الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5550 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
صحیح بخاری: 6180
صحیح مسلم: 5880
سنن ابوداود: 4978
سنن ابن ماجہ: 1082
الادب المفرد: 810
صحیح ابن خزیمہ: 1724
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2711
1 تا 10
حدیث نمبر: 5550
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ قَالَا: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ ’میرا نفس خبیث ہو گیا‘، بلکہ یہ کہے کہ ’میرا نفس گھبرا گیا (بیزار ہو گیا)‘۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5550]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 78، حدیث 5571»
حدیث نمبر: 6180
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي، تَابَعَهُ عُقَيْلٌ".
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، وہ یونس سے روایت کرتے ہیں، وہ زہری سے، وہ ابوامامہ بن سہل سے، وہ اپنے باپ سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے کوئی ہرگز یوں نہ کہے کہ میرا نفس پلید ہو گیا لیکن یوں کہہ سکتا ہے کہ میرا دل خراب یا پریشان ہو گیا۔“ اس حدیث کو عقیل نے بھی ابن شہاب سے روایت کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6180]
حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ہرگز یہ نہ کہے کہ میرا دل خبیث ہو گیا ہے بلکہ یوں کہے میرا دل کاہل ہو گیا ہے۔“ عقیل نے ابن شہاب سے روایت کرنے میں یونس بن یزید کی متابعت کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6180]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2251 ترقیم شاملہ: -- 5880
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي ".
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: میرا جی گندا ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے: میرا جی بوجھل ہو گیا ہے (یا میری طبیعت خراب ہو گئی ہے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5880]
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: «خَبُثَتْ نَفْسِي» ”میرا نفس خبیث ہو گیا ہے“، بلکہ یوں کہے: «لَقِسَتْ نَفْسِي» ”میرا نفس کاہل اور سست ہو گیا ہے۔““ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5880]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2251
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4978
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي".
سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی میرا نفس خبیث ہو گیا نہ کہے، بلکہ یوں کہے میرا جی پریشان ہو گیا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4978]
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد (سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز یوں نہ کہے: ”میرا نفس خبیث ہو گیا ہے۔“ اگر کہنا بھی ہو تو یوں کہے: ”میری طبیعت پریشان ہے، طبیعت خراب ہے۔““ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4978]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأدب 100 (6180)، صحیح مسلم/الألفاظ من الأدب 4 (2251)، (تحفة الأشراف: 4656) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6180) صحيح مسلم (2251)
حدیث نمبر: 1082
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ أَبُو سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ، وَكُنْتُ إِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَسَمِعَ الْأَذَانَ، اسْتَغْفَرَ لِأَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، وَدَعَا لَهُ، فَمَكَثْتُ حِينًا أَسْمَعُ ذَلِكَ مِنْهُ ثُمَّ قُلْتُ فِي نَفْسِي: وَاللَّهِ إِنَّ ذَا لَعَجْزٌ إِنِّي أَسْمَعُهُ كُلَّمَا سَمِعَ أَذَانَ الْجُمُعَةِ يَسْتَغْفِرُ لِأَبِي أُمَامَةَ، وَيُصَلِّي عَلَيْهِ، وَلَا أَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ لِمَ هُوَ؟ فَخَرَجْتُ بِهِ كَمَا كُنْتُ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا سَمِعَ الْأَذَانَ اسْتَغْفَرَ كَمَا كَانَ يَفْعَلُ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَتَاهُ، أَرَأَيْتَكَ صَلَاتَكَ عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ النِّدَاءَ بِالْجُمُعَةِ لِمَ هُوَ؟، قَالَ: أَيْ بُنَيَّ، كَانَ أَوَّلَ مَنْ صَلَّى بِنَا صَلَاةَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ مَقْدَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ فِي نَقِيعِ الْخَضَمَاتِ فِي هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ، قُلْتُ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟، قَالَ: أَرْبَعِينَ رَجُلًا".
عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک کہتے ہیں کہ جب میرے والد کی بینائی چلی گئی تو میں انہیں پکڑ کر لے جایا کرتا تھا، جب میں انہیں نماز جمعہ کے لیے لے کر نکلتا اور وہ اذان سنتے تو ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے استغفار اور دعا کرتے، میں ایک زمانہ تک ان سے یہی سنتا رہا، پھر ایک روز میں نے اپنے دل میں سوچا کہ اللہ کی قسم یہ تو بے وقوفی ہے کہ میں اتنے عرصے سے ہر جمعہ یہ بات سن رہا ہوں کہ جب بھی وہ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے استغفار اور دعا کرتے ہیں، اور ابھی تک میں نے ان سے اس کی وجہ نہیں پوچھی، چنانچہ ایک روز معمول کے مطابق انہیں جمعہ کے لیے لے کر نکلا، جب انہوں نے اذان سنی تو حسب معمول (اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے) مغفرت کی دعا کی تو میں نے ان سے کہا: ابا جان! جب بھی آپ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا فرماتے ہیں، آخر اس کی وجہ کیا ہے، تو انہوں نے کہا: میرے بیٹے! اسعد ہی نے ہمیں سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری سے پہلے قبیلہ بنی بیاضہ کے ہموار میدان «نقیع الخضمات» میں نماز جمعہ پڑھائی، میں نے سوال کیا: اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کیا تھی؟ کہا: ہم چالیس آدمی تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1082]
حضرت عبدالرحمن بن کعب بن مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب میرے والد کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی تو میں ان کا رہبر ہوا کرتا تھا۔ میں جب بھی انہیں جمعہ کے لیے لے جاتا تو وہ (جمعہ کی) اذان سن کر حضرت ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے حق میں دعائے مغفرت اور دعائے خیر فرماتے۔ میں کچھ عرصہ ان کی زبان سے مسلسل یہی بات سنتا رہا۔ آخر میں نے دل میں (اپنے آپ سے) کہا: یہ تو کم عقلی کی بات ہے کہ میں ان سے اس کی وجہ دریافت نہ کروں، حالانکہ میں ہر جمعہ کو جب بھی وہ جمعہ کی اذان سنتے ہیں، انہیں حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حق میں دعائے مغفرت اور دعائے خیر کرتے سنتا ہوں۔ (آخرکار ایک بار) میں انہیں حسبِ معمول نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے لے کر چلا، جب انہیں اذان کی آواز سنائی دی تو انہوں نے اپنے معمول کے مطابق (حضرت ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے حق میں) دعا کی۔ میں نے عرض کیا: ”ابا جان! آپ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ہیں حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کو دعائیں دیتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”پیارے بیٹے! سب سے پہلے انہوں نے ہمیں جمعہ کی نماز پڑھائی تھی، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی مکہ سے (ہجرت کر کے مدینہ) تشریف نہیں لائے تھے۔ انہوں نے یہ نماز حرہ بنی بیاضہ میں نقیع الخضمات کے میدان میں پڑھائی تھی۔“ میں نے کہا: ”اس دن آپ کتنے افراد (اس نماز میں شریک) تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”چالیس آدمی تھے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 216 (1069)، (تحفة الأشراف: 11149) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: بظاہر یہاں ایک اشکال ہوتا ہے کہ جمعہ تو مدینہ میں فرض ہوا، پھر اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے پہلے کیونکر جمعہ ادا کیا، اس کا جواب علماء نے یہ دیا ہے کہ جمعہ مکہ ہی میں فرض ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کافروں کے ڈر سے اس کو ادا نہ کر سکتے تھے، اور مدینہ میں اس کی فرضیت قرآن میں اتری، اس حدیث سے ان لوگوں کا رد ہوتا ہے جنہوں نے جمعہ کے لئے مسلمان حاکم کی شرط رکھی ہے، کیونکہ مدینہ طیبہ میں اس وقت کوئی مسلمان حاکم نہ تھا، اس کے باوجود اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جمعہ ادا کیا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 810
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَة َ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي“، قَالَ مُحَمَّدٌ: أَسْنَدَهُ عَقِيلٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا مت کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس اور مزاج بگڑ گیا ہے۔“ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: عقیل نے اسے مسند بیان کیا ہے۔ [الادب المفرد/كتاب الأقوال/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6180، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2251، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4978» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6180، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2251، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4978» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1724
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، نا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ. ح وَثنا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ، ثنا عَبْدُ الأَعْلَى، ثنا مُحَمَّدٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ الْفَضْلُ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى: عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" كُنْتُ قَائِدَ أَبِي كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ , وَكُنْتُ إِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَسَمِعَ الأَذَانَ بِهَا صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ. قَالَ: فَمَكَثَ حِينًا عَلَى ذَلِكَ , لا يَسْمَعُ الأَذَانَ لِلْجُمُعَةِ إِلا صَلَّى عَلَيْهِ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ , فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: وَاللَّهِ إِنَّ هَذَا لَعَجْزٌ بِي حَيْثُ لا أَسْأَلُهُ، مَا لَهُ إِذَا سَمِعَ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ بِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كَمَا كُنْتُ أَخْرُجُ بِهِ , فَلَمَّا سَمِعَ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ , فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَتِ مَا لَكَ إِذَا سَمِعْتَ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ صَلَّيْتَ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ , كَانَ أَوَّلَ مَنْ جَمَّعَ بِالْمَدِينَةِ فِي هَزْمِ بَنِي بَيَاضَةَ، يُقَالُ لَهُ: نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ , قُلْتُ: وَكَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا" . هَذَا حَدِيثُ سَلَمَةَ بْنِ الْفَضْلِ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت عبد الرحمان بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد محترم سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی بینائی ختم ہونے کے بعد اُن کا راہنما ہوتا تھا۔ اور جب میں اُنہیں لیکر جمعہ کے لئے گھر سے نکلتا اور وہ جمعہ کی اذان سُنتے تو سیدنا ابو امامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعائے خیر کرتے، فرماتے ہیں کہ وہ ایک عرصہ تک اسی طرح جب جمعہ کے لئے اذان سُنتے تو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کرتے اور اُن کے لئے بخشش طلب کرتے۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ اللہ کی قسم، یہ تو میری نہایت بے بسی ہے کہ میں اُن سے یہ بھی نہ پوچھ سکوں کہ وہ جمعہ کی اذان سُن کر سیدنا ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعائے خیر کیوں کرتے ہیں؟ بیان کرتے ہیں کہ میں پہلے کی طرح جمعہ کے روز اُنہیں لیکر گھر سے نکلا۔ جب اُنہوں نے جمعہ کی اذان سُنی تو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کی اور استغفار کیا۔ تو میں نے اُن سے عرض کی کہ اے ابا جان، کیا بات ہے کہ آپ جب بھی جمعہ کی اذان سُنتے ہیں تو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کرتے ہیں؟ اُنہوں نے فرمایا کہ اے پیارے بیٹے، (ابوامامہ) وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے مدینہ منوّرہ میں بیاضہ کی بستی میں جمعہ پڑھایا۔ اس مقام کونقیع الخضمات کہا جاتا ہے۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ اُس دن تمہاری تعداد کتنی تھی؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ چالیس مرد تھے۔ یہ جناب سلمہ بن فضل کی حدیث ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الجمعة/حدیث: 1724]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 320، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1724، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7013، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1043، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1069، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1082، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1585»
ترقیم عوامۃ: 24061 ترقیم الشثری: -- 25141
حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن ابي ذئب عن الزهري عن ابي امامة بن سهل (بن حنيف) عن ابيه ان عامرا مر به وهو يغتسل فقال: ما رايت كاليوم (قط) ولا جلد (مخباة) ، (فلبط) به حتى ما يعقل (لشدة) الوجع، فاخبر بذلك النبي ﷺ، (فدعاه النبي) ﷺ (فتغيظ) عليه، وقال:" (قتلته) (علا ما) يقتل احدكم اخاه؟ الا بركت؟"، فامر النبي ﷺ (بذلك) فقال:"اغسلوه"، فاغتسل فخرج مع (الركب) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة في: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ط]: (محناه).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فليط).
(٥) في [ط]: (بشدة).
(٦) سقط من: [ط].
(٧) سقط من: [ز، ط].
(٨) في [أ، ح]: (فتغيظه).
(٩) في [ط]: (قتيبة).
(١٠) في [جـ]: (على م)، وفي [أ، هـ]: (على م).
(١١) سقط من: [ط].
(١٢) في [ط]: (الركبا).
(١٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٩٨٠)، والنسائي في الكبرى (٧٦١٨)، وابن ماجه (٣٥٠٩)، ومالك ٢/ ٩٣٩، والطحاوي في شرح المشكل (٢٨٩٥)، وعبد الرزاق (١٩٧٦٦)، وابن السني (٢٠٤)، والطبراني (٥٥٧٥)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ١٦٣، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٢٤٢، وابن حبان (٦١٠٦)، والحاكم ٣/ ٤١٠.
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر، سہل کے پاس سے گذرے جبکہ سہل غسل کر رہے تھے۔ حضرت عامر نے کہا۔ میں نے آج کے دن (دکھائی دینے والے شخص) کی طرح کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی پردہ نشین دوشیزہ کی ایسی چمڑی دیکھی۔ پس (اتنے میں) حضرت سہل زمین پر گرگئے۔ یہاں تک کہ بوجہ شدت تکلیف کے انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی اطلاع کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عامر کو بلایا اور ان پر غصہ کا اظہار کیا اور فرمایا: ”تم نے اس کو قتل کردیا ہے۔ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرتا ہے؟ تم نے اس کے لئے دعائے برکت کیوں نہیں کی؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (عامر) کو حکم دیا اور فرمایا۔ ”اس کو غسل دو“ چناچہ انہوں نے غسل کیا اور قافلہ کے ہمراہ چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25141]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .، ترقيم محمد عوامة: 24061»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25142
حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن ابي ذئب عن الزهري ، عن ابي امامة بن سهل بن حنيف ، عن ابيه ان عامرا مر به وهو يغتسل فقال: ما رايت كاليوم قط ولا جلد مخباة! فلبط به حتى ما يعقل لشدة الوجع، فاخبر بذلك النبي - صلى الله عليه وسلم - فدعاه النبي - صلى الله عليه وسلم - فتغيظ عليه، وقال: قتلته، علام يقتل احدكم اخاه؟ الا بركت؟ فامر النبي - صلى الله عليه وسلم - لذلك، فقال: اغسلوه، فاغتسل فخرج مع الركب.
وقال الزهري: إن هذا من العلم، غسل الذي عانه، قال: يؤتى بقدح ماء فيدخل يده في القدح فيمضمض ويمجه في القدح، ويغسل وجهه في القدح، ثم يصب بيده اليسرى على كفه اليمنى، ثم بيده اليمنى على كفه اليسرى، ويدخل يده اليسرى فيصب على مرفق يده اليمنى، وبيده اليمنى على مرفق يده اليسرى، ثم يغسل قدمه اليمنى ثم يغسل يده اليمنى فيغسل قدمه اليسرى، ثم يدخل اليمنى فيغسل الركبتين، وياخذ داخلة إزاره فيصب على راسه صبة واحدة، ولا يدع القدح حتى يفرغ.
وقال الزهري: إن هذا من العلم، غسل الذي عانه، قال: يؤتى بقدح ماء فيدخل يده في القدح فيمضمض ويمجه في القدح، ويغسل وجهه في القدح، ثم يصب بيده اليسرى على كفه اليمنى، ثم بيده اليمنى على كفه اليسرى، ويدخل يده اليسرى فيصب على مرفق يده اليمنى، وبيده اليمنى على مرفق يده اليسرى، ثم يغسل قدمه اليمنى ثم يغسل يده اليمنى فيغسل قدمه اليسرى، ثم يدخل اليمنى فيغسل الركبتين، وياخذ داخلة إزاره فيصب على راسه صبة واحدة، ولا يدع القدح حتى يفرغ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: زيادة (إن).
(٢) في [هـ]: (يغسل له)، وفي [أ، ح، ط]: (غسل له).
(٣) في [أ، ح، ز]: زيادة (من).
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (يصيب).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٧) في [أ، هـ]: (يده).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) سقطت من: [جـ، ز].
(١٠) في [جـ، ز]: (يدخله)، في [هـ]: (داخل).
(١١) في [ز]: (يضع).
حضرت زہری فرماتے ہیں: علم کی بات یہ ہے کہ غسل وہ شخص کرتا ہے جس نے نظر لگائی ہے۔ فرماتے ہیں کہ ایک پیالہ میں پانی لایا جائے، پھر وہ اپنا ہاتھ پیالہ میں ڈالے، کلی کرے اور اسے پیالہ میں ہی گرا دے، اور اپنا چہرہ پیالہ میں دھوئے۔ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے اپنی دائیں ہتھیلی پر پانی ڈالے، پھر دائیں ہاتھ سے اپنی بائیں ہتھیلی پر پانی ڈالے، اور اپنا بایاں ہاتھ ڈال کر اپنی دائیں کہنی پر پانی ڈالے اور دائیں ہاتھ سے اپنی بائیں کہنی پر پانی ڈالے۔ پھر اپنا دایاں قدم دھوئے، پھر اپنا دایاں ہاتھ دھوئے، پھر اپنا بایاں قدم دھوئے۔ پھر دایاں ہاتھ ڈالے اور دونوں گھٹنے دھوئے، اور اپنے ازار کا اندرونی حصہ پکڑے، پھر اس کے سر پر ایک ہی مرتبہ یہ پانی انڈیل دیا جائے، اور پیالے کو خالی ہونے تک نہ چھوڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25142]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والصحيح قول يحيى بن سعيد ومن تابعه .»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3459 / 734، 3460 / 735، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6105، 6106، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5790، 5791، 5792، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7572، 7570، 7571، 9966، 9965، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3509، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19677، 19678، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16227، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19766، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2894، 2895، 2895 م، 2896، 2898، 2899، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5574، 5573، 5577، 5575، 5576، 5578، 5580، 5581، 5582»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3459 / 734، 3460 / 735، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6105، 6106، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5790، 5791، 5792، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7572، 7570، 7571، 9966، 9965، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3509، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19677، 19678، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16227، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19766، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2894، 2895، 2895 م، 2896، 2898، 2899، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5574، 5573، 5577، 5575، 5576، 5578، 5580، 5581، 5582»
حدیث نمبر: 5549
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا دُحَيْمٌ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى الْمَعَافِرِيُّ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ ’میرا نفس خبیث ہو گیا‘، بلکہ یہ کہے کہ ’میرا نفس گھبرا گیا (بیزار ہو گیا)‘۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5549]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 78، حدیث 5570»