🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
215. ذكر مشاهد معاذ وسنه ووفاته ومن أخباره
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے غزوات، عمر، وفات اور دیگر احوال کا ذکر
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17181 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17181
مصنف ابن ابی شیبہ: 27516، 37170، 38000
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9080
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17181
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ قَالَ: أَتَيْتُ نُعَيْمَ بْنَ أَبِي هِنْدٍ ، فَأَخْرَجَ إِلَيَّ صَحِيفَةً، فَإِذَا فِيهَا: مِنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّا عَهِدْنَاكَ وَأَمْرُ نَفْسِكَ لَكَ مُهِمٌّ، فَأَصْبَحْتَ قَدْ وُلِّيتَ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَحْمَرِهَا وَأَسْوَدِهَا، يَجْلِسُ بَيْنَ يَدَيْكَ الْوَضِيعُ وَالشَّرِيفُ، وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِيقُ، وَلِكُلٍّ حِصَّتُهُ مِنَ الْعَدْلِ، فَانْظُرْ كَيْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا عُمَرُ ، فَإِنَّا نُحَذِّرُكَ يَوْمًا تَعْنِي فِيهِ الْوُجُوهُ، وَتَجِفُّ فِيهِ الْقُلُوبُ، وَتَنْقَطِعُ فِيهِ الْحُجَجُ لِحُجَّةِ مَلِكٍ قَدْ قَهَرَهُمْ بِجَبَرُوتِهِ، وَالْخَلْقُ دَاخِرُونَ لَهُ يَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُ، وَإِنَّا كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آخِرِ زَمَانِهَا سَيَرْجِعُ إِلَى أَنْ يَكُونُوا إِخْوَانَ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءَ السَّرِيرَةِ، وَإِنَّا نَعُوذُ بِاللهِ أَنْ يَنْزِلَ كِتَابُنَا سِوَى الْمَنْزِلِ الَّذِي نَزَلَ مِنْ قُلُوبِنَا، فَإِنَّا إِنَّمَا كَتَبْنَا بِهِ نَصِيحَةً لَكَ، وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ.
فَكَتَبَ إِلَيْهِمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: سَلَامٌ عَلَيْكُمَا، أَمَّا بَعْدُ، أَتَانِي كِتَابُكُمَا تَذْكُرَانِ أَنَّكُمَا عَهِدْتُمَانِي وَأَمْرُ نَفْسِي لِي مُهِمٌّ، فَأَصْبَحْتُ قَدْ وُلِّيتُ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَحْمَرِهَا وَأَسْوَدِهَا، يَجْلِسُ بَيْنَ يَدَيَّ الشَّرِيفُ وَالْوَضِيعُ وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِيقُ، وَلِكُلٍّ حِصَّةٌ مِنَ الْعَدْلِ، كَتَبْتُمَا: كَيْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا عُمَرُ ، وَإِنَّهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ لَهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ إِلَّا بِاللهِ، وَكَتَبْتُمَا تُحَذِّرَانِي مَا حُذِّرَتْ مِنْهُ الْأُمَمُ قَبْلَنَا وَقَدِيمًا، وَإِنَّ اخْتِلَافَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ بِآجَالِ النَّاسِ يُقَرِّبَانِ كُلَّ بَعِيدٍ، وَيَأْتِيَانِ بِكُلِّ جَدِيدٍ، وَيَأْتِيَانِ بِكُلِّ مَوْعُودٍ حَتَّى يَصِيرَ النَّاسُ إِلَى مَنَازِلِهِمْ مِنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، كَتَبْتُمَا تُحَذِّرَانِي أَنَّ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ سَيَرْجِعُ فِي آخِرِ زَمَانِهَا إِلَى أَنْ يَكُونُوا إِخْوَانَ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءَ السَّرِيرَةِ، وَلَسْتُمْ بِأُولَئِكَ وَلَيْسَ هَذَا بِزَمَانِ ذَلِكَ، وَذَلِكَ زَمَانٌ تَظْهَرُ فِيهِ الرَّغْبَةُ وَالرَّهْبَةُ، يَكُونُ رَغْبَةُ بَعْضِ النَّاسِ إِلَى بَعْضٍ لِصَلَاحِ دُنْيَاهُمْ، كَتَبْتُمَا تَعُوذَانِ بِاللهِ أَنْ أُنْزِلَ كِتَابَكُمَا سِوَى الْمَنْزِلِ الَّذِي نَزَلَ مِنْ قُلُوبِكُمَا، وَأَنَّكُمَا كَتَبْتُمَا بِهِ نَصِيحَةً لِي، وَقَدْ صَدَقْتُمَا، فَلَا تَدَعَا الْكِتَابَ إِلَيَّ فَإِنَّهُ لَا غِنَى بِي عَنْكُمَا وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمَا ".
محمد بن سوقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نعیم بن ابی ہند رحمہ اللہ کے پاس آیا تو انہوں نے میرے سامنے ایک تحریر نکالی، اس میں یہ لکھا تھا: ابوعبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کی طرف سے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے نام: آپ پر سلامتی ہو، امابعد: ہم نے آپ کو ایسے دیکھا تھا کہ آپ کو اپنی ذات کا معاملہ ہی اہم لگتا تھا، اور آج آپ اس امت کے سرخ و سیاہ تمام لوگوں کے معاملات کے والی بن چکے ہیں، آپ کے سامنے ادنیٰ اور شریف، دشمن اور دوست سب بیٹھتے ہیں، اور ہر ایک کا عدل میں حصہ ہے، تو دیکھیے اے عمر! آپ اس معاملے میں کہاں کھڑے ہیں، ہم آپ کو اس دن سے ڈراتے ہیں جس میں چہرے جھکے ہوئے ہوں گے، دل خشک ہو جائیں گے، اور دلیلیں کٹ جائیں گی سوائے اس بادشاہ کی حجت کے جس نے اپنے جبروت سے انہیں مغلوب کر رکھا ہو گا، اور مخلوق اس کے سامنے عاجز ہو گی، اس کی رحمت کی امید رکھتی اور اس کے عذاب سے ڈرتی ہو گی، اور ہم بات کیا کرتے تھے کہ اس امت کا معاملہ آخری زمانے میں یہ ہو جائے گا کہ وہ ظاہر میں بھائی اور دل میں دشمن ہوں گے، اور ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ ہمارا یہ خط اس جگہ سے ہٹ کر کہیں اور اترے جہاں سے یہ ہمارے دلوں سے اترا ہے، ہم نے تو یہ خط صرف آپ کی خیرخواہی کے لیے لکھا ہے، اور آپ پر سلامتی ہو۔ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو لکھا: سیدنا عمر بن خطاب کی طرف سے ابوعبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کے نام: تم دونوں پر سلامتی ہو، امابعد: مجھے تمہارا خط ملا جس میں تم یاد دلا رہے ہو کہ تم نے مجھے ایسا دیکھا تھا کہ مجھے اپنی ذات کا معاملہ ہی اہم لگتا تھا، اور آج میں اس امت کے سرخ و سیاہ تمام لوگوں کے معاملات کا والی بن چکا ہوں، میرے سامنے شریف اور ادنیٰ، دشمن اور دوست سب بیٹھتے ہیں، اور ہر ایک کا عدل میں حصہ ہے، تم نے لکھا: تو دیکھو اے عمر! تم اس معاملے میں کہاں کھڑے ہو - اور بے شک اس معاملے میں انہیں اللہ کے سوا کوئی طاقت و قوت نہیں - اور تم نے مجھے اس سے ڈرایا جس سے ہم سے پہلی امتیں قدیم سے ڈرائی جاتی رہی ہیں، اور بے شک رات اور دن کا بدلتے رہنا لوگوں کی اجلوں کے ساتھ ہر دور کی چیز کو قریب کر دیتا ہے اور ہر نئی چیز کو لے آتا ہے، اور ہر وعدہ کیا ہوا معاملہ لے آتا ہے یہاں تک کہ لوگ جنت یا جہنم میں اپنے اپنے ٹھکانوں تک پہنچ جاتے ہیں، تم نے مجھے یہ کہہ کر ڈرایا کہ اس امت کا معاملہ آخری زمانے میں یہ ہو جائے گا کہ وہ ظاہر میں بھائی اور دل میں دشمن ہوں گے، حالانکہ تم وہ لوگ نہیں ہو اور نہ یہ وہ زمانہ ہے، وہ ایسا زمانہ ہو گا جس میں رغبت اور خوف ظاہر ہوں گے، لوگوں کی ایک دوسرے کی طرف رغبت صرف دنیاوی مصلحت کے لیے ہو گی۔ تم نے لکھا کہ تم اللہ کی پناہ مانگتے ہو کہ میں تمہارا خط اس جگہ سے ہٹ کر کہیں اور اتاروں جہاں سے وہ تمہارے دلوں سے اترا، اور تم نے یہ خط میری خیرخواہی کے لیے لکھا، اور تم نے سچ کہا، تو تم خط لکھنا بند نہ کرنا، کیونکہ مجھے تم دونوں سے کوئی بے نیازی نہیں، اور تم دونوں پر سلامتی ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17181]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 32، حدیث 45»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26365 ترقیم الشثری: -- 27516
حدثنا مروان بن معاوية ، عن محمد بن سوقة قال: اتيت نعيم بن ابي هند ، فاخرج إلي صحيفة فإذا فيها: من ابي عبيدة بن الجراح ومعاذ بن جبل إلى عمر بن الخطاب سلام عليك، اما بعد: فكتب إليهما: من عمر بن الخطاب إلى ابي عبيدة بن الجراح ومعاذ بن جبل سلام عليكما، اما بعد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (اللَّه).
(٢) في [أ]: (لهما).
(٣) في [ز]: زيادة (اللَّه).
(٤) نعيم لا يروي عن أحد من الصحابة.

حضرت محمد بن سوقہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت نعیم بن ابی ھند کے پاس آیا تو آپ نے مجھے ایک صحیفہ نکال کر دکھایا اس میں یوں لکھا ہوا تھا۔ ابو عبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل کی جانب سے حضرت عمر بن خطاب کی طرف۔ آپ پر سلامتی ہو۔ اما بعد: حمدو صلوۃ کے بعد اور پھر جب حضرت عمر نے ان دونوں کو خط کا جواب لکھا تو وہ یوں تھا۔ عمر بن خطاب کی جانب سے حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور حضرت معاذ بن جبل کی طرف، تم دونوں پر سلام ہو، اما بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27516]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37169، والطبراني فى «الكبير» برقم: 45، ترقيم محمد عوامة: 26365»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35592 ترقیم الشثری: -- 37170
حدثنا مروان بن معاوية ، عن محمد بن سوقة قال: اتيت نعيم بن ابي هند ، فاخرج إلي صحيفة فإذا فيها: من ابي عبيدة بن الجراح ومعاذ بن جبل إلى عمر بن الخطاب: سلام عليك، اما بعد، فإنا عهدناك وامر نفسك لك مهم، واصبحت وقد وليت امر هذه الامة احمرها واسودها، يجلس بين يديك الشريف والوضيع، والعدو والصديق، ولكل حصته من العدل، فانظر كيف انت عند ذلك يا عمر، فإنا نحذرك يوما تعنو فيه الوجوه، وتجف فيه القلوب، وتقطع فيه الحجج، ملك قهرهم بجبروته، والخلق داخرون له، يرجون رحمته ويخافون عقابه، وإنا كنا نحدث ان امر هذه الامة سيرجع في آخر زمانها: ان يكون إخوان العلانية اعداء السريرة، وإنا نعوذ بالله ان ينزل كتابنا إليك سوى المنزل الذي نزل من قلوبنا، فإنا كتبنا به نصيحة لك، والسلام عليك.
فكتب إليهما: من عمر بن الخطاب إلى ابي عبيدة ومعاذ بن جبل: سلام عليكما، اما بعد: فإنكما كتبتما إلي تذكران انكما عهدتماني وامر نفسي لي مهم، واني قد اصبحت قد وليت امر هذه الامة احمرها واسودها، يجلس بين يدي الشريف والوضيع، والعدو والصديق، ولكل حصته من ذلك، وكتبتما: فانظر كيف انت عند ذلك يا عمر، وإنه لا حول ولا قوة عند ذلك لعمر إلا بالله، وكتبتما تحذراني ما حذرت به الامم قبلنا، وقديما كان اختلاف الليل والنهار بآجال الناس يقربان كل بعيد، ويبليان كل جديد، وياتيان بكل موعود، حتى يصير الناس إلى منازلهم من الجنة والنار، وكتبتما تذكران انكما كنتما تحدثان ان امر هذه الامة سيرجع في آخر زمانها: ان يكون إخوان العلانية اعداء السريرة، ولستم باولئك، ليس هذا بزمان ذلك، وإن ذلك زمان تظهر فيه الرغبة والرهبة، تكون رغبة بعض الناس إلى بعض لصلاح دنياهم، ورهبة بعض الناس من بعض، كتبتما به نصيحة تعظاني بالله ان انزل كتابكما سوى المنزل الذي نزل من قلوبكما، وانكما كتبتما به وقد صدقتما، فلا تدعا الكتاب إلي فإنه لا غنى بي عنكما، والسلام عليكما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (أجلس).
(٤) في [هـ]: (بكل).
(٥) في [جـ، ط، هـ]: (حصة).
(٦) في [هـ]: (تحف).
(٧) في [ط، هـ]: (تملك).
(٨) في [ع]: (عذابه).
(٩) في [هـ]: (إلى).
(١٠) في [س]: (فإنا).
(١١) سقط من: [أ، ب].
(١٢) في [ط، هـ]: (حصة).
(١٣) في [جـ، س]: (إلا باللَّه العلي العظيم عند ذلك لعمر إلا باللَّه).
(١٤) في [ع]: (ذاك).
(١٥) سقط من: [أ، ب].
(١٦) سقط من: [ط، هـ].
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) منقطع؛ نعيم بن أبي هند لا يروي عن عمر ولا معاذ ولا أبي عبيدة، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٣٨، والطبراني ٢٠/ (٤٥)، وابن عساكر ٦٥/ ٦٨.

حضرت محمد بن سوقہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت نعیم بن ابی ہند کے پاس آیا تو انہوں نے مجھے ایک صحیفہ نکال کر دکھایا۔ اس میں یہ لکھا ہوا تھا۔ ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی طرف سے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف یہ خط ہے۔ آپ پر سلامتی ہو۔ اما بعد! ہم آپ کو اس حال میں جانتے تھے کہ آپ کے لیے آپ کی اپنی ذات کا معاملہ بہت اہم تھا۔ آپ اس وقت ایسی حالت میں ہیں کہ آپ کو اس امت کے سرخ اور سیاہ پر اختیار حاصل ہوا ہے۔ آپ کے سامنے شریف اور گھٹیا آدمی بیٹھتا ہے اور دوست، دشمن بیٹھتا ہے۔ اور ہر ایک کو انصاف میں اس کا حصہ ملتا ہے۔ اے عمر رضی اللہ عنہ! پس آپ دیکھیں کہ اس وقت آپ کیسے ہو؟ کیونکہ ہم آپ کو اس دن سے ڈراتے ہیں جس دن چہرے جھکے ہوں گے اور دل خشک ہوچکے ہوں گے اور اس دن دلیلیں کاٹ دی جائیں گی۔ ایک بادشاہ ہوگا جو لوگوں پر اپنی جبروت کی وجہ سے غالب ہوگا۔ اور مخلوق اس کے لیے ذلیل ہوگی۔ اپنے رب کی رحمت کی امید کرتے ہوں گے اور اس کے عذاب سے خوف کرتے ہوں گے۔ اور ہمیں یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ اس امت کے آخر کا معاملہ اس طرح سے لوٹے گا کہ وہ علانیہ طور پر بھائی اور خلوت کے دشمن ہوں گے۔ اور ہم اس بات سے اللہ کی پناہ پکڑتے ہیں کہ ہمارا یہ آپ کو خط، اس جگہ کے علاوہ اترے جس جگہ ہمارے دلوں سے اترا ہے۔ کیونکہ ہم نے آپ کو صرف خیر خواہی کے لیے لکھا ہے۔ والسلام علیک پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو تحریر فرمایا: عمر بن خطاب کی طرف سے حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے نام۔ آپ دونوں کو سلام ہو۔ اما بعد! تم نے میری طرف خط لکھا ہے اور مجھے یہ بات یاد دلائی ہے کہ تم مجھے اس حال میں جانتے تھے کہ میرے لیے میری ذات کا معاملہ بہت اہم تھا اور یہ کہ میں ایسی حالت میں ہوں کہ مجھے اس امت کے سرخ و سیاہ پر اختیار حاصل ہے۔ میرے سامنے شریف اور ذلیل آدمی بیٹھتا ہے اور دوست، دشمن بیٹھتا ہے۔ اور ہر ایک کے لیے اس میں سے حصہ ہے۔ اور تم نے مجھے یہ بات بھی لکھی ہے کہ اے عمر! تم خیال رکھو کہ اس وقت تم کیسے رہتے ہو؟ ایسے وقت میں عمر کے پاس اللہ کی طاقت اور قوت کے علاوہ کسی شے کا سہارا نہیں ہے۔ اور تم نے میری طرف خط لکھ کر مجھے اس بات سے ڈرایا جس سے ہم سے پہلی امتوں کو ڈرایا گیا۔ اور زمانہ قدیم سے یہ دستور ہے کہ گردش لیل ونہار لوگوں کی اجل کے ساتھ ہر دور کو قریب کردیتی ہے اور ہر جدید کو بوسیدہ کردیتی ہے۔ اور ہر موعود کو حاضر کردیتی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ جنت یا جہنم میں اپنی منازل کو لوٹ جاتے ہیں اور تم نے یہ بات لکھ کر بھی مجھے یاد دہانی کروائی کہ تمہیں یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ اس امت کا معاملہ آخر زمانہ میں اس طرف لوٹے گا کہ یہ ظاہری طور پر بھائی ہوں گے اور خلوت کے دشمن ہوں گے لیکن تم لوگ ایسے نہیں ہو اور یہ زمانہ بھی وہ نہیں ہے۔ یہ وہ زمانہ ہوگا جس میں خوف اور شوق ظاہر ہوگا۔ بعض لوگوں کا شوق بعض لوگوں کی طرف اپنی دنیا کی بہتری کے لیے ہوگا اور بعض لوگوں سے بعض کا خوف ہوگا۔ تم نے مجھے یہ خط لکھ کر خدا کے نام پر وصیت کی کہ یہ خط اسی جگہ اترے جس جگہ تمہارے دلوں سے اترا ہے۔ تم لوگوں نے یہ خط خیر خواہی کے طور پر خدا کا واسطہ دے کر نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے اور تم نے سچ کہا ہے۔ پس تم مجھے خط لکھنا نہ چھوڑنا کیونکہ میرے لیے تمہارے بغیر چارہ کار نہیں ہے۔ والسلام علیکما [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37170]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ نعيم بن أبي هند لا يروي عن عمر ولا معاذ ولا أبي عبيدة .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27517، والطبراني فى «الكبير» برقم: 45، ترقيم محمد عوامة: 35592»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36413 ترقیم الشثری: -- 38000
حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن ابي رزين عن معاذ بن جبل عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا حول ولا قوة إلا بالله كنز من كنوز الجنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) منقطع؛ أبو رزين لا يروي عن معاذ، أخرجه أحمد (٢١٩٩٦)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٣٥٧)، وعبد بن حميد (١٢٨)، والطبراني ٢٠/ (٣٧١).

حضرت معاذ بن جبل، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38000]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ أبو رزين لا يروي عن معاذ .» ‏‏‏‏
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10117، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22418، 22526، 22542، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 128، والطبراني فى «الكبير» برقم: 371، ترقيم محمد عوامة: 36413»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9080
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ قَالَ: أَتَيْتُ نُعَيْمَ بْنَ أَبِي هِنْدٍ فَأَخْرَجَ إِلَيَّ صَحِيفَةً، فَإِذَا فِيهَا: مِنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّا عَهِدْنَاكَ، وَأَمْرُ نَفْسِكَ لَكَ مُهِمٌّ فَأَصْبَحْتَ وَقَدْ وَلِيتَ أَمْرَ الْأُمَّةِ أَحْمَرِهَا وَأَسْوَدِهَا، يَجْلِسُ بَيْنَ يَدَيْكَ الْوَضِيعُ وَالشَّرِيفُ، وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِيقُ، وَلِكُلٍّ حَظُّهُ مِنَ الْعَدْلِ، فَانْظُرْ كَيْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا عُمَرُ، فَإِنَّا نُحَذِّرُكَ يَوْمًا تُعْنَى فِيهِ الْوُجُوهُ، وَتَنْقَطِعُ فِيهِ الْحُجَجُ لِحُجَّةِ مَلِكٍ قَاهِرٍ قَدْ قَهَرَهُمْ بِجَبَرُوتِهِ، وَالْخَلْقُ دَاخِرُونَ لَهُ يَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُ، وَإِنَّا كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آخِرِ زَمَانِهَا سَيَرْجِعُ إِلَى أَنْ يَكُونُوا إِخْوَانَ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءَ السَّرِيرَةِ، وَإِنَّا نَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ يَنْزِلَ كِتَابُنَا سِوَى الْمَنْزِلِ الَّذِي نَزَلَ مِنْ قُلُوبِنَا فَإِنَّا إِنَّمَا كَتَبْنَا بِهِ نَصِيحَةً لَكَ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ.
فَكَتَبَ إِلَيْهِمَا عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ: مِنْ عُمَرَ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، سَلَامٌ عَلَيْكُمَا أَمَّا بَعْدُ: أَتَانِي كِتَابُكُمَا تَذْكُرَانِ أَنَّكُمَا عَهِدْتُمَانِي، وَأَمْرُ نَفْسِي لِي مُهِمٌّ، فَأَصْبَحْتُ وَقَدْ وَلِيتُ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَحْمَرِهَا وَأَسْوَدِهَا، يَجْلِسُ بَيْنَ يَدِي الْوَضِيعُ وَالشَّرِيفُ، وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِيقُ، وَلِكُلٍّ حَظُّهُ مِنَ الْعَدْلِ، وَكَتَبْتُمَا: فَانْظُرْ كَيْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا عُمَرُ فَإِنَّهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ لِعُمَرَ عِنْدَ ذَلِكَ إِلَّا بِاللَّهِ. وَكَتَبْتُمَا لِي تُحَذِّرَانِي مَا حُذِّرَتْ بِهِ الْأُمَمُ قَبْلَنَا قَدِيمًا وَإِنْ كَانَ اخْتِلَافَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ (بِآجَالِ النَّاسِ يُقَرِّبَانِ كُلَّ بَعِيدٍ، وَيَأْتِيَانِ بِكُلِّ جَدِيدٍ، وَيَأْتِيَانِ بِكُلِّ مَوْعُودٍ، حَتَّى يَصِيرَ النَّاسُ إِلَى مَنَازِلِهِمْ مِنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ) وَكَتَبْتُمَا تُحَذِّرَانِي أَنَّ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ سَيَرْجِعُ فِي آخِرِ زَمَانِهَا إِلَى أَنْ يَكُونُوا إِخْوَانَ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءَ السَّرِيرَةِ، وَلَسْتُمْ بِأُولَئِكَ وَلَيْسَ هَذَا بِزَمَانِ ذَلِكَ، وَذَلِكَ زَمَانٌ تَظْهَرُ فِيهِ الرَّغْبَةُ وَالرَّهْبَةُ، يَكُونُ رَغْبَةُ بَعْضِ النَّاسِ إِلَى بَعْضٍ لِصَلَاحِ دُنْيَاهُمْ. وَكَتَبْتُمَا نَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أُنْزِلَ كِتَابَكُمَا سِوَى الْمَنْزِلِ الَّذِي نَزَلَ مِنْ قُلُوبِكُمَا وَأَنَّكُمَا كَتَبْتُمَاهُ نَصِيحَةً لِي وَقَدْ صَدَقْتُمَا فَلَا تَدَعَا الْكِتَابَ إِلَيَّ فَإِنَّهُ لَا غِنَى لِي عَنْكُمَا، وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى هَذِهِ الصَّحِيفَةِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ وَصِيَّةُ أَبِي بَكْرٍ لِعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي بَابِ الْخُلَفَاءِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
محمد بن سوقہ بیان کرتے ہیں: میں نعیم بن ابوہند کے پاس آیا انہوں نے ایک صحیفہ نکال کر مجھے دکھایا اس میں یہ تحریر تھا: ”یہ ابوعبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل کی طرف سے سیدنا عمر بن خطاب کے نام ہے آپ کو سلام ہو۔ اما بعد! ہم نے آپ کو اس حال میں دیکھا تھا کہ آپ کو صرف اپنی ذات کا معاملہ درپیش تھا اب آپ کی یہ حالت ہے کہ آپ امت کے ہر سیاہ فام اور سفید فام کے معاملے کے نگران بن گئے ہیں آپ کے سامنے کم حیثیت کا شخص اور معزز شخص دشمن اور دوست (ہر قسم کے لوگ) بیٹھتے ہیں اور ہر ایک کا عدل میں سے حصہ ہوتا ہے، تو آپ اس بات کا جائزہ لیں گے کہ اے سیدنا عمر! آپ اس وقت کیسے ہوتے ہیں ہم آپ کو اس دن سے ڈرنے کی تلقین کرتے ہیں جس میں چہرے لرزاں ہوں گے اور جس میں زبردست بادشاہ کی حجت کے سامنے تمام حجتیں ختم ہو جائیں گی وہ اپنی عظیم بادشاہی کی بنیاد پر لوگوں پر غلبہ ظاہر فرمائے گا، اور مخلوق اس کے سامنے کمتر ہو گی، وہ لوگ اس کی رحمت کی امید رکھتے ہوں گے، اور اس کے عذاب سے ڈر رہے ہوں گے ہم لوگ یہ بات چیت کرتے ہیں کہ آخری زمانے میں اس امت کا معاملہ اس طرح ہو جائے گا کہ لوگ ظاہری طور پر بھائی بھائی ہوں گے اور باطن میں ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے، تو ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ اس مکتوب کے ذریعے ہمارا جو مقصود ہے آپ اس کی بجائے کوئی اور مفہوم مراد لیں ہم نے آپ کی خیرخواہی کے لئے اسے تحریر کیا ہے، اور آپ پر سلام ہو“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو جواب لکھا: ”یہ عمر کی طرف سے ابوعبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل کے نام ہے آپ دونوں پر سلام ہو، اما بعد! آپ دونوں کا مکتوب میرے پاس آیا آپ دونوں نے یہ نصیحت کی کہ آپ دونوں نے مجھے اس حال میں دیکھا تھا کہ مجھے صرف اپنی ذات کا معاملہ درپیش تھا، اور اب میری حالت یہ ہے کہ میں اس امت کے ہر سفید فام اور سیاہ فام کے معاملے کا نگران بن گیا ہوں، اور میرے سامنے ہر کم حیثیت کا شخص اور معزز شخص اور ہر دشمن اور ہر دوست (ہر قسم کا فرد) بیٹھتا ہے، اور ہر ایک کا عدل میں سے حصہ ہوتا ہے، تو آپ دونوں نے یہ لکھا ہے کہ تم اس بات کا جائزہ لو کہ اے عمر تم ایسی حالت میں کیا کرتے ہو تو عمر کے لئے اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے آپ دونوں نے مجھے لکھا ہے، اور مجھے اس چیز سے بچنے کی تلقین کی ہے جس سے ہم سے پہلی امتوں کو بچنے کی تلقین کی گئی تھی اور وہ یہ ہے کہ رات اور دن کی آمد و رفت لوگوں کی اجل کے ساتھ ہر دور کی چیز کو قریب کر دیتی ہے، اور رات اور دن ہر نئی چیز لے آتے ہیں اور دونوں وہ چیز لے آتے ہیں جس کا وعدہ کیا گیا ہو یہاں تک کہ ایک وہ وقت آئے گا کہ جب لوگ جنت یا جہنم میں اپنے ٹھکانوں تک پہنچ جائیں گے آپ دونوں نے مجھے خط لکھا اور مجھے اس بات سے بچنے کی تلقین کی کہ اس امت کا معاملہ عنقریب آخری زمانے میں اس صورت حال کی طرف جائے گا کہ لوگ ظاہری طور پر بھائی بھائی ہوں گے اور باطن میں ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے آپ لوگ وہ نہیں ہیں اور نہ ہی یہ زمانہ وہ زمانہ ہے، یہ وہ زمانہ ہے جس میں رغبت ظاہر ہو گی اور ڈرنا ظاہر ہو گا بعض لوگوں کی رغبت دنیاوی فائدے کے حصول کے لئے ہو گی آپ دونوں نے یہ لکھا ہے کہ آپ دونوں اس بات سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں کہ میں آپ دونوں کی تحریر کو اس کی بجائے کسی اور مقصد پر محمول کروں جو آپ کے دل میں ہے، تو آپ دونوں نے خیرخواہی کے لئے اس کو لکھا ہے آپ دونوں نے سچ کہا: ہے، اور آئندہ بھی آپ دونوں مجھے اس طرح مکتوب لکھنا نہ چھوڑیں کیونکہ میں آپ دونوں سے بے نیاز نہیں ہوں، باقی آپ دونوں پر سلام ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس صحیفے تک اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وصیت گزر چکی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء سے متعلق باب میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9080]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں