🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. عبد الرحمن بن إسحاق عن أبي حازم
عبدالرحمن بن اسحاق کی ابوحازم سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5746 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5746، 5903
سنن ابوداود: 4437، 4466
سنن دارقطنی: 3155
الجامع الكامل: 6971
السنن الكبرى للبيهقي: 17002، 17135
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5746
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ بِفُلَانَةَ - سَمَّاهَا - فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَرْأَةِ فَسَأَلَهَا فَأَنْكَرَتْ، فَرَجَمَهُ وَتَرَكَهَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے - اور اس نے اس کا نام لیا - تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے پاس کسی کو بھیجا اور اس سے پوچھا، اس نے انکار کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (مرد کو) رجم کروا دیا اور اس عورت کو چھوڑ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5746]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 138، حدیث 5767»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8202، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4437، 4466، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17100، 17232، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3155، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23340، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4942، 4941، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5924»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4437
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ أَنَّهُ زَنَى بِامْرَأَةٍ سَمَّاهَا لَهُ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَرْأَةِ، فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ؟ فَأَنْكَرَتْ أَنْ تَكُونَ زَنَتْ، فَجَلَدَهُ الْحَدَّ وَتَرَكَهَا".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر اقرار کیا کہ اس نے ایک عورت سے جس کا اس نے آپ سے نام لیا، زنا کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو بلوایا، اور اس کے بارے میں اس سے پوچھا تو اس نے اس بات سے انکار کیا کہ اس نے زنا کیا ہے، تو آپ نے اس مرد پر حد نافذ کی، اسے سو کوڑے لگائے اور عورت کو چھوڑ دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4437]
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے ایک عورت کے ساتھ بدکاری کی ہے، اس نے اس عورت کا نام بھی لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو بلا بھیجا اور اس سے اس واقعہ کے متعلق دریافت کیا تو اس نے بدکاری سے انکار کیا۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو حد کے (سو) کوڑے لگائے اور اس عورت کو چھوڑ دیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4437]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 4705)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/339، 340)، ویأتی برقم (4466) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4466
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ أَنَّهُ زَنَى بِامْرَأَةٍ سَمَّاهَا لَهُ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَرْأَةِ، فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ فَأَنْكَرَتْ أَنْ تَكُونَ زَنَتْ، فَجَلَدَهُ الْحَدَّ وَتَرَكَهَا".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر یہ اعتراف کیا کہ اس نے ایک عورت سے جس کا اس نے نام لیا زنا کیا ہے، تو آپ نے اس عورت کو بلوایا، اور اس سے اس بارے میں پوچھا، اس نے انکار کیا، تو آپ نے حد میں صرف مرد کو کوڑے مارے، اور عورت کو چھوڑ دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4466]
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کرنے کا اقرار کیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس عورت کا نام بھی لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو بلوایا اور اس سے اس کے بارے میں پوچھا تو عورت نے زنا سے انکار کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو حد کے کوڑے لگائے اور عورت کو چھوڑ دیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4466]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (4437)، (تحفة الأشراف: 4705) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
انظر الحديث السابق (4437)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3116 ترقیم الرسالہ : -- 3155
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ . ح وَنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ أَحْمَدُ بْنُ الْحَكَمِ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْيَقْطِينِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّهُ زُنِيَ بِفُلانَةَ، امْرَأَةٌ سَمَّاهَا، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَرْأَةِ فَسَأَلَهَا، فَأَنْكَرَتْ فَرَجَمَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَرْكَهَا" .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اس نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کا ارتکاب کیا ہے۔“ اس نے اس خاتون کا نام بھی لیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے پاس آدمی بھیجا، جس نے اس سے (اس الزام کے) بارے میں دریافت کیا، اس خاتون نے انکار کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرد کو سنگسار کروا دیا اور اس خاتون کو ترک کر دیا (یعنی اسے سزا نہیں دی)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3155]
ترقیم العلمیہ: 3116
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8202، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4437، 4466، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17100، 17232، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3155، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23340، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 4941، 4942، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5767، 5924»
«قال ابن عدي: عبد الرحمن في حديثه بعض ما ينكر ولا يتابع عليه والأكثر منه صحاح وهو صالح الحديث، الكامل في الضعفاء: (5 / 489)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6971
6971- عن سهل بن سعد، عن النبي صلى الله عليه وسلم أن رجلاً أتاه فأمر عنده أنه أتى بامرأة سماها له، فبعث رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى المرأة. فسألها عن ذلك. فأنكرت أن تكون زنت. فجلده الحد وتركها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4466،4437) عن عثمان بن أبي شيبة، ثنا طلق بن غنام، ثنا عبد السلام بن حفص، ثنا أبو حازم، عن سهل بن سعد فذكره ومن طريقه رواه البيهقي (8/228).» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17002
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، أنبأ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَفْصٍ، ثنا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ أَنَّهُ زَنَى بِامْرَأَةٍ فَسَمَّاهَا لَهُ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَرْأَةِ فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ فَأَنْكَرَتْ أَنْ تَكُونَ، زَنَتْ فَجَلَدَهُ الْحَدَّ وَتَرَكَهَا".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آ کر زنا کا اقرار کیا اور عورت کا نام بھی بتایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت سے معلوم کروایا تو اس نے انکار کر دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو کوڑے لگوائے اور عورت کو چھوڑ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17002]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17135
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا ابْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّهُ زَنَى بِفُلَانَةَ، امْرَأَةٌ سَمَّاهَا، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا فَأَنْكَرَتْ" فَرَجَمَهُ وَتَرَكَهَا".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ اس نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت سے معلوم کروایا تو اس نے انکار کر دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رجم کر دیا اور اس عورت کو چھوڑ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17135]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5903
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَا: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَفْصٍ ، ثَنَا أَبُو حَازِمٍ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ أَنَّهُ زَنَى بِامْرَأَةٍ سَمَّاهَا، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَرْأَةِ، فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَأَنْكَرَتْ أَنْ تَكُونَ زَنَتْ، فَجَلَدَهُ الْحَدَّ وَتَرَكَهَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کی طرف پیغام بھیجا اور اس سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے زنا کرنے سے انکار کر دیا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرد کو حد لگائی اور عورت کو چھوڑ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5903]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 179، حدیث 5924»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8202، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4437، 4466، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17100، 17232، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3155، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23340، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4942، 4941، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5767»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں