الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. عبد الحميد بن سليمان أخو فليح، عن أبي حازم
عبدالحمید بن سلیمان، فلیح کے بھائی، کی ابوحازم سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5825 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
صحیح بخاری: 5413
سنن ابن ماجہ: 3335
مشکوۃ المصابیح: 4171
الجامع الكامل: 15179
حدیث نمبر: 5825
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا أَبُو حَازِمٍ قَالَ: قُلْتُ لِسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ : هَلْ كَانَتِ الْمَنَاخِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: " مَا رَأَيْتُ مُنْخُلًا فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ، وَمَا أَكَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَعِيرًا مَنْخُولًا حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا، قُلْتُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ؟ قَالَ: " كُنَّا نَطْحَنُهُ، ثُمَّ نَنْفُخُهُ، فَيَطِيرُ مَا طَارَ، وَيَسْتَمْسِكُ مَا يَسْتَمْسِكُ.
ابوحازم بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چھلنیاں ہوتی تھیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اس زمانے میں کوئی چھلنی نہیں دیکھی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا سے رخصت ہونے تک کبھی چھنا ہوا جو نہیں کھایا۔“ میں نے پوچھا: پھر آپ لوگ کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہم اسے پیس لیتے، پھر اسے پھونک مارتے، جو اڑ جاتا اڑ جاتا اور جو رہ جاتا رہ جاتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5825]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 159، حدیث 5846»
حدیث نمبر: 5413
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ، فَقُلْتُ: هَلْ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّقِيَّ؟ فَقَالَ سَهْلٌ: مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّقِيَّ مِنْ حِينَ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: هَلْ كَانَتْ لَكُمْ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنَاخِلُ؟ قَالَ: مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْخُلًا مِنْ حِينَ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟ قَالَ: كُنَّا نَطْحَنُهُ وَنَنْفُخُهُ فَيَطِيرُ مَا طَارَ وَمَا بَقِيَ ثَرَّيْنَاهُ فَأَكَلْنَاهُ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یعقوب نے بیان کیا، ان سے ابوحازم نے بیان کیا کہ میں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میدہ کھایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی بنایا اس وقت سے وفات تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میدہ دیکھا بھی نہیں تھا۔ میں نے پوچھا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ کے پاس چھلنیاں تھیں۔ کہا کہ جب اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی بنایا اس وقت سے آپ کی وفات تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھلنی دیکھی بھی نہیں۔ بیان کیا کہ میں نے پوچھا آپ لوگ پھر بغیر چھنا ہوا جَو کس طرح کھاتے تھے؟ بتلایا ہم اسے پیس لیتے تھے پھر اسے پھونکتے تھے جو کچھ اڑنا ہوتا اڑ جاتا اور جو باقی رہ جاتا اسے گوندھ لیتے (اور پکا کر) کھا لیتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأطعمة/حدیث: 5413]
حضرت ابوحازم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میدے کی روٹی کھائی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث کیا ہے، آپ نے میدے کی روٹی دیکھی تک نہیں حتیٰ کہ آپ اللہ کو پیارے ہو گئے۔“ پھر میں نے پوچھا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں چھانٹنیاں ہوتی تھیں؟“ حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”زمانہِ بعثت سے لے کر مرتے دم تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھاننی نہیں دیکھی۔“ ابوحازم کہتے ہیں پھر میں نے سوال کیا: ”پھر تم بنا چھنے جو کا آٹا کیسے کھاتے تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہم انہیں پیستے تھے پھر اسے پھونک لیا کرتے تھے، اس سے جو کچھ اڑتا ہوتا اڑ جاتا، جو باقی رہتا اسے پانی سے گوندھ لیتے اور اس کی روٹی پکا کر لیتے تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأطعمة/حدیث: 5413]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3335
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ , حَدَّثَنِي أَبِي , قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ هَلْ رَأَيْتَ النَّقِيَّ؟ قَالَ:" مَا رَأَيْتُ النَّقِيَّ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" , فَقُلْتُ: فَهَلْ كَانَ لَهُمْ مَنَاخِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" مَا رَأَيْتُ مُنْخُلًا , حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" , قُلْتُ: فَكَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟ قَالَ:" نَعَمْ , كُنَّا نَنْفُخُهُ فَيَطِيرُ مِنْهُ مَا طَارَ , وَمَا بَقِيَ ثَرَّيْنَاهُ".
ابوحازم کہتے ہیں کہ میں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ نے میدہ دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک میدہ نہیں دیکھا تھا، تو میں نے پوچھا: کیا لوگوں کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چھلنیاں نہ تھیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے کوئی چھلنی نہیں دیکھی یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی، میں نے عرض کیا: آخر کیسے آپ لوگ بلا چھنا جو کھاتے تھے؟ فرمایا: ہاں! ہم اسے پھونک لیتے تو اس میں اڑنے کے لائق چیز اڑ جاتی اور جو باقی رہ جاتا اسے ہم گوندھ لیتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3335]
حضرت ابو حازم (سلمہ بن دینار) رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: ”کیا آپ نے میدے کی روٹی دیکھی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک میدے کی روٹی نہیں دیکھی تھی۔“ میں نے کہا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگوں کے پاس چھلنیاں ہوتی تھیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک چھلنی نہیں دیکھی۔“ میں نے کہا: ”پھر آپ لوگ جو (جو کا آٹا) بغیر چھانے کیسے کھا لیتے تھے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں! ہم لوگ اس میں پھونک مار لیا کرتے تھے۔ جو (بھوسی یا چھان) اڑنا ہوتا، اڑ جاتا، اور جو رہ جاتا، ہم اسے بھگو لیتے (اور آٹا گوندھ کر روٹی پکا لیتے)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3335]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4731، ومصباح الزجاجة: 1151)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأطعمة 22 (5410)، سنن الترمذی/الزہد 38 (2364)، مسند احمد (5/332، 6/71) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اور گوندھ کر روٹی پکا لیتے، غرض رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں آٹا چھاننے کی اور میدہ کھانے کی رسم نہ تھی، یہ بعد کے زمانے کی ایجاد ہے، اور اس میں کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے، آٹا جب چھانا جائے، اور اس کا بھوسی بالکل نکل جائے، تو وہ ثقیل اور دیر ہضم ہو جاتا ہے، اور پیٹ میں سدہ اور قبض پیدا کرتا ہے، آخر یہ چھاننے والے لوگ اتنا غور نہیں کرتے کہ رب العالمین نے جو حکیم الحکماء ہے گیہوں میں بھوسی بیکار نہیں پیدا فرمائی، پس بہتر یہی ہے کہ بے چھنا ہوا آٹا کھائے، اور اگر چھانے بھی تو تھوڑی سی موٹی بھوسی نکال ڈالے لیکن میدہ کھانا بالکل خطرناک اور باعث امراض شدیدہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح، صحيح بخاري
حدیث نمبر: 4171
4171 - وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّقِيَّ مِنْ حِينِ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ . وَقَالَ: مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنْخُلًا مِنْ حِينَ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، قِيلَ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟، قَالَ كُنَّا نَطْحَنُهُ وَنَنْفُخُهُ، فَيَطِيرُ مَا طَارَ، وَمَا بَقِيَ ثَرَّيْنَاهُ فَأَكَلْنَاهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، جب سے اللہ نے انہیں مبعوث فرمایا زندگی بھر نہ میدہ کی روٹی دیکھی اور نہ چھلنی، ان سے دریافت کیا گیا کہ تم پھر بِن چھنے جَو کیسے کھاتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہم اس کا آٹا بناتے اور پھونک مارتے جو چیز اڑنی ہوتی وہ اڑ جاتی، اور جو باقی رہ جاتا ہم اسے گوندھ کر روٹی بناتے اور اسے کھا لیتے تھے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4171]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5413)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 6347
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ ، فَقُلْتُ: هَلْ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّقِيَّ؟ فَقَالَ سَهْلٌ: " مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّقِيَّ مِنْ حِينِ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ حَتَّى قَبَضَهُ"، قَالَ: فَقُلْتُ: هَلْ كَانَ لَكُمْ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنَاخِلُ؟، قَالَ:" مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْخُلا مِنْ حِينِ ابْتَعَثَهُ حَتَّى قَبَضَهُ"، فَقُلْتُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟، قَالَ:" كُنَّا نَطْحَنُهُ، فَنَنْفُخُهُ فَيَطِيرُ مَا طَارَ، وَمَا بَقِيَ ثَرَّيْنَاهُ، فَأَكَلْنَاهُ" .
ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چھنے ہوئے آٹے کی روٹی کھاتے تھے؟ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے بتایا: جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث کیا ہے، اس وقت سے لے کر آپ کے وصال تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہیں کھائی۔ میں نے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانۂ اقدس میں آپ لوگوں کے پاس چھلنیاں نہیں ہوتی تھیں؟ انہوں نے فرمایا: جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے، اس وقت سے لے کر اپنے وصال تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی چھلنی نہیں دیکھی۔ میں نے دریافت کیا: تو آپ چھانے بغیر جَو کیسے کھا لیتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہم لوگ اسے پیس کر اس میں پھونک مارتے تھے، جو چیز اڑنی ہوتی تھی وہ اڑ جاتی تھی اور جو باقی بچ جاتی تھی ہم اسے پکا کر کھا لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6347]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5410، 5413، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6347، 6360، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11788، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2364، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3335، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23277» «رقم طبعة با وزير 6313»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر الشمائل» (126)، «التعليق الرغيب» (4/ 111): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 6360
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ : هَلْ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّقِيَّ؟، فَقَالَ سَهْلٌ: " مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّقِيَّ مِنْ حِينِ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ حَتَّى قَبَضَهُ"، فَقُلْتُ: هَلْ كَانَتْ لَكُمْ مَنَاخِلُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ:" مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْخُلا مِنْ حِينِ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ حَتَّى قَبَضَهُ"، قَالَ: قُلْتُ: فَكَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ، غَيْرَ مَنْخُولٍ؟ قَالَ:" نَعَمْ، كُنَّا نَنْفُخُهُ فَيَطِيرُ مَا طَارَ مِنْهُ، وَمَا بَقِيَ ثَرَّيْنَاهُ، فَأَكَلْنَاهُ" .
ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چھنے ہوئے آٹے کی روٹی کھائی ہے؟ تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا، اس وقت سے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہیں دیکھی (یعنی نہیں کھائی)۔ میں نے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں آپ لوگوں کے پاس چھاننیاں ہوتی تھیں؟ تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا، اس وقت سے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھاننی کبھی نہیں دیکھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا، تو پھر آپ چھانے بغیر جَو کیسے کھا لیتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں، ہم اس میں پھونک مارتے تھے، جو چیز اڑنی ہوتی تھی وہ اڑ جاتی تھی اور جو باقی بچتی تھی، اسے ہم گوندھ لیتے تھے اور کھا لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6360]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5410، 5413، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6347، 6360، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11788، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2364، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3335، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23277» «رقم طبعة با وزير 6326»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (6313). تنبيه!! رقم (6313) = (6347) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 15179
15179- عن أبي حازم قال: سألت سهل بن سعد فقلت: هل أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم النقيَّ؟ فقال سهل: ما رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم النقيّ من حين ابتعثه الله عزوجل حتى قبضه الله. قال: فقلت: هل كانت لكم في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم مناخل؟ قال: ما رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم منخلاً من حين ابتعثه الله حتى قبضه. قال: قلت: كيف كنتم تأكلون الشعير غير منخول؟ قال: كنا نطحنه وننفخه فيطيرُ ما طار، وما بقي ثرّيناه فأكلناه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأطعمة (5413) عن قتيبة بن سعيد، حدثنا يعقوب، عن أبي حازم قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5868
وَبِإِسْنَادِهِ سَأَلْتُ سَهْلًا : هَلْ رَأَيْتَ النَّقِيَّ؟ قَالَ: " مَا رَأَيْتُ النَّقِيَ حَتَّى قَبَضَ اللهُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "، قُلْتُ: هَلْ كَانَتْ لَكُمْ مَنَاخِلُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: مَا رَأَيْتُ مُنْخُلًا حَتَّى قَبَضَ اللهُ رَسُولَهُ، قُلْتُ: كَيْفَ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟ قَالَ: " نَعَمْ نَنْفُخُهُ، ثُمَّ يَطِيرُ مِنْهُ مَا طَارَ ".
اسی سند سے مروی ہے: میں نے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ نے کبھی خالص میدہ دیکھا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک کبھی میدہ نہیں دیکھا۔“ میں نے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ کے پاس چھلنیاں تھیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک کوئی چھلنی نہیں دیکھی۔“ میں نے پوچھا: پھر آپ بغیر چھنے جو کیسے کھاتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، ہم اسے پھونک مار دیتے تھے، پھر جو بھوسی اڑ جاتی اڑ جاتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5868]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 170، حدیث 5889»