🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
827. يونس بن عبيد عن الحسن عن عمران بن حصين
یونس بن عبید کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 15415 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 15415، 3146، 15416، 15417، 15418
مسند احمد: 20659
الفتح الربانی: 5362، 12121
صحیح ابن حبان: 4473، 5616
المستدرک علی الصحیحین: 5983
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4855
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15415
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا حُمَيْدٌ ، وَحَبِيبٌ ، وَيُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ زِيَادًا اسْتَعْمَلَ الْحَكَمَ بْنَ عَمْرٍو الْغِفَارِيَّ عَلَى جَيْشٍ، فَلَقِيَهُ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فِي دَارِ الْإِمَارَةِ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرِي فِيمَا جِئْتُكَ؟ أَمَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا بَلَغَهُ الَّذِي قَالَ لَهُ أَمِيرُهُ: فَقُمْ فَقَعْ فِي النَّارِ، فَقَامَ الرَّجُلُ لِيَقَعَ، فَأُدْرِكَ فَأُمْسِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَا النَّارَ، لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ " قَالَ: أَيْ قَالَ، وَإِنَّمَا أَرَدْتُ هَذَا الْحَدِيثَ.
زیاد نے سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر پر امیر مقرر کیا، تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ دار الامارہ میں لوگوں کے درمیان ان سے ملے اور فرمایا: کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس کس لیے آیا ہوں؟ کیا آپ کو یاد نہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پہنچی کہ ایک آدمی کے امیر نے اس سے کہا تھا: ’کھڑے ہو جاؤ اور آگ میں کود پڑو‘، تو وہ آدمی کودنے کے لیے کھڑا ہوا، مگر اسے پکڑ کر روک لیا گیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ اس میں گر جاتا تو دونوں آگ میں داخل ہو جاتے، اللہ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں۔“ انہوں نے کہا: ہاں (یاد ہے)۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرا مقصود صرف یہی حدیث (یاد دلانا) تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15415]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 150، حدیث 324»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20659
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، وَحُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ زِيَادًا اسْتَعْمَلَ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ عَلَى جَيْشٍ، فَأَتَاهُ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَلَقِيَهُ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ: أَتَدْرِي لِمَ جِئْتُكَ؟ فَقَالَ لَهُ: لِمَ؟ قَالَ: هَلْ تَذْكُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلرَّجُلِ الَّذِي قَالَ لَهُ أَمِيرُهُ قَعْ فِي النَّارِ، فَأَدْرَكَ، فَاحْتَبَسَ، فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَا النَّارَ جَمِيعًا، لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ"؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُذَكِّرَكَ هَذَا الْحَدِيثَ .
حسن کہتے ہیں کہ زیاد نے حکم غفاری کو ایک لشکر کا امیر مقرر کیا، حضرت عمران بن حصین ان کے پاس آئے اور لوگوں کے درمیان ان سے ملے اور فرمایا کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس کیوں آیا ہوں؟ انہوں نے پوچھا کیوں؟ حضرت عمران نے فرمایا کیا آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ ارشاد یاد ہے جو آپ نے اس آدمی کے متعلق فرمایا تھا جسے اس کے امیر نے آگ میں کود جانے کا حکم دیا تھا، اسے پکڑ لیا گیا اور وہ رک گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ نے فرمایا اگر وہ اس میں کود جاتا تو وہ دونوں جہنم میں داخل ہوجاتے، اللہ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں ہے؟ حکم نے کہا جی ہاں! حضرت عمران نے فرمایا میں آپ کو یہی حدیث یاد دلانا چاہتا تھا۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20659]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع، الحسن لم يسمع من عمران ولامن الحكم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5362
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا يُونُسُ قَالَ نُبِّئْتُ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ جَاءَ إِلَى الْحَسَنِ فَقَالَ إِنَّ غُلَامًا لِي أَبَقَ فَنَذَرْتُ إِنْ أَنَا عَايَنْتُهُ أَنْ أَقْطَعَ يَدَهُ فَقَدْ جَاءَ فَهُوَ الْآنَ بِالْجِسْرِ قَالَ فَقَالَ الْحَسَنُ لَا تَقْطَعْ يَدَهُ وَحَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ إِنَّ عَبْدًا لِي أَبَقَ وَإِنِّي نَذَرْتُ إِنْ أَنَا عَايَنْتُهُ أَنْ أَقْطَعَ يَدَهُ قَالَ فَلَا تَقْطَعْ يَدَهُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَؤُمُّ فِينَا أَوْ قَالَ يَقُومُ فِينَا فَيَأْمُرُنَا بِالصَّدَقَةِ وَيَنْهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ
۔ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ حسن بصری کے پاس آئے اور کہا: میرا ایک غلام بھاگ گیا تھا اور میں نے نذر مانی تھی کہ اگر میں نے اس کو دیکھ لیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا، اب وہ آ گیا ہے اور پل کے پاس ہے، انھوں نے کہا: تم اس کا ہاتھ نہ کاٹو، کیونکہ ایک آدمی نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے کہا: بیشک میرا ایک غلام بھاگ گیا ہے اور میں نے نذر مانی ہے کہ اگر میں نے اس کو دیکھ لیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا، انھوں نے کہا: تو اس کا ہاتھ نہ کاٹ، کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیںامامت کرواتے تھے یا ہمارے بیچ میں ٹھہرتے تھے تو ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیتے اور مثلہ سے منع کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5362]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه الطبراني في الكبير: 18/ 326، وابن حبان: 4473، 5616، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:19877 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20118»

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12121
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَحُمَيْدٌ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ زِيَادًا اسْتَعْمَلَ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ عَلَى جَيْشٍ فَأَتَاهُ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَلَقِيَهُ بَيْنَ النَّاسِ فَقَالَ أَتَدْرِي لِمَ جِئْتُكَ فَقَالَ لَهُ لِمَ قَالَ هَلْ تَذْكُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِلرَّجُلِ الَّذِي قَالَ لَهُ أَمِيرُهُ اقْعَ فِي النَّارِ فَأَدْرَكَ فَاحْتَبَسَ فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ”لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَا النَّارَ جَمِيعًا لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى“ قَالَ نَعَمْ قَالَ إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُذَكِّرَكَ هَذَا الْحَدِيثَ
حسن سے روایت ہے کہ زیاد نے حکم غفاری کو ایک لشکر پر امیر بنایا، سیدناعمران بن حصین رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور لوگوں کے ما بین اس سے ملے اور کہا: کیا تم جانتے ہو کہ میں تمہارے ہاں کس لیے آیا ہوں؟ ا س نے کہا: جی بتائیں، کس لیے آئے ہیں؟ انہو ں نے کہا، کیا تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ بات یاد ہے جوآپ نے اس آدمی سے ارشاد فرمائی تھی، جسے اس کے امیر نے کہا تھا، آگ میں گھس جا، مگر اس آدمی نے یہ بات ماننے سے انکار کیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: اگر وہ آگ میں داخل ہو جاتا تو وہ دونوں(حکم دینے والا اور اس کو ماننے والا) جہنم میں جاتے، اللہ تعالیٰ کی معصیت ہو رہی ہو تو کسی کی اطاعت نہیں کی جاسکتی۔ حکم غفاری نے کہا: جی ہاں، یاد ہے۔ پھر سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں یہ حدیث یاد دلانا چاہتا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12121]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه الطبراني في الكبير: 3159، والبزار: 3581، والحاكم: 3/ 443، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20659 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20935»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4473
أَخْبَرَنَا الْقَطَّانُ بِالرَّقَّةِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ : إِِنَّ لِي عَبْدًا أَبَقَ، وَإِِنِّي نَذَرْتُ لِلَّهِ إِِنْ أَصَبْتُهُ لأَقْطَعَنَّ يَدَهُ، فَقَالَ: لا تَقْطَعْ يَدَهُ، فَإِِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُومُ فِينَا " فَيَأْمُرُنَا بِالصَّدَقَةِ وَيَنْهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: الْمُثْلَةُ الْمَنْهِيُّ عَنْهَا لَيْسَ الْقَوَدُ الَّذِي أَمَرَ بِهِ، لأَنَّ أَخْبَارَ الْعُرَنِيِّينَ الْمُرَادُ مِنْهَا كَانَ الْقَوَدَ لا الْمُثْلَةَ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے کہا: میرا ایک غلام بھاگ گیا ہے، میں نے اللہ کے نام کی یہ نذر مانی ہے کہ وہ اگر مجھے مل گیا تو میں اس کا ہاتھ ضرور کاٹوں گا، تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اس کا ہاتھ مت کاٹنا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا اور «الْمُثْلَةِ» ”مثلہ“ کرنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع کر دیا“۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ممنوعہ مثلہ سے مراد یہ ہے: وہ کسی قصاص کے طور پر نہ ہو کیونکہ عُرینہ قبیلے کے لوگوں کے بارے میں روایات میں یہ بات مذکور ہے، اس سے مراد قصاص ہے مثلہ کرنا نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4473]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1133، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4473، 5616، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7938، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2667، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1697، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18121، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20158» «رقم طبعة با وزير 4456»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (3540)، «الإرواء» (2230)، «صحيح أبي داود» (2393). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5616
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : إِنَّ عَبْدًا لِي أَبَقَ، وَإِنِّي نَذَرْتُ إِنْ أَصَبْتُهُ، لأَقْطَعَنَّ يَدَهُ، قَالَ: لا تَقْطَعْ يَدَهُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُومُ فِينَا، " فَيَأْمُرُنَا بِالصَّدَقَةِ، وَيَنْهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ" .
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے کہا: میرا ایک غلام مفرور ہو گیا ہے، میں نے یہ نذر مانی ہے کہ اگر وہ مجھے مل گیا تو اس کے ہاتھ ضرور کاٹوں گا۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس کا ہاتھ نہ کاٹنا، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ”صدقہ کرنے کا حکم دیا اور مثلہ کرنے سے منع کیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5616]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1133، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4473، 5616، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7938، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2667، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1697، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18121، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20158» «رقم طبعة با وزير 5587»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (3540)، «الإرواء» (2230)، «صحيح أبي داود» (2353). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5983
حدثنا الشيخ أبو بكر أحمدُ بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا حَجّاج بن مِنْهال، أخبرنا حمّاد بن سَلَمة، حدثنا حُميدٌ ويونس وحَبيب بن الشَّهيد، عن الحسن: أنَّ زيادًا استعمَل الحكمَ بن عَمرو الغِفَاريّ على جيش، فلَقِيَه عِمرانُ بن حُصَين في دار الإمارة فيما بينَ الناس، فقال له: تَدْري فيمَ جئتُك؟ أما تَذكُرُ أنَّ رسولَ الله ﷺ لما بَلَغَه الذي قال له أميرُه: قُمْ فقَعْ في النار، فقام الرجلُ لِيقَعَ فيها، فأُدرِكَ، فأمسَكَه، قال: فقال رسول الله ﷺ:"لو وَقَعَ فيها لدَخَلا النار، لا طاعةَ في مَعصِيَةِ الله"؟ قال الحكمُ: بَلَى، قال عمرانُ: إنما أردتُ أن أُذكِّركَ هذا الحديثَ (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5870 - صحيح
حسن بصری سے روایت ہے کہ زیاد نے سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجا، تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ انہیں دار الامارت میں لوگوں کے درمیان ملے اور پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو میں تمہارے پاس کیوں آیا ہوں؟ کیا تمہیں یاد ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس شخص کی اطلاع ملی جس کے امیر نے اسے آگ میں کودنے کا حکم دیا تھا اور وہ شخص کودنے کے لیے کھڑا ہو گیا تو لوگوں نے اسے پکڑ لیا؟ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اگر وہ اس میں کود جاتا تو وہ دونوں (امیر اور مامور) آگ میں داخل ہوتے، اللہ کی نافرمانی میں (کسی کی) اطاعت جائز نہیں““، حکم رضی اللہ عنہ نے کہا: ”جی ہاں (مجھے یاد ہے)“، عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے صرف تمہیں یہ حدیث یاد دلانے کا ارادہ کیا تھا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5983]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن الحسن - وهو ابن أبي الحسن البصري - لم يسمع من عمران ولا من الحكم بن عمرو، ولكن للحديث طريقان أُخريان صحيحتان. علي بن عبد العزيز: هو البغوي، وحميد: هو ابن أبي حميد الطويل، ويونس: هو ابن عُبيد.» [ترقيم الرساله 5983] [ترقيم الشركة 5924] [ترقيم العلميه 5870]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3146
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا حُمَيْدٌ وَيُونُسُ وَحَبِيبٌ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ زِيَادًا اسْتَعْمَلَ الْحَكَمَ بْنَ عَمْرٍو الْغِفَارِيَّ عَلَى جَيْشٍ، فَلَقِيَهُ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فِي دَارِ الْإِمَارَةِ بَيْنَ الْبَابَيْنِ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرِي فِيمَا جِئْتُكَ؟ أَمَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَلَغَهُ الَّذِي قَالَ لَهُ أَمِيرُهُ: قُمْ فَقَعْ فِي النَّارِ، فَقَامَ الرَّجُلُ لِيَقَعَ فِيهَا، فَأُدْرِكَ فَأُمْسِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَ النَّارَ، لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ "؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُذَكِّرَكَ هَذَا الْحَدِيثَ.
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ زیاد نے سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر پر امیر مقرر کیا، تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ دار الامارہ میں دونوں دروازوں کے درمیان ان سے ملے اور کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس کس لیے آیا ہوں؟ کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس شخص کی خبر پہنچی جس سے اس کے امیر نے کہا تھا: کھڑے ہو جاؤ اور آگ میں کود جاؤ، تو وہ شخص آگ میں کودنے کے لیے کھڑا ہوا، پھر اسے جا لیا گیا اور روک لیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ اس میں کود جاتا تو جہنم میں داخل ہو جاتا، اللہ کی نافرمانی میں کوئی اطاعت نہیں“؟ حکم رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں۔ عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو صرف یہ چاہتا تھا کہ آپ کو یہ حدیث یاد دلاؤں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3146]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 211، حدیث 3159»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15416
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنَا مَنْصُورٌ ، وَيُونُسُ ، وَحُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور مثلہ (لاش یا جسم کے اعضاء کاٹنے) سے منع فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15416]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 150، حدیث 325»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15417
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثَنَا يُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَقَالَ: إِنَّ عَبْدِي أَبَقَ، وَإِنِّي نَذَرْتُ لَئِنْ رَدَّهُ اللهُ لَأَقْطَعَنَّ يَدَهُ، قَالَ: فَلَا تَقْطَعْ يَدَهُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُ بِالصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ.
ایک آدمی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میرا غلام بھاگ گیا ہے، اور میں نے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے اسے واپس لوٹا دیا تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔ انہوں نے فرمایا: اس کا ہاتھ نہ کاٹنا، ”کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ کرنے کا حکم دیتے اور مثلہ کرنے سے منع فرماتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15417]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 151، حدیث 326»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں