الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
313. المراسيل، عن معاذ بن جبل
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مرسل روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17503 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 21992
مصنف ابن ابی شیبہ: 40166
الفتح الربانی: 12839
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12432
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3608
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7581
حدیث نمبر: 17503
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ مُعَاذٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ: مَوْتِي، وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَمَوْتٌ يَأْخُذُ فِي النَّاسِ كَأَنَّهُ النُّقَازُ الَّذِي يَأْخُذُ فِي الشَّاءِ، وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَسْخَطُهَا، وَفِتْنَةٌ يَدْخُلُ خَوْفُهَا جَوْفَ كُلِّ مُسْلِمٍ، وَأَنْ تَغْزُوَنَا الرُّومُ فَيَسِيرُوا بِثَمَانِينَ بَنْدًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں سے چھ باتیں ہیں: میری وفات، بیت المقدس کی فتح، ایک ایسی موت جو لوگوں میں اس طرح پھیلے گی جیسے بکریوں میں وبا پھیلتی ہے، آدمی کو ہزار دینار دیے جائیں اور وہ اسے ناکافی سمجھے، ایک ایسا فتنہ جس کا خوف ہر مسلمان کے دل میں داخل ہو جائے گا، اور یہ کہ رومی ہم پر لشکرکشی کریں گے اور اسّی جھنڈوں کے ساتھ کوچ کریں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17503]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 173، حدیث 368»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22414، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38538، والطبراني فى «الكبير» برقم: 244»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22414، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38538، والطبراني فى «الكبير» برقم: 244»
حدیث نمبر: 21992
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ , حَدَّثَنِي شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ: مَوْتِي , وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ , وَمَوْتٌ يَأْخُذُ فِي النَّاسِ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ , وَفِتْنَةٌ يَدْخُلُ حَرْبُهَا بَيْتَ كُلِّ مُسْلِمٍ , وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَتَسَخَّطَهَا , وَأَنْ تَغْدِرَ الرُّومُ , فَيَسِيرُونَ فِي ثَمَانِينَ بَنْدًا تَحْتَ كُلِّ بَنْدٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا چھ چیزیں علامات قیامت میں سے ہیں میری وفات بیت المقذس کی فتح، موت کی وباء پھیل جانا جیسے بکریوں میں پھیل جاتی ہے ایک ایسی آزمائش جس کی جنگ ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہوجائے گی نیزیہ کہ کسی شخص کو ایک ہزار بھی دے دیئے جائیں تو وہ ناراض ہی رہے اور رومی لوگ مسلمانوں کے ساتھ دھوکے بازی کریں اور اسی جھنڈوں کے تحت مسلمانوں کی طرف پیش قدمی کریں جن میں سے ہر ایک جھنڈے کے ماتحت بارہ ہزار سپاہی ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21992]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، النهاس بن قهم ضعيف، وشداد لم يدرك معاذا
ترقیم عوامۃ: 38538 ترقیم الشثری: -- 40166
حدثنا وكيع ، عن النهاس بن قهم قال: حدثني شداد ابو عمار ، عن معاذ بن جبل قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ست من اشراط الساعة: موتي، وفتح بيت المقدس، وان يعطى الرجل الف دينار فيسخطها، وفتنة يدخل حزنها بيت كل مسلم، وموت ياخذ في الناس كقعاص الغنم، وان تغدر الروم فيسيرون باثني عشر الفا، تحت كل بند اثنا عشر الفا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قيم).
(٢) في [أ، س، ع]: (حزنها)، وفي [ب، ط]: (حرها)، وفي [هـ]: (حزبها).
(٣) في [أ، م]: (تقدم)، وفي [ب، س]: (تقدر).
(٤) في [هـ]: (بثمانين نبذًا).
(٥) في [هـ]: (نبذ).
(٦) مجهول منقطع؛ النهاس مجهول، وأبو عمار لم يسمع من معاذ، أخرجه أححد (٢١٩٩٢)، والطبراني (٢٠/ ٢٤٤).
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چھ چیزیں قیامت کی نشانیوں میں سے ہیں میری وفات اور بیت المقدس کی فتح، ایک صاحب کو ہزار اشرفیاں دی جائیں گی وہ ان کو ناپسند کرے گا اور ایسا فتنہ ہوگا جس کا غم ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہوگا اور موت ہوگی جو لوگوں کو ایسے پکڑ لے گی جیسے قعاص (سینے کی بیماری) بکریوں کو پکڑتی ہے رومی تم سے دھوکہ کریں گے وہ بارہ (پرچموں) کے ساتھ آئیں گے اور ہر بڑے پرچم کے نیچے بارہ ہزار افراد ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40166]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول منقطع؛ النهاس مجهول، وأبو عمار لم يسمع من معاذ .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22414، والطبراني فى «الكبير» برقم: 244، 368، ترقيم محمد عوامة: 38538»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22414، والطبراني فى «الكبير» برقم: 244، 368، ترقيم محمد عوامة: 38538»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول منقطع
حدیث نمبر: 12839
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ مَوْتِي وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَمَوْتٌ يَأْخُذُ فِي النَّاسِ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ وَفِتْنَةٌ يَدْخُلُ حَرْبُهَا بَيْتَ كُلِّ مُسْلِمٍ وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَتَسَخَّطُهَا وَأَنْ تَغْدِرَ الرُّومُ فَيَسِيرُونَ فِي ثَمَانِينَ بَنْدًا كُلُّ بَنْدٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا“
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چھ امور قیامت کی علامتوں میں سے ہیں: (۱)میری وفات، (۲)بیت المقدس کی فتح، (۳)بکریوں میں موت کی وبا کی طرح انسانوں کی بکثرت اموات، (۴)وہ فتنہ جس کی لڑائی کی آگ ہر مسلمان کے گھر میں پہنچ جائے گی، (۵) (اس حدتک دولت کی کثرت ہو گی کہ) اگر ایک آدمی کو ایک ہزار دینار دئیے جائیں گے تو وہ انہیں قلیل سمجھ کر ناراضگی کا اظہار کرے گا اور (۶) رومیوں کی بد عہدی و بے وفائی، وہ اسی جھنڈوں کے نیچے چلیں گیں اور ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار افراد ہوں گے۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12839]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه الطبراني: 20/ 244، وابن ابي شيبة: 15/ 104، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21992 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22342»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں چھ علامات قیامت بیان کی گئی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فوت ہو چکے، بیت المقدس کی فتح مکمل ہو گئی ہے، کہا جاتا ہے کہ خلافت فاروقی میں طاعون کی وجہ سے تین دنوں میں ستر ہزار لوگوں کا مر جانا اسی حدیث کا مصداق ہے۔ حدیث میں وہ فتنہ مراد ہے، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا سبب بنا اور پھر اس کے فتنوں کا تسلسل ابھی تک جاری ہے۔ پانچویں علامت سے مراد مال و دولت کی کثرت ہے، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں عظیم فتوحات کی وجہ سے پوری ہو چکی ہے، اس کے بعد سے مال و دولت میں اضافہ ہوتا رہا۔ چھٹی علامت یعنی رومیوںکا غداری کرنا، جس میں وہ سات لاکھ اور ساٹھ ہزار کے لشکر کے ساتھ آئیں گے، ابھی تک واقع نہیں ہوئی۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 12432
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ: مَوْتِي، وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَمَوْتٌ يَأْخُذُ فِي النَّاسِ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ، وَفِتْنَةٌ يَدْخُلُ حَرْبُهَا بَيْتَ كُلِّ مُسْلِمٍ، وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَسَتَخَّطُهَا، وَأَنْ يَغْدِرَ الرُّومُ فَيَسِيرُونَ بِثَمَانِينَ بَنْدًا تَحْتَ كُلِّ بَنْدٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چھ چیزیں، قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں میں سے ہیں، میرا انتقال کرنا، بیت المقدس کا فتح ہو جانا، اس موت کا واقع ہونا جو لوگوں کو یوں گرفت میں لے گی جیسے قصاص کی بیماری (بکریوں کی موت کا سبب بنتی ہے) اور ایسا فتنہ جس کی تباہی ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو گی اور یہ کہ آدمی کو ایک ہزار دینار دیے جائیں گے، تو وہ اس پر بھی ناراض ہو گا، اور یہ کہ رومی عہد شکنی کریں گے، اور اسّی جھنڈے لے کے چلیں گے، جن میں سے ہر ایک جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12432]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12432]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (122/20) أخرجه احمد فى المسند (228/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21487»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3608
«ست من أشراط الساعة: موتي وفتح بيت المقدس وأن يعطى الرجل ألف دينار فيتسخطها وفتنة يدخل حرها بيت كل مسلم وموت يأخذ في الناس كقعاص الغنم وأن يغدر الروم فيسيرون بثمانين بندا تحت كل بند اثنا عشر ألفا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کی چھ نشانیوں میں سے (یہ ہیں): میری وفات، بیت المقدس کی فتح، آدمی کو ہزار دینار دیا جانا اور وہ اسے ناکافی سمجھے، ایک ایسا فتنہ جس کی حدت ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو گی، ایک ایسی موت جو لوگوں میں بکریوں کی وبائی بیماری کی طرح پھیل جائے گی، اور رومیوں کا عہد شکنی کرنا، پھر وہ اسّی جھنڈوں کے ساتھ نکلیں گے، ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار (فوجی) ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3608]
”قیامت کی چھ نشانیوں میں سے (یہ ہیں): میری وفات، بیت المقدس کی فتح، آدمی کو ہزار دینار دیا جانا اور وہ اسے ناکافی سمجھے، ایک ایسا فتنہ جس کی حدت ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو گی، ایک ایسی موت جو لوگوں میں بکریوں کی وبائی بیماری کی طرح پھیل جائے گی، اور رومیوں کا عہد شکنی کرنا، پھر وہ اسّی جھنڈوں کے ساتھ نکلیں گے، ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار (فوجی) ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3608]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن معاذ. الصحيحة 1882.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 17380
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ ، ثَنَا شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ: مَوْتِي، وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَتَسَخَّطَهَا، وَفِتْنَةٌ تُدْخِلُ حَرَّهَا بَيْتَ كُلِّ مُسْلِمٍ، وَمَوْتٌ يَأْخُذُ فِي النَّاسِ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ، وَأَنْ نَغْزُوَ الرُّومَ، وَيَسِيرُونَ بِاثْنَيْ عَشَرَ بَنْدًا تَحْتَ كُلِّ بَنْدٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا ".
شداد ابوعمار رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کی چھ نشانیاں ہیں: میری وفات، بیت المقدس کی فتح، کسی آدمی کو ہزار دینار دیا جائے اور وہ اس سے ناراض ہو، اور ایسا فتنہ جس کی تپش ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو جائے، اور ایسی موت جو لوگوں میں بھیڑ بکریوں کی اچانک موت کی طرح پھیل جائے، اور یہ کہ ہم روم سے جنگ کریں گے، اور وہ بارہ جھنڈوں کے ساتھ چلیں گے، ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17380]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 122، حدیث 244»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22414، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38538، والطبراني فى «الكبير» برقم: 368»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22414، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38538، والطبراني فى «الكبير» برقم: 368»
حدیث نمبر: 7581
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ: مَوْتُ نَبِيِّكُمْ، وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَسْخَطَهَا، وِفِتْنَةٌ يَدْخُلُ حَرْبُهَا بَيْتَ كُلِّ رَجُلٍ مُسْلِمٍ، وَمَوْتٌ يَأْخُذُ النَّاسَ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ، وَأَنْ تَغْدِرَ الرُّومُ فَيَسِيرُونَ بِثَمَانِينَ بَنْدًا تَحْتَ كُلِّ بَنْدٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں سے چھ باتیں یہ ہیں: تمہارے نبی کی وفات، بیت المقدس کی فتح، کسی شخص کو (بطورِ عطا) ایک ہزار دینار دیے جانا اور اس کا اس پر (کم سمجھ کر) ناراض ہونا، ایسا فتنہ جس کی شدت اور تپش ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو جائے گی، ایسی کثرتِ موت جو لوگوں کو اس طرح اچانک اپنی لپیٹ میں لے لے گی جیسے بھیڑوں کو تھوتھنی کی (وبائی) بیماری لگ جاتی ہے، اور یہ کہ رومی بدعہدی کریں گے اور وہ اسی (80) جھنڈوں کے تلے تم پر چڑھائی کریں گے، جبکہ ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار (کا لشکر) ہو گا۔“ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں نہاس بن قہم نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے، تاہم اس کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7581]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند فيه النهاس بن قهم، وهو ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21487، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 275»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21487، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 275»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف