الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8082. يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا كأنهم مكحلون أبناء ثلاث ....
جنت والے جنت میں بغیر بال اور بغیر داڑھی کے، ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 8072 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8072
حدیث نمبر: 8072
«يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا كأنهم مكحلون أبناء ثلاث وثلاثين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت والے جنت میں بغیر بال اور بغیر داڑھی کے، سرمگیں آنکھوں والے اور تینتیس سال کی عمر کے نوجوان داخل ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8072]
”جنت والے جنت میں بغیر بال اور بغیر داڑھی کے، سرمگیں آنکھوں والے اور تینتیس سال کی عمر کے نوجوان داخل ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8072]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت] عن معاذ بن جبل. المشكاة 5639: حم - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 22024
حَدَّثَنَا يُونُسُ فِي تَفْسِيرِ شَيْبَانَ , عَنْ قَتَادَةَ , قَالَ: وَحَدَّثَ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ , قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُبْعَثُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جُرْدًا , مُرْدًا , مُكَحَّلِينَ بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةً" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن مسلمانوں کو اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہوگا، وہ بےریش ہوں گے، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے لوگ ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22024]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف شهر، ثم هو لم يسمع من معاذ
حدیث نمبر: 22081
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ الْعِجْلِيُّ , عَنْ سَعِيدٍ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ مُعَاذٍ , قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُبْعَثُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جُرْدًا , مُرْدًا , مُكَحَّلِينَ بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةً" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن مسلمانوں کو اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہوگا وہ بےریش ہوں گے ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے لوگ ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22081]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف شهر، ولم يسمع من معاذ
حدیث نمبر: 22106
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ , حَدَّثَنَا عِمْرَانُ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ , أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَوْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا , مُرْدًا , مُكَحَّلِينَ بَنِي ثَلَاثِينَ" , أَوْ" ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اہل جنت اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہوگا وہ بےریش ہوں گے ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس یا تینتیس سال کی عمر کے لوگ ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22106]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف شهر بن حوشب
حدیث نمبر: 18346
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُبْعَثُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جُرْدًا، مُرْدًا، مُكَحَّلِينَ، بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ شَهْرًا لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ بِنَحْوِهِ فِي بَابِ كَيْفَ يُحْشُرُ النَّاسُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَبْنَاءَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ سَنَةً، فِي خَلْقِ آدَمَ، وَحُسْنِ يُوسُفَ، وَقَلْبِ أَيُّوبَ". وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ الْأُسُودِ بِمَعْنَاهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن مومنین کو یوں زندہ کیا جائے گا کہ وہ داڑھی مونچھ کے بغیر ہوں گے ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور ان کی عمر تیس سال ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے صرف یہ ہے کہ شہر نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے جو اس کی مانند ہے، وہ اس باب میں گزری ہے کہ لوگوں کا حشر کیسے ہو گا؟ البتہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے تھے: اُن کی عمر 33 سال ہو گی اور ان کی جسامت سیدنا آدم علیہ السلام کی مانند ہو گی اور خوبصورتی سیدنا یوسف علیہ السلام کی مانند ہو گی اور دل سیدنا ایوب علیہ السلام کی مانند ہو گا۔ اس روایت کی سند عمدہ ہے، اس سے پہلے سیدنا مقدام بن اسود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت بھی گزر چکی ہے، جو اسی مضمون کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18346]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے صرف یہ ہے کہ شہر نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے جو اس کی مانند ہے، وہ اس باب میں گزری ہے کہ لوگوں کا حشر کیسے ہو گا؟ البتہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے تھے: اُن کی عمر 33 سال ہو گی اور ان کی جسامت سیدنا آدم علیہ السلام کی مانند ہو گی اور خوبصورتی سیدنا یوسف علیہ السلام کی مانند ہو گی اور دل سیدنا ایوب علیہ السلام کی مانند ہو گا۔ اس روایت کی سند عمدہ ہے، اس سے پہلے سیدنا مقدام بن اسود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت بھی گزر چکی ہے، جو اسی مضمون کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18346]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (232/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21519»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18655
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا، مُرْدًا، مُكَحَّلِينَ، بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةً"
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: یا شاید انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا، اُن کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18655]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (243/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21601»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد