🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
768. إذا كان رمضان فاعتمري فيه فإن عمرة فيه تعدل حجة
جب رمضان کا مہینہ آئے تو اس میں عمرہ کیا ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 766 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 766
صحیح بخاری: 1782، 1863
مشکوۃ المصابیح: 2509
اللؤلؤ والمرجان: 786
الفتح الربانی: 4095
صحیح ابن حبان: 3699
المعجم الکبیر للطبرانی: 11251، 12405
المعجم الاوسط: 4428، 8156
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 766
«إذا كان رمضان فاعتمري فيه فإن عمرة فيه تعدل حجة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب رمضان کا مہینہ آئے تو اس میں عمرہ کیا کرو، کیونکہ اس ماہ میں عمرہ کرنا ایک حج کے برابر ثواب رکھتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن ابن عباس. الإرواء 869, 1587.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1782
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُخْبِرُنَا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِامْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ سَمَّاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَنَسِيتُ اسْمَهَا:" مَا مَنَعَكِ أَنْ تَحُجِّينَ مَعَنَا؟ , قَالَتْ: كَانَ لَنَا نَاضِحٌ فَرَكِبَهُ أَبُو فُلَانٍ وَابْنُهُ لِزَوْجِهَا وَابْنِهَا، وَتَرَكَ نَاضِحًا نَنْضَحُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَإِذَا كَانَ رَمَضَانُ اعْتَمِرِي فِيهِ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ حَجَّةٌ أَوْ نَحْوًا مِمَّا قَالَ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن قطان نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے عطاء بن ابی رباح نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے ہمیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری خاتون (ام سنان رضی اللہ عنہا) سے (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کا نام بتایا تھا لیکن مجھے یاد نہ رہا) پوچھا کہ تو ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کرتی؟ وہ کہنے لگی کہ ہمارے پاس ایک اونٹ تھا، جس پر ابوفلاں (یعنی اس کا خاوند) اور اس کا بیٹا سوار ہو کر حج کے لیے چل دیئے اور ایک اونٹ انہوں نے چھوڑا ہے، جس سے پانی لایا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے اچھا جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان کا عمرہ ایک حج کے برابر ہوتا ہے یا اسی جیسی کوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔ [صحيح البخاري/كتاب العمرة/حدیث: 1782]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری عورت سے فرمایا: ”ہمارے ساتھ حج کرنے سے تجھے کس چیز نے روکا؟“ (راوی حدیث حضرت عطاء رحمہ اللہ نے کہا:) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس عورت کا نام ذکر کیا تھا لیکن میں بھول گیا ہوں، اس عورت نے عرض کیا کہ ہمارے پاس ایک آب کش اونٹ تھا جس پر ابو فلاں اور اس کا بیٹا سوار ہو کر چلے گئے ہیں، اس نے اپنے شوہر اور بیٹے کی طرف اشارہ کیا، ایک دوسرا اونٹ چھوڑ گئے ہیں جس پر ہم پانی لاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رمضان المبارک کا مہینہ آئے تو اس میں عمرہ کرنا کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔“ یا اس سے ملتے جلتے الفاظ ارشاد فرمائے۔ [صحيح البخاري/كتاب العمرة/حدیث: 1782]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1863
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، أَخْبَرَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَجَّتِهِ، قَالَ لِأُمِّ سِنَانٍ الْأَنْصَارِيَّةِ: مَا مَنَعَكِ مِنَ الْحَجِّ؟ قَالَتْ: أَبُو فُلَانٍ تَعْنِي زَوْجَهَا، كَانَ لَهُ نَاضِحَانِ حَجَّ عَلَى أَحَدِهِمَا، وَالْآخَرُ يَسْقِي أَرْضًا لَنَا، قَالَ: إِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَقْضِي حَجَّةً، أَوْ حَجَّةً مَعِي"، رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو یزید بن زریع نے خبر دی، کہا ہم کو حبیب معلم نے خبر دی، انہیں عطاء بن ابی رباح نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع سے واپس ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سنان انصاریہ عورت رضی اللہ عنہا سے دریافت فرمایا کہ تو حج کرنے نہیں گئی؟ انہوں نے عرض کی کہ فلاں کے باپ یعنی میرے خاوند کے پاس دو اونٹ پانی پلانے کے تھے ایک پر تو خود حج کو چلے گئے اور دوسرا ہماری زمین سیراب کرتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ رمضان میں ایک عمرہ حج کے برابر ہے، یا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے، اس روایت کو ابن جریج نے عطاء سے سنا، کہا انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے، اور عبیداللہ نے عبدالکریم سے روایت کیا، ان سے عطاء نے ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔ [صحيح البخاري/كتاب جزاء الصيد/حدیث: 1863]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب حج سے واپس ہوئے تو حضرت اُم سنان انصاریہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تمہیں حج سے کس بات نے روکا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا کہ فلاں شخص یعنی اس کے شوہر نے، اس کے پاس پانی بھرنے کے لیے دو اونٹ تھے، ایک پر وہ خود حج کرنے چلے گئے اور دوسرا زمین سیراب کرنے کے لیے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اچھا تم عمرہ کرلو) رمضان میں جو عمرہ کرے وہ حج کے برابر ہے یا (فرمایا) میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہوتا ہے۔“ اس روایت کو ابن جریج نے عطاء سے بیان کیا، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے، اور عبید اللہ نے عبدالکریم سے روایت کیا، انہوں نے عطاء سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ [صحيح البخاري/كتاب جزاء الصيد/حدیث: 1863]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2509
2509 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) .
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا (ثواب کے لحاظ سے) حج کے برابر ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2509]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1782) و مسلم (1256/221)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 786
786 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لاِمْرَأَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ: مَا مَنَعَكِ أَنْ تَحُجِّينَ مَعَنَا قَالَتْ: كَانَ لَنَا نَاضِحٌ فَرَكِبَهُ أَبُو فُلاَنٍ وَابْنُهُ (لِزَوْجِهَا وَابْنِهَا) وَتَرَكَ نَاضِحًا نَنْضَحُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَإِذَا كَانَ رَمَضَانُ اعْتَمِرِي فِيهِ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ حَجَّةٌ أَوْ نَحْوًا مِمَّا قَالَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری خاتون (ام سنان) سے پوچھا: ”تم ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کرتی ہو؟“ تو وہ کہنے لگی کہ ہمارے پاس ایک اونٹ تھا جس پر ابو فلاں (یعنی اس کا خاوند) اور اس کا بیٹا سوار ہو کر (حج کے لیے) چل دیے اور ایک اونٹ انہوں نے چھوڑا ہے جس سے پانی لایا جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان کا عمرہ ایک حج کے برابر ہوتا ہے“ یا اسی جیسی کوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 786]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 26 كتاب العمرة: 4 باب عمرة في رمضان»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4095
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4095]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1782، ومسلم: 1256، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2809 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2809»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1782
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3699
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: حَجَّ أَبُو طَلْحَةَ وَابْنُهُ وَتَرَكَانِي، فَقَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحب زادے حج پر چلے گئے ہیں اور وہ مجھے چھوڑ گئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام سلیم! رمضان میں عمرہ کرنا حج کرنے کے برابر ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3699]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1782، 1863، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1256، وابن الجارود فى "المنتقى"، 553، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3077، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3699، 3700، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1785، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2109، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2431، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1990، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2994، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8833، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2053» «رقم طبعة با وزير 3691»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «صحيح أبي داود» (1737)، «التعليق الرغيب» (2/ 114). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11251
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ (ح) . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، كِلَاهُمَا عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً زَادَ أَبُو مُعَاوِيَةَ فِي حَدِيثِهِ: مَعِيَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔“ ابو معاویہ نے اپنی روایت میں «میرے ساتھ» کا اضافہ کیا (یعنی: میرے ساتھ حج کے برابر ہے)۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11251]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 142، حدیث 11299»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12405
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ، فَقَالَ لَهَا: " مَا يَمْنَعُكِ مِنَ الْحَجِّ؟ " قَالَتْ: لَمْ يَكُنْ لَنَا إِلَّا نَاضِحٌ غَزَا عَلَيْهِ أَبِي وَزَوْجِي، فَقَالَ لَهَا: اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ فَإِنَّهَا لَكِ حَجَّةٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تمہیں حج سے کس چیز نے روک رکھا ہے؟“ اس نے کہا: ہمارے پاس صرف ایک پانی ڈھونے والا اونٹ تھا جس پر میرے والد اور میرے شوہر جہاد پر گئے ہوئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کر لو، وہ تمہارے لیے حج کے برابر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12405]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 56، حدیث 12458»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4428
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: نَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا عَامِرٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَكْرٍ إِلَّا عَامِرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الْوَارِثِ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کرنا) ایک حج کے برابر ہے۔“
اس حدیث کو بکر رحمہ اللہ سے عامر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبد الوارث رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4428]
تخریج الحدیث: «قال أبو بكر ابن العربي: صحيح «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 3، ص 707» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1782، 1863، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1256، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 553، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3077، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3699، 3700، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 299، 498، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1785، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2109 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2431، 4209، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1990، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1901، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2994، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8833، 12037، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2053، 2853، 2854، والبزار فى «مسنده» برقم: 4787، 5168، 5167، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13189، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11299، 11322، 11410، 12458، 12911، 14854، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8156»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں