🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 10454 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 10454
مسند احمد: 3818
الفتح الربانی: 9841
السنن الكبرى للبيهقي: 20762
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17459
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2687
المعجم الاوسط: 2529
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4944
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10454
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، وَيُوسُفُ الْقَاضِي ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَبْدِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالُوا: ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ ؛ فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى يُهْلِكْنَهُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا كَرَجُلٍ كَانَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ، فَحَضَرَهُ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ سَوَادًا، وَأَجَّجُوا نَارًا فَأَنْضَجُوا مَا فِيهَا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، ولعل الصواب: (العدوي) .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوٹے گناہوں سے بچو، کیونکہ وہ آدمی پر جمع ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ اسے ہلاک کر دیتے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مثال اس طرح بیان فرمائی: ”جیسے ایک آدمی کسی بیابان میں تھا، وہاں قوم کے کھانا پکانے (کا وقت) آ گیا، تو ایک آدمی ایک لکڑی لے آیا، اور دوسرا آدمی ایک لکڑی لے آیا، یہاں تک کہ انہوں نے اس طرح لکڑیوں کا ایک بڑا ڈھیر جمع کر لیا، پھر آگ دہکائی اور اس پر جو کچھ پکانا تھا اسے خوب پکا لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10454]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 212، حدیث 10500»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2234، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20819، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3895، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 400، والحميدي فى «مسنده» برقم: 98، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5122، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35670، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2529»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3818
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ، فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى يُهْلِكْنَهُ"، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا أَرْضَ فَلَاةٍ، فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَنْطَلِقُ، فَيَجِيءُ بِالْعُودِ، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ، حَتَّى جَمَعُوا سَوَادًا، فَأَجَّجُوا نَارًا، وَأَنْضَجُوا مَا قَذَفُوا فِيهَا.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چھوٹے گناہوں سے بھی اپنے آپ کو بچاؤ، کیونکہ بعض اوقات بہت سے چھوٹے گناہ بھی اکٹھے ہو کر انسان کو ہلاک کر دیتے ہیں“، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مثال اس قوم سے دی جنہوں نے کسی جنگل میں پڑاؤ ڈالا، کھانے کا وقت آیا تو ایک آدمی جا کر ایک لکڑی لے آیا، دوسرا جا کر دوسری لکڑی لے آیا یہاں تک کہ بہت سی لکڑیاں جمع ہو گئیں اور انہوں نے آگ جلا کر جو اس میں ڈالا تھا وہ پکا لیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3818]

الحكم على الحديث:
حديث حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حال عبد ربه.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9841
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى يُهْلِكْنَهُ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا أَرْضَ فَلَاةٍ فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ أَيْ طَعَامُهُمْ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَنْطَلِقُ فَيَجِيءُ بِالْعُودِ وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ حَتَّى جَمَعُوا سَوَادًا فَأَجَّجُوا نَارًا وَأَنْضَجُوا مَا قَذَفُوا فِيهَا) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حقیر سمجھے جانے والے (صغیرہ) گناہوں سے بچو، کیونکہ وہ آدمی پر اس قدر جمع ہو جائیں کہ اس کو ہلاک کر دیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان گناہوں کی ایک مثال بیان کی کہ ان کی مثال اس قوم کی طرح ہے جو کسی صحراء میں اترے اور جب ان کے کھانے کا وقت ہوا تو ایک آدمی گیا اور ایک لکڑی لے آیا، دوسرا ایک لکڑی لے آیا،یہاں تک کہ گزارے کے لائق لکڑیاں جمع ہو گئیں، پھر انھوں نے آگ جلائی اور وہ کچھ پکا لیا، جو انھوں نے پکانا تھا۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9841]
تخریج الحدیث: «حديث حسن لغيره، أخرجه الطيالسي: 400، والطبراني في الكبير: 10500، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3818 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3818»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثال کے ذریعے اپنا مقصود واضح کر دیا ہے کہ پوری زندگی کے معمولی معمولی گناہ جمع ہو کر انسان کی ہلاکت کا سبب بن سکتے ہیں، لہٰذا اللہ تعالیٰ کی ہر قسم کی نافرمانی سے اجتناب کرنا چاہئے۔ مومن و مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی معصیت سے گریز کرے، قطع نظر اس سے کہ وہ صغیرہ گناہ ہو یا کبیرہ۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20762
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ، إِنَّهُنَّ لَيُجْمَعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى يُهْلِكْنَهُ"، وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا:" كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بِأَرْضِ فَلَاةٍ، فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُوَيْدِ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ سَوَادًا، ثُمَّ أَجَّجُوا نَارًا فَأَنْضَجَتْ مَا قُذِفَ فِيهَا". وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْ قَوْلِهِ، غَيْرَ مَرْفُوعٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم حقیر اعمال سے بچو، اگر وہ آدمی پر جمع ہو جائیں تو اس کو ہلاک کر دیں۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مثال بیان فرمائی ہے کہ ”ایسی قوم جو چٹیل میدان میں ہو اور قوم کے کھانا پکانے کا وقت آ جائے تو لوگ ایک ایک لکڑی لانی شروع کر دیں، انھوں نے زیادہ لکڑیاں جمع کر لیں، پھر انھوں نے آگ روشن کی، پھر وہ جلا ڈالے گی جو بھی اس میں ڈالا جائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20762]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17459
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ ; فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ يُهْلِكْنَهُ".
وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا:" كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا أَرْضَ فَلَاةٍ، فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَنْطَلِقُ فَيَجِيءُ بِالْعُودِ، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ، حَتَّى جَمَعُوا سَوَادًا، وَأَجَّجُوا نَارًا، وَأَنْضَجُوا مَا قَذَفُوا فِيهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِمْرَانَ بْنِ دَاوَدَ الْقِطَّانِ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حقیر گناہوں سے بچ کے رہو! کیونکہ وہ کسی شخص کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ اسے ہلاکت کا شکار کر دیتے ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے ایک مثال بیان کی: جیسے کچھ لوگ کسی ویرانے میں پڑاؤ کرتے ہیں، کھانا تیار کرنے کا وقت ہوتا ہے، ایک شخص جاتا ہے ایک لکڑی لے آتا ہے، دوسرا شخص جاتا ہے دوسری لکڑی لے آتا ہے، یہاں تک کہ وہ بہت سی لکڑیاں اکٹھی کر لیتے ہیں، آگ جلاتے ہیں اور اس پر کچھ پکا لیتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمران بن داؤد قطان کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17459]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (105000) اخرجه احمد فى المسند (3818)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3808، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10500»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2687
«إياكم ومحقرات الذنوب فإنهن يجتمعن على الرجل حتى يهلكنه كرجل كان بأرض فلاة فحضر صنيع القوم فجعل الرجل يجيء بالعود والرجل يجيء بالعود حتى جمعوا من ذلك سوادا وأججوا نارا فأنضجوا ما فيها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”گناہوں کو معمولی اور حقیر سمجھنے سے بچو، کیونکہ وہ آدمی پر جمع ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اسے ہلاک کر دیتے ہیں، ان کی مثال اس شخص جیسی ہے جو کسی چٹیل میدان میں تھا، پھر لوگوں کے کھانا پکانے کا وقت آیا تو ایک شخص لکڑی لانے لگا اور دوسرا شخص لکڑی لانے لگا، یہاں تک کہ انہوں نے اس سے ایک ڈھیر جمع کر لیا اور آگ بھڑکا دی، پھر اس میں جو کچھ تھا اسے پکا لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2687]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم طب] عن ابن مسعود. الروض النضير 351.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2529
وَعَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ، فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى يُهْلِكْنَهُ I "، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بِأَرْضٍ فَلَاةٍ، فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِكَذَا، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُوَيْدِ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ سَوَادًا كَثِيرًا، ثُمَّ أَجَّجُوا نَارًا، فَأَنْضَجَتْ مَا قُذِفَ فِيهَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حقیر سمجھے جانے والے (چھوٹے چھوٹے) اعمال (گناہوں) سے بچو، کیونکہ وہ آدمی پر جمع ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اسے ہلاک کر دیتے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مثال بیان فرمائی کہ جیسے کچھ لوگ ایک بیابان زمین میں اترے، پھر کھانا تیار کرنے کا وقت آ پہنچا، تو ہر آدمی کوئی چیز لے کر آنے لگا اور کوئی آدمی چھوٹی سی لکڑی لے کر آیا، یہاں تک کہ انہوں نے اس طرح ایک بڑا ڈھیر جمع کر لیا، پھر انہوں نے آگ بھڑکائی تو اس نے ان تمام چیزوں کو پکا ڈالا جو اس میں ڈالی گئی تھیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2529]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2234، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20819، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3895، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 400، والحميدي فى «مسنده» برقم: 98، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5122، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35670، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10500»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4944
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ، إِنَّهُنَّ تَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى تُهْلِكْنَهُ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بِأَرْضٍ فَلَاةٍ، فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُوَيْدِ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ سَوَادًا، ثُمَّ أَجَجُّوا نَارًا، فَأَنْضَجَتْ مَا قُذِفَ فِيهَا ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَالْحُمَيْدِيُّ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَسَيَأْتِي بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ فِي بَابِ مَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكَ قَالَ: أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ ... فَذَكَرَهُ.
وَقَدْ رُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مِنْ قَوْلِهِ غَيْرَ مَرْفُوعٍ.
قَالَ الشَّافِعِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ -: فَإِنْ كَانَ الْأَغْلَبُ عَلَى الرَّجُلِ الْأَظْهَرُ مِنْ أَمْرِهِ الطَّاعَةَ وَالْمُرُوءَةَ قُبِلَتْ شَهَادَتُهُ، وَإِنْ كَانَ الْأَغْلَبُ الْأَظْهَرُ مِنْ أَمْرِهِ الْمَعْصِيَةَ: وَخِلَافَ الْمُرُوءَةِ؛ رُدَّتْ شَهَادَتُهُ.
وَقَالَ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : سَمِعْتُ أَبَا الْوَلِيدِ الْفَقِيهَ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ بْنَ سُرَيْجٍ يَقُولُ وَسُئِلَ عَنْ صِفَةِ الْعَدَالَةِ، قَالَ: يَكُونُ حُرًّا مُسْلِمًا بَالِغًا عَاقِلًا، غَيْرَ مُرْتَكِبٍ لِكَبِيرَةٍ، وَلَا مُصِرٍّ عَلَى صَغِيرَةِ، وَلَا يَكُونُ تَارِكًا لِلْمُرُوءَةِ فِي غَالِبِ الْعَادَةِ.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے آپ کو ان گناہوں سے بچاؤ جنہیں معمولی سمجھا جاتا ہے، کیونکہ وہ انسان پر جمع ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اسے ہلاک کر دیتے ہیں“، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مثال اس گروہ کی طرح بیان فرمائی جنہوں نے کسی ریگزار زمین میں پڑاؤ ڈالا، پھر جب ان کے کھانے کی تیاری کا وقت ہوا تو ایک شخص لکڑی کا ایک ٹکڑا لایا اور دوسرا چھوٹی سی ٹہنی لایا، یہاں تک کہ انہوں نے (لکڑیوں کا) ایک بڑا ڈھیر جمع کر لیا، پھر انہوں نے آگ روشن کی جس نے اس چیز کو پکا دیا جو اس میں ڈالی گئی تھی؛ اسے امام مسدد، امام حمیدی، ابن ابی عمر، امام ابو یعلیٰ، امام احمد بن حنبل اور امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور یہ حدیث اپنے طرق سمیت کتاب الادب کے باب ’ما یحتقر من الذنوب‘ (معمولی سمجھے جانے والے گناہ) میں آئے گی، نیز اسے امام بیہقی نے بھی اپنی سنن میں روایت کیا ہے، اور اس سلسلے میں عبد الرحمن بن یزید کے واسطے سے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ قول غیر مرفوع (موقوف) بھی مروی ہے، جبکہ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اگر کسی شخص کی ظاہری اور غالب حالت اطاعت گزاری اور مروت پر مبنی ہو تو اس کی گواہی قبول کی جائے گی، اور اگر اس کی غالب و ظاہر حالت نافرمانی اور خلافِ مروت ہو تو اس کی گواہی رد کر دی جائے گی“، نیز امام ابنِ سُریج رحمہ اللہ سے جب عدالت کی صفت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”(عادل وہ ہے جو) آزاد، مسلمان، بالغ اور عاقل ہو، کبیرہ گناہ کا مرتکب نہ ہو، صغیرہ گناہوں پر اصرار نہ کرے اور عمومی طور پر مروت کو ترک کرنے والا نہ ہو“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الشهادات ومن تجوز شهادته ومن لا تجوز/حدیث: 4944]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد والحميدي وابن أبي عمر وأبو يعلى وأحمد بن حنبل والطبراني بإسناد حسن، وسيأتي بطرقه في كتاب الأدب في باب ما يحتقر من الذنوب»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3808، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2550، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17459»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں