الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. أبو إدريس الخولاني، عن أبي ثعلبة
ابوادریس خولانی کی سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18787 (کل: 11 مقامات، 5 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 512
السنن الكبرى للبيهقي: 135
1 تا 10
حدیث نمبر: 18787
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ: " كُلُوا فِيهَا وَاشْرَبُوا وَاطْبُخُوا إِذَا لَمْ تَجِدُوا بُدًّا "، قَالَ: وَنَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کے برتنوں کے بارے میں پوچھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں کوئی چارہ نہ ہو تو ان میں کھاؤ، پیو اور پکاؤ۔“ راوی کہتے ہیں: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر کچلی والے درندے سے منع فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18787]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 212، حدیث 567»
حدیث نمبر: 17735
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ، قَالَ:" حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، وَلَحْمَ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ" .
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں سے اور ہر کچلی سے شکار کرنے والے درندے کے گوشت کو حرام قرار دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17735]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، شطره الثاني أخرجه البخاري: 5530، ومسلم: 1932
حدیث نمبر: 17737
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْتُبْ لِي بِأَرْضِ كَذَا وَكَذَا لأَرْضٍ بِالشَّامِ لَمْ يَظْهَرْ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَئِذٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا تَسْمَعُونَ إِلَى مَا يَقُولُ هَذَا؟" فَقَالَ أَبُو ثَعْلَبَةَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَظْهَرُنَّ عَلَيْهَا. قَالَ: فَكَتَبَ لَهُ بِهَا، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضُ صَيْدٍ، فَأُرْسِلُ كَلْبِيَ الْمُكَلَّبَ، وَكَلْبِيَ الَّذِي لَيْسَ بِمُكَلَّبٍ؟ قَالَ: " إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُكَلَّبَ وَسَمَّيْتَ، فَكُلْ مَا أَمْسَكَ عَلَيْكَ كَلْبُكَ الْمُكَلَّبُ، وَإِنْ قَتَلَ، وَإِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الَّذِي لَيْسَ بِمُكَلَّبٍ فَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ، فَكُلْ، وَكُلْ مَا رَدَّ عَلَيْكَ سَهْمُكَ، وَإِنْ قَتَلَ، وَسَمِّ اللَّهَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضُ أَهْلِ كِتَابٍ، وَإِنَّهُمْ يَأْكُلُونَ لَحْمَ الْخِنْزِيرِ، وَيَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَكَيْفَ نَصْنَعُ بِآنِيَتِهِمْ وَقُدُورِهِمْ؟ قَالَ:" إِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا، فَارْحَضُوهَا وَاطْبُخُوا فِيهَا، وَاشْرَبُوا". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَحِلُّ لَنَا مِمَّا يُحَرَّمُ عَلَيْنَا؟ قَالَ:" لَا تَأْكُلُوا لُحُومَ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ، وَلَا كُلَّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ" .
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم شام میں فلاں فلاں زمین جس پر ابھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم غالب نہیں آئے تھے میرے نام لکھ دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کیا تم ان کی بات سن نہیں رہے؟ حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، آپ اس پر ضرور غالب آئیں گے، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس مضمون کی ایک تحریر لکھ کر دے دی، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم ہم شکاری لوگ ہیں (ہمیں احکام صید بتائیے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور بسم اللہ پڑھ لو، تو وہ جو شکار کرے، تم اسے کھا سکتے ہو، میں نے عرض کیا اگرچہ کتا اس شکار کو مارچکا ہو؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! اگرچہ وہ اسے مار چکا ہو اور اگر وہ سدھایا ہوا نہ ہو اور تم اسے ذبح کرسکو تو ذبح کر کے کھالو، تمہاری کمان تمہیں جو چیز لوٹا دے، وہ تم کھا سکتے ہو، میں نے عرض کیا ہم لوگ یہودونصاری کے علاقے میں رہتے ہیں، وہ لوگ خنزیر کھاتے اور شراب پیتے ہیں، تو ہم ان کے برتنوں اور ہانڈیوں کو کس طرح استعمال کریں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تمہیں ان کے برتنوں کے علاوہ کوئی برتن نہ ملے تو اسے پانی سے دھو لو، پھر اس میں کھا پی سکتے ہو۔ پھر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے کیا چیز حلال اور کیا چیز حرام ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پالتو گدھے اور ہر کچلی سے شکار کرنے والے درندے کو مت کھاؤ۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17737]
الحكم على الحديث:
صحيح، م: 1931 دون قصة الأرض، وهذا إسناد منقطع، أبو قلابة لم يسمع من أبى ثعلبة
حدیث نمبر: 17739
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ حَدِيثِ أَبِي إِدْرِيسَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فِي خِلَافَةِ عَبْدِ الْمَلِكِ، أَنَّ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ" .
حضرت ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر کچلی سے شکار کرنے والے درندے سے منع فرما دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17739]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5530، م: 932
حدیث نمبر: 17741
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، وَالنَّاسُ جِيَاعٌ، فَأَصَبْنَا بِهَا حُمُرًا مِنْ حُمُرِ الْإِنْسِ، فَذَبَحْنَاهَا، قَالَ: فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، فَنَادَى فِي النَّاسِ: " أَنَّ لُحُومَ الحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ لَا تَحِلُّ لِمَنْ شَهِدَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ"، قَالَ: وَوَجَدْنَا فِي جِنَانِهَا بَصَلًا وَثُومًا، وَالنَّاسُ جِيَاعٌ، فَجَهِدُوا فَرَاحُوا، فَإِذَا رِيحُ الْمَسْجِدِ بَصَلٌ وَثُومٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ، فَلَا يَقْرَبْنَا"، وَقَالَ:" لَا تَحِلُّ النُّهْبَى، وَلَا يَحِلُّ كُلُّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ، وَلَا تَحِلُّ الْمُجَثَّمَةُ" .
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے غزوہ خیبر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کی ہے، لوگ بھوکے تھے، ہمیں کچھ پالتو گدھے ہاتھ لگے، ہم نے انہیں ذبح کرلیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے لوگوں میں منادی کردی کہ جو شخص میرے رسول ہونے کی گواہی دیتا ہے، اس کے لئے پالتو گدھوں کا گوشت حلال نہیں ہے، ہم نے وہاں کے باغات میں لہسن اور پیاز پایا، لوگ چونکہ بھوکے تھے اس لئے انہوں نے اسے نکالا اور کھانے لگے، جب وہ مسجد میں آئے تو مسجد میں لہسن اور پیاز کی بو بسی ہوئی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص یہ گندی سبزی کھائے، وہ ہمارے قریب نہ آئے، لوٹ مار کا جانور حلال نہیں ہے، کچلی سے شکار کرنے والا کوئی جانور اور نشانہ بنایا ہوا کوئی جانور حلال نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17741]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد ضعيف، بقية بن الوليد مدلس ، وقد عنعن ، لكنه توبع
حدیث نمبر: 17745
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أبو الْعَلَاءِ بْنُ زَبْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ مِشْكَمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِمَا يَحِلُّ لِي مِمَّا يُحَرَّمُ عَلَيَّ. قَالَ: فَصَعَّدَ فِيَّ النَّظَرَ وَصَوَّبَ، ثُمَّ قَالَ:" نُوَيْبِتَةٌ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُوَيْبِتَةُ خَيْرٍ، أَمْ نُوَيْبِتَةُ شَرٍّ؟ قَالَ:" بَلْ نُوَيْبِتَةُ خَيْرٍ، لَا تَأْكُلْ لَحْمَ الْحِمَارِ الْأَهْلِيِّ، وَلَا كُلَّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ" ..
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بتائیے کہ کون سی چیزیں میرے لئے حلال اور کون سی چیزیں حرام ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھا کر مجھے نیچے سے اوپر تک دیکھا اور فرمایا کہ چھوٹی سی خبر ہے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم خیر کی خبر ہے یا شر کی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خیر کی، پھر فرمایا پالتو گدھوں کے گوشت اور کچلی سے شکار کرنے والے کسی درندے کا گوشت نہ کھانا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17745]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 512
فحدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا هُشَيم، عن خالد الحذّاء، عن أبي قِلَابة، عن أبي أسماء [عن أبي ثعلبة الخُشَني قال: سألتُ رسولَ الله ﷺ فقلت: إنّا نَغزو ونسير في أرض] (2) المشركين، فنحتاجُ إلى آنيةٍ من آنيتهم فنطبخُ فيها، فقال:"اغسِلُوها بالماء ثم اطبُخوا فيها، وانتفِعُوا بها" (3) . كلا الإسنادين صحيح على شرط الشيخين.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ ہم مشرکین کے علاقے میں جنگ و سفر کی حالت میں ہوتے ہیں اور ہمیں ان کے برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے تو کیا ہم ان میں پکائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں پانی سے دھو لو پھر ان میں پکاؤ اور ان سے فائدہ اٹھاؤ۔“
یہ دونوں سندیں امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 512]
یہ دونوں سندیں امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 512]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 512] [ترقيم الشركة 508]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 135
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّا نَغْزُو وَنَسِيرُ فِي أَرْضِ الْمُشْرِكِينَ، فَنَحْتَاجُ إِلَى آنِيَةٍ مِنْ آنِيَتِهِمْ فَنَطْبُخُ فِيهَا فَقَالَ:" اغْسِلُوهَا بِالْمَاءِ، ثُمَّ اطْبُخُوا فِيهَا وَانْتَفِعُوا بِهَا". وَهَكَذَا رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ مَوْصُولًا، وَقَدْ أَرْسَلَهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ أَيُّوبَ، وَخَالِدٍ، فَلَمْ يَذْكُرُوا أَبَا أَسْمَاءَ فِي إِسْنَادِهِ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ہم جہاد کرتے ہیں اور مشرکوں کی زمین میں چلتے ہیں، ہم کو ان کے برتنوں کی ضرورت ہوتی ہے، ہم ان میں پکاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کو پانی کے ساتھ دھو لو، پھر ان میں پکاؤ اور ان سے فائدہ اٹھاؤ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 135]
تخریج الحدیث: «صحيح أخرجه الترمذي 1464»
الحكم على الحديث:
صحيح أخرجه الترمذي 1464
حدیث نمبر: 18801
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَا: ثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّا نَحْتَاجُ إِلَى آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ فِي أَسْفَارِنَا فَنَطْبُخُ فِيهَا وَنَشْرَبُ فِيهَا، فَقَالَ: " اغْسِلُوهَا بِالْمَاءِ ثُمَّ اطْبُخُوا فِيهَا وَاشْرَبُوا.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ہمیں سفر میں مشرکین کے برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے، ہم ان میں پکاتے اور پیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں پانی سے دھو لو، پھر ان میں پکاؤ اور پیو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18801]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 218، حدیث 581»
حدیث نمبر: 8576
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ: نَا أَبُو أُوَيْسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَطْفَةِ، وَالنُّهْبَةِ، وَالْمُجَثَّمَةِ، وَعَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ.
لَمْ يَرْوِ أَوَّلَ هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الْخَطْفَةِ، وَالْمُجَثَّمَةِ، إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْقَعْنَبِيُّ ، وَآخِرُ الْحَدِيثِ عِنْدَ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ .
لَمْ يَرْوِ أَوَّلَ هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الْخَطْفَةِ، وَالْمُجَثَّمَةِ، إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْقَعْنَبِيُّ ، وَآخِرُ الْحَدِيثِ عِنْدَ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ .
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اچک لینے (چھین جھپٹ)، لوٹ مار اور مُجَثَّمہ (جانور کو باندھ کر تیروں وغیرہ کا نشانہ بنانے) سے منع فرمایا، نیز ہر کچلی والے درندے کے کھانے سے بھی منع فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کا ابتدائی حصہ، یعنی خطفہ اور مجثمہ والا حصہ، امام زہری رحمہ اللہ سے ابو اویس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں قعنبی منفرد ہیں؛ جبکہ حدیث کا آخری حصہ (کچلی والے درندوں کا) امام زہری رحمہ اللہ کے (دیگر) شاگردوں کے ہاں بھی موجود ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8576]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کا ابتدائی حصہ، یعنی خطفہ اور مجثمہ والا حصہ، امام زہری رحمہ اللہ سے ابو اویس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں قعنبی منفرد ہیں؛ جبکہ حدیث کا آخری حصہ (کچلی والے درندوں کا) امام زہری رحمہ اللہ کے (دیگر) شاگردوں کے ہاں بھی موجود ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8576]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5527، 5530، 5780، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1932، 1936، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1821 / 481، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 957، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4846، 5279، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4337 / 3، 4336 / 2، 4352 / 8، 4353 / 9، 4450 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4512، 4819، 4818، 4834، 4835، 6613، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3802، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1477، 1477 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2023، 2024، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3232، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19412، 19413، 19414، 19522، 19523، 19547، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18012، 18015، 18016، 18017، 18018، 18023، 18024، 18019، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1109، والحميدي فى «مسنده» برقم: 899، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8704، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20225، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6295، 6398، 6405، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3481، 3480، 3484، 3486، والطبراني فى «الكبير» برقم: 550، 551، 548، 549، 552، 553، 556، 554، 555، 558، 557، 559، 561، 560، 564، 562، 563، 565، 566، 569، 574، 577، 583، 582، 585، والطبراني فى «الصغير» برقم: 421، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 67، 3512، 9207»