🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
557. ما روى ابن عباس، عن أم هانئ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت کی
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 21357 (کل: 20 مقامات، 12 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 21357، 21383، 21390
صحیح مسلم: 1670
سنن ابوداود: 2763
سنن نسائی: 226
مسند احمد: 26903، 27379
مسند الحمیدی: 333، 334
صحیح ابن خزیمہ: 1251
مصنف ابن ابی شیبہ: 8023
الفتح الربانی: 5136، 10883، 12002
سنن سعید بن منصور: 3787، 3789
المستدرک علی الصحیحین: 5292، 7043
المعجم الاوسط: 9090
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5136
عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى فَاخِتَةَ أُمِّ هَانِئٍ عَنْ فَاخِتَةَ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَجَرْتُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَحْمَائِي فَأَدْخَلْتُهُمَا بَيْتًا وَأَغْلَقْتُ عَلَيْهِمَا بَابًا فَجَاءَ ابْنُ أُمِّي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَتَفَلَّتَ عَلَيْهِمَا بِالسَّيْفِ قَالَتْ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَجِدْهُ وَوَجَدْتُ فَاطِمَةَ فَكَانَتْ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْ زَوْجِهَا قَالَتْ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ أَثَرُ الْغُبَارِ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ يَا أُمَّ هَانِئٍ قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ وَأَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ
۔ سیدہ ام ہانی فاختہ بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: فتح مکہ والے دن میں نے اپنے دو سسرالی رشتہ داروں کو پناہ دی اور ان کو گھر میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا، میری اپنی ماں کا بیٹا سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ آئے اور ان پر تلوار سونت لی، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے نہ مل سکے، البتہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں، لیکن وہ میرے معاملے میں مجھ پر اپنے خاوند سے بھی زیادہ سختی کرنے والی تھیں، اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گردو غبار کا اثر تھا، جب میں نے اپنی بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ام ہانی! جن کو تو نے پناہ دی، ہم نے بھی ان کو پناہ دی اور جن کو تو نے امن دیا، ہم نے بھی ان کو امن دے دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الأمان والصلح والمهادنة/حدیث: 5136]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 280، 357، 3171، 6158، ومسلم: 336، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26906 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27445»
وضاحت: فوائد: … اس باب میں جہاں معاہدے کی پاسداری کو ضروری قرار دیا، وہاں مسلمان کی بحیثیت ِ مسلمان عظمت کا اندازہ لگائیں کہ اگر کوئی ادنی مسلمان کسی کافر کو پناہ دے دیتا ہے تو پوری امت پر فرض ہو گا کہ وہ اس امان کا پاس و لحاظ رکھے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 280
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10883
عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى فَاخِتَةَ أُمِّ هَانِئٍ عَنْ فَاخِتَةَ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَجَرْتُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَحْمَائِي فَأَدْخَلْتُهُمَا بَيْتًا وَأَغْلَقْتُ عَلَيْهِمَا بَابًا فَجَاءَ ابْنُ أُمِّي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَتَفَلَّتَ عَلَيْهِمَا بِالسَّيْفِ قَالَتْ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَجِدْهُ وَوَجَدْتُ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَكَانَتْ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْ زَوْجِهَا قَالَتْ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ أَثَرُ الْغُبَارِ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ «يَا أُمَّ هَانِئٍ قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ وَأَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ»
سیدہ ام ہانی فاختہ بنت ابو طالب رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: فتح مکہ والے دن میں نے اپنے دو سسرالی رشتہ داروں کو پناہ دی اور ان کو گھر میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا، میری اپنی ماں کا بیٹا سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ آئے اور ان پر تلوار سونت لی، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے نہ مل سکے، البتہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں، لیکن وہ میرے معاملے میں مجھ پر اپنے خاوند سے بھی زیادہ سختی کرنے والی تھیں، اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گردو غبار کا اثر تھا، جب میں نے اپنی بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ام ہانی! جن کو تو نے پناہ دی، ہم نے بھی ان کو پناہ دی اور جن کو تو نے امن دیا، ہم نے بھی ان کو امن دے دیا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثامنة للهجرة/حدیث: 10883]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 280، 357، 3171، 6158، ومسلم: 336، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26906 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27445»
وضاحت: فوائد: … دیکھیں حدیث نمبر (۵۱۳۶)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 280
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12002
عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى فَاخِتَةَ أُمِّ هَانِئٍ عَنْ فَاخِتَةَ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَجَرْتُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَحْمَائِي فَأَدْخَلْتُهُمَا بَيْتًا وَأَغْلَقْتُ عَلَيْهِمَا بَابًا فَجَاءَ ابْنُ أُمِّي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَتَفَلَّتَ عَلَيْهِمَا بِالسَّيْفِ قَالَتْ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَجِدْهُ وَوَجَدْتُ فَاطِمَةَ فَكَانَتْ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْ زَوْجِهَا قَالَتْ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ أَثَرُ الْغُبَارِ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ ”يَا أُمَّ هَانِئٍ قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ وَأَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ“
سیدہ ام ہانی فاختہ بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: فتح مکہ والے دن میں نے اپنے دو سسرالی رشتہ داروں کو پناہ دی اور ان کو گھر میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا، میری اپنی ماں کا بیٹا سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ آئے اور ان پر تلوار سونت لی، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے نہ مل سکے، البتہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں، لیکن وہ میرے معاملے میں مجھ پر اپنے خاوند سے بھی زیادہ سختی کرنے والی تھیں، اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گردو غبار کا اثر تھا، جب میں نے اپنی بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ام ہانی! جن کو تو نے پناہ دی، ہم نے بھی ان کو پناہ دی اور جن کو تو نے امن دیا، ہم نے بھی ان کو امن دے دیا۔ [الفتح الربانی/كنى الصحابيات/حدیث: 12002]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 280، 357، 3171، 6158، ومسلم: 336، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26906 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27445»
وضاحت: فوائد: … دیکھیں حدیث نمبر (۵۱۳۶)
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہ کا اصل نام فاختہ ہے، نبوت سے قبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چچا کو پیغام دے کر ان سے نکاح کی رغبت کا اظہار کیا اور اسی طرح ہبیرہ بن ابی وہب نے بھی ان سے نکاح کرنے کا پیغام بھیجا اور ہبیرہ سے ان کا نکاح ہو گیا تھا، سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا اور اسلام نے ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان تفریق کر دی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 280
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2610 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3787
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، أَنَّ أَبَا مُرَّةَ ، مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا أَجَارَتْ رَجُلَيْنِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ يَوْمَ فَتَحَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا أُمَّ هَانِئٍ؟ لأَقْتُلَنَّهُمَا، قَالَتْ: فَأَغْلَقْتُ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ وَابْنَتُهُ فَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ بِثَوْبٍ، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ أَخَذَ الثَّوْبَ فَالْتَحَفَهُ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتِ الضُّحَى، ثُمَّ قَالَ:" مَا لَكِ يَا أُمَّ هَانِئٍ؟" قُلْتُ: إِنِّي أَجَرْتُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَحْمَائِي، فَجَاءَ عَلِيٌّ يُرِيدُ أَنْ يَقْتُلَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ أَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ، وَأَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ" .
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے فتح مکہ کے دن اپنے دو رشتہ داروں کو امان دی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں انہیں قتل کروں گا۔“ میں نے ان پر دروازہ بند کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کر رہے تھے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پردہ کر رہی تھیں۔ غسل کے بعد آپ نے کپڑا لپیٹا، آٹھ رکعتیں پڑھیں، اور فرمایا: ”اے ام ہانی! تم نے جسے امان دی، ہم نے بھی اسے امان دی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3787]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وحديث ثبت، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 280، 357، 1103، 1176، 3171، 4292، 6158، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 336، ومالك فى «الموطأ» برقم: 517، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 237، 1233، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1187، 1188، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5246، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1290، 1291، 2763، والترمذي فى «جامعه» برقم: 474، 1579 م، 2734، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 465، 614، 1323، 1379، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2610، 2612، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27528، والحميدي فى «مسنده» برقم: 333، 334»
قال أحمد بن حنبل: حديث ثبت، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (13 / 184)

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح وحديث ثبت
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2612 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3789
نا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ جَاءَتْ أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَتْ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجَرْتُ أَحْمَائِي، وَأَغْلَقْتُ عَلَيْهِمْ، وَإِنَّ ابْنَ أُمِّي أَرَادَ قَتْلَهُمْ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ:" قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ يَا أُمَّ هَانِئٍ، إِنَّمَا يُجِيرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَدْنَاهُمْ" ، ثُمَّ جَاءَهَا فَتَوَضَّأَ عِنْدَهَا، ثُمَّ تَعَطَّفَ بِثَوْبِهِ، وَصَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ.
فتح مکہ کے دن سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا آئیں اور کہا: ”یا رسول اللہ، میں نے اپنے رشتہ داروں کو امان دی ہے، اور دروازہ بند کر دیا ہے، اور میرے بھائی (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے بھی جسے تم نے امان دی امان دی۔ مسلمانوں میں سے ادنیٰ بھی امان دے تو قبول ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس گئے، وضو فرمایا اور آٹھ رکعتیں ادا کیں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3789]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وحديث ثبت، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 280، 357، 1103، 1176، 3171، 4292، 6158، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 336، ومالك فى «الموطأ» برقم: 517، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 237، 1233، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1187، 1188، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5246، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1290، 1291، 2763، والترمذي فى «جامعه» برقم: 474، 1579 م، 2734، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 465، 614، 1323، 1379، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2610، 2612، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27528، والحميدي فى «مسنده» برقم: 333، 334»
قال أحمد بن حنبل: حديث ثبت، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (13 / 184)

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح وحديث ثبت
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5292
فحدثني (1) سَلِيط بن مُسلم، عن عبد الله بن عِكرمة، قال: لما كان يومُ الفَتحِ دخَل الحارثُ بن هشام وعبدُ الله بن أبي رَبيعة على أم هانئ بنت أبي طالب، فاستَجَارا بها، فقالا: نحن في جِوارِكِ، فأجارتْهما، فدخل عليهما عليُّ بن أبي طالب، فنظر إليهما، فشَهَرَ عليهما السيفَ، فتفَلَّتَ عليهما، واعتَنقَتْه، وقالت: تصنعُ بي هذا من بين الناس لَتبدَأنّ بي قَبلَهما، فقال: تُجِيرين المشركين؟! فخرج، قالت أم هانئ: فأتيتُ رسولَ الله ﷺ فقلتُ: يا رسول الله، ما لقيتُ من ابن أُمِّي عليَّ، ما كِدتُ أُفلِتُ منه؛ أجَرْتُ حَمَوينِ لي من المشركين، فتفلَّتَ عليهما ليقتُلَهما، فقال رسول الله ﷺ:"ما كان ذلك له، قد أَجَرْنا مَن أجرتِ، وأَمَّنا مَن أُمَّنْتِ" فرجعتْ إليهما فأخبرتْهُما، فانصرفا إلى منازِلهما، فقيل لرسول الله ﷺ: الحارثُ بنُ هشام وعبد الله بنُ أبي رَبيعة جالسان في نادِيهِما مُفتَضِلَين (1) في المُلاء المزَعْفَر، فقال رسول الله ﷺ:"لا سبيلَ إليهما، قد أمَّناهما". قال الحارث بن هشام: وجعلتُ استَحْيي أن يَراني رسولُ الله ﷺ وأُنكِرُ رؤيتَه إيّاي في كل مَوطِن مع المشركين، ثم أذكر بِرَّه ورحمته، فألقاهُ وهو داخلٌ المسجدَ فتلَقَّاني بالبِشْر، ووقف حتى جئتُه، فسلَّمتُ عليه وشَهِدتُ شهادةَ الحقِّ، فقال:"الحمدُ لله الذي هداك، ما كان مِثلُك يَجهَلُ الإسلامَ". قال الحارث: فوالله ما رأيتُ مثلَ الإسلامِ جُهِلَ (2) .
عبداللہ بن عکرمہ سے روایت ہے کہ فتحِ مکہ کے دن حارث بن ہشام اور عبداللہ بن ابی ربیعہ، ام ہانی بنت ابی طالب کے پاس آئے اور ان سے پناہ مانگی، ان دونوں نے کہا: ہم آپ کی پناہ میں ہیں، تو انہوں نے ان کو پناہ دے دی، پھر علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ان کے پاس داخل ہوئے، ان کی طرف دیکھا اور ان پر تلوار سونت لی، وہ ان پر حملہ آور ہونے لگے تو ام ہانی ان سے لپٹ گئیں اور کہا: آپ تمام لوگوں میں سے میرے ساتھ ایسا کر رہے ہیں؟ آپ کو ان سے پہلے مجھے (ہی) ختم کرنا ہوگا، علی نے کہا: کیا تم مشرکوں کو پناہ دے رہی ہو؟ پھر وہ وہاں سے نکل گئے، ام ہانی کہتی ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اپنے بھائی علی سے شکایت ہے، میں بمشکل ان سے بچ سکی؛ میں نے اپنے دو رشتہ داروں کو پناہ دی تھی تو وہ انہیں قتل کرنے کے لیے ان پر حملہ آور ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں ایسا کرنے کا حق نہیں تھا، ہم نے اسے پناہ دی جسے تم نے پناہ دی، اور اسے امن دیا جسے تم نے امن دیا“، چنانچہ وہ ان کے پاس واپس گئیں اور انہیں مطلع کیا، پھر وہ دونوں اپنے گھروں کو چلے گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ حارث بن ہشام اور عبداللہ بن ابی ربیعہ اپنی مجلس میں زعفرانی رنگ کی خوبصورت چادریں اوڑھے بیٹھے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر دست درازی کی کوئی گنجائش نہیں، ہم انہیں امن دے چکے ہیں“۔ حارث بن ہشام کہتے ہیں: میں اس بات سے شرماتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے دیکھیں کیونکہ میں نے ہر موقع پر مشرکین کے ساتھ رہ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی تھی، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان اور رحمت کو یاد کیا، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حال میں ملا کہ آپ مسجد میں داخل ہو رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے دیکھ کر انتہائی خوش ہوئے اور ٹھہر گئے یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور حق کی گواہی (کلمہ شہادت) دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے تمہیں ہدایت دی، تمہارے جیسا ذی شعور شخص اسلام کی حقیقت سے ناواقف نہیں رہ سکتا تھا“۔ حارث کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نے اسلام جیسی کسی شے کو نہیں دیکھا جس سے انسان (پہلے) نادان رہا ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5292]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5292] [ترقيم الشركة 5246]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7043
أخبرناه أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا ابن أبي ذئب (ح) وأخبرنا الحسن بن يعقوب العدل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا أبو داود الطيالسي، حدثنا ابن أبي ذئب، عن سعيد المقبري، عن أبي مُرَّة، عن فاختة - وهي أم هانيءٍ - ابنة أبي طالب، قالت: رأيت النَّبيَّ ﷺ قد صلَّى يوم الفتح في ثوب واحدٍ قد خالف بين طَرَفيهِ ثمانِ رَكَعات (1) . وقد روى عنها عبد الله بن جعفر بن أبي طالب:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6870 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدہ فاختہ رضی اللہ عنہا (جو کہ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب ہیں) سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے دن آٹھ رکعات نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی کپڑا زیب تن فرمایا ہوا تھا جس کے دونوں کناروں کو (کندھوں پر) ایک دوسرے کی مخالف سمت میں ڈالا ہوا تھا۔“
عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب نے بھی ان سے روایت نقل کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7043]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح ابن أبي ذئب: هو محمد بن عبد الرحمن بن المغيرة، وأبو مرة: اسمه يزيد، واختلف في ولائه، فقيل: مولى عقيل بن أبي طالب، وقيل: مولى أم هانئ.» [ترقيم الرساله 7043] [ترقيم الشركة 6964] [ترقيم العلميه 6870]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ابن أبي ذئب: هو محمد بن عبد الرحمن بن المغيرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21383
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ ، ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ، مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَلَمْ أَجِدْهُ، فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى دَخَلَ، فَقُلْتُ: دَخَلَ عَلَيَّ ابْنُ أُمِّي، تَعْنِي عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، فَأَرَادَ أَنْ يَقْتُلَ حَمْوَيَّ ابْنَيْ هُبَيْرَةَ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدْ أَجَرْتُهُمَا، فَقَالَ: مَا ذَلِكَ لَكِ، تُجِيرِينَ الْمُشْرِكِينَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ، ثُمَّ قَالَ: " يَا فَاطِمَةُ ، اسْكُبِي لِي مَاءً، فَاغْتَسَلَ "، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ.
ابومرہ، عقیل بن ابی طالب کے غلام، رحمہ اللہ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: میں فتح کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو میں نے انہیں نہ پایا، تو میں نے ان کا انتظار کیا یہاں تک کہ وہ تشریف لائے، تو میں نے عرض کیا: میرا بھائی میرے پاس آیا — ان کی مراد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے تھی، تو وہ میرے سسرالی رشتے داروں، ہبیرہ کے دونوں بیٹوں کو قتل کرنا چاہتے تھے، تو میں نے کہا: میں نے تو انہیں پناہ دے دی ہے، تو انہوں نے کہا: تمہیں یہ حق نہیں، کیا تم مشرکین کو پناہ دیتی ہو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے بھی اسے پناہ دے دی جسے تم نے پناہ دی۔“ پھر فرمایا: ”اے فاطمہ! میرے لیے پانی ڈالو۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر ایک ہی کپڑے میں، اس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں ڈال کر، آٹھ رکعتیں پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21383]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 417، حدیث 1015»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21390
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، وَمَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ ، قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، أَنَّ أَبَا مُرَّةَ، مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ أَخْبَرَتْهُ: أَنَّهَا جَاءَتْ بِرَجُلَيْنِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ يَوْمَ فَتَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا عَلِيٌّ ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا أُمَّ هَانِئٍ ؟ لَأَقْتُلَنَّهُمَا، قَالَتْ: فَأَغْلَقْتُ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ وَابْنَتُهُ فَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ بِثَوْبٍ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ أَخَذَ الثَّوْبَ فَالْتَحَفَهُ، ثُمَّ صَلَّى الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ قَالَ: " مَا لَكِ يَا أُمَّ هَانِئٍ ؟ "، قُلْتُ: إِنِّي أَجَرْتُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَحْمَائِي، فَجَاءَ عَلِيٌّ يُرِيدُ أَنْ يَقْتُلَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ أَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ، وَأَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ.
ابومرہ، عقیل بن ابی طالب کے غلام، رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا: کہ وہ بنو مخزوم کے دو آدمی لے کر آئیں جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو علی رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور کہا: یہ کیا ہے، اے ام ہانی؟ میں انہیں ضرور قتل کروں گا، وہ کہتی ہیں: تو میں نے ان پر دروازہ بند کر دیا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل کرتے پایا اور آپ کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کو کپڑے سے پردہ کیے ہوئے تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر کپڑا لے کر اسے اوڑھ لیا، پھر چاشت کی نماز آٹھ رکعتیں پڑھی، پھر فرمایا: ”اے ام ہانی! تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے اپنے سسرالی رشتے داروں میں سے دو آدمیوں کو پناہ دی ہے، تو علی آئے، وہ انہیں قتل کرنا چاہتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے بھی اسے امان دے دی جسے تم نے امان دی، اور اسے پناہ دے دی جسے تم نے پناہ دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21390]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 421، حدیث 1022»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9090
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، أَنَّ أَبَا مُرَّةَ - مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - أَخْبَرَهُمْ أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا أَجَارَتْ رَجُلَيْنِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ يَوْمَ فَتْحِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا عَلِيٌّ ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا أُمَّ هَانِئٍ ؟ لَأَقْتُلَنَّهُمَا، قَالَتْ: فَأَغْلَقْتُ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ وَابْنَتُهُ فَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ بِثَوْبٍ، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ أَخَذَ الثَّوْبَ فَالْتَحَفَ، ثُمَّ صَلَّى الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ قَالَ: I " مَا لَكِ يَا أُمَّ هَانِئٍ ؟ I " قُلْتُ: إِنِّي قَدْ أَجَرْتُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَحْمَائِي، فَجَاءَ عَلِيٌّ يُرِيدُ أَنْ يَقْتُلَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ أَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ، وَأَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ فتحِ مکہ کے دن انہوں نے بنو مخزوم کے دو آدمیوں کو پناہ دے دی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور کہا: ”ام ہانی! یہ کیا ہے؟ میں ان دونوں کو ضرور قتل کروں گا۔“ وہ کہتی ہیں: ”میں نے ان دونوں پر دروازہ بند کر دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل کرتے ہوئے پایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کپڑے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آڑ کیے ہوئے تھیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل فرمایا، کپڑا لے کر اسے اوڑھ لیا اور چاشت کی آٹھ رکعتیں ادا کیں، پھر فرمایا: ”ام ہانی! کیا بات ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”میں نے اپنے سسرالی رشتہ داروں میں سے دو آدمیوں کو پناہ دی ہے، اور علی ان کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے تم نے امان دی، اسے ہم نے بھی امان دی، اور جسے تم نے پناہ دی، اسے ہم نے بھی پناہ دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز بن عبید اللہ سے اسماعیل بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9090]
تخریج الحدیث: «قال أحمد بن حنبل: حديث ثبت «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 13، ص 186» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 280، 357، 1103، 1176، 3171، 4292، 6158، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 336، ومالك فى «الموطأ» برقم: 518 / 158، 517 / 157، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1131، 1132، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 237، 1233، 1234، 1235، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1187، 1188، 1189، 2537، 2538، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5246، 6962، 6965، 6966، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 225 / 2، 413 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 224، 486، 490، 487، 488، 8631، 8632، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1290، 1291، 2763، والترمذي فى «جامعه» برقم: 474، 1579 (م)، 2734، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1493، 1494، 2544، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 465، 614، 1323، 1379، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2610، 2612، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18، 19، 20، 971، 972، 4980، 4981، 4982، 4983، 5588، 18246، 18244، 18245، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27528، 27529، 27530، 27533، 27538، 27540، 27541، 27542، 27543، 27545، 27546، 27550، 27548، 27549، 28022، 28023، 28029، 28031، 28034، 28035، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1720، 1725، والحميدي فى «مسنده» برقم: 333، 334، 335، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4857، 4859، 4858، 4860، 4861، 9438، 9439، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3195، 7892، 7893، 7890، 7891، 34072، 34071، 38083، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2235، 2234، 2236، 2237، 5452، 5451، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 290، والطبراني فى «الكبير» برقم: 986، 987، 988، 989، 1003، 1004، 1010، 1009، 1011، 1015، 1012، 1013، 1014، 1016، 1019، 1017، 1018، 1020، 1024، 1021، 1022، 1023، 1025، 1029، 1026، 1027، 1028، 1030، 1031، 1034، 1032، 1033، 1038، 1042، 1045، 1043، 1044، 1046، 1047، 1052، 1053، 1056، 1055، 1064، 1066، 1070، (24/419) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1406، 1816، 4246، 6684»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں