🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
304. مجاهد، عن ابن عمر
مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13488 (کل: 19 مقامات، 11 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13488، 13223
سنن دارمی: 2213
مسند احمد: 4722، 5010، 6135، 6276، 6411، 6417
مصنف ابن ابی شیبہ: 18568
الفتح الربانی: 5893، 5905
مسند امام شافعی: 870
الجامع الكامل: 6486
السنن الكبرى للبيهقي: 14034، 14215
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6364
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7600
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5807
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5905
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبِيعْ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ إِلَّا أَنْ يَأْذَنَ لَهُ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور نہ اپنے بھائی کی منگنی پر منگنی کرے، الا کہ وہ اسے اجازت دے دے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5905]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5142، ومسلم: 1412، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4722 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4722»
وضاحت: فوائد: … کسی کی بیع پر بیع کرنا، اس کا مفہوم یہ ہے کہ فروخت کنندہ اور خریدار ایک سودا کر رہے ہوں، دونوں رضامند نظر آ رہے ہوں اور عقد کا معاملہ بالکل قریب پہنچ چکا ہو، اتنے میں تیسرا آدمی بیچ میں گھس جائے اور زیادہ قیمت لگا کر مالک کو اپنے طرف مائل کر لے۔ تیسرے آدمی کی اس کاروائی سے مسلمانوں میں دشمنی اور فساد بڑھے گا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع کر دیا ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5142
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 870
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ عَلَى نَفْسِهِ وَلَا عَلَى غَيْرِهِ.  
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”نہ محرم نکاح کرے، نہ کروائے اور نہ اپنی منگنی کرے اور نہ کسی کی کروائے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 870]
تخریج الحدیث: «صحيح اخرجه البيهقي: 213/7 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4247) وابن ابي شيبة (12974).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6486
6486- عن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يَنكح المحرمُ ولا يخطبُ، ولا يُخطَب عليه، ولا يبع أحدُكم على بيع أخيه، ولا يخطبْ على خِطْبة أخيه حتى يأذن له.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطبراني في الأوسط (514) عن أحمد بن القاسم، ثنا محمد بن يوسف الغَضِيضي، قال: حدثنا عبد الله بن وهب، عن عمر بن محمد، عن نافع، عن ابن عمر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14034
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ يَحْيَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، ثنا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَرُدَّ أَوْ يَأْذَنَ لَهُ".
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا: ”کوئی اپنے بھائی کی منگنی کے پیغام پر پیغام نہ دے، یہاں تک کہ وہ چھوڑ دے یا اجازت دے دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14034]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14215
وَبِهَذَيْنِ الْإِسْنَادَيْنِ عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكَحُ وَلَا يَخْطُبُ عَلَى نَفْسِهِ وَلَا عَلَى غَيْرِهِ".
نافع حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”محرم نہ تو اپنا نکاح کرے اور نہ ہی کسی دوسرے کا اور نہ ہی اپنی جانب سے کسی کو پیغامِ نکاح دے اور نہ ہی کسی دوسرے کی جانب سے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14215]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6364
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْجَلَبَ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صُحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ، وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ، وَالْغَنَمَ لِلْبَيْعِ فَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنَّهُ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ إِنْ رَدَّهَا رَدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ".
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ: النَّهْيُ عَنِ النَّجْشِ، وَالتَّلَقِّي. وَلَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَابْنِ مَاجَهْ حَدِيثٌ فِي الْمُصَرَّاةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" رَدَّ مِثْلِي أَوْ مِثْلَ لَبَنِهَا قَمْحًا" بَدَلَ التَّمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہری شخص دیہاتی کی چیز فروخت نہیں کروائے گا تم (منڈی تک پہنچنے سے پہلے) سوداگروں سے نہ ملو اور تم مصنوعی بولی: نہ لگاؤ اور تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کے شادی کے پیغام پر اپنی شادی کا پیغام نہ بھیجے اور کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے پیالے میں موجود چیز کو خود حاصل کر لے اس عورت کو وہ چیز ملے گی جو اس کے نصیب میں ہو گی اور تم اونٹنیوں یا بکریوں کا انہیں فروخت کرنے کے لئے تصریہ نہ کرو جو شخص کوئی تصریہ والی بکری خریدتا ہے، تو اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا (یا تو وہ اس کو رکھ لے یا پھر) اگر وہ چاہئے، تو اسے واپس کر دے اور اس کے ہمراہ کھجور کا ایک صاع واپس کرے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو بولی: لگانے اور (منڈی سے باہر سوداگروں سے) ملنے کی ممانعت کے بارے میں ان کے حوالے سے امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو تصریہ والے جانور کے بارے میں ہے تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے دودھ کی دو مثل، (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک مثل، جتنی گندم واپس کرے گا“ یعنی۔ انہوں نے کھجور کی جگہ گندم کا لفظ استعمال کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6364]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13545)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7600
«لا يبيع الرجل على بيع أخيه ولا يخطب على خطبة أخيه إلا أن يأذن له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ ہی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، الا یہ کہ وہ اسے اجازت دے دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7600]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د ن] عن ابن عمر. أحاديث البيوع: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13223
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْخَيَّاطِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الْأَجْلَابُ، وَلَا يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَخْطُبَ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَدَعَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ قافلوں کو شہر میں داخل ہونے سے پہلے راستے میں روک کر ان سے سودا کیا جائے، اور یہ کہ شہری کسی دیہاتی کا مال اس کے لیے بیچے، اور یہ کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے رشتے کے پیغام پر اپنا رشتہ پیش کرے یہاں تک کہ وہ نکاح کر لے یا چھوڑ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13223]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 336، حدیث 13280»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5807
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، أَخْبَرَنِي صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَقَالَ: لَا تَلَقَّوُا الْبُيُوعَ، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، حَتَّى يَتْرُكَ الْخَاطِبُ الْأَوَّلُ، أَوْ يَأْذَنَ لَهُ فَيَخْطُبَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شہری کسی دیہاتی کے مال کی فروخت کا معاملہ نہ کرے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجارتی مال کا (منڈی پہنچنے سے پہلے) آگے بڑھ کر استقبال نہ کرو، اور تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ ہی کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام بھیجے جب تک کہ پہلا پیغام دینے والا اسے ترک نہ کر دے یا اسے اجازت دے دے، تب وہ پیغامِ نکاح بھیج سکتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5807]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2017، 2032، 2051، 2057، 2058، 4848، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1412، 1526، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1292، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3238، 3243، 4497، 4503، 4504، 4607، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2081، 3436، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1868، 2171، 2229، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6381، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1390، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2176، 2567، وأخرجه فتح الباري برقم: 2019، 2028، 2030، 2032، 2034، 2036، 2052، 2058، 2073، 2077، 2082، 2091، 2122، 2890، 5820، 6922، 6952، 6972، وأخرجه مسند البزار برقم: 162، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14315، 14461، 14488، 14489، 14598، 14868، 20817، 20819، 20820، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4782، 13097، 13098، 13126، 13146، 13280، 13545، 13546، 13547، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 514، 1183، 1615، 3894، 5553، 7995، 8965، 9272، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4962، وأخرجه شرح السنة برقم: 2094، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5781»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں