيْلِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلاةِ الْجُمُعَةِ وَغَيْرِهَا فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى وَقَدْ تَمَّتْ صَلاتُهُ" . وَقَالَ عَمْرُو:" وَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاةَ". قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ، إِلا بَقِيَّةُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص جمعہ کی نماز یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پا لے، تو وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت شامل کر لے، تو اس کی نماز مکمل ہو جائے گی۔“ عمرو نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس شخص نے نماز کو پا لیا۔“ ابوبکر بن ابوداؤد نے ہمیں یہ بات بتائی ہے: اس روایت کو یونس کے حوالے سے صرف بقیہ نے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1606]
ترقیم العلمیہ: 1588
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 21، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 556، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1552، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1123، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2622، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1606، 1608، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4188، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 562، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2626»
«قال ابن حجر: هذا الحديث أيضا لا يصلح للاحتجاج إن سلم من وهم بقية ففيه تدليس التسوية لأنه عنعن لشيخه، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 371)»
«قال ابن حجر: هذا الحديث أيضا لا يصلح للاحتجاج إن سلم من وهم بقية ففيه تدليس التسوية لأنه عنعن لشيخه، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 371)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1590 ترقیم الرسالہ : -- 1608
وَحَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثنا يَعِيشُ بْنُ الْجَهْمِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَقَدْ أَدْرَكَهَا وَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى" . وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص جمعہ کے دن (جمعے کی نماز) میں ایک رکعت کو پا لے، اس نے اس نماز کو پا لیا اور وہ اس رکعت کے ساتھ دوسری شامل کر لے۔“ ابن نمیر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جو شخص جمعہ کی نماز کی ایک رکعت پا لے، وہ اس کے ساتھ دوسری بھی ادا کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1608]
ترقیم العلمیہ: 1590
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 21، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 556، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1552، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1123، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2622، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1606، 1608، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4188، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 562، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2626»
«قال ابن عدي: هذا عن يحيى بن سعيد بهذا الإسناد لا أعلمه من هذا الوجه وليعيش غير ما ذكرت أحاديث غير محفوظة أيضا، الكامل في الضعفاء: (9 / 182)»
«قال ابن عدي: هذا عن يحيى بن سعيد بهذا الإسناد لا أعلمه من هذا الوجه وليعيش غير ما ذكرت أحاديث غير محفوظة أيضا، الكامل في الضعفاء: (9 / 182)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف