🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
494. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن المغيرة
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18092 (کل: 19 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18092، 18068، 18188
صحیح مسلم: 628، 629
بلوغ المرام: 80
مسند احمد: 18159، 18171، 18190، 18220
اللؤلؤ والمرجان: 158
مصنف ابن ابی شیبہ: 1144، 1876، 1894
الجامع الكامل: 9592، 15307
السنن الكبرى للبيهقي: 443، 4137
المعجم الاوسط: 5319
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18092
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّويَهِ الْقَطَّانُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ فِي سُبَاطَةِ بَنِي فُلَانٍ فَقَالَ: يَا مُغِيرَةُ ، مَعَكَ مَاءٌ؟ قَالَ: نَعَمْ إِدَاوَةٌ مِنْ مَاءٍ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى قَدَمَيْهِ وَعَلَيْهِ خُفَّانِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں قبیلے کی کوڑا پھینکنے کی جگہ پیشاب کیا، پھر فرمایا: ”اے مغیرہ! تمہارے پاس پانی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پانی کا ایک برتن ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنگ آستینوں والا شامی جبہ پہن رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے پاؤں پر مسح فرمایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزے پہن رکھے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18092]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 405، حدیث 968»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 274 ترقیم شاملہ: -- 628
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: " بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، إِذْ نَزَلَ، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ مِنْ إِدَاوَةٍ كَانَتْ مَعِي، فَتَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ".
اسود بن ہلال نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (سواری سے) اترے اور قضائے حاجت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے تو میں نے اس برتن سے جو میرے پاس تھا ”پانی ڈالا“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور آپ نے موزوں پر مسح کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 628]
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اسی اثنا میں ایک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور قضائے حاجت کی، پھر تشریف لائے تو میں نے اس برتن سے جو میرے پاس تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعضا پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 628]
ترقیم فوادعبدالباقی: 274
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 274 ترقیم شاملہ: -- 629
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: " كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ: يَا مُغِيرَةُ، خُذْ الإِدَاوَةَ، فَأَخَذْتُهَا، ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَارَى عَنِّي، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَهُ مِنْ كُمِّهَا، فَضَاقَتْ عَلَيْهِ، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ، فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى ".
ابومعاویہ نے اعمش سے، انہوں نے مسلم (بن صبیح ہمدانی) سے، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ نے فرمایا: ”اے مغیرہ! پانی کا برتن لے لو۔“ میں نے برتن لے لیا، پھر آپ کے ساتھ نکلا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چل پڑے یہاں تک کہ مجھ سے اوجھل ہو گئے، قضائے حاجت کی، پھر آپ واپس آئے، آپ نے تنگ آستینوں والا شامی جبہ پہنا ہوا تھا، آپ اس کی آستین سے اپنا ہاتھ نکالنے کی کوشش کرنے لگے (مگر) وہ (جبہ) تنگ (ثابت) ہوا۔ آپ نے اپنا ہاتھ نیچے سے نکالا، پھر میں نے پانی ڈالا تو آپ نے نماز جیسا وضو فرمایا، پھر آپ نے اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر ہمیں نماز پڑھائی۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 629]
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سفر میں، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، تو آپ نے فرمایا: ”اے مغیرہ! پانی کا برتن لو۔“ میں نے برتن لے لیا اور آپ کے ساتھ نکلا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے، یہاں تک کہ مجھ سے چھپ گئے۔ اپنی ضرورت پوری کی، پھر آپ واپس آئے اور آپ تنگ آستینوں والا شامی جبہ پہنے ہوئے تھے، تو آپ اس آستین سے اپنا ہاتھ نکالنے لگے، وہ اس سے تنگ نکلا (ہاتھ نہ نکل سکا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو نیچے سے نکال لیا، میں نے آپ کے اعضاء پر پانی ڈالا، تو آپ نے نماز والا وضو فرمایا، پھر آپ نے اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر نماز پڑھی۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 629]
ترقیم فوادعبدالباقی: 274
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 80
وعن المغيرة بن شعبة رضي الله عنه قال: قال لي النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏خذ الإداوة» ،‏‏‏‏ فانطلق حتى توارى عني فقضى حاجته. متفق عليه.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا ”پانی کا برتن (ساتھ) لے چلو۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لئے (اتنی دور) تشریف لے گئے کہ میری نظر سے اوجھل ہو گئے۔ وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت سے فارغ ہوئے۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 80]
«وَعَنْ» اور سے – «الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ» مغیرہ بن شعبہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «لِي» مجھے – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی: – «خُذِ» پکڑو (لے لو) – «الْإِدَاوَةَ» برتن (لوٹا) – «فَانْطَلَقَ» پھر آپ چلے گئے – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «تَوَارَى» چھپ گئے – «عَنِّي» مجھ سے – «فَقَضَى» پھر آپ نے پوری کی – «حَاجَتَهُ» اپنی حاجت۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”برتن لے لو“، پھر آپ چلے گئے یہاں تک کہ میری نظروں سے اوجھل ہو گئے اور اپنی حاجت پوری فرمائی۔ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 80]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب الصلاة في الجبة الشامية، حديث: 363، ومسلم، الطهارة، باب المسح علي الخفين، حديث:274.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18159
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، " فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جِئْتُهُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ، قَالَ: فَلَمْ يَقْدِرْ أَنْ يُخْرِجَ يَدَيْهِ مِنْ كُمَّيْهَا، فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ أَسْفَلِهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ" .
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قضاء حاجت کی پھر میں پانی کا ایک برتن لے کر حاضر ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بازؤوں سے آستینیں اوپر چڑھانے لگے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شامی جبہ زیب تن فرما رکھا تھا ' اس کی آستینیں تنگ تھیں اس لئے وہ اوپر نہ ہوسکیں چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ نیچے سے نکال لئے وضو کرکے موزوں پر مسح کیا۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18159]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، والظاهر أن بين أبى الضحى والمغيرة مسروقاً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18171
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، وَكَانَ إِذَا ذَهَبَ، أَبْعَدَ فِي الْمَذْهَبِ، فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، وَقَالَ:" يَا مُغِيرَةُ اتْبَعْنِي بِمَاءٍ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضاء حاجت کے لئے جاتے تو دور تشریف لے جاتے تھے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضاء حاجت کے لئے گئے اور فرمایا مغیرہ! پانی لے کر میرے پیچھے آؤ، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18171]

الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18190
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِي:" يَا مُغِيرَةُ، خُذْ الْإِدَاوَةَ"، قَالَ: فَأَخَذْتُهَا، قَالَ: ثُمَّ انْطَلَقْتُ مَعَهُ، " فَانْطَلَقَ حَتَّى تَوَارَى عَنِّي، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، قَالَ: فَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنْهَا، فَضَاقَتْ، فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ، فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ مَسَحَ خُفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى" .
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی سفر میں تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا مغیرہ پانی کا برتن پکڑ لو میں اسے پکڑ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چل پڑا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قضاء حاجت کے لئے چلے گئے اور میری نظروں سے غائب ہوگئے اب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھ سکتا تھوڑی دیرگذرنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے اور پانی منگوایا۔ اور اپنے بازؤوں سے آستینیں اوپر چڑھانے لگے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شامی جبہ زیب تن فرما رکھا تھا ' اس کی آستینیں تنگ تھیں اس لئے وہ اوپر نہ ہوسکیں چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ نیچے سے نکال لئے اور چہرہ اور ہاتھ دھوئے سر پر مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18190]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 182، م: 274
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18220
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَسِيتَ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْتَ نَسِيتَ، بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ" .
حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک وادی میں قضاء حاجت کے لئے تشریف لے گئے وہاں سے واپس آکر وضو کیا اور موزوں پر ہی مسح کرلیا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! شاید آپ بھول گئے کہ آپ نے موزے نہیں اتارے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قطعاً نہیں تم بھول گئے ہو مجھے تو میرے رب نے یہی حکم دیا ہے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18220]

الحكم على الحديث:
ضعيف بهذه السياقة، تفرد بها بكير، وهو ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 158
158 صحيح حديث الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ: يَا مُغِيرَةُ خُذِ الإِدَاوَةَ؛ فَأَخَذْتُهَا، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَارَى عَنِّي؛ فَقَضَى حَاجَتَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَأْمِيَّةٌ، فَذَهَبَ لِيُخْرِجَ يَدَهُ مِنْ كُمِّهَا فَضَاقَتْ، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّى
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر (غزوہ تبوک) میں تھا، آپ نے ایک موقع پر فرمایا: ”مغیرہ! پانی کی چھاگل اٹھا لے“، میں نے اسے اٹھا لیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے اور میری نظروں سے چھپ گئے، آپ نے قضائے حاجت کی، اس وقت آپ شامی جبہ پہنے ہوئے تھے، آپ ہاتھ کھولنے کے لیے آستین اوپر چڑھانی چاہتے تھے لیکن وہ تنگ تھی، اس لیے جبے کے نیچے سے ہاتھ باہر نکالا، میں نے آپ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے لیے وضو کی طرح وضو کیا اور اپنے خفین (موزے) پر مسح کیا، پھر نماز پڑھی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 158]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 7 باب الصلاة في الجبة الشأمية»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1143 ترقیم الشثری: -- 1144
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي الضحى ، عن مسروق ، عن المغيرة بن شعبة ، قال: كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم في سفر فقال:" يا مغيرة خذ الإداوة"، قال: فاخذتها ثم خرجت معه فانطلق رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى توارى عني فقضى حاجته"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، خ]: (الضحاك).
(٢) في [د] ([٢٣] باب ما جاء أنه ﵇ كان إذا أراد الحاحة أبعد في المذهب).
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (٣٦٣) ومسلم (٢٧٤).

حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ نے فرمایا کہ اے مغیرہ برتن پکڑو“ میں نے اسے اٹھایا اور آپ کے ساتھ چل پڑا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے اتنا آگے اور چلے گئے کہ دکھائی نہ دیتے تھے، پھر آپ نے رفع حاجت فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1144]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: حديث أبي الضحى عن مسروق أصح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 182، 203، 206، 363، 388، 2918، 4421، 5798، 5799، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 274، ومالك فى «الموطأ» برقم: 99 / 36، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 30، 91، 93، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 50، 190، 191، 203، 1064، 1514، 1515، 1645، 1642، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1326، 1342، 1346، 1347، 2224، 2225، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 489، 610، 5953، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 17 / 2، 82 / 1، 79 / 1، 109 / 1، 107 / 1، 108 / 2، 125 / 1، 123 / 6، 124 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 16، 82، 109، 108، 110، 111، 112، 121، 165، 166، 167، 168، 9585، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1، 149، 150، 151، 156، 161، (1/58) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 20، 98، 100، والدارمي فى «مسنده» برقم: 686، 687، 740، 1375، 1374، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 331، 389، 545، 1236، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 268، 267، 269، 280، 391، 447، 1299، 1305، 1316، 1317، 1357، 1355، 1356، 1366، 1405، 1406، 3674، 3958، 3959، 4203، 4248، 5224، 5392، 5391، والدارقطني فى «سننه» برقم: 737، 738، 740، 739، 749، 754، 763، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18421، 18428، 18432، 18443، 18444، 18446، 18447، 18448، 18452، 18457، 18458، 18451، 18459، 18469، 18462، 18477، 18480، 18481، 18482، 18483، 18507، 18513، 18515، 18516، 18517، 18523، 18524، 18531، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 726، 727، 734، والحميدي فى «مسنده» برقم: 775، 776، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 395، 397، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 108، 4315، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 740، 747، 748، 750، 749، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 230، 241، 1873، 1876، 1889، 1894، 1895، 1935، 1975، 7360، 38852، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 132، 133، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5654، 5653، والطبراني فى «الكبير» برقم: 858، 866، 864، 865، 867، 871، 868، 869، 870، 872، 876، 875، 877، 881، 878، 879، 880، 882، 886، 885، 887، 888، 889، 923، 944، 945، 946، 971، 972، 976، 977، 984، 985، 990، 992، 1000، 997، 1001، 1002، 1006، 1007، 1018، 1029، 1028، 1030، 1034، 1031، 1032، 1033، 1035، 1039، 1036، 1037، 1038، 1040، 1041، 1050، 1051، 1064، 1065، 1062، 1063، 1072، 1081، 1080، 1078، 1079، 1085، والطبراني فى «الصغير» برقم: 369، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 533، 1299، 1389، 1840، 3106، 3448، 3525، 3619، 4901، 5139، 5287، 5404، 6292، 7586، 7716، 8105، 8933، 9110، ترقيم محمد عوامة: 1143»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں